Tag: bilawal bhutto

  • بینظیر کو بہن کہنے والوں نے وفاداریاں تبدیل کرلیں، بلاول بھٹو

    بینظیر کو بہن کہنے والوں نے وفاداریاں تبدیل کرلیں، بلاول بھٹو

    بدین: بلدیاتی انتخابی مہم کے آخری روزپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بدین میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیربھٹو کوبہن کہنے والے آج دشمنوں کے ساتھ مل گئےہیں۔

    بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اسے کوئی ختم نہیں کرسکتا۔

    بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کا ساتھ چھوڑنے والوں پرانتہائی سخت الفاظ میں تنقید بھی کی اورعمران خان کو بھی نہیں چھوڑا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سندھ کے روحانی مرشدوں کو ساتھ لئے گھوم رہے ہیں کہ ان کے مرید اپنے پیر کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے جمع ہوجائیں۔

    انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’سیاست میرے خون میں ہے، مچھلی کے جائے کو تیرنا کون سکھا سکتا ہے؟‘‘۔

    انہوں نے تحریک انصاف کے تبدیلی کے نعرے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ تبدیلی لانے کے لئے لیڈر کو قربانیاں دینی پڑتی ہیں‘‘۔

    انہوں نے ذوالفقار مرزا کو چھپے لفظوں میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینیظیربھٹوکو بہن کہنے والوں نے آج اپنی وفاداریاں تبدیل کرلیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی والدہ کو بھی ایسے کئی افراد نے دھوکہ دیا تھا۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پرپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ کے دورے پر ہیں، بدین پہنچنے پر بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کیا گیاتھااورڈھول کی تھاپ پرکارکنوں نے والہانہ رقص کیا۔

    بلاول بھٹو کو ایک بڑی ریلی کی صورت میں بدین شہرلایا گیا جہاں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اپنے رہنما کی ایک جھلک دیکھنے کی منتظر تھی۔ اس موقع پر کارکنوں کاجوش و خروش دیکھنے والا تھا جو دور دراز گاؤں سے آئے تھے، ریلی میں ہزاروں کارکن شریک تھے۔

    گولارچی سے بدین کا ایک گھنٹے کا سفر کئی گھنٹوں میں طے ہوا، بلاول بھٹو زرداری نے بدین شہر کا مکمل دورہ کیا اور اس کے بعد جلسے سے خطاب کرنے کے لئے اللہ والا چوک پہنچ گئے۔

    بلاول بھٹوکی بدین آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری ریلی کےراستوں اور جلسہ گاہ کےاطراف تعینات تھے۔

  • بلاول بھٹوکی کراچی میں یادگارِ شہداء پرحاضری

    بلاول بھٹوکی کراچی میں یادگارِ شہداء پرحاضری

    کراچی: سانحہ کارساز کے شہداء کی آٹھویں برسی پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں یادگار شہداء پر حاضری دی۔

    آج سے آٹھ سال قبل 18 اکتوبر 2007 کو سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیربھٹو کئی سال بعد وطن واپس لوٹیں تو عوام کا جم غفیر انکے استقبال کے لئے موجود تھا۔ انکا قافلہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے مزارِ قائد کی جانب بڑھ رہاتھا کہ دو ہولناک دھماکے ہوئے جس میں 150 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹوزرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے اس واقعے کی یاد میں تعمیرکردہ یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی آمد کے موقع پرکارساز پرواقع یادگارشہداء پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

    اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی،ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا صوبائی وزیر تعلیم و اطلاعات نثار کھوڑو سمیت دیگر رہنمااور کارکنان بھی موجود تھے۔

  • بلاول کا کراچی کے لئے 150 ارب کے ترقیاتی پیکج کا اعلان

    بلاول کا کراچی کے لئے 150 ارب کے ترقیاتی پیکج کا اعلان

    کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے کراچی کے لیئے ڈیڑھ سوارب کے ترقیاتی پیکج کااعلان کردیاگیا۔

    سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں صوبائی وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ڈیڑھ سوارب کے ترقیاتی پیکج سے ایک سو اکیاسی ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی جائیں گی۔

    انکا کہنا تھا کہ ترقیاتی پیکج کی مانیٹرینگ کے لیے سیاسی جماعتوں ،سول سوسائٹی اور میڈیاکے نمائندوں پرمشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

    صوبائی وزیرکاکہناتھا یہ فنڈزکراچی کی ترقی کے لیئے مختص کیئے گئے ہیں انہیں کسی کی جیب میں نہیں جانے دیا جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے خلاف بڑے اتحاد بنتے رہیں ہیں لیکن پیپلزپارٹی نے انکاڈٹ کرمقابلہ کیا۔

  • پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کا صفایا کردے گی: بلاول

    پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کا صفایا کردے گی: بلاول

    ویہاڑی، سندھ: پپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کا مکمل خاتمہ کردے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ویہاڑٰی میں کسانوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے ٹیکس ظالمانہ ہیں ان کی جماعت ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف سپریم کورٹ میں جائے گی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مفاہمت میں نہیں مطاہمت میں یقین رکھتے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نےدعویٰ کیا کہ انکی جماعت کی حکومت میں کسانوں کی معاشی حالت بہتر ہوئی تھی جبکہ موجودہ حکومت کی جابرانہ پالیسیوں نے کسانوں کی زندگی برباد کردی ہے۔

    انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے مفاہمت کی پالیسی اپنائی لیکن انہیں اس کا منفی ردعمل ملا، میاں برادران نے جمہوریت کو برباد کردیا ہے۔

    انہوں نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اضافہ کیا کہ پیپلز پارٹی برسرِ اقتدارآکر غریبوں کے مسائل حل کریں گے۔

    بلاول نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سندھ کے تمام ضلعوں کا دورہ کرکے پارٹی کارکنان اور حامیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

  • بلاول بھٹو نے عہدیداروں کو بلدیاتی انتخابات لازمی جیتنے کا ٹاسک دیدیا

    بلاول بھٹو نے عہدیداروں کو بلدیاتی انتخابات لازمی جیتنے کا ٹاسک دیدیا

    لاڑکانہ: بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ورکرز اور عہدیداروں کو بلدیاتی انتخابات میں لازمی جیتنے کا ٹاسک دیدیا۔

    لاڑکانہ میں سندھ کے آٹھ اضلاع کے منتخب نمائندوں نے پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کیں، بلاول بھٹو زرداری نے ورکرز اور عہدیداروں کو بلدیاتی انتخابات میں لازمی جیتنے کا ٹاسک دیدیا۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ عہدیدار اور کارکن عوام کے ساتھ اپنے روابط بڑھائیں اور پارٹی کی تنظیم سازی کومزید منظم کیا جائے۔

    پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں نئے چہرے سامنے لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کے منتخب نمائندوں کے عزیزوں کو ٹکٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • بلاول بھٹو نے منظوروٹو کو ہٹانے کا اشارہ دے دیا

    بلاول بھٹو نے منظوروٹو کو ہٹانے کا اشارہ دے دیا

    لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میاں منظور وٹو کو پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر کے عہدے سے ہٹانے کا اشارہ دیدیا۔

    پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کا پہلا اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہوا، پہلے ہی اجلاس میں ہی پارٹی میں اختلافات سامنے آگئے، بلاول بھٹوزرداری کے سامنے پیپلزپارٹی کےضلعی رہنماء منظوروٹو کیخلاف پھٹ پڑے۔

    راجہ ریاض سمیت دیگر عہدیداروں اور ارکان کا کہنا تھا کہ منظور وٹو کی وجہ سے پارٹی کو بہت نقصان ہو رہا ہے، پارٹی رہنماؤں نے بلاول بھٹوسے منظور وٹو کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

    چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے فوری طور پر منظور وٹو کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا، تاہم بلاول بھٹو نے منظور وٹو کو ہٹانے کا اشارہ دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ باقی اضلاع کے عہدیداروں سے مشاورت کے بعداجتماعی رائے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہاکہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

  • بھارتی خاتون نے بلاول کو’راکھی‘بھجوادی

    بھارتی خاتون نے بلاول کو’راکھی‘بھجوادی

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بھٹوزرداری کے لئے بھارت سے ایک خاتون نے’راکھی‘کا تحفہ بھجوایا ہے۔

    بھارتی خاتون حنا لتا نے بلاول بھٹو کو راکھی اس پیغام کے ساتھ بجھوائی ہے کہ بھارتی عوام بلاول کی پاکستان اوربھارت کی عوام کو قریب لانے کے لئے انجام دی گئی خدمات کو قدرکی نظر سے دیکھتے ہیں۔

    خاتون نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹوکی معاشرے سے عدم برداشت کے رویے کے خلاف کی گئی کوششوں کو بھی سراہا۔

    واضح رہے کہ ہندو روایات کے مطابق’راکھی‘ایک علامتی دھاگہ جسے بہنیں اپنے بھائیوں کو ان کی حفاظت کی غرض سے باندھتی ہیں۔

  • بلاول بھٹو کا 2سال کیلئے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

    بلاول بھٹو کا 2سال کیلئے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

    لندن:پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زردرای نے دو سال کے لئے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے،  بلاول ذوالفقار علی بھٹو کے برسی میں شرکت کےلئے پاکستان بھی نہیں آئیں گے۔

    سیاست نہیں تعلیم بلاول بھٹو زرداری نے فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے دو سال کے لئے پاکستانی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے، اس دوران بلاول بھٹو زرداری اپنی تعلیم مکمل کریں گے ۔

    پیپلزپارٹی کے چئیرمین نے لندن میں ماسٹر ڈگری پروگرام میں داخلہ بھی لے لیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے چار اپریل کو پیپلزپارٹی کے بانی چئیرمین ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس سے پہلے بلاول ستائیس دسمبر کو اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی برسی میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے ۔

     

  • بلاول جلد پارٹی تبدیل کریں گے، غلام ارباب رحیم

    بلاول جلد پارٹی تبدیل کریں گے، غلام ارباب رحیم

    کراچی: سندھ کے سابق وزیرِاعلیٰ ارباب غلام رحیم نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلد پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکریں گے۔

    سندھ اسمبلی کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا کو پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سابق سربراہ پیر صاحب پگارا کی پیشن گوئی بھی یاد دلائی جس کے مطابق بلاول اپنی پارٹی چھوڑکر مسلم لیگ ن میں چلے جائیں گے۔

    انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ اورمسلم لیگ فنکشنل کے حوالے سے کہا کہ سندھ کے مفاد میں دونوں جماعتوں کا موٗقف ایک ہونا چاہیئے۔

    واضح رہے کہ بلاول بھٹو اورسابق صدرآصف علی زرداری کے درمیان اختلافات کی افواہیں کئی دنوں سے گردش کررہی ہیں۔

  • بلاول بھٹو سیکیورٹی خدشات کے باعث وطن نہیں آسکتے، شیری رحمن

    بلاول بھٹو سیکیورٹی خدشات کے باعث وطن نہیں آسکتے، شیری رحمن

    لاڑکانہ: شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک دہشت گردی کا شکار ہے، بلاول بھٹو سیکورٹی رسک کے باعث وطن نہیں آسکتے ہماراگھر جل رہاہے، ہمیں خوداس مسئلے کاحل ڈھونڈناہوگا۔

    لاڑکانہ میں میڈیا سے بات چیت میں پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سیکورٹی مسائل کے باعث لاڑکانہ نہیں آرہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو فوجی عدالتوں پر خدشات تھے اسی وجہ سے گیارہ گھنٹے تک اجلاس چلا، انکا کہنا تھاکہ فوجی عدالت کی کارروائی کا طریقہ طے ہونا چاہیئے۔

    پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہماراگھرجل رہاہے،ہمیں خوداس کاحل ڈھونڈناہوگا، اب وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم متحد ہو جائے۔

    شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے اور ان لوگوں کو سوچنا چاہیئے جو طالبان کی مخالف کرنے سے ہچکچارہے ہیں۔