Tag: bilawal bhutto

  • او آئی سی کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرے، بلاول بھٹو

    او آئی سی کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرے، بلاول بھٹو

    اسلام آباد : وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم مسلم دنیا کا سب سے بڑا نمائندہ پلیٹ فارم ہے، او آئی سی کشمیریوں کیلئے سفارتی کوششیں کرے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سیکریٹری جنرل او آئی سی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سیکریٹری جنرل او آئی سی کو پاکستان آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں، اسلامی تعاون تنظیم دنیا کے 56 مسلم ممالک کے 1.9بلین لوگوں کی مشترکہ آواز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پوری مسلم دنیا کا سب سے بڑا نمائندہ پلیٹ فارم ہے، او آئی سی کے مسلم ممالک کیلئے کردار کو سراہتے ہیں۔

    وزیرخارجہ نے بتایا کہ سیکریٹری جنرل او آئی سی اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے خصوصی ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ وہ آزاد جموں و کشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بحیثیت وزیرخارجہ او آئی سے کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ اٹھایا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہی ہونا چاہیے۔

    وزیرخارجہ نے بتایا کہ او آئی سی کی جانب سے بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی ہے، اسلامی تعاون تنظیم کشمیریوں کیلئے سفارتی کوششیں کرے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل او آئی سی سے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ او آئی سی17ویں وزرائے خارجہ اجلاس میں افغانستان کے حوالے سے جو سفارشات پیش کی گئیں ان پر عمل درآمد کے حوالے سے سیکریٹری جنرل او آئی سی سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

  • بلاول بھٹو نے فیس بک استعمال کرنے والے نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی

    بلاول بھٹو نے فیس بک استعمال کرنے والے نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی

    اسلام آباد / سنگاپور: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے فیس بک پر مواد تخلیق کرنے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، انہوں نے سنگاپور میں میٹا کے ایشیا پیسفک ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سنگا پور میں میٹا کے ایشیا پیسفک ہیڈ کوارٹر سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں بلاول نے کہا کہ میں میٹا کا دورہ کرنے پر بہت خوش ہوں اور میٹا کی ٹیم کا شکر گزار ہوں جو میری میزبانی کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میٹا نے پاکستانیوں کے لیے بھی اسٹار مونیٹائزیشن کا فیچر شروع کردیا ہے جس کے بعد فیس بک پر مواد تخلیق کرنے والے افراد پیسہ کما سکیں گے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں میٹا کا شکر گزار ہوں جو پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور پاکستانیوں کو مواقع فراہم کر رہا ہے، میٹا نوجوانوں کی تعلیم اور خواتین کے آن لائن کاروبار کے فروغ میں مدد دے رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میٹا پہلے بھی کووڈ 19 اور سیلاب کے مواقعوں پر پاکستان کے ساتھ کام کرتا رہا ہے اور امید ہے کہ یہ اشتراک جاری رہے گا۔

  • سندھ میں انسانی حقوق کا خیال رکھا جارہا ہے: بلاول بھٹو

    سندھ میں انسانی حقوق کا خیال رکھا جارہا ہے: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق غضب کرنے والوں کے خلاف جدوجہد کی ہے، محکمہ انسانی حقوق سندھ غریب لوگوں کو قانونی امداد فراہم کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق غضب کرنے والوں کے خلاف جدوجہد کی ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہماری حکومت نے انسانی حقوق سے گہری وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے پالیسی فریم ورک تیار کیا ہے، محکمہ انسانی حقوق سندھ غریب لوگوں کو قانونی امداد فراہم کر رہا ہے، انسانی حقوق پارٹی کا سنگ بنیاد ہے۔

  • جلد انتخابات سے ملک و قوم کو کیا فائدہ ہوگا؟ بلاول بھٹو

    جلد انتخابات سے ملک و قوم کو کیا فائدہ ہوگا؟ بلاول بھٹو

    کراچی : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صرف عمران خان کی ضد پر قبل از وقت انتخابات کیوں کروائیں؟ جلد انتخابات سے ملک و قوم کو کیا فائدہ ہوگا؟

    یہ بات انہوں نے غیرملکی نیوز چینل الجزیرہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات کا فائدہ صرف عمران خان کو ہی ہوگا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، پاکستان کے پارلیمانی نظام کیلئے یہی بہتر ہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں۔ میرا نہیں خیال جلد الیکشن سے جمہوریت کو کوئی فائدہ ہوگا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں نے بھی عمران خان کے دور حکومت میں لانگ مارچ کیا اور جلد الیکشن کا مطالبہ کیا تھا لیکن عمران خان نے جلد الیکشن کا مطالبہ نہیں مانا۔

    انہوں نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد سے عمران خان کی حکومت ختم کی اب وہ جلد الیکشن کی ضد کررہا ہے، عمران خان کو یہ حقیقت تسلیم کرلینی چاہیے کہ عدم اعتماد سے ہی ان کی حکومت گئی۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان نے سازشی تھیوریز گھڑیں مگر اب دنیا یہ حقیقت جان چکی ہے، پی ڈی ایم اتحاد تقسیم کے بجائے ملکی اتفاق کی واضح مثال ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا آپشن کھلا ہے، پیپلز پارٹی ہم خیال جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔

  • ’عوام بلاول بھٹو کے علاوہ کسی کو وزیراعظم نہیں مانتے‘

    ’عوام بلاول بھٹو کے علاوہ کسی کو وزیراعظم نہیں مانتے‘

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس ملک کی عوام کسی اور کو نہیں مانتے، ان کے لیے اگر کوئی وزیراعظم ہے تو وہ بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے نشتر پارک میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کو اس ملک کا وزیراعظم بنائیں گے، اگلے یوم تاسیس پر بلاول بھٹو وزیراعظم کی حیثیت سے خطاب کرینگے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اگلا سال بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کا سال ہے، بلاول بھٹو سندھ کی تنظیم اور کارکنان کو ثابت قدم پائیں گے۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ملک کو آگے لے کر جانے کیلئے ہم پُرامید نظروں سے بلاول کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

  • صدقےجاؤں! بلاول صدر پاکستان کو دھمکی دے رہا ہے، شیخ رشید

    صدقےجاؤں! بلاول صدر پاکستان کو دھمکی دے رہا ہے، شیخ رشید

    عوامی مسلم کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو زرداری کو لال حویلی آنے کی دعوت دے دی ان کا کہنا ہے کہ صدقے جاؤں، بلاول صدر پاکستان کو دھمکی دے رہا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اگر واپس آنا ہو تو اس کے پاس سفارتی پاسپورٹ ہے، انہیں اگر کورونا ہے تو اللہ اس کو صحت دے اور اگرڈرونا ہے تو اللہ حوصلہ دے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ قوم سے معافی مانگتا ہوں کہ مجھے بہت پہلے ٹوئٹر پر چلے جانا چاہیے تھا، انہوں نے کہا کہ جی کا جانا ٹھہر گیا ہے،26نومبر کو راولپنڈی میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صدقے جاؤں! بلاول زرداری صدر پاکستان کو دھمکی دے رہا ہے، میں کہتا ہوں کہ بلاول دھمکی دینے سے پہلے لال حویلی سے ہوکر جائے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی کا اہم مسئلہ ہے، پہلے بھی انہیں مارنے کی کوشش کی گئی، ہماری کوشش ہوگی کہ عمران خان کا خطاب مغرب کے وقت سے پہلے ہوجائے کیونکہ عمران خان کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں۔ ڈاکٹرز نے بھی عمران خان کو کہا ہے کہ وہ سفر نہ کریں۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ ٹیکنوکریٹ حکومت آنے والی ہے لیکن عمران خان کو کوئی ٹیکنوکریٹ حکومت قبول نہیں، عمران خان کہتا ہے کہ عدلیہ اور فوج دونوں میرے ادارے ہیں جو بھی آئے وہ میرٹ پر آئے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا26نومبر کو تاریخی اجتماع ہوگا، سارا پاکستان راولپنڈی پہنچ رہا ہے، ہمارامطالبہ ایک ہی ہے کہ جلد از جلد صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

  • آج کے بچے کل کے لیڈر ہیں: بلاول بھٹو

    آج کے بچے کل کے لیڈر ہیں: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہمارے بچے ہیں، آج کے بچے کل کے لیڈر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہمارے بچے ہیں، بچوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت اور معاشرے کی ذمہ داری ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج کے بچے کل کے لیڈر ہیں، پاکستان کو داخلی و خارجی محاذ پر متعدد مشکلات کا سامنا ہے، ہماری اولین ترجیح ہمارے بچوں کا مستقبل ہونا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ آج ہم پولیو سے پاک ملک بننے کے قریب ہیں، یقینی بنانا ہوگا کہ ہر بچے کو تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات تک رسائی حاصل ہو۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے بچوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تباہی کے نتیجے میں تقریباً 19 ہزار اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے، ہم مستقبل میں موسمیاتی آفات کا شکار پوری دنیا کے مقدمے کو لڑ رہے ہیں۔

  • ‘ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس بے مثال و تاریخی ہے’

    ‘ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس بے مثال و تاریخی ہے’

    اسلام آباد :وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس بے مثال اور تاریخی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس کے حوالے سے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا آئینی کردارکی طرف منتقل ہونا ترقی اور خوشحالی کیلئے اہم ہے۔

    بلاول بھٹو نے ٹویٹ میں لکھا پیپلزپارٹی نےتین نسلوں سےاس کےلیےجدوجہدکی ہے، ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس بے مثال اورتاریخی ہے، ادارےکی آئینی کردارکی طرف منتقلی کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے۔

    خیال رہے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابرافتخار نے ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی تھی۔

    ڈی جی آئی ایس کا کہنا تھا کہ اگرآپ کاسپہ سالارغدارہےتوآج بھی چھپ کرکیوں ملتےہیں؟پوری زندگی اس عہدے پر رہنے کی پیشکش کیوں کی گئی، ماضی میں تعریفوں کے پل کیوں باندھے گئے؟

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پچھلےسال اور اس سال مارچ سےبہت دباؤ ڈالا گیا ،فوج سے سیاسی مداخلت کی توقع کی گئی جوآئین کے خلاف تھی، آرمی چیف نے انتہائی صبراورتحمل سے کام لیا۔

  • عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مجرم قرار دیا گیا ہے: بلاول بھٹو

    عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مجرم قرار دیا گیا ہے: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نااہل ہیں، سیاسی مخالفین کی مبینہ کرپشن کا جھوٹ پھیلانے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مجرم قرار دیا ہے، اب عمران خان نااہل ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کی مبینہ کرپشن کا جھوٹ پھیلانے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نااہل ہوا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ جتنی بڑی چوری ہے اس کی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیئے، اس کو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیئے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیئے۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن بینچ نے فیصلہ دیا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے، عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

  • کراچی اور ملتان سے پی ٹی آئی کو بائے بائے، بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

    کراچی اور ملتان سے پی ٹی آئی کو بائے بائے، بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

    کراچی : ملتان کے حلقہ این اے 157 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی اور کراچی سے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی پر بلاول بھٹو نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ ’کراچی اور ملتان سے پی ٹی آئی کو بائے بائے‘۔

    اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کو عمران خان کو ہرانے پرمبارک ہو، یہ وہ سیٹیں ہیں جو پی ٹی آئی نے2018میں چوری کی تھیں۔

    علاوہ ازیں ملتان کے حلقہ این اے 157 پر اپنے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی کامیابی پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں اور پی پی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہماری ٹیم نےانتخابی مہم کی بھرپور نگرانی کی۔

    اپنے بیان میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانیے کا مطلب ملک کو غیرمستحکم کرنا تھا، عمران خان کا مقصد تھا ملک کو دنیا میں تنہا کرنا معلوم نہیں عمران خان کتنی سیٹیں ہاریں گے جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان کا بیانیہ مسترد کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد صرف ملک میں افراتفری مچانا تھا ہماری نظریات کی جنگ تھی،خاندان کی نہیں پی ڈی ایم کا بیانیہ جمہوریت،قانون کی بالادستی،اصولوں پرمبنی تھا۔