Tag: bilawal house lahore

  • چوہدری شجاعت حسین کی آصف زرداری سے طویل ملاقات

    لاہور : ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔

    بلاول ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر چوہدری شافع حسین اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے، ملاقات میں پنجاب کے عام انتخابات اور دیگر سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی۔

    دونوں رہنماؤں نے اپنی گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم سب کو مل کر پاکستان کے معاشی حالات کو کنٹرول کرنا ہے۔

    چوہدری شجاعت حسین اور آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی تو سیاست اور جمہوریت بھی پروان چڑھے گی۔

  • ملٹری کورٹس کا ناجائزاستعمال نہیں ہونے دیں گے، زرداری

    ملٹری کورٹس کا ناجائزاستعمال نہیں ہونے دیں گے، زرداری

    لاہور:بسابق صدر آصف زرداری نےچوہدری برادران نے ملاقات کی جس میں ملٹری کورٹس سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ ملاقات بلاول ہاوٗس لاہورمیں ہوئی جس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے ملٹری کورٹس کے قیام کے اغراض و مقاصد پو گفتگو کی۔

    ملاقات میں صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملکی حالات سیاسی قیادت کے تحمل کا امتحان ہے ملٹری کورٹس مجبوراً قائم کی جارہی ہیں ان سے متعلق ابہام پیدا نہ کیا جائے ملٹری کورٹس کا ناجائز استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

    چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا دہشت گردوں کے مقابلے کے لیے پوری قوم متحد ہےسیاسی اختلافات ختم کرکے ایک ہونا ہوگا۔

    سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ ملٹری کورٹس کے قیام پر مولانا فضل الرحمن کے تحفظات کو دور کرنا چاہیے۔

  • لاڑکانہ جلسے سے پیپلزپارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا،جہانگیربدر

    لاڑکانہ جلسے سے پیپلزپارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا،جہانگیربدر

    لاہور: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لاڑکانہ میں جلسے سے پیپلز پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، عمران خان سیاست کرنا چاہتے ہیں تو بلیم گیم سے باہر نکلیں۔

    بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز لائرز فورم کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر بدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لاڑکانہ میں جلسہ سیاسی عمل ہے، جس پر پیپلز پارٹی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف چار حلقوں کی بات کرتے ہیں پیپلز پارٹی کو پورے الیکشن پر اعتراض ہے لیکن سسٹم چلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

    جہانگیر بدر نے کہا کہ عمران خان نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر جو الزامات لگائے ہیں، اس حوالے سے وہ ٹی وی پر مناظرہ کرلیں جواب دینے کو تیار ہیں۔

    انہوں نے اعتراف کیا کہ پارٹی سے غلطیاں ہوئی ہیں، عہدیداروں نے ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، جس پر بلاول بھٹو نے معافی مانگی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اصلاح کریں گے اور پورے کارکنوں کو عزت دے کر واپس لائیں گے جبکہ لیڈرشپ اور کارکنوں میں فاصلہ کم کیا جائیگا۔

  • پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس: بلاول ہاؤس میں لاہور میں تیاریاں

    پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس: بلاول ہاؤس میں لاہور میں تیاریاں

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب تیس نومبر کو بلاول ہاؤس لاہور میں ہوگی۔جس سے بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے بانی ارکان خطاب کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کی کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا جس میں یوم تاسیس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ،جہانگیر بدر اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ تھرپارکر میں غربت کا مسئلہ پرانا ہےپیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں یہاں کے عوام کے لیے ترقی کی راہیں کھولیں۔

    قائم علی شاہ اجلاس میں سابق وزیر داخلہ سندھ کے بدین میں احتجاج پر فہمیدہ مرزا کو وضاحت دینا پڑی ساٹ فہمیدہ مرزا سابق اسپیکر قومی اسمبلی کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ستائیس دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کےپروگرام پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

  • ٹیکنوکریٹ حکومت کی گنجائش نہیں،آصف علی زرداری

    ٹیکنوکریٹ حکومت کی گنجائش نہیں،آصف علی زرداری

    لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ موجودہ حالات میں ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ یا آمریت کی گنجائش نہیں۔ ملتان این اے ایک سو انچاس کے امیدوار عامر ڈوگرنے اپنے والد کی زبان کی بھی لاج نہیں رکھی۔

    بلاول ہاؤس لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پہلی بار اپوزیشن حکومت کے ساتھ صرف جمہوریت کیلئے کھڑی ہے۔

    پیپلز پارٹی کی وجہ سے مخالفین کو حکومت گرانے کا موقع نہیں مل رہا۔ بہت جلد یہ بلبلے ختم ہوجائیں گے۔ سابق صدر آصف علی زردای نے ملتان این اے ایک سو انچاس کے امیدوار عامر ڈوگرکو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایاْ۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو پیپلز پارٹی چھوڑ کرگیا وہ ہمیشہ دربدر ہوا۔عامر ڈوگر نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر اپنے والد کی زبان کی بھی لاج نہیں رکھی، ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس نے ہمارے منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجا اور دوسرے پر بھی مقدمات چلائے.

    عدالت عظمیٰ پیپلز پارٹی کے سابقہ دور میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنی رہی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر حاضرین کو بتایا کہ بہت جلد آصفہ اور بختاور بھی عملی سیاست میں سرگرم ہونگی۔

  • بلاول ہاؤس لاہورکی تصاویربنانیوالے چھ افراد گرفتار

    بلاول ہاؤس لاہورکی تصاویربنانیوالے چھ افراد گرفتار

    لاہور: بلاول ہاؤس لاہور کی تصاویر بنانے والے چھ  افراد کی گرفتاری و رہائی،تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پیٹرن انچیف آصف علی زرداری کی زیر صدارت رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی پر مامور افراد نے پولیس کو اطلاع دی کہ کچھ لوگ بلاول ہاؤس کی تصاویر لے رہے ہیں ۔

    جس پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ افراد کو حراست میں لے لیا، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار شدگان نے بتایا کہ وہ بحریہ ٹاؤن آئے تھے اور گھومنے پھرنے کی غرض سے بلاول ہاؤس کی شوقیہ تصاویربنا رہے تھے، پولیس نے تفتیش کے بعد مذکورہ افراد کو جانے کی اجازت دے دی۔

  • آصف زرداری عید منانے لاہورپہنچ گئے

    آصف زرداری عید منانے لاہورپہنچ گئے

    سابق صدراورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری لاہورکے بلاول ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

    سابق صدرآصف زرداری کو لاہورائیرپورٹ سے بحریہ ٹاؤن میں واقع بلاول ہاؤس میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لایا گیا، جہاں یوسف رضا گیلانی، مخدوم امین فہیم، منظوروٹو، تنویراشرف کائرہ اوردیگرنے ان کا استقبال کیا۔

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں سات روزہ قیام کے دوران آصف زرداری عید بھی منائیں گے اورعید کے تینوں دن کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں مختلف اضلاع سے ہرروزسو کارکن آصف علی زرداری سے ملیں گے۔