Tag: Bilawal house

  • اگلا وزیرِاعظم ’بھٹو‘ہوگا، بلاول

    اگلا وزیرِاعظم ’بھٹو‘ہوگا، بلاول

    کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلا وزیرِاعظم بھٹو خاندان سے ہوگا۔

    کراچی میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آج صرف عید کا روایتی پیغام دینے نہیں آیا پیپلزپارٹی خاندانی سیاست کرتی ہے اورکرتی رہے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف جمہوریت کے شیر بنتے ہیں لیکن انہوں نے آج تک جمہوریت کے لئے بلی کا بچہ تک قربان نہیں کیا۔

    انہوں نے جذباتی لہجے میں کہا کہ میں بینیظیر شہید کا بیٹا ہوں مجھے کوئی بھی انتقام لینے سے نہیں روک سکتا لیکن بی بی نے سکھایا کہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ چند عناصر مجھے کراچی میں جلسہ کرنے سے روکنا چاہتے ہیں وہ مجھے مشورہ دے رہے ہیں کہ حالات خراب ہیں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا جائے،انہوں نے سوال کیا کہ حالات ہمیشہ پیپلز پارٹی کے لئے ہی کیوں خراب ہوتے ہیں؟۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ وہ 18 اکتوبر 2014 کوکراچی میں ہرحال میں جلسہ کریں گے۔ انہوں نے گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ پیپلز پارٹی کی ریلی کی بھرپورحفاظت کے لئے رینجرزکو پیشگی ہدایت دیں، اگر پی پی پی کا ایک بھی کارکن آپ کے نامعلوم افراد کا نشانہ بنا تومیں آپ کو چین سے نہیں بیٹھنے دوں گا۔

    انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرانہیں سیاست سیکھنی ہے تو ذوالفقارعلی بھٹو سے سیکھیں جنہوں نے ہمیں سکھایا کہ پیپلزپارٹی ایک خاندان ہے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگرہمیں کرکٹ سیکھنی ہوگی تو ہم ضرورعمران خان سےسیکھیں گے۔

    انہوں نے اپنے کارکنوں کو جوش دلانے کے لئے نعرہ لگایا کہ ’میں بھی بھٹو ہوں، آپ بھی بھٹوہیں ہم سب بھٹو ہیں‘۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ صرف پیپلزپارٹی ہی وہ واحد پارٹی ہے جو اپنے کسی بھی کارکن کووزیرِاعظم بناسکتی ہے۔

  • آصف علی زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات

    آصف علی زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات

    لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، تفصیلات کے مطابق
    لاہور بلاول ہاؤس میں آصف زرداری اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چودھری شجاعت، پرویز الہٰی، شیری رحمن، سینیٹر قیوم سومرو بھی شریک تھے۔

    ملاقات کے موقع پر سابق صدر زرداری کا کہنا تھا کہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارے مدنظر اقتدار نہیں جمہوریت کا استحکام ہے.

    ملک کو جن چینلجز کا سامنا ہے اس کے لئے سیاسی اتحاد کی اشد ضروری ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ جتنا جلدی بحران حل ہوسکے اسے ہونا چاہیئے۔

  • بلاول ہاؤس کےقریب شدید فائرنگ

    بلاول ہاؤس کےقریب شدید فائرنگ

    کراچی: کلفٹن کے علاقے بلاول چورنگی کے قریب پیپلز پارٹی کے صدردفتربلاول ہاؤس کے نزدیک شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔

    اے آروائی نیوزکے نمائندے شاہ نواز شاہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بلاول ہاؤس کے سامنے واقع ریسٹورینٹ کی پارکنگ میں دوگروہوں کے درمیان پیش آیا ہے۔

    فائرنگ کے باعث علاقے میں بھگدڑمچ گئی اورکئی افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پرپہنچ گئی۔

    ذرائع کے مطابق مسلح افراد ڈبل کیبن گاڑی میں سوارتھےاورواقعے کے فوراً بعد فرارہوگئے۔