Tag: bilawal statement

  • بلاول بھٹو کا  بیان حقیقت پرمبنی ہے، شیخ رشید

    بلاول بھٹو کا بیان حقیقت پرمبنی ہے، شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹونےسمجھدارسوچ کامظاہرہ کیاہے، ان کابیان حقیقت پرمبنی ہے ، 20فروری کوبتاؤں گاکہ عمران خان 5سال پورے کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج ہماری کراچی ریلوےمیں میٹنگ تھی، 14کلومیٹرتک سرکلرریلوےٹریک کلیئرکردیاہے، 40کوچزتیارکرلی ہیں، ہم کراچی میں ریلوےکی زمین پرتجاوزات کاخاتمہ چاہتےہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ساری پارٹیاں جی بی کےانتخابات میں بھرپورحصہ لےرہےہیں، دیکھتےہیں کون اس کے نتائج تسلیم نہیں کرتا، پاکستان میں جی بی کےعوام کافیصلہ قبول نہ ہواتواس سے زیادہ سیاسی بدمزگی نہیں ہوگی ، 16 نومبرسےجی بی میں نئی باتیں آنا شروع ہوجائیں گی۔

    بلاول کے انٹرویو کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹونےزورداربیان دیا،ذمےدارانہ سوچ کاعندیہ دیا، بلاول نے کہاپی ڈی ایم میں نام لےکرنشانہ لےکرفیصلہ نہیں ہواتھا، بلاول بھٹونےسمجھدارسوچ کامظاہرہ کیاہے، ان کا بیان حقیقت پرمبنی ہے جبکہ مریم نوازسیاست کوبندگلی کی طرف لےکرجارہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ رہےہیں کہ کرپشن کےسواسب پربات چیت کےلیےتیارہیں، مذاکرات کے بجائے جوڈ و کراٹے سے فیصلہ کہیں بھی جاسکتا ہے، 20فروری کویہاں بتاؤں گاکہ عمران خان کہیں نہیں جارہے، عالمی طور مارشل لا کا ماحول نہیں ہے۔

    جہانگیر ترین کی وطن واپشی سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ جہانگیرترین آگئےہیں ان کوسراہناچاہیے، ہرایک کہہ رہا تھا کہ جہانگیرترین بھاگ گیا، جہانگیرترین مقابلے کے لیے واپس آیاہے۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےریلوےمیں کسی ٹریڈیونین کونہیں روکا،سب سےاچھےتعلقات ہیں، پیپرارول کے مطابق سارے ٹینڈر دے رہے ہیں، 16گریڈتک والوں کواس ماہ سے پنشن دےرہےہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اوورہیڈبرج،نالےاورپھاٹک حکومت سندھ نےبنانےہیں، ریلوےکوزمینیں مفت میں نہیں ملیں ،قیمت دے کر خریدی ہیں، ریلوےکی زمینوں کوکوئی نہ کوئی آکرخالی کرالیتاہے، کراچی میں ریلوےکی بہت سےزمین پر قبضہ ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے پیش گوئی کی کہ 30دسمبرسے20فروری تک پیپلزپارٹی ن لیگ کے ساتھ نہیں چلے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام کی 6 دفعات قومی اسمبلی سے منظور کروانا مشکل کام ہے، ایک نے دسمبر دوسرے نے جنوری کا کہا ہے، میں20فروری کوبتاؤں گاکہ عمران خان 5سال پورے کرے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ریلوےکی 5فریٹ ٹرینیں پرائیویٹ سیکٹرزکودےدی ہیں، 12تاریخ کوباقی کےٹینڈرکھل رہےہیں، میں ساری فریٹ ٹرینیں پرائیویٹائزکردوں گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ کامطلب یہ نہیں کہ ہماراعمل دخل ختم ہو جائے گا، اتنی بڑی ریلوے 3 ٹرینیں نہیں چلاسکتی، پرائیویٹ نے 3 چلا دیں۔

  • ‘بلاول بھٹو کے انٹرویو کوغلط رنگ دینےکی کوشش کی جارہی ہے’

    ‘بلاول بھٹو کے انٹرویو کوغلط رنگ دینےکی کوشش کی جارہی ہے’

    لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کےانٹرویوکوغلط رنگ دینےکی کوشش کی جارہی ہے، نوازشریف  نے بھی  یقیناً ثبوتوں کی بنیاد پر ہی  نام لئے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکے انٹرویو پر پی پی رہنما قمرزمان کائرہ بے وضاحتی بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کےانٹرویوکوغلط رنگ دینےکی کوشش کی جارہی ہے، جمہوریت،سول بالادستی کیلئےپی پی کی 3نسلوں کی جدوجہد ہے، سول بالادستی کی جدوجہدمیں اپنے2عظیم لیڈر،ہزاروں جیالےکھوئے.

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کاجنم بھی پی پی کی اےپی سی کےمشترکہ اعلامیہ سےہوا، بلاول بھٹوکابیانیہ پی ڈی ایم کے ایجنڈے کا تسلسل ہے، پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنےوالےناکام ہوں گے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بلاول کی نواز شریف سے ملاقات نہ ہوسکی، بلاول بھٹو نوازشریف سےتمام موضوع پربات کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے متفقہ ایجنڈے کے ساتھ ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی کیلئےصرف2018کےانتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی، پی پی اسٹیبلشمنٹ کی دھاندلی کی 40سال سے زیادہ شکار ہے، نوازشریف  نے بھی  یقیناً ثبوتوں کی بنیاد پر ہی  نام لئے ہوں گے۔

  • بلاول بھٹو نے وہ بیان دیا جو دشمن کا بیانیہ ہوتا ہے، سینیٹر فیصل جاوید

    بلاول بھٹو نے وہ بیان دیا جو دشمن کا بیانیہ ہوتا ہے، سینیٹر فیصل جاوید

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید نے کہا بلاول بھٹونےاپنےبیان سےبہت زیادہ دکھ دیا، وہ بیان دیاجودشمن کابیانیہ ہوتاہے ان لوگوں کےبیان پرپابندی لگنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا بلاول بھٹوکابیان بہت ہی غیرذمےدارانہ ہے، ان لوگوں کےبیان پرپابندی لگنی چاہیے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونےاپنےبیان سےبہت زیادہ دکھ دیا، ہم نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہزاروں قربانیاں دیں، ہمیں اس جنگ میں اربوں کا معاشی نقصان ہوا۔

    بلاول بھٹونےوہ بیان دیاجودشمن کابیانیہ ہوتاہے، بیان پر ان کی تعریف ہونی چاہیے، انھوں نے بیان سے قومی مفاد کو داؤ پرلگادیا، یہ لوگوں بچیں گےنہیں ،ان کے بابا سائیں اور رشتے دار امیر ہوئے، بچارے عوام ان کی کرپشن سے مزید غریب ہوئے۔

    یا رہے گزشتہ روز نیب میں پیشی کے بعد بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پتہ نہیں کیوں پنڈی ہمیشہ ہمارےخلاف پلیٹ فارم بن جاتا ہے، جمہوری حق مانگنےپرہمیں برداشت نہیں کیا جاتا، حکومت کوخبردارکرتا ہوں کارکن فوری رہا نہ کیےتوقدم اٹھائیں گے۔

    مزید پڑھیں : کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو پیپلز پارٹی انتہائی قدم اٹھائے گی: بلاول

    ان کا کہنا تھا کہ کوئی کہہ رہاہے، نوازشریف سے ملنے پر نشانہ بنایاگیا کوئی کہہ رہا ہے وزیروں کو ہٹانے کا مطالبہ کیوں کیا ، تحقیقات کاسامناکرنے پرخوش ہوں لیکن چھےماہ سےانصاف ہوتا نظرنہیں آرہا،تین وزیروں کالعدم تنظیموں سےتعلق ہے،ہمت ہے تو کالعدم  تنظیموں کےخلاف جےآئی ٹی بنائیں۔

    پی پی چیئرمین نے کہا تھا نیب قانون میں تبدیلی نہ کرناہماری غلطی تھی۔ ہماری حکومت آئی تو آمرکابنایا ہوا ہر قانون آئین سے نکال دیں گے۔

  • بلاول کی نواز شریف سےملاقات کے حقیقی رنگ سامنے آگئے ، مراد سعید

    بلاول کی نواز شریف سےملاقات کے حقیقی رنگ سامنے آگئے ، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے بلاول کی نواز شریف سےملاقات کے حقیقی رنگ سامنے آگئے، بلاول نے بھی آج وہی کیا جو نواز  شریف کیا کرتے، بلاول والدکی کرپشن یا سیاسی مستقبل میں سے کسی ایک کاانتخاب کریں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی گفتگو پر وزیرمواصلات مراد سعید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا بلاول کی نواز شریف سےملاقات کے حقیقی رنگ سامنے آگئے ، نواز شریف نیب کی پیشی سے باہر آتے تو اداروں کو للکارتے، بلاول نے بھی آج وہی کیا جو نواز شریف کیا کرتے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا نیب نواز شریف سےلندن جائیدادوں کا پوچھتا ہے، میاں صاحب ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگاتے، بلاول سے بھی سوال کرپشن اور لوٹ مار کی دولت کا کیا گیا ، بلاول بھٹوکاجواب آیا وزیر نکالو۔

    وفاقی وزیر نے سوال کیا بلاول نے بتایا نہیں وفاقی کابینہ کاوالد کی چوری سےکیا تعلق ہے؟ بلاول نجات چاہتے ہیں تو الزامات کا سنجیدگی سے جواب دیں اور
    والد کی کرپشن یا سیاسی مستقبل میں سے کسی ایک کاانتخاب کریں۔

    مزید پڑھیں : نیب قانون میں تبدیلی نہ کرناہماری غلطی تھی، بلاول

    یاد رہے چیئرمین بلاول بھٹو نے نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا نیب قانون میں تبدیلی نہ کرناہماری غلطی تھی، کیس اس وقت کاہےجب میں ایک سال کاتھا، عوام کٹھ پتلی حکومت کو للکارتے رہیں گے اور آئین کے ذریعے ہر کالا قانون ختم کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا میں انسانی حقوق کچلنےاورمعاشی قتل کےخلاف آوازاٹھارہاہوں، کالعدم تنظیموں کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، آئین کے ذریعے ہر کالا قانون ختم کریں گے، ہم ان نوٹسز سے نہیں ڈرتے، ہم سب مل کربے نظیربھٹوشہیدکاخواب پوراکریں گے۔

  • بلاول کی تقریر معصوم بچے کی گیدڑ بھبکیوں سے زیادہ کچھ نہیں،خرم شیرزمان

    بلاول کی تقریر معصوم بچے کی گیدڑ بھبکیوں سے زیادہ کچھ نہیں،خرم شیرزمان

    کراچی : صدر پاکستان تحریک انصاف کراچی خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ پرانا ہوچکا ہے ، پیپلز پارٹی 11سال سے لالی پاپ دے کر کام چلا رہی ہے، بلاول کی تقریر معصوم بچے کی گیدڑ بھبکیوں سے زیادہ کچھ نہیں۔

    تفیصلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیرزمان نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بلاول کی تقریر معصوم بچےکی گیدڑ بھبکیوں سے زیادہ کچھ نہیں، پیپلز پارٹی کا روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ پرانا ہوچکا ہے۔

    [bs-quote quote=”عوام کو برباد کرنے والوں کو ترمیم کی آڑ میں چھپنے نہیں دیں گے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”پی ٹی آئی رہنما "][/bs-quote]

    خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ جس بات پرعمل نہیں کیا،وہ یادکیوں کرتےہیں، جتنےاسپتال دئیے گئےان کاحشردیکھیں تومزیدکی تمنانہ کریں، پیپلز پارٹی 11سال سےلالی پاپ دےکرکام چلا رہی ہے، یہ سلسلہ زیادہ دیرنہیں چلے گا۔

    اٹھارہویں ترمیم کے حوالے سے رہنماپی ٹی آئی نے کہا اٹھارہویں ترمیم کے حق میں ہیں ، عوام کو برباد کرنے والوں کو ترمیم کی آڑ میں چھپنے نہیں دیں گے، ہمارا مقصد صوبوں کو ان کا حق دینا ہے، عوامی مفادکےلیےجوترامیم ضروری ہوئیں کی جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پورے ملک کےوزیر اعظم ہیں، بلاول کا اقرار اچھا لگا، وزیر اعظم گھوٹکی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں کا جلد دورہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں : پارلیمانی حق پارلیمان میں اور آئینی حق پارلیمان سے باہر استعمال کریں گے: بلاول بھٹو

    یاد رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کندھ کوٹ میں جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنا آئینی حق استعمال کرے گی، پارلیمانی حق پارلیمان میں اور آئینی حق پارلیمان سے باہر استعمال کریں گے، اٹھارویں ترمیم کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے اقدامات سے سندھ میں تبدیلی آئی ہے، 90 ارب روپے وفاق نے سندھ حکومت کو دینے ہیں، سندھ حکومت کے پیسے جان بوجھ کر روکے جا رہے ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، ’ہم نے بڑے وقت دیکھے ہیں ایسی سازشوں سے کچھ نہیں ہوگا۔

  • بلاول کا لودھراں‌ حادثے کے ذمہ داروں‌ کو سزا دینے کا مطالبہ

    بلاول کا لودھراں‌ حادثے کے ذمہ داروں‌ کو سزا دینے کا مطالبہ

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔


    یہ پڑھیں: لودھراں میں 2 رکشا ٹرین کی زد میں آگئے، 7 طالب علم جاں بحق


    اے آر وائی نیوز کے نمائندے ارباب چانڈیو کے مطابق نے بتایا کہ بلاول نے آج صبح لودھراں ٹرین حادثے اور 7 بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ریلوے اور دیگر ادارے ایسے اقدامات کریں کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوسکے تاکہ معصوم بچوں کی جانیں ضائع نہ ہوں۔

    دریں اثنا اسی ضمن میں ریلوے کی پریم یونین نے کہا ہے کہ لودھراں ٹرین حادثے کی صاف و شفاف انکوائری کرائی جائے،حادثے میں شامل افراد کو قرار واقع سزا دی جائے۔

    پاکستان ریلوے ایمپلائز کے صدر شاہد اقبال نے کہا کہریلوے حادثات میں شدید اضافہ تشویش ناک ہے، حکومت ٹرینوں کے آئے دن ہونے والے حادثات پر فی الفور قابو پائے اور صاف وشفاف انکوائری کراکے حادثے میں شامل افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔