Tag: bilawal Zardari

  • متنازع منصوبے شروع کرنے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں: بلاول بھٹو

    متنازع منصوبے شروع کرنے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں: بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وفاق دریائے سندھ پر نئی نہروں کے منصوبے سے پہلے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے دریائے سندھ پر مزید کینالوں کے وفاقی منصوبے سے متعلق ویڈیو بیان جاری کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ و بلوچستان کے اعتراضات نہیں سنے گئے تو اس پورے منصوبےکو متنازع بنائینگے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ متنازع منصوبوں کو شروع کرنے کے بجائے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں، اپنی رائے کے زبردستی نفاذ سے منفی اثر ہوگا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے، ہماری کوشش ہے وفاق کو سمجھائیں کہ ایسے منصوبے نہ بنائے جو کالا باغ ڈیم کیطرح متنازعہ ہوں۔

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ صوبوں کے درمیان اتفاق رائے بنائیں ہم گرین پاکستان منصوبے کو کامیاب بناسکتے ہیں، زبردستی رائے مسلط کرنے سے سیاسی عدم استحکام ومعیشت پر منفی اثر ہوگا۔

  • پارلیمنٹ اجلاس سے قبل بلاول کا سرپرائز

    پارلیمنٹ اجلاس سے قبل بلاول کا سرپرائز

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کاپی ٹویٹ کرتے ہوئے اسے سرپرائز قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کاپی ٹویٹ کی۔

    انہوں نے مسکرانے کا سمبل ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، سرپرائز۔

    اس سے قبل بلاول نے ایک اور ٹویٹ میں شعر لکھا، لشکر حسین کا ہے سپاہی یزید کے، کوفے کے لوگ بن گئے وارث شہید کے۔

    خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے اہم ترین اجلاس میں آج وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونے جارہی ہے۔

    اس موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس اور ریڈ زون میں فول پروف سیکیورٹی کی گئی ہے، پارلیمنٹ ہاؤس اور دیگر عمارتوں کی سیکیورٹی رینجرز اور ایف سی کے سپرد کردی گئی ہے۔

  • بلاول زرداری سات سال سے ہواؤں میں تیر چلا رہے ہیں، فیاض چوہان

    بلاول زرداری سات سال سے ہواؤں میں تیر چلا رہے ہیں، فیاض چوہان

    لاہور : پنجاب کے صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری گزشتہ سات سال سے ہواؤں میں تیر چلانے میں مصروف ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے تحت ہونے والے احتجاجی مارچ کے دوران بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ خطاب پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پی پی موجودہ حکومت کی الٹی گنتی کے انتظار میں بیٹھی ہے۔

    فیاض چوہان نے کہا کہ بلاول زرداری شوق سے لاہور آئیں، 126 دن دھرنا دیں پھر اگلی بات اس کے بعد ہوگی، پی ٹی آئی رہنما سندھ میں پی پی سے زیادہ لوگوں کو اکٹھا کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کیلئے بہار کے موسم کا انتخاب کیا، کیا ہی اچھا ہوتا اگر پی ٹی آئی کی طرح زرداری لیگ بھی مارچ کیلئے سردی کا موسم منتخب کرتی۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ لاہور کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو سانپ سونگھ گیا، یہ جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف سازش کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔

    فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ ہر در سے ٹھکرائے جانے کے بعد پیپلز پارٹی نے ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا لی، بہت جلد پیپلز پارٹی دیگر صوبوں کی طرح سندھ سے بھی ہزیمت اٹھائے گی۔

  • تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے: بلاول زرداری

    تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے: بلاول زرداری

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کی معاشی سمت درست کر سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جعلی معاشی ترقی کے گن گانا اور بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے، 21 فیصد سے زائدشرح غربت معاشی ترقی کے دعووں کو غلط ثابت کر رہی ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ ملک میں شرح غربت 40 فیصد تک ہونے کا اندازہ تشویشناک صورتحال کا اشارہ ہے، تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل سے ناواقف عمران خان نے اقتدار تو ہتھیا لیا، لیکن انہیں اب تک علم نہیں کہ ملک کیسے چلایا جاتا ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کی معاشی سمت درست کر سکتی ہے۔

  • مریم نواز نے بلاول بھٹو کو آج شام چائے پر مدعو کرلیا

    مریم نواز نے بلاول بھٹو کو آج شام چائے پر مدعو کرلیا

    گلگت بلستان : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو آج شام چائے پرمدعو کرلیا ، دونوں جماعتوں کے رہنما انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آج ملاقات ہوگی ، مریم نواز نے بلاول بھٹو کو آج شام چائے پرمدعو کیا ہے۔

    ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، گلگت بلتستان انتخابات پرتبادلہ خیال ہوگا، گلگت بلتستان انتخابی مہم پردونوں جماعتوں کےرہنما ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

    اس سے قبل مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی سے رابطہ کرکے مریم نواز نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا اور کہا آج شام 6 بجے ملاقات کیلئے وقت دیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے جواب دیا کہ بلاول بھٹونےمختلف مقامات پرخطاب کرنا ہے، کل ملاقات ہو سکتی ہے،ن لیگ ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی کل دن 12بجے گلگت سے واپسی ہے۔

    یاد رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ گوجرانولہ جلسےمیں فوجی قیادت کا نام لینا نواز شریف کا ذاتی فیصلہ تھا، انتظار ہے نوازشریف کب ثبوت پیش کریں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تقریرمیں براہ راست نام سنے تو دھچکالگا، میرےلیےدھچکاتھاکیونکہ عام طورپرہم اس طرح کی بات نہیں کرتے۔

  • قائدِ تحریک بغیرتحقیق کے کوئی بات نہیں کرتے،ایم کیو ایم

    قائدِ تحریک بغیرتحقیق کے کوئی بات نہیں کرتے،ایم کیو ایم

    کراچی: متحد ہ قومی موومٹ کے ترجمان نے پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ کے بیان پر تبصرہ اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے وہ رہنماجوقائدتحریک الطاف حسین کے بیان پر یہ سوال اٹھارہے ہیں کہ الطاف حسین نے بلاول بھٹوزرداری کے بیان پر دوماہ بعدکیوں بیان جاری کیاہے۔

    اس بیان پر ان کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کوئی بھی بات بغیر تحقیق وتصدیق کے نہیں کرتے لہٰذاقائدتحریک الطاف حسین نے دوماہ تک ایک ایک یونٹ اورایک ایک سیکٹرسے معلومات کیں کہ آخربلاول بھٹوزرداری نے کس بنیادپر اپنے کارکنوں کے حوالے سے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف دھمکی آمیزبیان دیا۔

    دوماہ تک تفصیلی معلومات کے بعد قائدتحریک الطا ف حسین نے آج یہ بیان جاری کیاہے ۔لہٰذا قمرالزمان کائرہ یہ سوال اٹھانے کے بجائے بلاول بھٹوزرداری کے دھمکی آمیزبیان کی تحقیقات کرائیں۔

    جہاں تک الزام کو معاف کرنے کاتعلق ہے توانہوں نے دیگرباتوں کومعاف کردیاتھا جہاں تک مارپیٹ کاالزام تھاوہ کیسے معاف کیاجاسکتاہے، اسے ختم کرناعدالت کاکام ہے۔

    ترجمان نے کہاکہ جہاں تک اس بات کاتعلق ہے کہ پچھلے دنوں قائدتحریک الطا ف حسین نے حیدرآبادیونیورسٹی کے حوالے سے آصف زرداری کی تعریف کی تھی توقائدتحریک الطاف حسین ہمیشہ اچھی بات کی تعریف کرتے ہیں اورغلط باتوں کی کھل کرمخالفت کرتے ہیں۔

  • بلاول زرداری تہذیب و ادب کی تعلیمات حاصل کریں،  نسرین جلیل

    بلاول زرداری تہذیب و ادب کی تعلیمات حاصل کریں، نسرین جلیل

    کراچی : متحد ہ قومی موومنٹ کی سینیٹر نسرین جلیل نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کا قائدِ تحریک الطاف حسین کے متعلق دھمکی آمیز بیان سیاسی اصول و ضوابط کی نفی اور کسی طور قابل برداشت نہیں ہے ۔

    حق پرست سینیٹر نے بلاول زرداری کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری سیاست میں سیاسی گفتگو کے آداب سے نابلد ہیں انہیں چاہئے کہ وہ کروڑوں لوگوں کے ہر دل عزیز لیڈر کے متعلق بیانات دینے سے قبل تہذیب و ادب کی تعلیمات حاصل کریں۔

    نسرین جلیل نے بلاول زرداری سے کہا کہ وہ سیاسی بالغ نظری کا مظاہر کریں اور الطاف حسین کے متعلق کسی بھی قسم کی خراب زبان استعمال کرنے سے قبل قومی سیاسی تاریخ کا بغور مطالعہ کریں۔

    کیونکہ ایسے کئی سیاستدان اپنی خواہشات لے کر لندن گئے مگر ناکامی کا منہ لے کر واپس ہوئے کیوں کہ جناب الطاف حسین سچے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان شرم ناک ہے جس پر انہیں الطاف حسین اور ان کے کروڑوں چاہنے والوں سے معافی کا خواستگار ہونا چاہئے ۔

    سینیٹر نسرین جلیل نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کہ جس میں انہوں نے الطاف حسین کا جینا حرام کرنے کی دھمکی دی ہے ۔

    وہ اس کی فوری وضاحت کریں ورنہ الطاف حسین کے چاہنے والے بلاول بھٹوزرداری کے خلاف آئین و قانون کے مطابق عدالتوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہوں گے۔