Tag: bilawal

  • جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے کارکنوں کیساتھ ہوں گے، بلاول بھٹو

    جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے کارکنوں کیساتھ ہوں گے، بلاول بھٹو

    لاہور: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر حکومت سے مزاحمت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرنے کے لئے کارکنوں کے ساتھ ہوں گے۔

    بلاول ہاوس لاہور میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی تنظٰیمی اور حکومتی امور میں کرپشن کو برداشت نہیں کرے گی۔

     انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے تمام عوامی ایشو ز پر حکومت کے خلاف مزاحمت کرینگے ۔

    اسلام آباد میں نرسوں پر پولیس تشدد اور یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت جمہوریت اور ادارے بچائے مگر عوام کو بھی جینے کا حق دے۔ عوامی حقوق کے تحفظ میں ہم نکلے تو پھر انارکی کا شکوہ حکومت ہم سے نہ کرے۔

  • سندھ میں بلدیاتی انتخابات امتحان کی گھڑی ہیں، بلاول بھٹو زرداری

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات امتحان کی گھڑی ہیں، بلاول بھٹو زرداری

    لاڑکانہ: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کو کارکنوں کے لئے امتحان کی گھڑی قرار ددیدیاہے۔

    لاڑکانہ میں اضلاع کے اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں کارکن ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کو نہ بھولیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی قربانیوں نے پارٹی کو زندہ رکھا ہے، پارٹی میں مفاد پرستوں کی نشاندہی پر کارروائی ہوگی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پارٹی قیادت کا فیصلہ آخری فیصلہ ہوگا ، اگر کسی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی اور کسی بھی منتخب نمائندے کے عزیزوں کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

    اس موقع پر وزیر اطلاعات سندھ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پربلدیاتی انتخابات نہ کرانےکےصرف الزامات ہیں، تمام انتظامات مکمل ہیں اب الیکشن کمیشن کاکام ہےکہ وہ انتخابات کروائے، بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرہونگے۔

    اجلاس میں کارکنوں نے پارٹی قیادت اور کارکنوں کے درمیان پیدا ہونے والے فاصلے کا ذمے دار وزراء کوقرار دیا۔

    پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 5 ستمبر کو لاہور پہنچیں گے،جو بلاول ہاوس بحریہ ٹاون میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب اور سینٹرل پنجاب کے ضلعی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    بلدیاتی انتخابات اور پارٹی تنظیم سازی ملاقاتوں میں اہم موضوعات ہوں گے، امکان ہے کہ چیرمین کے مختلف اضلاع کے دورہ جات کے حوالے سے امکانا ت کا بھی جائزہ لیاجائے گا، پیپلز پارٹی ذرائع کے مطا بق بلاول بھٹو زرداری ایک ہفتہ لاہور میں قیام کریں گے۔

  • بلاول بھٹو کل پی پی پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقات کرینگے

    بلاول بھٹو کل پی پی پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقات کرینگے

    اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات پر مشاورت کے لئے چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے وسطی پنجاب کے عہدیداروں کی ملاقاتیں ہو ں گی۔ جن میں صوبے میں اکتیس اکتوبر سے شروع ہونے والے بلدیاتی انتخا بات اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی قیام کریں گے، جہاں جنوبی پنجا ب کے صوبائی اور ضلعی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

  • پیپلزپارٹی کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا، بلاول بھٹو زرداری

    پیپلزپارٹی کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا ، وہ اقلیتوںکے قومی دن کے موقع پر پر بلاول ہاؤس کراچی میں اقلیتی برادری کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ انہوں نے پیپلزپارٹی کا جھنڈا اٹھا لیا ہے، پاکستان میں بسنے والا ہر شخص پاکستانی ہے۔ پیپلز پارٹی کا نظریہ کل بھی مضبوط تھا اور آج بھی رہے گا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں گیارہ اگست کو اقلیتیوں کا قومی دن قرار دیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت ہو گی۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا پیپلز پارٹی ہر سازش کو کچلنے کی طاقت رکھتی ہے اور حالات سخت سے سخت ہو جائیں لیکن نظریہ نہیں بدلے گا۔

    احمقوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ختم ہوئی نہ ہو سکتی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے عوام کو حقوق دینے کی سزا موت لکھ دی ہے ، پیپلزپارٹی کو سلمان تاثیر اور شہباز بھٹی کی لاشوں کا تحفہ دیا گیا۔

  • تنگ کیا گیا تو جرنیلوں کا کچا چٹھا کھول دوں گا، آصف زرداری

    تنگ کیا گیا تو جرنیلوں کا کچا چٹھا کھول دوں گا، آصف زرداری

    پشاور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہماری کردار کشی مت کرو ، سرحدوں پر آپ کو للکارا جا رہا ہے ، ہم آپ کا ساتھ دینا چاہتے ہیں، تنگ کیا گیا تو جرنیلوں کا کچا چٹھا کھول دوں گا۔

     پیپلزپارٹی کے پی کے عہدیداروں کی تقریب ،آصف زرداری نے خطاب کا آغاز یہ شعر پڑھتے ہوئے کیا کہ

    جب گلستان کولہو کی ضرورت پڑی

    سب سے پہلےگردن ہماری کٹی

    پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کے عہدیداروں کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں بھی جنگ لڑنا آتی ہے ، آپ کو تین سال رہنا ہے ، ہمیں ہمیشہ یہاں رہنا ہے ، ہمیں تنگ کرنے کی کوشش کی تو ہم بھی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اگرہم کھڑے ہوئے تو فاٹا سے کراچی تک بند ہوگا، جب تک چاہیں گے ملک بند رہےگا۔

    انہوں نے کہا کہ مشرف دورمیں پانچ سال جیل میں گزارے، پرویزمشرف تین ماہ بھی جیل برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔

     انہوں نے کہا ارب پتی،کروڑپتی سیاسی اداکار سیاست کو بدلنا چاہتے ہیں۔

    آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کمزورنہیں ،ابھی ہماراوقت نہیں آیا،دوبارہ پاور پولیٹکس کی امنگیں اٹھتی نظر آرہی ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کومستقبل دیکھتے ہوئے ساتھ رکھا ہوا،جیسی بھی ہےملک میں جمہوریت تو ہے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ آر او الیکشن کا مقابلہ نہیں کرسکتا نہ کرنے کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو مستقبل دیکھتے ہوئے ساتھ رکھا ہوا ہے،جیسی بھی ہےملک میں جمہوریت توہے۔

    ،آصف علی زرداری نے کہا کہ فاٹامیں بھی جمہوریت کااثرجاناچاہیے، اگرکپتان کےساتھ استعفیٰ دیتےتوالیکشن دوبارہ ہوجاتے، ہم چاہتےہیں جمہوریت پروان چڑھے،میں انتظار کرسکتا ہوں ،مجھ میں بڑا صبر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک اشارے پرلوگوں کی جان لےلی جاتی ہے، ہمارےپاس ایسے لوگ ہیں جوکبھی بکے ہیں نہ کبھی بکیں گے،ہم نے جسے وکٹ دی ہوئی ہےاسےکھیلنے تودو،اسے ملک کی معیشت ٹھیک کرنےدو،آصف علی زرداری ایسانہ ہوکہ بعدمیں وہ موقع نہ ملنےکاگلہ کریں۔

  • کراچی میں پانی کا بحران ختم کرایا جائے، بلاول بھٹو کی ہدایت

    کراچی میں پانی کا بحران ختم کرایا جائے، بلاول بھٹو کی ہدایت

    کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پانی کا بحران ترجیحی بنیادوں پر ختم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

    بلاول ہائوس کراچی میں آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں پانی کا بحران ختم کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

     اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر بلدیات شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ انہوں نےپارٹی چیئرمین کو بتایا ہے کہ رمضان سے قبل پانی کا مسئلہ حل کرلیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کے فور منصوبے کیلئے پانچ ارب روپے جاری کرنے کا یقین دلایا ہے۔

  • بلاول بھٹو زرداری 6 ماہ بعد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

    بلاول بھٹو زرداری 6 ماہ بعد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

     کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 6 ماہ بعد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے اور ملکی سیاست میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری چھ ماہ بعد اپنی بہن بختاور بھٹو کے ہمراہ وطن واپس پہنچے ہیں بلاول بھٹوزرداری خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچے جہاں پیپلز پارٹی کے رہنماوں سمیت رکن قومی اسمبلی فریال تالپور، شیریں رحمان نے انکا استقبال کی کیا۔

     ذرائع کے مطابق وہ پاکستان آکر وہ ملکی سیاست میں بھرپور حصہ لیں گے جبکہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حاصل ہونے والی نشستوں پر بلاول بھٹو زرداری نے سخت تشویش کا اظہار کیا اورانہوں نے فیصلہ کیا کہ سندھ اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کی قیادت وہ خود کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ بھی کریں گے جہاں ناراض کارکنان اور ذمہ داران کو ایک مرتبہ پھر اکٹھا کریں گے۔

  • دبئی میں بلاول بھٹو کی  آصف زرداری سے ملاقات

    دبئی میں بلاول بھٹو کی آصف زرداری سے ملاقات

    کراچی : بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی اورسیز پاکستان چیپٹردیکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی ملاقات کی۔

    پیپلز پارٹی ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  کہ ان کے والد سے کوئی اختلافات نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی پالیسیوں پرعملدرآمد کرنے کے پابند ہیں وقت آنے پر پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے۔

    پیپلز پارٹی ترجمان کے مطابق میڈیا پر بلاول بھٹو زرادری سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں،بلاول بھٹو پارٹی کے اوور سیز چیپٹر کو دیکھیں گے اور اس حوالے سے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔

  • فوجی عدالتوں کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے،آصف زرداری

    فوجی عدالتوں کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے،آصف زرداری

    لاڑکانہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کو اس لئے قبول کیا کہ وہ سیاسی جماعتوں اور صحافیوں کی خلاف استعمال نہیں ہونگی، ان کا کہنا تھا کہ مخدوم امین فہیم نے نہ پہلے کبھی غداری کی تھی نہ اب کریںگے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹوشہید کی ساتویں برسی کے موقع پر ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ مخالفین  نے بلاول زرداری ،میرے اور پیپلز پارٹی  کے حوالے سےافواہیں پھیلا رکھی ہیں۔

    ملٹری کورٹس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کا غلط استعمال نہیں ہونے دینگے، اگر فوجی عدالتوں سے متعلق یقین دہانی کرائی گئی تو اس پر دستخط کردیں گے،کہیں ایسا نہ ہو کہ آنے والے دنوں میں میں  اور میاں صاحب دونوں جیل میں ہوں۔

    آصف زرداری نے کہا کہ پشاورمیں ہمارے بچوں کو شہید کیا گیا اور شارع فیصل پر سانحہ کارساز میں بھی ہمارے بچے شہید ہوئے، انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام  لئے بغیر کہا کہ اگر سانحہ کارساز کے بعد بلّا آپریشن کر دیتا توسانحہ پشاور نہ ہوتا،اور ہمیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر فوج کو بِلّے سے سیاست ہی کرانی ہے تو صاف بتادے، ایک طرف تو بِلا ضمانت پر ہے تو دوسری جانب فوج اس کے ساتھ کھڑی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بی بی بینظیر شہید نے کہا تھا کہ میرے بعد آصف زرداری ہی پارٹی سنبھالیں گے، انہوں نے کہا کہ میری سیاسی تربیت محترمہ شہید بے نظیر بھٹو نے کی ہے۔

  • حکومتِ سندھ میرٹ کا قتلِ عام کررہی ہے، وسیم اختر

    حکومتِ سندھ میرٹ کا قتلِ عام کررہی ہے، وسیم اختر

    کراچی: ایم کیوایم کے رہنماء وسیم اخترکا کہنا ہے کہ حکومت سندھ میرٹ کاقتلِ عام کررہی ہے، وزیرِاعلیٰ سندھ بتائیں یہ کونسامیرٹ کا نظام چل رہا ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماء وسیم اختر نے کہا کہ  پولیس بھرتی کیلئے 76 افراد نے سارے ٹیسٹ پاس کئے، یہ لوگ نوکری کا پوچھنے جائیں تو گرفتار کرلیا جاتا ہے، ان تمام 76 افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے نہیں، وزیراعلیٰ سندھ کون سے میرٹ کا نظام چلارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی بھرتیاں کرکے میرٹ کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں، راگ الاپے جارہے ہیں سندھ حکومت میرٹ پر کام کررہی ہے، سندھ کی 98 فیصد آبادی کو بیوقوف بنایا جارہا ہے، سیکریٹری ایجوکیشن نے خود کہا سندھ میں ایک لاکھ گھوسٹ اساتذہ ہیں، چور ڈاکوؤں کے بجائے اہل افراد کو پولیس میں بھرتی کیا جائے۔