Tag: bilawal

  • الطاف حسین کا بلاول کے دھمکی آمیز بیان کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ

    الطاف حسین کا بلاول کے دھمکی آمیز بیان کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ

    کراچی: متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ حکومت اور پی پی کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلاول بھٹوزرداری کے دھمکی آمیز بیان کی پندرہ روز میں تحقیقات کرائے۔

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں حکومت پاکستان، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سربراہوں، آصف علی زرداری، رحمان ملک، قائم علی شاہ اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلاول بھٹو کے چھ اکتوبر کے دھمکی آمیز بیان کی پندرہ روز میں تحقیقات کروائے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے الطاف حسین کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ انکل الطاف آپ اپنے نامعلوم افراد کو سنبھالیں، اگر میرے کارکنوں پر ایک آنچ بھی آئی تو لندن پولیس تو کیا میں آپ کا جینا حرام کردوں گا۔

    الطاف حسین نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری بتائیں کہ انکے کارکنوں کو کب اور کہاں ذرا سی بھی آنچ آئی تھی اور انہوں نے مجھے کیوں اور کس لئے اس کا مورد الزام ٹھہرایا ہے؟

    الطاف حسین نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو، آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پندرہ دن کے اندر میرے اُٹھائے گئے سوال کا جواب نہ دے سکی تو میں اپنے قانونی و آئینی ماہرین کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ بلاول بھٹوزرداری کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔

  • بلاول بھٹونےکشمیریوں کیلئےآوازاٹھائی ہے،رحمان ملک

    بلاول بھٹونےکشمیریوں کیلئےآوازاٹھائی ہے،رحمان ملک

    کراچی:پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹونےکشمیریوں کیلئےآوازاٹھائی ہے۔

    سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہےکہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئےبلاول بھٹو لندن گئے،ان کا کہنا تھا کہ بلاول کی تقریر بھارتی انتہا پسندوں نے روکنے کی کوشش کی ہے۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا جب اسکاٹ لینڈ کے لئے ریفرنڈم ہوسکتاہے تو کشمیریوں کے لئے کیوں نہیں ہوسکتا،رحمان ملک نے کہا کہ کیا وجہ ہے ساری دنیا اقوام متحدہ کی طرف دیکھتی ہے،رحمان ملک نے انکشاف کیا کہ ایک پارٹی کے لوگوں نے بلاول کی تقریر روکنےکی کوشش کی۔

  • بھارتی ہیکرزنے لاہورہائیکورٹ کی ویب سائٹ ہیک کرلی

    بھارتی ہیکرزنے لاہورہائیکورٹ کی ویب سائٹ ہیک کرلی

    لاہور: بھارتی ہیکرز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ ہیک کر کے اس پر بھارتی جھنڈا لگا دیا گیاہیکرز کی جانب سے پیغام دیا گیا کہ بلاول بھٹو کے کشمیر کے متعلق بیانات کے ردعمل میں ویب سائٹ کو ہیک کیا گیا۔

    پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر بلاول بھٹو نے نے کشمیر پر اس طرح کے بیانات دینا بند نہ کیے تو وہ مستقبل میں بھی حساس پاکستانی ویب سائٹ کو ہیک کیے جانے کی ذمہ داری ان پر عائد ہو گی، ویب سائٹ پر کشمیر کے حوالے سے بلاول بھٹو کے دو ٹویٹ اور مختلف تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔

  • پی پی کی قیادت نفسیاتی دباوٗ کا شکارہے، شاہ محمود قریشی

    پی پی کی قیادت نفسیاتی دباوٗ کا شکارہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان: پاکستان تحریکِ انصاف کے نائب صدرشاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ  ماضی میں پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن  دھوکے کئے،ملتان کے جلسہ میں اہم اعلان ہوگا۔

    دربار شاہ رکن عالم پرنمازِعید کے بعد پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملتان مین ہونے والا جلسہ جنوبی پنجاب کی نئی تاریخ رقم کرے گا۔

    بلاول بھٹو کی عید کی صبح کی جانے والی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی گھبراہٹ اور نفسیاتی دباؤ کا شکار ہے اور اس کی وجہ عمران خان کی پیدا کی ہوئی تبدیلی کی لہر ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب بھٹو کی نہیں زرداری کی جماعت ہے۔ ایک اورسوال کے جواب میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ تحریکِ انصاف اورعوامی تحریک ملتان کے جلسے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے مشاورت کریں گے۔