Tag: bilawal

  • بلاول نے مولانا فضل الرحمٰن سے سیاسی رشتے داری نبھائی: فیاض چوہان

    بلاول نے مولانا فضل الرحمٰن سے سیاسی رشتے داری نبھائی: فیاض چوہان

    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کو کراچی میں ڈپٹی کمشنر تعینات کروا کے بلاول نے سیاسی رشتے داری نبھالی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ تعمیراتی شعبے سے متعلق نظام از خود درخواست گزار کو اطلاع دے گا، کسی بھی دستاویز کی کمی پر درخواست گزار کو مطلع کردیا جائے گا۔

    فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعمیراتی شعبے کے حوالے سے یہ بڑی کامیابی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 11 اضلاع میں 110 ماڈل اسکولز کا آغاز ہو چکا ہے، ماڈل اسکولوں میں 30 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جلد آغاز ہو جائے گا۔ 17 اضلاع میں ایک ہزار لیب کے لیے کام اور سامان دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

    فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور میں پرائمری اسکول کے شعبے میں ڈھائی ارب کی کرپشن ہوتی تھی، موجودہ دورمیں کسی کو نظام تعلیم میں کسی کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 11 سو 27 مڈل اسکولز کو ہائی اسکول بنانے کے لیے 16 ارب درکار تھے، بغیر ایک پیسہ خرچ کیے یہ ہائی اسکول میں تبدیل کردیے گئے۔

    فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی اے پی سی کے لیے کوشش ثمر آور ہوگئی، ان کے بھائی کراچی میں ڈپٹی کمشنر تعینات ہوگئے۔ ضیا الرحمٰن کو اب سندھ حکومت کی ریکوزیشن پر منگوایا اور ڈپٹی کمشنر لگا دیا گیا، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ایک انتظامی افسر کو دوسرے صوبے میں نہیں لگایا جا سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول حق، سچ اور اقدار کی تعلیم دیتے رہتے ہیں، آج ضیا الرحمٰن صاحب آپ کے لیے کلنک کا ٹیکہ بن گئے ہیں، آپ نے سیاسی رشتے داری نبھالی، آؤ مل کر کھائیں کی روایت برقرار رکھی۔

  • ‘بلاول کوگرفتاری سے فائدہ ہوگا’

    ‘بلاول کوگرفتاری سے فائدہ ہوگا’

    اسلام آباد : سابق پراسیکیوٹر نیب راجہ عامر کا کہنا ہے کہ بلاول شاید گرفتار نہ ہوں مگر بلاول کوگرفتاری سے فائدہ ہوگا اور وہ ہیرو بن جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق پراسیکیوٹر نیب راجہ عامر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا منی لانڈرنگ بڑاکیس تھا،سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی بنی، جےآئی ٹی کی فائنڈنگ کے بعد عدالت نے اسکینڈل نیب کے حوالے کیا۔

    راجہ عامر کا کہنا تھا مختلف اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ اور کک بیکس کامعاملہ ہے، نیب تفتیش کی استطاعت کمزور ہے، جے آئی ٹی میں بہت کچھ پتہ لگالیا گیا ہے ، بلاول بھٹو سابق صدرکےبیٹےہیں،اس لئے ان سےتفتیش کی جارہی ہے۔

    سابق پراسیکیوٹرجنرل اور ڈی جی نیب راجہ عامر نے کہا جب زرداری ملک کےصدرتھے تب بلاول کی عمر تقریبا اکیس برس تھی، بلاول نے جو جائیدادیں خریدی ہیں، ان کےذرائع سے متعلق تفتیش کی جارہی ہیں، تقریباً ایک ارب کی ٹرانزیکشن کا معاملہ زیر تفتیش ہے۔

    سابق پراسیکیوٹرنیب راجہ عامر نے مزید کہا بلاول شاید گرفتار نہ ہوں مگر بلاول کوگرفتاری سے فائدہ ہوگا اور وہ ہیرو بن جائیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو قومی احتساب بیورو راولپنڈی کے دفتر میں پوچھے گئے سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے تھے، ذرائع کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دینے پر انھیں 32 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو سوالات کے جوابات جمع کرانے کے لیے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جے وی اوپل میں 25 فی صد شیئر ہولڈر ہیں، نیب ذرایع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پر اپنی ذاتی کمپنی کے لئے 1.22بلین روپے جعلی اکاونٹ سے نکلوانے کا الزام ہے۔

  • ‘مجھےگرفتارکیاگیا تو آصفہ بھٹو میری آواز بنیں گی’

    ‘مجھےگرفتارکیاگیا تو آصفہ بھٹو میری آواز بنیں گی’

    راولپنڈی : چیئرمین پیپلزپارٹی نےنیب تحقیقات کوسیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا مجھےگرفتارکیاگیاتومیری آوازآصفہ بھٹو زرداری ہوں گی، پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ نہیں مانتے اسے پھاڑ کر اڑادیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نیب کی جانب سےباربارہراساں کرنےکاسلسلہ جاری ہے ، آج اسی تسلسل میں مجھے نیب میں پیشی کیلئے بلایاگیا، سیاسی انتقام کیخلاف اپنی آواز بلند کررہےہیں، چیف جسٹس پاکستان کہہ چکے کہ بلاول بےگناہ ہے۔

    بلاول بھٹو  کا کہنا تھا کہ  نیب میں پچھلی پیشی مئی 2019میں ہوئی ، مئی سے جنوری تک نیب کو میرے سوالوں کے جوابات پر کوئی اعتراض نہیں تھا، اتنا ماہ گزرنے کے باوجود اچانک نیب کو پتہ نہیں کیاہوگیا، مہنگائی،عوام مخالف پالیسیز کیخلاف احتجاج کے  اعلان کے فوراً بعد نوٹس آگیا، مارچ سےمہنگائی،پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کیخلاف جدوجہدکاآغازکااعلان کیا ہے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا  پرائیوٹ ٹرانزکشنز پر نیب کو تحقیقات کا کوئی حق نہیں، جب میں عوامی عہدہ نہیں رکھتا تھا اس پر مجھے سے سوال پوچھا جارہاہے، اس وقت جب پبلک ہولڈرآفیسرنہیں تھاتومجھےکیوں بلایاگیا، یہ چاہتے ہیں جمہوری قوتوں اور سیاستدانوں کو بدنام کیاجائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ  دباؤ کےباوجودہم اپنی جدوجہدسےپیچھےنہیں ہٹیں گے، پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ نہیں مانتے اسے پھاڑ کر اڑادیں گے،  حکومت نےغریب عوام، تاجروں،کسانوں کا معاشی قتل کیا ہے، یہ ظلم،معاشی قتل مزید برداشت نہیں کرسکتے۔

    بلاول بھٹو نےکہا کہ  عوام پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کونہیں مانتےہیں، پھرآپ کہتےہیں کہ سکون قبرمیں ہی ملےگا، جوبھی ظلم کرلیں پیپلزپارٹی کاکوئی کارکن پیچھےنہیں ہٹےگا، اپوزیشن لیڈرکاعہدہ اتناہی اہم ہےجتنالیڈرآف دی ہاؤس کاہے، امید کرتاہوں اپوزیشن لیڈر  جلد ملک آکر اپنا کردارادا کریں گے۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی کےکارکنان جانتے ہیں جدوجہد کیسے ہوتی ہے، مجھےگرفتارکیاجاتاہےتوکارکن جانتےہیں جدوجہد کیسے ہوتی ہے ، میں گرفتار ہوا تو آصفہ بھٹو میری آواز بنیں گی اور مہنگائی کیخلاف مارچ میں ہماری جدوجہدجاری رہے گی۔

  • جے وی اوپل کیس: تسلی بخش جواب نہ دینے پر بلاول بھٹو کو 2 ہفتے کا وقت دے دیا گیا

    جے وی اوپل کیس: تسلی بخش جواب نہ دینے پر بلاول بھٹو کو 2 ہفتے کا وقت دے دیا گیا

    راولپنڈی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نیب کے دفتر میں پوچھے گئے سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو قومی احتساب بیورو راولپنڈی کے دفتر میں پوچھے گئے سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دینے پر انھیں 32 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو سوالات کے جوابات جمع کرانے کے لیے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ نیب نے بلاول بھٹو کو جے وی اوپل کیس میں طلب کیا تھا اور زرداری گروپ آف کمپنی کا 2008 سے 2019 تک کا تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ نیب کی جانب سے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بھی فہرست مانگی گئی تھی۔

    سینیٹرمصطفی نوازکھوکھر کا کہنا ہے کہ نیب کےہراساں کرنےکےباوجودبلاول قانون کی پاسداری کےخواہاں ہیں، مہنگائی کیخلاف احتجاج کےاعلان پرایک ہفتے میں نیب نےنوٹس بھیجا ، جب بھی بلاول بھٹوحکومت پرتنقیدکرتےہیں نیب نوٹس بھیج دیتاہے۔

    ترجمان نے کہا کہ  سپریم کورٹ پہلےہی کہہ چکی ہےکہ بلاول بھٹوبےقصورہیں، چیف جسٹس نےبھری عدالت میں بلاول بھٹو کو معصوم قراردیا، بلاول کومعصوم قراردینے کے باوجود نیب کانوٹس بھیجناسیاسی انتقام ہے۔

    مزید پڑھیں : بلاول بھٹو کی13 فروری کو نیب میں طلبی، زرداری کمپنی کا ریکارڈ لانے کی ہدایت

    گذشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ مجھ ےانتقام کانشانہ بنانےکی مذمت پرسپریم کورٹ بارکابیان قابل ستائش ہے، ایک سال پہلےچیف جسٹس نےمعصوم قرار دیا پھر بھی  انتقام کاسلسلہ جاری ہے، انتقامی رویہ عوام دشمن حکومتی پالیسیوں کی مخالفت سے باز نہیں رکھ سکتا۔

    خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جے وی اوپل میں 25 فی صد شیئر ہولڈر ہیں، نیب ذرایع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پر اپنی ذاتی کمپنی کے لئے 1.22بلین روپے جعلی اکاونٹ سے نکلوانے کا الزام ہے۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی چیئرمین پیپلز پارٹی کو جے وی اوپل کیس کی انکوائری کے سلسلے میں کئی بار طلب کر چکی ہے ، بلاول بھٹو نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ بچہ تھا مگر آڈٹ رپورٹ میں ان کے دستخط موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ چئیرمین نیب نے انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دی تھی ، بلاول بھٹو کو چوتھی مرتبہ طلب کیا گیا ہے جبکہ وہ اس کیس میں صرف ایک بار پیش ہوئے ہیں۔

  • بلاول بھٹو آج اڈیالہ جیل میں آصف  زرداری سے اہم ملاقات کریں گے

    بلاول بھٹو آج اڈیالہ جیل میں آصف زرداری سے اہم ملاقات کریں گے

    اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوآج سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے ، جس میں لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کی شکست اور جےیوآئی کے آزادی مارچ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری آج اڈیالہ جیل میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں باہمی امور، لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوارکی شکست سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

    دونوں رہنما اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے متعلق پارٹی حکمت عملی پر اور شرکت کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت کومزید نہیں چلنےدیں گے، عمران خان کو سمجھنا ہوگا کہ حکومت کرنا کوئی کرکٹ کا میچ نہیں، لگتا نہیں کہ یہ حکومت زیادہ دن چل پائے۔

    مزید پڑھیں : مجھے نہیں لگتا حکومت مدت پوری کر پائے گی: بلاول بھٹو

    بلاول بھٹو نے مزید کہا تھا کہ سیاسی جماعتیں عوام کےمسائل پارلیمان سےحل کرناچاہتی ہیں، وزیراعظم پرفرض ہے۔ عوام میں اتحاد پیدا کریں، ہم منتخب لوگ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہیں،سیاسی جماعتیں اور ہر طبقہ احتجاج پر مجبورہے۔

    خیال رہے کہ ملک میں اس وقت اپوزیشن کی جانب سے حکومت مخالف آزادی کے سلسلے میں سرگرمیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، حکومت نے جے یو آئی ف سے مذاکرات کے لیے ٹیم بھی تشکیل دی ہے، تاہم فضل الرحمان کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم مستعفی ہوں۔

    گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے آزادی مارچ میں شرکت بلاول بھٹو کی شمولیت سے مشروط کر دی تھی، شہباز شریف نے واضح کر دیا کہ بلاول بھٹو کے نہ ہونے پر احسن اقبال قیادت کریں گے، پیپلز پارٹی کی دوسرے درجے کی قیادت کے ساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا۔

  • بلاول صاحب! اپنی ڈوبتی سیاست کاملبہ ابو اور پھوپھوکی کرپشن پر ڈالیں: فردوس عاشق اعوان

    بلاول صاحب! اپنی ڈوبتی سیاست کاملبہ ابو اور پھوپھوکی کرپشن پر ڈالیں: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹواداروں کو متنازع نہ بنائیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کیا. فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب! اپنی ڈوبتی سیاست کاملبہ ابو اور پھوپھوکی کرپشن پر ڈالیں.

    [bs-quote quote=”بلاول بھٹواداروں کو متنازع نہ بنائیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”بلاول بھٹو”][/bs-quote]

    فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں پی پی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، قومی سلامتی کے ادارے ملکی دفاع کے ضامن ہیں.

    قومی سلامتی کے اداروں نے دہشت گردی کی جنگ میں لازوال قربانیاں دیں، قومی سلامتی کے اداروں نے قیام امن کے لیے لازوال قربانیاں دیں.

    مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی جس سے جمہوریت کو نقصان ہو: بلاول بھٹو

    فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ آپ کوعوام کا نہیں لوٹی دولت ہاتھ سے جانے کا درد ہے، بلاول کی اداروں سے متعلق غیر ذمے دارانہ گفتگو کی مذمت کرتے ہیں.

    کرپشن مقدمات میں ان کے پاس کوئی قانونی دفاع موجود نہیں، بلاول کےغیرذمےدارانہ بیانات ثبوت ہیں، کرپشن کادفاع ہو بھی کیاسکتا ہے.

  • ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا آزادی مارچ موخر کرانے پر اتفاق

    ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا آزادی مارچ موخر کرانے پر اتفاق

    لاہور: مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ مؤخر کرانے پر رضامند ہوگئیں.

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  اور صدر  مسلم لیگ ن شہبازشریف کی ملاقات میں اس اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ 

    موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں پارٹیاں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے سرگرم ہیں، البتہ دونوں نے آزادی مارچ مؤخرکرانے پراتفاق کیا ہے.

    ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے آل پارٹی کانفرنس بلوانے اور مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کھڑنے ہونے پر اتفاق کیا، مگر ساتھ یہ فیصلہ بھی ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کوتاریخ تبدیل کرنے پرآمادہ کیا جائے.

    مزید پڑھیں: بلاول بھٹو ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کریں گے

    پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگی رہنما جلد ملاقات کریں گے.

    بلاول بھٹو کے ساتھ یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، نوید قمر،سینیٹر مصطفی نواز کھوکھراور نیئر بخاری تھے.

    مسلم لیگ ن کی جانب سے راجا ظفر الحق ،مرتضی جاوید عباسی، رانا تنویر،امیر مقام اور مریم اورنگزیب شریک ہوئے.

  • بلاول بھٹو ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کریں گے

    بلاول بھٹو ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کریں گے

    کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کریں گے اور جلد میرپور کا بھی دورہ کریں گے، جلسوں کے شیڈول کا اعلان جلد جاری کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں جلسے اور ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو جلسوں سے خطاب کریں گے۔

    پی پی رہنما نیر بخاری نے کہا ہے کہ جلسوں اور ریلیوں کوحتمی شکل دی جا رہی ہے، بلاول بھٹو کے جلسوں کے شیڈول کا اعلان جلد جاری کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو جلدمیرپورکابھی دورہ کریں گے، جہاں وہ زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ اور زخمیوں کی عیادت کریں گے۔

    مزید پڑھیں : کراچی کی طرف آنکھیں دکھائیں گےتوآنکھیں نکال لیں گے، بلاول بھٹو

    گذشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنے کیلئےعوام ہر قدم اٹھانے کوتیار ہیں، کراچی کی طرف آنکھیں دکھائیں گےتوآنکھیں نکال لیں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عدالت نے ذوالفقارعلی بھٹو کاجوڈیشل قتل قراردیاتھا، پیپلزپارٹی کی جمہوری جدوجہد جاری رہے گی، ہم اصولوں اور اپنے نظریے  پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت اور انسانیت سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی، ہم ڈیل نہیں کریں گے ہم لڑنا جانتے ہیں، ایک صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کو گرفتار کرنا ہے تو کرلیں، وزیراعلیٰ سندھ کو گرفتار کیا جاتا ہے تو پیپلزپارٹی بھی جواب دے گی۔

  • پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں رابطہ، بلاول نے مولانا سے ملاقات کا وقت مانگ لیا

    پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں رابطہ، بلاول نے مولانا سے ملاقات کا وقت مانگ لیا

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کا جے یو آئی (ف) سے رابطہ ہوا ہے،بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا.

    تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے، اس ضمن میں پی پی رہنماؤں نے جے یو آئی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا.

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ابھی مصروف ہیں اور اسلام آباد سے باہر ہیں ، جوں ہی لوٹیں گے، پی پی کی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق شریک چیئرمین آصف زرداری بلاول بھٹو کے بیانات پرآصف اور دھرنے پر پالیسی سے متعلق متعلق نہیں.

    مزید پڑھیں: مولاناصاحب! مارچ کشمیریوں کیلئے کریں، چوروں کی آزادی کے لیے نہیں، فردوس عاشق اعوان

    آصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ بلاول بھٹو  اپنے بیان کی وضاحت کریں، اسی ضمن میں ملاقات کا اہتمام کیا جارہا ہے.

    خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر اپوزیشن جماعتوں میں مشاورت جاری ہے۔

    یاد رہے کہ گیارہ ستمبر کو جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ مولانا صاحب کے دھرنے میں ہماری مورل سپورٹ ہوگی لیکن خود شریک نہیں ہوں گے۔

  • مودی ہندوتوا کا نظریہ رکھتا ہے، اسے ویزا تک نہیں ملتا تھا: بلاول بھٹو

    مودی ہندوتوا کا نظریہ رکھتا ہے، اسے ویزا تک نہیں ملتا تھا: بلاول بھٹو

    اسکردو: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی ہندوتوا کا نظریہ رکھتا ہے، اسے ویزا تک نہیں ملتا تھا، ہم شروع سے خبردار کرتے آ رہے ہیں کہ وہ نہ منموہن ہیں نہ واجپائی۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے آج پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن ضلع اسکردو کے عہدے داران سے ملاقات کی، انھوں نے گلگت بلتستان خواتین ونگ کے عہدے داروں اور علاقے کے علما و مشائخ سے بھی ملاقات کی۔

    پی پی چیئرمین نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے ملک میں اسلامی جمہوری نظام ہے، اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنا پڑا تو پورا گلگت بلتستان میرے ساتھ ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ میں بلتستان کے لوگوں کو سننے آیا ہوں، میں ان سے ملکی مسائل کے حل پر رائے لینا چاہتا ہوں، آج پیپلز پارٹی کی وجہ سے پاکستان ایٹمی طاقت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو مسلم امہ کو ایک پیج پر لائے، پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کی حقیقی آواز ہے، شہید بھٹو کے کشمیر کے ساتھ وعدوں کو پورا کریں گے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا بھارت اخلاقی میدان میں بری طرح جنگ ہار چکا ہے۔

    مزید بر آں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل استور کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے، جب کہ 22 اگست کو اسکردو اور 24 اگست کو گھانچے میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری آج گلگت بلتستان کے دورے کی وجہ سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔