Tag: bilawal

  • بلاول  اور شہباز کا مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے پارلیمنٹ میں اٹھانے پر اتفاق

    بلاول اور شہباز کا مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے پارلیمنٹ میں اٹھانے پر اتفاق

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے پارلیمنٹ میں اٹھانے پر اتفاق ہوا اور جلد رہبر کمیٹی کے اجلاس کا عندیہ بھی دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کے لئے ان کے چیمبر میں پہنچے، شیری رحمان، خورشید شاہ، نوید قمر بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے جبکہ مسلم لیگ (ن)کی جانب سے سردار ایاز صادق اور احسن اقبال بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر بات ہوئی ہے، مودی نے کشمیر کے حوالے سے جوگھٹیا حرکت کی ہے اس کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے اور پارلیمنٹ میں کشمیری بھائی بہنوں کیلئے اظہار یکجہتی کریں گے ۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر معاملات کو اپوزیشن کی رہبر کمیٹی دیکھے گی، تمام معاملات کو اے پی سی میں ڈسکس کریں گے اور جلد رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

    بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ میں شہباز شریف کا شکر گزار ہوں ، انہوں نے بڑا اچھا کھانا کھلایا، ملاقات میں اہم امور پر بات چیت ہوئی ہے، اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی میں تمام معاملات زیر بحث آئیں گے۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ آمریت کے دور میں جمہوریت کی سیاست کیلئے غیر جمہوری قوتوں کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے، اپوزیشن کی قیادت نے سینٹ انتخابات میں حکومت کو مسترد کردیا ہے۔

  • بلاول بھٹو کا مسئلہ کشمیر پر مشترکہ پارلیمانی اجلاس بلانے کا مطالبہ

    بلاول بھٹو کا مسئلہ کشمیر پر مشترکہ پارلیمانی اجلاس بلانے کا مطالبہ

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر پرمشترکہ پارلیمانی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا انتہا پسند بھارتی حکومت کے عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر پرمشترکہ پارلیمانی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پربھارت کے مظالم ناقابل برداشت ہیں، انتہاپسندبھارتی حکومت کےعزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں، صدرفی الفور مشترکہ پارلیمانی اجلاس بلانے کاحکم جاری کریں۔

    یاد رہے بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل370 ختم کرنے کا بل پیش کیا ، تجویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی۔

    مزید پڑھیں : بھارت نےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی

    خیال رہے آرٹیکل تین سو ستر مقبوضہ کشمیرکوخصوصی درجہ دیتے ہوئے کشمیر کو بھارتی آئین کا پابند نہیں کرتا، مقبوضہ کشمیر جداگانہ علاقہ ہے، جسے اپنا آئین اختیارکرنے کا حق حاصل ہے۔

    دوسری جانب بھارتی اپوزیشن کا ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے حکومت کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ہے۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے ، لوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے، کشمیری رہنما محبوبہ مفتی،عمرعبداللہ اورسجاد لون سمیت دیگر رہنماؤں کوبھی نظربند کردیاگیا ہے۔

    مقبوضہ وادی میں دفعہ ایک چوالیس نافدکر کےوادی میں تمام تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بنداور لوگو ں کی نقل وحرکت پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے، سری نگر سمیت پوری وادی کشمیرمیں موبائل فون، انٹرنیٹ، ریڈیو، ٹی وی سمیت مواصلاتی نظام معطل کردیاگیا ہے جبکہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے پولیس تھانوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

     

  • سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی، بلاول بھٹو نے فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی بنادی

    سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی، بلاول بھٹو نے فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی بنادی

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے چیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے سینیٹرز کو بے نقاب کرنے کے لئے فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پانچ رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔

    کمیٹی میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، سینیٹر فرحت اللہ بابر، نیر بخاری، صابر بلوچ اور سعید غنی بھی شامل ہیں۔

    پیپلز پارٹی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے چھ اگست کو اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس میں سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا اور یہ بھی جائزہ لیا جائے گا کہ کس سینیٹر نے ضمیر بیچا اور ووٹ کس طرح سے ڈالے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی جلد تحقیقات کرکے بلاول بھٹو زرداری کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کانوٹیفکیشن کل تک جاری ہوگا،کمیٹی میں چاروں صوبوں کے رہنما شامل ہوں گے، پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے، جس کےتمام ارکان نےاستعفے جمع کرادیئے ہیں ۔

    یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی جس کی 64 اراکین نے حمایت کی تھی البتہ جب خفیہ رائے شماری ہوئی تو قرارداد کے حق میں صرف پچاس ووٹ پڑے، مطلوبہ تعداد کا ایک چوتھائی ووٹ نہ ملنے کے سبب قرار داد مسترد کردی گئی۔

  • چیئرمین  پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج ضلع مہمند میں جلسے سے خطاب کریں گے

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج ضلع مہمند میں جلسے سے خطاب کریں گے

    ضلع مہمند: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج ضلع مہمندمیں جلسےسےخطاب کریں گے، بلاول بھٹو نے سندھ، پنجاب کے بعد کے پی میں جلسوں کا اعلان کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی آج خیبرپختونخواہ کے اضلاع مہمند میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو جلسےسےخطاب کریں گے جلسے کے تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    باب مہمندکےقریب پنڈال سج گیا اور 15ہزارکرسیاں لگادی گئیں ہیں ، جلسہ گاہ میں68فٹ لمبا اور20 فٹ چوڑاسٹیج تیارکیاگیا، پیپلزپارٹی کےمرکزی قائدین بھی جلسے میں شرکت کرے گی۔

    گذشتہ روز بلاول بھٹو نے سندھ، پنجاب کے بعد کے پی میں جلسوں کا اعلان کیا تھا ، خیبرپختونخوا میں جلسوں کی تفصیلات جاری کی گئی تھیں ، جس کے مطابق گ5 جولائی کو بلاول بھٹو پشاور پریس کلب کا دورہ کریں گے اور 6 جولائی کو ڈی آئی خان میں بھرپورعوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں : بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کے گڑھ کے پی کے میں جلسوں کا اعلان کر دیا

    شیڈول کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی 8 جولائی کو لوئردیرمیں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے گوجر خان میں جلسہ کیا تھا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھٹو اور بی بی کے چاہنے والے مایوس نہ ہوں بھٹو کا سورج طلوع ہورہا ہے، ملک کے عوام کو حقوق ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

    بلاول بھٹو نے مزید کہا تھا کہ جانتاہوں کہ پنجاب کہ جیالے مایوس ہیں، دو سال تک بھٹو کے بغیر پنجاب میں جدوجد کرنا آسان کام نہیں تھا، مگر بھٹو اور بی بی کے چاہنے والے مایوس نہ ہوں۔

  • اے پی سی کوکامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اتفاق

    اے پی سی کوکامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اتفاق

    اسلام آباد : قائد حزب اختلاف شہبازشریف کہتے ہیں مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اتفاق کیاگیاہے کہ پارٹیوں کے سربراہ اپنے وفود کے ساتھ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اے پی سی کوکامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے، اپوزیشن اراکین کمیٹی روم نمبر 2 میں اجلاس میں موجود ہیں۔

    اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں بجٹ پر حکمت عملی پر بات کی گئی جبکہ اپوزیشن کی طرف سے بجٹ میں کٹوتی کی تحاریک پیش کی گئیں۔

    قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اتفاق کیاگیا ہے کہ پارٹیوں کے سربراہ اپنے وفود کے ساتھ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اے پی سی کوکامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

    اجلاس میں شہبازشریف کا کہنا ہے متحدہ اپوزیشن کی اے پی سی میں شمولیت کا صرف ایک مقصد ہے، آئی ایم ایف کے بنائے ہوئے عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ، عوام کوتباہ معاشی حالت اور مہنگائی کےدلدل سے نکالنا ہے۔

    شہبازشریف نے کہا نندی پور ریفرنس میں پرویز اشرف کی درخواست مسترد کی گئی، ریفرنس میں بابر اعوان کو بری کیا گیا، اسلام آباد:سلیکٹڈاحتساب ہے، نیب کامعیارسب نےدیکھ لیا۔

    بلاول بھٹو مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کے لیےپہنچ گئے، اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی نوید قمر، پرویزاشرف، خورشید شاہ،نوابزادہ افتخار، ناز بلوچ اور رفیق جمالی، مہیش ملانی، خورشیدجونیجو، خالدلونڈ، نعمان شیخ، شازیہ مری اور شگفتہ جمانی ، عابد بھیو، شمیم پنہور، شاہدہ رحمانی، یوسف تالپور اور مسرت رفیق مہیسر بھی شریک ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، عوام دشمن بجٹ کی مخالفت میں ووٹ دیں گے ، دو معزز ارکان کےپروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے ، حکومت دھاندلی سے بجٹ منظورکرانا چاہتی ہے۔

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھا فضل الرحمان صاحب ہمیشہ اپوزیشن کو ملاتے ہیں، نوجوان ہوں زبان دی ہے،اے پی سی میں شرکت کروں گا۔

  • ہم  بجٹ کوپاس  ہونے سے روکنے کیلئے ہر کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

    ہم بجٹ کوپاس ہونے سے روکنے کیلئے ہر کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا عوام نےکٹھ پتلی حکومت اورعوام دشمن بجٹ کو مستردکردیا، ہم بجٹ کوپاس ہونے سے روکنےکیلئے کوشش کریں گے، ملک کادورہ کریں گے اور نیازی کاجھوٹ بےنقاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا نواب شاہ کاجلسہ عومی رابطہ مہم کا آغاز تھا، شکرگزارہوں جو گرمی کےباجوداتنی بڑی تعدادمیں شریک ہوئے، انشااللہ آئندہ اسٹاپ پوٹوہارپنجاب ہے، حکومت کوجمہوریت،معیشت اورانسانی حقوق کو پامال کرنے نہیں دیں گے۔

    بلاول بھٹو کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا عوام نےکٹھ پتلی حکومت اورعوام دشمن بجٹ کو مستردکردیا، ہم بجٹ کوپاس ہونے سے روکنےکیلئے کوشش کریں گے، ملک کادورہ کرینگےاور نیازی کاجھوٹ بےنقاب کریں گے، پیغام اسلام آبادتک پہنچائیں گے،نہ کھپے نیاپاکستان نہ کھپے۔

    یاد رہے گذشتہ روز پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر نوابشاہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا احتساب کے نام پر ملک میں ڈھونگ رچایا جارہا ہے اور 18ویں ترمیم کوختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ حکومت صوبوں کےاختیارات چھینناچاہتی ہے، آصف زرداری کاجرم یہ ہے کہ اس نے صوبوں کو حقوق دیئے، اگر عوام کو حقوق دینا جرم ہے تو یہ جرم ہم باربار کرتے رہیں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خان صاحب تم ظلم اتنا ہی کرو جتنا خود برداشت کرسکتے ہو، خان صاحب دعا کریں تمہارے بعد آصف زرداری کی حکومت آئے لیکن آصف زرداری کسی سے انتقام نہیں لیتا اور اگر ن لیگ کی حکومت آئی تو تمہارے گھر میں بھی عورتیں ہیں۔

  • بلاول بھٹو کا آصف زرداری سمیت دیگر اراکین  کے پروڈکشن آرڈر جاری کر نے کا مطالبہ

    بلاول بھٹو کا آصف زرداری سمیت دیگر اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کر نے کا مطالبہ

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زر داری نے آصف علی زر داری سمیت دیگر اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ماضی میں سابق صدر زر داری ہر الزام سے بری ہوئے، اب بھی انشاءاللہ با عزت بری ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، اجلاس شروع ہوتے ہی بلاول بھٹو زرداری نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ سیشن بہت اہم ہوتے ہیں معاشی فیصلے لیئے جاتے ہیں، سیشن ایک ہفتے سے زیادہ سے چل رہا ہے،اس ایوان کے چار نمائندوں کو بجٹ سیشن میں نہیں آنے دیا جا رہا۔

    بلاول کا کہنا تھا افسوس ہماری پارٹی کو آپ کو روزانہ اپروچ کرنا پڑا رہا ہے، ماضی میں بھی سابق صدر زرداری ہر الزام سے باعزت بری ہوئے، ہم آج بھی ہر فورم پر لڑ رہے ہیں، انشاءاللہ سابق صدر زرداری باعزت بری ہوں گے۔

    پی پی چیئرمین نے کہاکہ یہ جو چل رہا ہے جمہوریت کی توہین ہے، آپ کی کرسی سے جو وعدے کئے گئے وہ پورے نہیں کئے گئے، پھر مطالبہ کرتا ہوں جو ہمارا حق اور ایوان کی روایت ہے وہ پوری کریں اور آصف علی زرداری اور دیگر ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔

    اس سے قبل بلاول بھٹوزرداری نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ایک سال تک تعاون کرنے کے باوجود بغیرجرم ثابت ہوئے آصف ہوئے آصف زرداری کوگرفتارکیا گیا تاکہ حکومت بجٹ کو رگ کرسکے، جرم ثابت ہونے تک بے قصورہونا حق ہے مراعات نہیں۔

    ان کا کہنا تھا سیاسی اختلاف کے باوجودجمہوری آئینی حق کے لئے بولنے پرایم کیوایم کوسراہتا ہوں۔

  • مولانافضل الرحمان آج بلاول بھٹو اور شہبازشریف سے ملاقات کریں گے

    مولانافضل الرحمان آج بلاول بھٹو اور شہبازشریف سے ملاقات کریں گے

    لاہور : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان آج چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے ملاقات کریں گے ، جس میں بجٹ منظوری اور اےپی سی کی تاریخ اور ایجنڈے کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف احتجاجی تحریک کے لئے اپوزیشن رہنما سرگرم ہے ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کی آج چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ملاقات ہوگی۔

    مولانا فضل الرحمان آج اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے بھی ملیں گے، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی ملاقات قومی اسمبلی اجلاس کےبعدہوگی۔

    ملاقاتوں میں اےپی سی کی تاریخ اور ایجنڈے کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی جائے گی ۔

    ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا شہبازشریف اسمبلی اجلاس کے بعد فضل الرحمان کےگھرجائیں گے ملاقات میں سیاسی صورت حال اور مستقبل کی حکمت اور کل جماعتی کانفرنس کے نکات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا بجٹ منظوری پراپوزیشن جماعتوں میں مشاورت پر بھی غور کیا جائے گا، ملاقات میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنما بھی شریک ہوں گے۔

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی رواں ماہ کے آخر میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں بجٹ کو منظوری سے روکنے پر بھی اتفاق کرلیاتھا اور کہا تھا بجٹ عوام دشمن ہے، کسی صورت منظور نہیں ہونا چاہیے۔

    ملاقات میں حکومت کے خلاف پارلیمان کے اندار اور باہر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • جاتی امرا آنے کی دعوت ،  بلاول نے مریم کو  ہاں کر دی

    جاتی امرا آنے کی دعوت ، بلاول نے مریم کو ہاں کر دی

    لاہور : مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جاتی امرا آنے کی دعوت دی، جسے بلاول نے قبول کرلی، بلاول بھٹوکل دوپہر ڈیڑھ بجے رائے ونڈ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون کر کے جاتی امرا آنے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔

    پی پی پی چئیرمین کل اتوار کو دوپہر ڈیڑھ بجے رائیونڈ جائیں گے، اس موقع پر دونوں جانب سے چند قریبی رفقاء بھی شریک ہوں گے۔ دونوں رہنماؤں کی وفود کی سطح کے علاوہ ون آن ون ملاقات بھی متوقع ہے۔

    ملاقات میں وفاقی اور پنجاب کے بجٹ، اپوزیشن جماعتوں کی ممکنہ احتجاجی تحریک، حمزہ شہباز، آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

    یاد رہے گزشتہ ماہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن پارٹیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا تھا اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے ان کو افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی تھی، جسے مریم نواز نے قبول کرلیا تھا۔

  • بلاول بھٹو  والد اور  پھوپھی کے خلاف تحریک چلائیں ، شیخ رشید کا  مشورہ

    بلاول بھٹو والد اور پھوپھی کے خلاف تحریک چلائیں ، شیخ رشید کا مشورہ

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیتے ہوئے کہا والداور پھوپھی کے خلاف تحریک چلائیں، اس طرح سیاست میں ان کی جگہ بڑی ہوگی، ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، آصف زرداری اور نواز شریف اقتدار میں واپس نہیں آ سکتے، ان لوگوں کو ڈھیل مل سکتی ہے، ڈیل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا راولپنڈی میں ماں بچہ اسپتال کیلئے پیسےمل گئے، لاہورمیں کمانڈاینڈکنٹرول نظام کاجائزہ لےرہےہیں، ریلوے انکوائری کونجی موبائل نیٹ ورک سےمنسلک کررہےہیں، اس سہولت سے مسافر گھر بیٹھے ٹکٹ بک کرسکیں گے۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا 30 جون کو راولپنڈی سے سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، سرسیدایکسپریس راولپنڈی سےفیصل آبادہوتی ہوئی کراچی جائے گی ، 24 گھنٹے دفترکھلنے سے40 کروڑ کا منافع زیادہ ہوگا۔

    30 جون کو راولپنڈی سے سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے

    شیخ رشید نے کہا 24 اگست کو لاہورکے سامنےاپنےآپ کوپیش کروں گا، کتناخسارہ کم کیا،کن نقصانات کاخاتمہ کیا،تمام چیزیں قوم کوبتاؤں گا۔

    ان کا کہنا تھا راولپنڈی سےفیصل آبادکیلئےنان اسٹاپ ٹرین چلےگی، ہم اپنی کوچزاورفریٹ ٹرینیں خودبنانےجارہےہیں، ، 20 دن کا ڈیزل ہمارے پاس موجود ہوتاہے، ساری دنیامیں فریٹ ٹرینوں سے فائدہ ہوتاہے۔

    کسی ملک میں سابق وزیراعظم اورسابق صدرجیل میں نہیں رہے

    وزیر ریلوے نے کہا جن لوگوں کے پیٹ میں درد ہے بتاؤں گا ریلوےکیسےچلی ، یہ کیس عمران خان نےزرداری کےخلاف نہیں بنایا، کسی ملک میں سابق وزیراعظم اورسابق صدرجیل میں نہیں رہے، ان لوگوں کوہماراخون چوسنےکیلئےپیداکیاگیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا آصف زرداری ، شہبازشریف اورحمزہ شہباز کےخلاف بہت سنگین کیس اور سنجیدہ گواہ ہے ، آصف زرداری ویسےہی بلاول کوبھینٹ چڑھانےکےدرپےہیں، دیکھتےہیں عدالتیں کیافیصلہ کرتی ہے ، کہاتھاجون سے پہلے ہی جھاڑو پھرےگی، کریڈٹ بھی دے دیاکریں،اب پھر کہتا ہوں15 دن  میں مزیدجھاڑوپھرےگی۔

    کہاتھاجون سے پہلے ہی جھاڑو پھرےگی، پھر کہتا ہوں15 دن  میں مزیدجھاڑوپھرےگی

    انھوں نے کہا کہ ڈھیل مل سکتی ہےلیکن ان کوڈیل نہیں مل سکتی، شہبازشریف اورفریال تالپورکوڈھیل ملی ہوئی تھی، میں نےتوکہاتھاگندےانڈوں کوبحری جہازمیں ڈالواورڈبودو۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا شہبازشریف نےہی نوازشریف نکلوایاتھا، اب بھی شہبازشریف نےپوری کوشش کی لیکن صورتحال مختلف ہے، ن لیگ قیادت کی کرپشن کی فائلیں اب احتساب عدالتوں میں ہیں، جس شخص نےگاجریں کھائی ہیں اس کاحساب تودیناہوگا۔

    شیخ رشید نے کاہ بچہ نہیں ہو سارے کام کیے ہوئے ہیں،نیب میں نہیں جاناچاہتا، کھری باتیں کرتاہوں،غریب کا ترجمان اوران کی آوازہوں، غریب کیلئے آخری سانس تک لڑتارہوں گا، یہ الگ بات ہےمیری ایک سیٹ ہے۔

    جس شخص نےگاجریں کھائی ہیں اس کاحساب تودیناہوگا

    انھوں نے مزید کہا آصف زرداری بہت بڑاچھاتی کیساتھ تاش لگاکرکھیلنےوالاسیاستدان ہے ، بلاول بھٹوکو سیاسی مشورہ دیتاہوں، سب سے پہلے اپنے والد اور پھوپھی کیخلاف تحریک چلانی چاہیے، ایسےکریں گےتوسیاست میں ان کی جگہ بڑی ہوگی۔

    ریلوے میں خسارہ کم نہیں کرسکا تواستعفیٰ دےدوں گا

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کوئی صدارتی نظام نہیں آرہا،صدارتی نظام ذہن سےنکال لیں،نواز شریف اورآصف زرداری کی حکومت کبھی نہیں آسکتی، جوکیس بن رہےہیں اس میں سلطانی گواہ بن رہےہیں۔

    شیخ رشید نے واضح کیا ریلوے میں خسارہ کم نہیں کرسکا تواستعفیٰ دےدوں گا۔