Tag: bilawal

  • سندھ میں دل کے 8 اسپتال بنے جہاں مفت علاج ہوتا ہے: بلاول بھٹو

    سندھ میں دل کے 8 اسپتال بنے جہاں مفت علاج ہوتا ہے: بلاول بھٹو

    ٹنڈو محمد خان: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں دل کے آٹھ اسپتال بنے جہاں مفت علاج ہوتا ہے خیبر پختونخواہ میں 5 سال میں ایک بھی سرکاری اسپتال یا یونیورسٹی نہیں بنی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو محمد خان میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ انقلابی منشور لائی ہے، نام نہاد سیاسی جماعتوں کے پاس عوام کو دینے کے لیے منشور ہی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق میں حکومت آئی تو انقلابی پروگرامز لائیں گے، ہم زرعی انقلاب لائیں گے، ہم بے نظیر کسان کارڈ سے بلا سود قرضے فراہم کریں گے، کسان خوش حال تو پاکستان خوش حال ہوگا، حکومت میں آکر کسانوں کی انشورنس بھی کریں گے۔


    پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ پانی پر کام کیا، بلاول بھٹو


    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ کسان دوست پالیسی لائی ہے، بھوک مٹاؤ پروگرام سے بھوک اور بےروزگاری کا مقابلہ کریں گے، بھوک مٹاؤ پروگرام ایسا ہوگا جس میں فوڈ کارڈ دیں گے، فوڈ کارڈ سے کھانے پینے کی اشیا کم قیمت پر ملیں گی۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یوسی سطح پر فوڈ اسٹور کھولیں گے جو خواتین چلائیں گی، جیسے آپ نے شہید بھٹو اور محترمہ کا ساتھ دیا ویسے ہی میرا ساتھ دیں، بی بی کا وعدہ نبھانا ہے پاکستان کو بچانا ہے۔


    مل کر بی بی کا وعدہ نبھانا ہے اور پاکستان کو بچانا ہے، بلاول بھٹو


    ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سے ٹنڈو محمد خان پہنچنے میں 14 گھنٹے لگ گئے، راستے میں جگہ جگہ پی پی کے جمہوریت کے کارواں کا استقبال ہوا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلاول بھٹو نے لیاری کے این اے 246 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

    بلاول بھٹو نے لیاری کے این اے 246 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

    کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردای نے آئندہ انتخابات کے لیے لیاری کے حلقہ این اے 246 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے.

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے لیاری سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، جو پیپلزپارٹی کا روایتی حلقہ تصور کیا جاتا ہے. کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    بعد ازاں بلاول بھٹو لیاری پہنچے، جہاں جیالے ان کے گرد اکٹھے ہوئے اور علاقے میں وزیراعظم بلاول کے نعرے لگنے لگے.

    اس موقع پر پارٹی چیئرمین نے گاڑی سے نکل کر ہاتھ ہلایا اور چاکیواڑہ کی سڑکوں پرجیالوں سے ملاقات کی. اس دوران لیاری کی گلیاں نعروں سے گونجتی رہیں.

    اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ پارلیمانی سیاست میں آکرشہید بی بی کا مشن پورا کرنا چاہتے ہیں، جس شہر میں پیدا ہوئے، اس کی نمائندگی اور خدمت کرنے کے خواہش مند ہیں.

    بعد ازاں بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں پارلیمانی سیاست میں شہید بی بی کا مشن پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا.


    بلاول بھٹوکوہائی کورٹس کےفیصلوں کی ٹائمنگ پرتشویش

  • آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی: بلاول بھٹو زرداری

    آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی: بلاول بھٹو زرداری

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ غریبوں کی بات کرتی ہے اور ان کے لئے کام کرتی ہے.

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال کافی بہترہوگئی ہے، ہم آگے کی سمت جارہے ہیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ سندھ میں صحت اورتعلیم شعبوں میں کافی بہتری آئی ہے، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعےغریبوں کی مدد کی گئی. پیپلزپارٹی نےغریبوں کوبلاسودقرضےفراہم کیے. غریب خواتین کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا پروگرام شروع کیا.

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں پینے کے پانی کے لئے ایک ہزارسے زائد آر او پلانٹس لگائے ہیں، سندھ کا صاف پانی پراجیکٹ پنجاب سے بہت بہتر ہے۔

    کیا آپ نے اسد درانی کی کتاب پڑھی ہے؟

    اس دوران اسد درانی کی متنازع کتاب کی بازگشت بھی سنائی دی۔ اس بارے میں بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے کتاب نہیں پڑھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری اپنی جماعت کا نظریہ ہے ایک سوچ ہے، میں ایشوز پر تنقید کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی، پیپلزپارٹی کی عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے۔


    بے نظیر بھٹو کی طاقت بننے والے کارکن اب میری طاقت ہیں: بلاول بھٹو


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نظریاتی ہونا میاں صاحب کا جھوٹ ہے، عمران کو عوام کے مسائل کا علم نہیں: بلاول بھٹو

    نظریاتی ہونا میاں صاحب کا جھوٹ ہے، عمران کو عوام کے مسائل کا علم نہیں: بلاول بھٹو

    لاڑکانہ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ جاتی امرا میں ختم ہوگئی، لاڑکانہ میں تو 10،10 گھنٹے بجلی نہیں ہوتی.

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے ن لیگ کے قائد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب اپنی ذات سے زیادہ کچھ نہیں سوچتے، میاں صاحب کو جھوٹ بولنےاور دھوکا دینے پر نکالا گیا، مگر آج بھی وہی کام کررہے ہیں، جو پہلے کرتے تھے.

    بلاول بھٹو نے کہا کہ نظریاتی ہونا بھی میاں صاحب کا جھوٹ ہے، سب دھوکا ہے، عمران خان کو عوام کے مسائل کا علم نہیں، ان کے حل کے لئے بھی وہ کچھ نہیں کرسکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نظر صرف کرسی اور اقتدار پر ہے، ان کے علاوہ بھی کچھ لوگ اور گروہ ہیں، جو ہمیشہ ہمارے مخالف رہے، کچھ ایسے لوگ بھی مخالفین ہیں، جو پہلے ہمارے ساتھ تھے.

    [bs-quote quote=” میاں صاحب اپنی ذات سے زیادہ کچھ نہیں سوچتے، میاں صاحب کو جھوٹ بولنےاور دھوکا دینے پر نکالا گیا، مگر آج بھی وہی کام کررہے ہیں، جو پہلے کرتے تھے” style=”style-14″ align=”right” author_name=”بلاول بھٹو زرداری” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/Bilawal60x60-1.jpg”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ میں نے این اے200 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے، اس سیٹ سے شہید ذوالفقار بھٹو، بیگم نصرت بھٹو نے الیکشن جیتا تھا، اس سیٹ سے شہید بے نظیربھٹو نے کبھی الیکشن نہیں ہارا۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ صرف لاڑکانہ اور سندھ نہیں، پاکستان کا ہرعلاقہ میرا ہے، اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن میں، ہمیشہ عوام کے لیے کام کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ عظیم دریائے سندھ اداس ہے، وہاں پانی نہیں، ریت ہی ریت ہے، پانی کی غیر منصفانہ تقسیم ہورہی ہے، ارسا کیا کررہی ہے، جنوبی پنجاب کو 15 اپریل، سندھ کو5 مئی کو پانی ملنا تھا، مگر اب تک نہ ملا.

    انھوں نے الزام لگایا کہ حکومت میں ملک کو ون یونٹ کی طرح چلایا، بجلی دے نہیں رہے، مگر ڈبل ڈبل بل بھیج رہے ہیں، سندھ کے عوام مسائل کے حل کے لیے رو رہے ہیں.


    میاں صاحب، خود کو تباہ کرنا ہے تو کرلیں، مگر ملک کو نقصان مت پہنچائیں: بلاول بھٹو


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میاں صاحب، خود کو تباہ کرنا ہے تو کرلیں، مگر ملک کو نقصان مت پہنچائیں: بلاول بھٹو

    میاں صاحب، خود کو تباہ کرنا ہے تو کرلیں، مگر ملک کو نقصان مت پہنچائیں: بلاول بھٹو

    لاڑکانہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تین باروزیراعظم رہنے والے نواز شریف نے انتہائی غیر ذمے دارانہ بیان دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف اسکرپٹ کے ذریعے چل رہے ہیں، وہ مفادات سے بلند ہو کر ملکی سیاست دان بنیں، تو بہتر ہے۔ فاٹا کو ضم کرنے کا اعلان سیاسی شوشا لگتا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ، ملک کے موجودہ مسائل کےذ مے دار نوازشریف ہیں، میاں صاحب خود کو تباہ کرنا ہے تو کرلیں، مگر ملک کو تو نقصان مت پہنچائیں، وہ خود کو بچانے کے لئے سب کو ڈبونا چاہ رہے ہیں۔

    اس موقع پر انھوں نے این اے 200 لاڑکانہ سےالیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ لاڑکانہ کےعوام میری آواز ہیں، انتخابی مہم آپ ہی چلائیں گے، مجھے یقین ہے کہ جس طرح شہید بے نظیر بھٹو کو آپ نے جتوایا تھا، مجھے بھی جتوائیں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی مخالفین ہر الیکشن میں اکٹھے کئے جاتے ہیں، اس بار بھی ایسا ہی ہورہا ہے، عوامی طاقت سے الیکشن جیتیں گے۔

    انھوں نے کہ میں میاں صاحب کا سیاسی مخالف ہوں، مگر کسی ایک بیان کو غداری سے نہیں مل سکتا، سندھ کے لوگ پیاسے مر رہے ہیں، نواز لیگ سیاست کررہے ہیں۔


    پی ٹی آئی دوسری ایم کیوایم ہے، کراچی والو اب کسی کے دھوکے میں مت آنا: بلاول بھٹو


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ناکام خارجہ پالیسی کےباعث پاکستانی مؤقف دنیا میں جگہ حاصل نہیں کرسکا: پیپلزپارٹی

    ناکام خارجہ پالیسی کےباعث پاکستانی مؤقف دنیا میں جگہ حاصل نہیں کرسکا: پیپلزپارٹی

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستانی مؤقف دنیا میں جگہ حاصل نہ کرسکا.

    تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس میں‌ پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے کی، جس میں‌ سیاسی صورتحال، اسرائیلی بربریت اور فاٹا کے انضام کے معاملے پرغور کیا گیا.

    پیپلزپارٹی کے اس اجلاس میں‌ نواز شریف کے حالیہ بیان کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقعے پر شرکا نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے چار سال تک وزیرخارجہ مقررنہ کر کے سفارتی طورپر پاکستان کو دیگر ممالک کے لیے ناقابل رسائی رکھا، ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستانی مؤقف دنیا تک نہیں‌ پہنچا.

    اجلاس میں اسرائیلی فورسزکے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی اورعالمی برادری سے نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    اجلاس میں اعلیٰ قیادت نے پی پی پی اراکین کو فاٹا انضمام سے متعلق قانون سازی میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی.

    اس اہم اجلاس میں فریال تالپور، شیری رحمان، خورشید شاہ، قائم علی شاہ، نثارکھوڑو، مراد علی شاہ، نوید قم، منظور وسان، وقار مہدی اور سعید غنی نے شرکت کی.


    نواز شریف کا متنازع بیان، پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم سے وضاحت مانگ لی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کو اپنے امیدوار کی وجہ سے سینیٹ انتخابات میں شکست ہوئی، بلاول بھٹو

    مسلم لیگ ن کو اپنے امیدوار کی وجہ سے سینیٹ انتخابات میں شکست ہوئی، بلاول بھٹو

    حیدرآباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اس لیے ہار گئی کہ اُن کا امیدوار کمزور تھا، آمر کا اوپننگ بیٹسمین جب میدان میں آئے گا تو جمہوری لوگ اُسے شکست دیں گے۔

    حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ’مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ کے لیے ایسا امیدوار منتخب کیا جو ماضی میں آمر کا اوپننگ بیٹسمین رہا اس لیے حکمراں جماعت کے بہت سے اراکین نے صادق سنجرانی کو اپنا ووٹ دیا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل ایکٹیوازم کو کم ہونا چاہیے اور سیاست دانوں کو اُن کا کام کرنے دیا جائے، اگر ادارے اپنا کام چھوڑ کر دوسرے ادارے کے معاملات میں مداخلت کریں گے تو یہ روایت جمہوری نظام اور ملک کے لیے اچھی نہیں، عدالتوں میں ایک لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں جن کو حل کرنا بہت ضروری ہے۔

    مزید پڑھیں: اٹھارویں ترمیم پر حکومتی حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا، بلاول بھٹو

    اُن کا کہنا تھا کہ ہر ادارہ اپنا کام کرے اگر سیاسی جماعتیں اور حکومتیں کام نہیں کریں گی تو عوام کے پاس ووٹ دینے یا نہ دینے کا اختیار ہے اور بس وہی اقتدار سے نکال سکتے ہیں، کسی کی شخصیت کی نہیں بلکہ عہدے کی عزت کریں، ہرپاکستانی کا حق ہے کہ وہ الیکشن میں شرکت کریں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے جب عدالتی اصلاحات کی بات کی تو مسلم لیگ نے اس کی مخالفت کی، حکمراں جماعت نے ہمیشہ اداروں کو کمزور کیا اور اب شریف خاندان پاناما سے بچنے کے لیے راہ فرار ڈھونڈ رہا ہے، نوازشریف نہ تو کل نظریاتی ہے اور نہ وہ آئندہ نظریاتی ہوسکتے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم چیئرمین سینیٹ سے متعلق دیے جانے والے بیان کو واپس لیں کیونکہ شاہد خاقان عباسی خود جانتے ہیں کہ حکمراں جماعت کے اراکین نے رقم کی وجہ سے نہیں بلکہ راجہ ظفر الحق کی وجہ سے اپنی پارٹی کو ووٹ نہیں دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے نوازشریف کو بچانے کے لیے چیف جسٹس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی: بلاول بھٹو

    اُن کا کہنا تھا کہ بےنظیربھٹو نےانسانی حقوق سےمتعلق قوانین متعارف کرائے کیونکہ ہمارامؤقف دیگرنام نہاد جماعتوں سےمختلف ہے، پاک فوج نےواضح کردیا کہ ڈاکٹرائن صرف سیکیورٹی سےمتعلق ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ‌ کا انتخاب ایک مثبت تجویز ہے: بلاول بھٹو کا اشارہ

    بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ‌ کا انتخاب ایک مثبت تجویز ہے: بلاول بھٹو کا اشارہ

    کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے اگلے چیئرمین سینیٹ‌ کا انتخاب ایک مثبت تجویز ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا. چیئرمین پیپلزپارٹی نے اشارہ دیا ہے کہ اگلا چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے ہو سکتا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اچھی تجویز ہے، پارٹی رہنماؤں اور اتحادیوں سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین پر مشاورت کروں گا۔

    انھوں نے لکھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ فیڈریشن مضبوط کرنے کے لیے جدوجہد کی اور اس کے لیے قربانیاں دی ہیں، اختیارات کی منتقلی سے سی پیک تک پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کو ترجیح دی ہے۔ اختیارات کی منتقلی سے سی پیک تک بلوچستان پیپلزپارٹی کی ترجیح رہا ہے.


    مبارک ہو، پہلی بار چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے بنے گا:عمران خان


    واضح رہے کہ اس وقت چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے جوڑ توڑ عروج پر ہے. تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان ملاقاتوں‌ کا سلسلہ جاری ہے. گو ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی جانب سے ایک سے زائد بار نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کیا جاچکا ہے، البتہ اب تک تصور واضح نہیں.

    دوسری جانب پی ٹی آئی نے اپنی تیرہ نشستیں بلوچستان کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے. پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے آج وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اگلا چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے ہوگا.


    چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑتوڑ: وزیراعظم کی فاٹا اراکین سے ملاقات


    اس موقع پر عبدالقدوس بزنجو نے نے کہا تھا کہ اب ہم پی پی اوردیگرجماعتوں سےووٹ مانگنےکی پوزیشن میں آگئے ہیں. پریس کانفرنس نے عبدالقدوس بزنجو نے عمران خان کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو کے ٹویٹ کو سراہتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا تھا.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • نوازشریف اورمریم نوازکاوی آئی پی احتساب ہورہا ہے: بلاول بھٹو

    نوازشریف اورمریم نوازکاوی آئی پی احتساب ہورہا ہے: بلاول بھٹو

    سکھر: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خان صاحب امپائر کی انگلی کے آسرے میں اورمیاں صاحب انگلی خریدنےکے چکر میں ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سکھر میں‌ ادارہ برائے امراض قلب کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ٹکراؤ کی سیاست ملک کےمفاد میں نہیں، کسی کو مسائل کی پروا نہیں.

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے حریفوں‌ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی قتل پرآپ نے مٹھائیاں بانٹیں، سب سے زیادہ مستفید ہوئے، آپ نےعدالتوں پرآصف زرداری کی تاحیات نااہلی کے لئے دباؤ ڈالا تھا.

    انھوں نے سابق نااہل وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب، آپ کوعمرقید کی سزاہوئی تو آپ نےمعافی نامہ لکھا، ڈکٹیٹرکومعافی نامہ لکھ کرجدہ منتقل ہوگئے. واپس آنے پرآپ کی ساری سزائیں ختم کردی گئیں.

    انھوں نے الزام لگایا کہ نوازشریف خاندانی حکمرانی بچانے کے لیے پورا سسٹم لپیٹنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی نے جمہوری نظام، عوام کی خوش حالی کےلئے جانیں دیں، آج عوام کے مسائل پرکوئی بات نہیں ہورہی، میاں صاحب، آپ کوکیوں نکالا، یہ عوام کےمسائل نہیں۔

    ڈرامے بازی میں ایکسپرٹ نوازشریف نے جان بوجھ کرخود کومشکل میں ڈالا ،بلاول بھٹو

    انھوں نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کے پی میں ایک بھی یونیورسٹی اور اسپتال نہیں بنایا، وہ بھتے کے طورپرمدرسےکو پیسےدے رہے ہیں. خان اور نواز شریف دونوں کا مقصد صرف اقتدار ہے. دو نام نہاد بڑی پارٹیاں اہم مسائل پربات تک نہیں کررہیں. نوازشریف اورمریم نوازکاوی آئی پی احتساب ہورہا ہے.

    نوازشریف کی مہم جوئی جمہوریت کے لئے خطرناک ہے: زرداری اور بلاول کا ردعمل

    انھوں‌ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی ایئرلائن چلانے کے لئے ملکی ایئرلائن بیچ رہےہیں، حالات کیسے بھی ہوں ماں کا زیورنہیں بیچا کرتے، میاں صاحب کہتے ہیں کہ ووٹ کی عزت کرو، لیکن خود پارلیمنٹ نہیں آتےتھے، اب عوام کوفیصلہ کرناہےمجھےکیوں نکالاچاہئے یااسپتال چاہییں.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وقت آگیا، کارکن بلاول بھٹوکی طاقت بننے کے لیے ایک ہو جائیں: آصف زرداری

    وقت آگیا، کارکن بلاول بھٹوکی طاقت بننے کے لیے ایک ہو جائیں: آصف زرداری

    کراچی: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کارکن بلاول بھٹوکی طاقت بننےکے لیے ایک ہو جائیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. سابق صدر کا کہنا تھا کہ وقت آگیا، جیالےبلاول بھٹو کے سفیربن کر اپنےاپنےعلاقوں میں جائیں.

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی قوت کا سرچشمہ عوام کوسمجھتی ہے، ہم زمین پررہتےہیں،زمین پررہنےوالوں سےناتا نہیں توڑتے. ذوالفقار علی بھٹوکو کال کوٹھڑی میں بھی غریب عوام کی فکرتھی، محترمہ کوجلاوطنی میں اپنےملک میں امن اورعوام کی فکر تھی.

    نوازشریف کی مہم جوئی جمہوریت کے لئے خطرناک ہے: آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا ردعمل

    انھوں نے مزید کہا کہ محترمہ صرف وزیراعظم بننے کے لئے وطن واپس نہیں آئی تھیں، محترمہ سوات، وانا سے قومی پرچم اتارنے والوں سے نجات دلانے کے لیے آئیں، یہی ان کا مقصد تھا.

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدارمیں آئی، عوام کوروزگار دیا، عوام کی فلاح کے منصوبے بنائے، دوسری پارٹیوں میں کارکن نہیں سب لیڈرہوتے ہیں. ایسے لیڈرز کے اپنے ذاتی مفاد ہوتے ہیں.

    کارکنوں کی قدرنہ کرنے والی جماعتیں آج اندرونی انتشارکا شکار ہیں، آصف زرداری

    سابق صدر نے کارکن کو کمر کس کر بلاول بھٹو کے سفیر بننے کی ہدایت کی. انھوں نے جیالوں کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی طاقت بننے کا مشورہ دیا.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔