Tag: bilawalbhutto

  • سندھ نےٹیکس وصولی میں سب کوپیچھےچھوڑ دیا ‘ بلاول بھٹو

    سندھ نےٹیکس وصولی میں سب کوپیچھےچھوڑ دیا ‘ بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہی پاکستان کو خود مختار بنانے کا واحد راستہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ نے ٹیکس وصولی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کی ٹیکس وصولیوں پر مجھے بہت خوشی ہے۔

    پیپلزپارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ پاکستان کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے اور پاکستان کوخود مختار بنانے کا واحد راستہ بھی یہی ہے۔


    سیاسی یتیموں نے قوم کو کچھ نہیں‌ دیا: بلاول بھٹو


    خیال رہے کہ گزشتہ روز سہیون میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاسی یتیموں کے ٹولے نے قوم کو بھلا کیا دیا، حریفوں نے اشتہارات کےعلاوہ کہیں ترقی نہیں کی۔

    بلاول بھٹو کا حریفوں پرطنز کے تیربرساتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ ہمیں گراتے گراتے اتنا نہ گریں کہ دھرتی کی دشمنی پر اتر آئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • بلاول بھٹو مخدوم امین فہیم کی عیادت کو پہنچ گئے

    بلاول بھٹو مخدوم امین فہیم کی عیادت کو پہنچ گئے

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئر پرسن بلاول بھٹو زرداری نے متعدد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں سینئررہنما مخدوم امین فہیم کی عیادت کی۔

    تفصیلات کے مطابق اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، شیری رحمان ، مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ اور دیگر رہنما موجود تھے۔

    اس موقع پر قائم علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کو سوچنا چاہئے کہ ایک شدید بیمار شخص کے وارنٹ کس لئے جاری کئے جارہے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ اور پیپلز پارٹی کو مسلسل نشانہ بنایا جارہاہے اور یہ سلسلہ اب رک جانا چاہئیے۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ مخدوم امین فہیم دو سے تین میں اسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے اور وہ اپنے مریدوں سے ملاقات کے لئے ہالہ بھی جائیں گے۔