Tag: billions of rupees

  • جعلی پینشن : سندھ میں 3 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف، ملزمان گرفتار

    جعلی پینشن : سندھ میں 3 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف، ملزمان گرفتار

    کراچی : صوبہ سندھ کے حیدرآباد ریجن میں پینشن کی ہزاروں جعلی آئی ڈیز کے ذریعے تین ارب روپے نکالے جانے کا انکشاف ہوا ہے، نیب نے واردارت میں ملوث 4ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں جعلی پنشن آئی ڈیز کے ذریعے3 ارب کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، نیب کی ٹیم نے شہباز کالونی میں کارروائی کرکے چارافراد کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 2012 سے2017 کے 5 سال کے عرصے میں خزانہ آفس حیدرآباد سے مبینہ طور پر رقم منتقل کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق خزانہ آفس سے رقم جعلی پنشن آئی ڈیز میں منتقل کی گئی تین ارب کی کرپشن میں مجموعی طور پر محکمہ کے ملازمین سمیت پچاس افراد ملوث ہیں۔

     محکمہ زراعت، تعلیم، خزانہ، صحت، پولیس سمیت 15 محکموں کے ملازمین ظاہر کرکے نجی افراد کو جعلی پینشن بلوں کی ادائیگی کی گئی۔ نیب حکام کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں نجی افراد کو ریٹائرڈ سرکاری ملازم دکھا کر پنشن سمیت دیگر بلز کی ادائیگی کی گئی۔

  • اسلام آباد ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں کے گھپلے، نیب افسران پرکروڑوں کا فائدہ اٹھانے کا الزام

    اسلام آباد ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں کے گھپلے، نیب افسران پرکروڑوں کا فائدہ اٹھانے کا الزام

    اسلام آباد: ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے کے گھپلوں میں نیب افسران پر دھونس اور دھمکی سے کروڑوں روپے کا فائدہ اٹھانے کا الزام ہے، ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر نے چیئرمین نیب اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

    کرپشن روکنے والوں اربوں روپے کے گھپلوں میں ملوث نکلے ، اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے کا چونا لگایا گیا، ڈی جی نیب راولپنڈی ناصراقبال اور ڈی جی ایچ آرملک شکیل پر کروڑوں کا فائدہ اٹھانے کا الزام ہے۔

    صدرہاؤسنگ سوسائٹی رانا غلام فرید نے چیئرمین نیب کو درخواست لکھ کر نیب افسران کا بھانڈا پھوڑا، رانا غلام فرید کا کہنا ہے کہ ملک شکیل نے سوسائٹی سےایک ایک کنال کے5پلاٹ لیے،ایک پلاٹ اپنے نام،ایک بھائی، دو بھتیجے اور ایک رشتے دار کے نام کرایا۔

    انھوں نے بتایا کہ پلاٹ حاصل کرنےکیلئے نیب افسران نے رانا فرید کو11روز ریمانڈ پر رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

    رانا غلام فرید نے اپنی درخواست میں چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے اور چیئرمین نیب سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔