Tag: bilqees edhi foundation

  • گیتا کی بھارت واپسی کی تیاریاں مکمل، 26 اکتوبر کو روانہ ہوگی

    گیتا کی بھارت واپسی کی تیاریاں مکمل، 26 اکتوبر کو روانہ ہوگی

    کراچی : گویائی اور سماعت سے محروم بھارتی لڑکی گیتا کی چھبیس اکتوبر کو بھارت روانگی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پندرہ سال سے پاکستان میں مقیم گیتاکاادھوراسفرپوراہوگیا۔

    آنکھوں میں خواب سجائےچھبیس اکتوبرکو وہ اپنےدیس روانہ ہوگی۔ بےقراراوراپنوں سے ملنے کی خوشی گیتا کی آنکھوں سےجھلکتی ہے۔

    ایدھی فاؤنڈیشن کے فیصل ایدھی کہا ہے کہ امانت پہنچانے بلقیس ایدھی خود انڈیا جائیں گی،گیتا کی رخصتی کیلئے بلقیس ایدھی نے سونے کا سیٹ بھی تیار کروالیا ہے۔

    پاکستان کی یادوں کےساتھ سونے کا سیٹ اور دیگرتحائف بھی گیتا کے ساتھ جائیں گے۔ بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم گیتا اپنے محسنوں سے اظہار تشکر الفاظ میں تو ادا نہیں کر سکتی لیکن اُس کی آنکھوں سے اس کا اظہار ہوتا ہے ۔

    بولنے سے معذور گیتاپندرہ برس بعد ایک نئی زندگی شروع کرےگی لیکن پاکستان میں گزرے پل کبھی نہیں بھول پائے گی۔

    علاوہ ازیں بھارتی لڑکی گیتا نے اپنی شادی کے حوالے سے مبینہ والدین کے بیان کو مسترد کردیا ہے اور اشاروں کی زبان میں فیصل ایدھی کو بتایا ہے کہ وہ شادی شدہ نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی بچہ ہے، جبکہ بھارت سے رابطہ کرنے والے والدین نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ شادی شدہ ہے۔

    فیصل ایدھی کے مطابق گیتا پندرہ سال قبل پاکستان آئی تھی اور چھ سال سے ایدھی ہوم میں رہ رہی ہے اس وقت گیتا کی عمر تقریبا تیئس سال ہے ۔

    فیصل ایدھی مسلسل بذریعہ اسکائپ ویڈیو لنک کے ذریعے والدین سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم انڈیا کے پسماندہ علاقے میں دستیاب غیر معیاری انٹر نیٹ سگنل کے باعث رابطہ نہیں ہوپارہا اور بار بار منقطع ہوجاتا ہے۔

  • گیتا کی ایدھی ہوم میں زندگی پرایک نظر

    گیتا کی ایدھی ہوم میں زندگی پرایک نظر

    ایدھی فاؤنڈیشن میں رہائش پذیرقوت گویائی اورقوتِ سماعت سے محروم گیتا کے آبائی شہرکی تلاش جاری ہے۔

    گیتا سب سے پہلے ایدھی سینٹر لاہور پہنچی تھی اور اس کے بعد اسے ایدھی سینٹرکراچی منتقل کیا گیا جہاں یہ لڑکی ایدھی فاؤنڈیشن کے روحِ رواں ڈاکٹر عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کے کافی نزدیک آگئی اور انہوں نے ہی اس کا نام گیتا رکھا۔

    گیتا کا معاملہ پہلی بار 2012 میں منظرِ عام پر آیا تھا لیکن تب اسے کوئی خاطر خواہ پذیرائی نہیں ملی تھی لیکن اب کی بار بھارتی وزیرِ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گیتا کو اس کے گھر تک پہنچائیں گی۔

    یہاں ہم آپ کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کررہے ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیتا کراچی میں واقع بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن میں کس طرح کی زندگی گزاررہی ہے۔

    geeta

    geeta

    geeta

    geeta

    geeta

    geeta