Tag: bilwal bhutto

  • بلاول بھٹو فیفا ورلڈ کپ دیکھنے قطر پہنچ گئے

    بلاول بھٹو فیفا ورلڈ کپ دیکھنے قطر پہنچ گئے

    دوحہ: وزیر خارجہ بلاول بھٹو قطری ہم منصب کی دعوت پر فیفا ورلڈ کپ دیکھنے قطر پہنچ گئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے لکھا کہ ’فخر ہے پاکستان نے اس تاریخی لمحے میں مزدوروں اور سیکیورٹی فورسز کے ذریعے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے فیفا کے صدر سے کراچی کے علاقے لیاری کے فٹبال ٹیلنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ میں آج اور کل آرام کا دن ہے جبکہ کوارٹر فائنل کے میچز 9 اور 10 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

    فیفا ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے کے لیے دفاعی چیمپئن فرانس، سابق عالمی چمیپئن پرتگال، برازیل، ارجنٹینا کے علاوہ کروشیا، نیدر لینڈز، انگلینڈ اور مراکش نے کوالیفائی کیا ہے۔

    گزشتہ روز مراکش نے اسپین کو پنالٹی ککس پر شکست دے کر پہلی بار کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کی۔

    مزید پڑھیں: کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل، کون سی ٹیم کس کے مدمقابل ہوگی؟

    علاوہ ازیں کوارٹر فائنل کا پہلا میچ برازیل اور کروشیا کے مابین 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ اسی روز ارجنٹینا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

    10 دسمبر کو پرتگال پہلی بار کوارٹر فائنل کھیلنے والی مراکش کا سامنا کرے گی جب کہ دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس اعزاز کے دفاع کیلیے انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

    میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • گرفتار کرتے ہیں تو زیادہ خطرناک ہوں گا، بلاول بھٹو

    گرفتار کرتے ہیں تو زیادہ خطرناک ہوں گا، بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ حکومت اس وقت مثبت تنقید بھی برداشت نہیں کررہی، ہم سے سیاست کرنے کا حق چھینا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے گرفتاری کا کیوں ڈر ہوگا چیف جسٹس نے مجھے رہا کیا ہے، گرفتار کرتے ہیں تو زیادہ خطرناک ہوں گا، ہمت ہے تو گرفتار کرکے دکھاؤ، اس سے زیادہ سخت بات کروں گا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو برسی منانے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی ہے، شہید بی بی کی برسی منانے جارہے ہیں اور ہمیں نوٹسز بھیجے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے دن سے پارلیمانی کو چلنے نہیں دے رہی ہے، نیب کی جانب سے مجھے غیرقانونی نوٹس بھیجا گیا ہے، نیب بتائے 24 دسمبر کوکیوں طلب کیا ہے، اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں۔

    مزیدپڑھیں: احسن اقبال کی گرفتاری، بلاول کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

    بلاول نے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، نیب بطور ادارہ نہیں لیکن قانون کی حاکمیت پریقین رکھتا ہوں، آمرانہ طرز حکومت سے مسائل حل نہیں کرسکیں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کس کے کہنے پر میرا نام نیب میں شامل کیا گیا ہے،نیب میں پہلے بھی پیشہوئے اب بھی پیش ہوں گے، پہلے دباؤ میں آئے نہ اب آئیں گے، نیب آمرکا بنایاہوا کالا قانون ہے جسے ہم نہیں مانتے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت عوام اور اپوزیشن کو ہراساں کرنا چاہتی ہے، یہ کیسا احتساب ہے چیئرمین نیب کہتے ہیں ہواؤں کا رخ تبدیل ہورہا ہے، اپنے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

  • بلاول اور زرداری کی نوازشریف سے ملاقات، بیگم کلثوم نواز  کے انتقال پر تعزیت

    بلاول اور زرداری کی نوازشریف سے ملاقات، بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت

    لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جاتی امرا پہنچ کر نوازشریف سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات کی جانب سے تعزیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو جاتی امرا پہنچے جہاں انہوں نے نوازشریف اور خاندان کے دیگر افراد سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔ ملاقات میں پی پی قیادت اور وفد نے سابق خاتون اول کو خراج عقیدت بھی پیش کیا اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلا شبہ بیگم کلثوم نواز بہادر خاتون تھیں، جمہوریت اور ملک کے لیے جو بھی جد و جہد کرے اُسے یاد رکھا جاتا ہے، سابق خاتون اول کا انتقال شریف خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔ پی پی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اور ن لیگ کےدکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

    مزید پڑھیں: بیگم کلثوم نوازکی رسم قل کی تیاریاں مکمل

    اس موقع پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ تکلیف اس بات کی ہےکہ آخری وقت بیمار بیوی کےساتھ نہ گزارسکا، پیپلز پارٹی کی قیادت کاشکر گزار ہوں کہ انہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں ہماراساتھ دیا۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کاوفدنماز جنازہ میں بھی شریک ہوا، آج بھی قیادت کے آنے پر اُن کا شکر گزار ہوں۔

    نوازشریف سے کچھ دیر کی ملاقات کے بعد آصف زرداری اور بلاول کی قیادت میں آنے والا وفد واپس روانہ ہوگیا۔

    قبل ازیں چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں مسلم لیگ ق کا وفد جاتی امرا پہنچا اور نوازشریف سے ملاقات کر کے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

    واضح رہےکہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر وفاقی حکومت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار میاں نواز شریف، مریم اور صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کیا تھا بعد ازاں  اُن کی مدتِ رہائی میں 4 روز  کی توسیع کی گئی تھی جو کل ختم ہوجائے گی۔

  • آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا خالد سومرو کے قتل پر افسوس کا اظہار

    آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا خالد سومرو کے قتل پر افسوس کا اظہار

    کراچی: سابق صدرآصف زرداری اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی فے کے صوبائی رہنما اور سابق سنیئٹر خالد محمود سومرو کے قتل پرافسوس کااظہار کیا ہے۔

    سابق صدر آصف زرداری نے ایک بیان میں جے یو آئی ف کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود کے قتل کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ خالدسومرو کے قتل سے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

    آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ٹیلیفون پر بات کی اور قاتلوں کی گرفتاری پر زور دیا ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ڈاکٹر خالدسومرو کےقتل کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • بلاول اور زرادی کی حکمران جماعت سمیت دیگر پر شدید تنقید

    بلاول اور زرادی کی حکمران جماعت سمیت دیگر پر شدید تنقید

    کراچی: پیپلزپارٹی کی جانب سے گزشتہ روز جناح باغ کراچی میں عوامی و سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا گیا، پیپلز پارٹی کے چئیرمن بلاول بھٹو نے اپنے سیاست کا عملی طور پر آغاز کر تے ہو ئے تقرر کے دوران عمران خان اورشریف برادران پر شدید تنقید کی، بلاول نے اسلام آباد دھرنوں کواسکرپٹ قراردے دیا۔ بلاول نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کےآنےتک یہ اسکرپٹ ختم نہیں ہوگا۔

    گزشتہ شب کراچی میں جناح باغ میں بلاول بھٹو نے جلسے کے دوران دھواں دھار تقریر کرتے ہو ئے حکمران جماعت کو آڑے ہاتھوں لیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ مارتے بھی ہو اور رونے بھی نہیں دیتے۔ دوسری جانب انھوں نے ایم کیو ایم کوساتھ چلنے کی دعوت دی اور ساتھ ساتھ شدید تنقید کا نشانہ بھی بناتے رہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ دوہزار اٹھارہ میں اگر صاف شفاف الیکشن ہو ئے تو کراچی کا ہر شہری بو کاٹا کہے گا۔

    جلسے سے سابق صدرآصف زرداری نے بھی خطاب کیا اورعمران خان پر شدید تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ اسلام آباد میں ایک مداری نے کھیل لگایا ہوا ہےاور پیپلز پارٹی جانتی ہے کہ کون ان جلسوں اور دھرنوں کو فنانس کررہا ہے۔

    پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی جناح باغ پر ہو نے والے عوامی جلسے سے پیپلز پارٹی کے سابق وزراعظم، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور دووزراعلی نے بھی خطاب کیا۔ جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ ملتان کی ہارپر ہمیں معافی مانگنی چاہیے۔