Tag: Binali Yildirim

  • استنبول کی میئرشپ کے لیے یلدرم اور اوگلو کے درمیان ایک بار پھر مقابلہ

    استنبول کی میئرشپ کے لیے یلدرم اور اوگلو کے درمیان ایک بار پھر مقابلہ

    انقرہ : استنبول کے میئر اکرم امام اوگلو نے حکومتی امیدوار بن علی یلدرم کے لیے میدان خالی چھوڑنے کے بجائے ان کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کی اپوزیشن جماعت پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی نے 23 جون کو استنبول میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کا اعلان کیا ہے، ترکی کے الیکشن کمیشن نے دو روز قبل 31 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کالعدم قرار دیتے ہوئے آئندہ ماہ دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 31 مارچ کو استنبول کے میئر کی سیٹ پر اپوزیشن کے اکرم امام اوگلو کامیاب ہوئے تھے مگر حکمران جماعت آق نے ان کی کامیابی کو دھاندلی کا نتیجہ قرار دے کر نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کیے تھے۔

    میڈیا رپورٹس کا کہنا تھا کہ اکرم امام اوگلو نے حکومتی امیدوار بن علی یلدرم کے لیے میدان خالی چھوڑںے کے بجائے ان کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اکرم امام نے اپنی پارٹی کے رہنماﺅں اور ارکان پارلیمنٹ کی موجودگی میں ایک اجلاس کے دوران کہا کہ ہم استنبول کے میئر کا انتخاب پوری تیاری کےساتھ لڑیں گے اور پہلے بھی بھاری کامیابی حاصل کریں گے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس میں بعض رہنماﺅں نے بلدیاتی انتخابات کےبائیکاٹ کی رائے دی گئی مگر آخرکاریہ فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز ڈیموکرٹک پارٹی 23 جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کر اس میں کامیاب ہو کر دکھائے گی۔

    ترکی کی حزب اختلاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر طیب ایردوآن کی قیادت میں قائم حکومت اور حکمراں جماعت دوسری سیاسی قوتوں سے خائف ہے۔

    آق پارٹی نے استنبول میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد نتائج قبول کرنے سے انکار کرکے آمرانہ طرز عمل کا ثبوت دیا ہے۔

    ترکی کی ڈیموکرٹک پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین اونورسال اڈیگوزیل نے کہا کہ حکمراں جماعت آق غیر قانونونی طریقے اور آمرانہ طرز عمل سے انتخابات میں فتح حاصل کرنا چاہتی ہے۔

  • ترکی میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان تبدیل

    ترکی میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان تبدیل

    انقرہ: ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے ایک سال بعد حکومت نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو تبدیل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انقرہ میں ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے سپریم ملٹری کونسل کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ترکی کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو تبدیل کرنے سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔

    ترک میڈیا کے مطابق اجلاس میں فیصلہ گیا کہ ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل صالح ذکی، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل بولنت بوستان اوغلو اور فضائیہ کے سربراہ جنرل عابدین اونل کو عہدوں سے ہٹا دیا جائے۔

    جنرل یاسر گولر کو آرمی چیف، عدنان ازبل کو بحریہ اور جنرل حسن کوچوکا کیوز کوایئرفورس کا کمانڈر مقررکیا جائے۔

    یاد رہے کہ سپریم ملٹری کونسل کا اجلاس سال میں ایک بار ہوتا ہے تاہم 15 جولائی 2016 کو ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد سے اب تک سپریم ملٹری کونسل کے تین اجلاس ہوچکے ہیں۔


    ترکی میں بغاوت کی کوشش عوام نے ناکام بنادی، 250 سے زائد افراد ہلاک


    واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے دوران 265 افراد ہلاک ہوئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ہر سال 15 جولائی یومِ جمہوریت منایا جائے گا، ترک وزیراعظم

    ہر سال 15 جولائی یومِ جمہوریت منایا جائے گا، ترک وزیراعظم

    استنبول : ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ ہر سال 15جولائی کو یومِ جہموریت بنایا جائے گا، ترک عوام نے جہموریت کا ساتھ دیا ہے۔

    ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ گزشتہ رات کا واقعہ ترکی کیلئے سیاہ دھبہ ہے، واقعے نے ثابت کردیا ہے کہ ترک عوام جہموریت کا دفاع کریں گی۔

    بن علی یلدرم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ترک عوام نے ٹینکوں کے سامنے کھڑے ہوکر قوم کیلئے قر بانی دی۔

    انکا کہنا تھا کہ چھوٹے سے گروپ نے جہموریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، قوم نے دہشت گردوں کو بہترین جواب دیا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوہزار آٹھ سو سے انتالیس فوجی اہلکاروں نے بغاوت کی کوشش کی، اس کوشش کے دوران ایک سو اکسٹھ افراد شہید ہوئے ، بغاوت کے تمام مرکزی کرداروں کو گرفتارکرلیا گیا، باغیوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے گا۔

    ترک وزیر اعظم نے کہا کہ اپنی سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    بن علی یلدرم نے کہا کہ آج شام گرینڈ اسمبلی کا اجلاس ہوگا، جس میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور انھوں نے بغاوت کےخلاف ساتھ دینے پر اپوزیشن کاشکریہ ادا کیا۔

    انھوں نے کہا کہ حمایت کرنے والے تمام دوست مملک کا شکر گراز ہوں، شہری آج شام دوبارہ سٹرکوں پر ترک پرچم لہرائیں۔