Tag: biometric

  • چہرے کی بائیو میٹرک شناخت : یو اے ای حکومت کا بڑا فیصلہ

    چہرے کی بائیو میٹرک شناخت : یو اے ای حکومت کا بڑا فیصلہ

    دبئی : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ شہریوں اور رہائشیوں کے لئے پہلا محفوظ ڈیجیٹل قومی شناختی کارڈ متعارف کرنے کے اپنے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر "متحدہ عرب امارات پاس” ایپلی کیشن میں صارفین کو رجسٹر کرنے کے لئے چہرے کی بائیو میٹرک شناخت استعمال کرے گی۔

    "متحدہ عرب امارات پاس ایپ” پہلی قومی ڈیجیٹل شناخت اور حل ہے جو صارفین کو اسمارٹ فون پر مبنی توثیق کے ذریعے تمام امارت میں سرکاری خدمت فراہم کرنے والوں سے اپنی شناخت کراسکتی ہے۔

    یہ صارفین کو اعلیٰ سطح کی حفاظت کے ساتھ دستاویزات پر ڈیجیٹل طور پر دستخط کرنے کا اہل بناتی ہے۔ ایپ ڈیجیٹل تبدیلی کو بھانپنے اور کاغذات کے لین دین کو ختم کرنے میں متحدہ عرب امارات کے حکومتی اہداف کو پورا کرتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیشل آئی ڈی ایک سمارٹ ٹیکنالوجی ہے جس کیلئے حکومت کا مقصد اسے مختلف شعبوں میں استعمال کرنا، اس سے فائدہ اٹھانا اور سرکاری اور نجی شعبے کی خدمات میں اضافہ کرنا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے بائیو میٹرک چہرے کی شناخت والی ٹیکنالوجی کو اپنانے کا مقصد عوام کی زندگی کو آسان بنانا اور انہیں آسان، تیز رفتار اور مؤثر خدمات فراہم کرنا ہے۔

    فی الحال "متحدہ عرب امارات پاس ایپ” پر رجسٹرڈ افراد کی تعداد 1.38 ملین سے زیادہ ہے جن میں تصدیق شدہ اکاؤنٹس والے6لاکھ 28 ہزار افراد شامل ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کی حکومت کے چیف آف گورنمنٹ سروسز محمد بن طلحہ نے کہا ہے کہ جدید تصورات، آلات اور فعال خدمات کو اپنانا معاشرے کے تمام طبقات کی زندگی کو آسان بناتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے پائیدار نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ڈیجیٹل حکومت کے سربراہ اور ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل حماد عبید المنصوری نے کہا کہ ڈیجیٹل شناختی ایپ کے اندراج کے عمل میں چہرے کی شناخت والی ٹیکنالوجی کا استعمال مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجیز کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

    انہوں نے پروجیکٹ کی ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈیجیٹل شناختی اطلاق میں بائیو میٹرک چہرے کی شناخت کے استعمال کے ساتھ سرکاری خدمات کے مراکز کا دورہ کرنے کی ضرورت کے بغیر پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں ایک تصدیق شدہ اکاؤنٹ بنایا جاسکتا ہے۔

    اندراج کے عمل میں 20 منٹ کا وقت لگتا ہے۔ یہ ایپلی کیشن صارفین کو تمام سرکاری اور نیم سرکاری ویب سائٹوں اور اپیلی کیشنز میں محفوظ طریقے سے داخل ہونے اور 130 سے ​​زائد حکومتوں، سرکاری، وفاقی اور مقامی اداروں کی فراہم کردہ 6000 سے زیادہ خدمات سے فائدہ اٹھانے کا اہل بناتی ہے۔

  • بائیو میٹرک نشانات مٹ جانے والے شہریوں کے لیے اچھی خبر

    بائیو میٹرک نشانات مٹ جانے والے شہریوں کے لیے اچھی خبر

    اسلام آباد: بائیو میٹرک نشانات مٹ جانے والے شہریوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، بزرگ افراد کے لیے شناختی کارڈز، موبائل سم اور بینک اکاؤنٹ کے لیے بائیو میٹرک شرط ختم کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بزرگ شہری کی شکایت پر وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا اور ان کی ہدایت پر نشانات مٹ جانے والوں کے لیے بائیو میٹرک کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بزرگ افراد کے لیے شناختی کارڈز، موبائل سم اور بینک اکاؤنٹ کے لیے بائیو میٹرک شرط لاگو نہیں ہوگی۔ وزیر اعظم آفس نے نادرا کو 30 روز میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر اعظم آفس، وزارت داخلہ اور نادرا کے مابین ٹاسک مینجمنٹ سسٹم قائم کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے نادرا کو متاثرہ شہریوں کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کا ٹاسک دیا ہے۔

    وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ ایسے افراد بڑی تعداد میں ہیں جن کے انگوٹھے کے نشانات مٹ چکے ہیں، ایسے افراد کی داد رسی کی جارہی ہے۔

  • جدید اورمحفوظ ترین ای پاسپورٹس کے اجراء کی تیاریاں مکمل

    جدید اورمحفوظ ترین ای پاسپورٹس کے اجراء کی تیاریاں مکمل

    کراچی : جعلسازی سے مکمل محفوظ ای پاسپورٹس کے اجراء کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، پہلے مرحلے میں سرکاری افسران اور سفارت کاروں کو جاری کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے مائیکرو چپ والے جدید ای پاسپورٹس کے اجراء کیلئے اقدامات کرلیے، اس سلسلے میں ابتدائی طور پر سفارت کاروں اور سرکاری افسران کو ای پاسپورٹس جاری کیے جائیں گے، مذکورہ پاسپورٹس کو جعلسازی سے مکمل محفوظ رکھنے کیلئے مائیکرو چپ لگائی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بلیو اورریڈ پاسپورٹس کے اجراء کا آغاز مارچ 2018 سے ہو گا جبکہ عام شہریوں کو ای پاسپورٹس کا اجراء دوسرے مرحلے میں کیا جائے گا۔

    سیکورٹی پرنٹنگ پریس سے بائیو میٹرک پاسپورٹس کی پہلی کھیپ اسلام آباد روانہ کردی گئی ہے، پہلے مرحلے میں پانچ سو آزمائشی ای پاسپورٹس جاری کئے جائیں گے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ای پاسپورٹس میں نئے محفوظ ترین سیکورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں، سیکیورٹی فیچرز میں کاربوریٹڈ صفحات، ایک عام فوٹو اور ایک ڈاٹیڈ فوٹو بھی شامل ہے۔

    کاربوریٹڈ صفحات سے پاسپورٹس میں کسی بھی قسم کی جعلسازی ناممکن ہو گی، بائیو میٹرک پاسپورٹ پر لگی مائیکرو چپ میں پاسپورٹ ہولڈر کے تمام کوائف درج ہوں گے۔

    دس سالہ ای پاسپورٹ کی فیس جاری کردہ عام پاسپورٹ کے برابر ہوگی، مخصوص مدت کے بعد موجودہ کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹس مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے۔

    واضح رہے کہ کزشتہ ماہ کے وسط میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے عوام کو خوشخبری دی تھی کہ شہریوں کو نئے سال 2018 کے وسط میں ای پاسپورٹ کا اجراء شرو ع کردیا جائے گا جس میں مائیکرو چپ لگی ہو گی، اس جدید پاسپورٹ کے اجراء سے جعلی کاغذات کے ذریعے بیرون ملک سفر کرنے والوں کا قلع قمع کیا جا سکے گا۔

  • ہری پور میں ضمنی انتخاب شروع، ہاکستان کا پہلا بائیومیٹرک الیکشن

    ہری پور میں ضمنی انتخاب شروع، ہاکستان کا پہلا بائیومیٹرک الیکشن

    ہری پور این اے 19 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ شروع ہوچکاہے پاکستان میں پہلی مرتبہ بائیو میڑک سسٹم کے تحت ووٹنگ کا تجربہ کیا جارہا ہے، یہاں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

    ملکی تاریخ میں آج بروز اتوار پہلی مرتبہ پہلی مرتبہ بائیومیٹرک ووٹنگ کا تجربہ کیا جارہا ہے۔ دیہی اورشہری پولنگ اسٹیشنوں کے تیس پولنگ اسٹیشنوں پربائیومیٹرک مشینوں کی تنصیب کی گئی ہے۔

    این اے 19 پرپی ٹی آئی کے راجہعامر زمان نے مسلم لیگ ن کے امیدوارعمرایوب کی فتح کو چیلنج کیا تھا جس پرسپریم کورٹ نے عمرایوب کو ڈی سیٹ کرکے دوبارہ الیکشن کے انعقاد کا حکم دیا تھا۔

    حلقہ این اے 19 میں 5،77،480 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لئے 513 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 1218 پولنگ بوتھ ہیں۔

    انتظامیہ کی جانب سے 209 کو حساس جبکہ 40 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قراردیا گیا ہے۔ حلقتے میں سیکیورٹی کے لئےایف سی، پولیس اور پاک فوج کے دستے تعینات ہیں، پاک فوج کے 2150 فوجی اہلکار سیکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

    ضلعی انتظا میہ نے الیکشن کے دن اسلحے کی نما ئش اورہوائی فا ئرنگ پردفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔