Tag: Biometric attendance

  • کراچی: کالجوں میں طلبا کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اہم فیصلہ

    کراچی: کالجوں میں طلبا کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اہم فیصلہ

    کراچی: سرکاری کالجوں میں طلبا کی حاضری یقینی بنانے کے لئے محکمہ تعلیم سندھ نے احسن اقدام کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کالج اساتذہ کے ساتھ اب طلبہ کی بھی بائیومیٹرک حاضری لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ابتدائی طور کراچی کے 50 کالجز میں بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب مکمل کرلی گئی ہے جبکہ اندرون سندھ کے 50 کالجوں میں بھی بائیومیٹرک مشینیں لگادی گئیں ہیں۔

    ڈائریکٹرجنزل کالجز،راشد حسین مہر نے بتایا کہ عنقریب سندھ کے 335سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک سسٹم فعال کرینگے، بائیومیٹرک کاکنٹرول سسٹم سندھ سیکریٹریٹ میں ہوگا۔

    راشدحسین مہر نے بتایا کہ کرونا کی وجہ سے تمام طلبہ کو پاس کردیا گیا تھا اور پہلی مرتبہ ای گریڈ والوں کو بھی کالجوں میں داخلہ دیاگیا ہے، اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد داخلے دے چکے ہیں۔

  • دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم لازمی قرار

    دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم لازمی قرار

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے اور باقاعدہ حاضری کو یقینی بنانے کیلئے دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم لازمی قرار دیا ہے۔

    اس حوالے سے شعبہ ہیومن ریسورس نے حاضری لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے تمام ملازمین یکم فروری سے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حاضری لازمی لگائیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام اسٹیشنز میں بائیو میٹرک مشینوں کے ساتھ سینیٹائزر کٹس بھی لگادی گئی ہیں،
    تمام ملازمین کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس ماسک اور سماجی دوری کا لازمی خیال رکھیں۔

    پی آئی اے حکام نے تمام ملازمین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث گزشتہ سال30 نومبر2020 کو بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال پر پابندی لگائی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پی آئی اے ملازمین نے بائیو میٹرک حاضری سے انکار کر دیا تھا۔

    پیپلز یونٹی آف پی آئی اے نے اس سلسلے میں انتظامیہ کو خط لکھ کر کہا تھا کہ ایئرلائن ملازمین خطرے میں ہیں، کورونا وائرس متعدی بیماری ہے، بائیو میٹرک سے وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

    خط میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، ملازمین میں بائیو میٹرک حاضری سے خوف بڑھ رہا ہے۔