Tag: Bipasha Basu

  • ننھی بیٹی خطرناک بیماری میں مبتلا، بپاشا باسوپھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    ننھی بیٹی خطرناک بیماری میں مبتلا، بپاشا باسوپھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    ممبئی : بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ بپاشا باسو اپنی بیٹی کی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں۔

    فلمی شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ بپاشا باسو نے ایک انٹرویو میں اپنی ننھی پری دیوی باسو سنگھ گروور کے ایک خطرناک مرض میں مبتلا ہونے کے متلعق بتایا، اس موقع پر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دیوی کی پیدائش کے تیسرے دن جب پتہ چلا کہ اس کے دل میں دو سوراخ ہیں تو میرے پیروں کے نیچے سے زمین نکل گئی، یہ بتاتے ہوئے وہ بے ساختہ روپڑیں۔

    گزشتہ روز نیہا دھوپیا کے انسٹاگرام لائیو انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جب ان کی بیٹی دیوی پیدا ہوئی تو اس کے تین دن بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ دِل اور خُون کی وَریدوں کے مرض میں مبتلا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کرن اس سرجری کیلئے تیار نہیں تھے لیکن مجھے پتا تھا کہ دیوی اس سرجری سے ٹھیک ہوجائے گی اس لیے میں نے بہت ریسرچ کی، ڈاکٹرز سے پوچھا مختلف سرجن سے بھی مشورہ لیا اور پھر دیوی کے 3 ماہ کے ہوجانے کے بعد اس کی سرجری ہوئی اور وہ ٹھیک ہوگئی لیکن فیصلہ مشکل تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میری اور کرن کی زندگی بطور والدین بے حد مشکل رہی اور میں کبھی بھی نہیں چاہوں گی کہ ان لمحات سے کسی کے بھی والدین کو گزرنا پڑے۔

    یاد رہے کہ نومبر 2022 میں شادی کے 6 سال بعد اداکارہ بپاشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گروور کے گھر پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے میڈیا سے چہرہ چھپالیا

    بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے میڈیا سے چہرہ چھپالیا

    ممبئی: بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو بغیر میک اپ کے گھر سے باہر نکلیں میڈیا نے تصویر کھینچنےکی کوشش کی تو اداکارہ نے چہرہ چھالیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اپنے شوہر کرن سنگھ گروور کے ساتھ گھر کے باہر گاڑی میں کہیں جارہی تھیں کہ میڈیا نے انہیں دیکھا تو تصویر کھینچنے کی کوشش کی جس پر بپاشا نے میک اپ نہ ہونے کی وجہ سے چہرہ چھپالیا۔

    پہلے تو اداکارہ نے اپنا چہرہ ہاتھوں سے چھپایا دوسری مرتبہ موبائل فون چہرے کے آگے کردیا، بپاشا باسو نہیں چاہتی تھیں کہ کوئی ان کا چہرہ بغٖیر میک اپ کے دیکھے کیونکہ وہ بغیر میک اپ کے ایسی نہیں نٖظر آتیں جتنی خوبصورت فلموں میں نظر آتی ہیں۔

    بپاشا باسو کو چہرہ چھپاتا دیکھ کر ان کے شوہر کرن سنگھ گروور جو ساتھ ہی بیٹھے گاڑی چلا رہے تھے مسکراتے رہے لیکن بپاشا نے پوری کوشش کی کہ کوئی ان کا بغیر میک اپ کے چہرہ نہ دیکھ پائے۔

    واضح رہے کہ بپاشا باسو کرن سنگھ گروور سے شادی کے بعد سے کسی بھی فلم میں کام نہیں کررہی ہیں۔

    یاد رہے کہ آخری بار بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو کو ہارر فلم ’’الون‘‘ میں دیکھا گیا تھا جبکہ پاکستانی اداکار عمران عباس کے ساتھ بھی بپاشا باسو نے فلم ’’کریچر تھری ڈی‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

  • اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور نےمنگنی کا فیصلہ کرلیا

    اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور نےمنگنی کا فیصلہ کرلیا

    ممبئی:جہاں 2016ء کا آغاز ہوتے ہی بیشتربالی ووڈ جوڑیوں کی علیحدگیوں کی خبریں ہر طرف گردش کر رہی ہیں وہیں کچھ جوڑے ایک ہونے کیلئے بھی سر کرداں ہیں ۔

    بالی ووڈ کی ہاٹ جوڑی بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کی طرف سے آخر کار منگنی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق اداکارہ بپاشا اور انکے حالیہ بوائے فرینڈ اداکار کرن سنگھ گروور رواں سال مارچ کے مہینے میں منگنی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

    واضح رہے دونوں ستارے اپنی فلم الون کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے ، پس تب سے انکی محبت کے چرچے زبان زد عام ہیں۔

    علا وہ ازیں بپاشا اور کرن کی جانب سے متعدد بار سماجی روابط کی سائٹس پر اپنے تعلقات کے حوالے سے اشاروں کنایوں پر مبنی پوسٹ کی جاتی رہی ہیں ۔

  • اداکارہ بپاشا باسو بھی عمران خان کی مداح نکلیں

    اداکارہ بپاشا باسو بھی عمران خان کی مداح نکلیں

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین و سابق کرکٹر عمران خان اندرون ملک اور بیرون ملک خواتین میں خاصے مقبول ہیں، کپتان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ بھارتی اداکارائیں بھی انکی شخصیت سے متاثر ہیں ۔

    حال ہی میں بھارتی ٹیلی ویژن پر کنگز آف کرکٹ کے نام سے ایک پروگرام نشر کیا گیا جس میں عمران خان اور اداکارہ بپاشا باسو بھی شریک تھیں۔

    پروگرام کے میزبان کی جانب سے جب اداکارہ بپاشا باسو سے پوچھا گیا کہ کیا انھیں کرکٹ اور کرکٹر پسند ہیں ؟ اس سوال کے جوا ب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ عمرا ن خان آج بھی انتہائی پرکشش شخصیت کے مالک ہیں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی والدہ سمیت کپتان کی بہت بڑی پرستار ہیں ۔

    اداکارہ کے اس جواب عمران خان نے اپنے مخصوص انداز میں شرماتے ہوئے کہا کہ شکر ہے اداکارہ نے اپنی والدہ کا حوالہ دیا دادی یا نانی کا نہیں دے دیا، کپتان کے جملے پر اسٹوڈیو میں موجود حاضرین قہقہے لگانے پر مجبور ہو گئے ۔