Tag: bipin rawat

  • بھارتی جنرل بپن راوت کے آخری الفاظ کیا تھے؟ عینی شاہد کا بیان

    بھارتی جنرل بپن راوت کے آخری الفاظ کیا تھے؟ عینی شاہد کا بیان

    بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت نے ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے بعد زخمی حالت میں مقامی افراد سے بات چیت کی تھی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پیش آنے والے ہیلی کاپٹر واقعے کے ایک عینی شاہد شیو کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بھارتی جنرل بپن راوت کو پہاڑیوں سے ملبہ ملنے کے بعد زندہ دیکھا تھا۔

    شیو کمار نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی سے ملنے جارہا تھا کہ اُسی دوران میرے سامنے ایک فوجی ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ ہوا۔

    عینی شاہد شیو کمار کے مطابق کہ اس نے ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر کو آگ میں لپٹے اور گرتے دیکھا جس کے بعد وہ اور دیگر افراد امدادی کاموں کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

    شیو کمار نے بھارتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہم نے ہیلی کاپٹر سے تین افراد گرتے ہوئے دیکھے جس میں سے ایک آدمی زندہ تھا اور اس نے ہم سے پانی مانگا۔‘

    عینی شاہد نے کہا کہ ہم نے چادر کی مدد سے اُس شخص کو ملبے سے باہر نکالا جس کے بعد اُس نے ہم سے پانی مانگا۔شیو کمار نے کہا کہ جس آدمی سے اس نے بات کی تھی وہ جنرل بپن راوت ہی تھا۔ عینی شاہد نے مزید کہا کہ اس حادثے کے بعد وہ ساری رات سو نہیں سکا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار بھارتی فوج کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت، ان کی اہلیہ، ڈیفنس اسسٹنٹ، سیکیورٹی کمانڈوز، فضائیہ کے پائلٹس سمیت مجموعی طور پر 14 افراد سوار تھے۔

  • پاکستان کو کسی بھی دہشت گری کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھپکی

    نئی دہلی : بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے، پاکستان کو کسی بھی دہشت گری کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئی دہلی میں منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پپن راوت پاکستان کو براہ راست دھمکیاں دینے پر اتر آئے، بھارتی آرمی چیف نے اپنے خطاب میں پاکستان کے خلاف حسب روایت پھر گیدڑ بھبکیاں مارتے ہوئے پاکستان پر دہشت گردوں کی سرپرستی کا الزام عائد کیا۔

    خام خیالی کے شکار پبن راوت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بارہا بھارت میں مداخلت کی، لہٰذا پاکستان اب کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے، بالا کوٹ حملہ ہمارے سیاسی اور فوجی عزم کا اظہار ہے۔

    بھارتی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو کسی بھی دہشت گری کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، انہوں نے اپنی فوج کو کثیرالجہتی جنگ کیلئے تیار رہنے کی بھی ہدایت کی۔

    مستقبل کی جنگوں کا نقشہ بیان کرتے ہوئے جنرل راوت کا مزید کہنا تھا کہ انڈین آرمی انٹرنیٹ اور خلاجنگوں میں اہم کردار ادا کریں گے کیونکہ ان کی وجہ سے میدانِ جنگ زیادہ مربوط ہوگیا ہے جس پر فریق بالادستی کی کوشش کریں گے۔

    انڈین فوج کے سربراہ نے کہا کہ ان کی فوج تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے اور سپیس، سائبر اور سپیشل فورسز ڈویژن کا قیام اسی تبدیلی کا حصہ ہے۔

  • بھارتی آرمی چیف کی کشمیریوں اورپاکستان پرڈرون حملوں کی دھمکی

    بھارتی آرمی چیف کی کشمیریوں اورپاکستان پرڈرون حملوں کی دھمکی

    نئی دہلی : : بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کشمیریوں اور پاکستان پر ڈرون حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کوڈرون سےنقصان کے لئے تیار رہنا ہوگا اور ایل اوسی پار بھی کارروائی کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی گیدڑ بھبکیاں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں، ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کشمیریوں اورپاکستان پرڈرون حملوں کی دھمکی دے دی ہے۔

    بھارتی آرمی چیف نے کہا کشمیریوں کو ڈرون سے نقصان کےلئے تیار رہنا ہوگا، ڈرون سے ایل اوسی پار بھی کارروائی کرسکتے ہیں۔

    یاد رہے رواں سال ستمبر میں بھارتی آرمی چیف نے جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا جنگ ڈھنڈورا پیٹ کر نہیں ہوتی، حکومت کی اجازت ملتے ہی جنگ شروع ہوجائے گی، ہمارا پلان تیار ہے، ضروری نہیں کہ سرجیکل اسٹرائیک ہوں، لیکن کارروائی کرسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : ہمیں ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے ،بھارتی آرمی چیف کی پھرہرزہ سرائی

    اس سے قبل بھی بپن راوت نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے لیکن تفصیل نہیں بتا سکتا، پاکستان کو معمول کے تعلقات کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے، مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

    جس کے بعد پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی نے ہمارے صبر کا امتحان لیا تو پاک فوج قوم کو مایوس نہیں کرے گی، پاکستان جنگ کیلئے تیار ہے، کسی بھی قسم کی کارروائی ہوئی تو پاکستان اس کا بھرپورجواب دے گا۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی مس ایڈونچر کا جواب دینے کو تیار ہے، بھارتی آرمی چیف امن وامان کی صورتحال خراب نہ کریں، ہم جنگ کی تیاری پوری رکھ کر امن کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، دس روز کے دوران بھارتی فوج نے 28 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

  • پاکستان کی جہادی تنظیموں کی مدد کے سنگین نتائج ہونگے، بھارتی آرمی چیف

    پاکستان کی جہادی تنظیموں کی مدد کے سنگین نتائج ہونگے، بھارتی آرمی چیف

    پونا : بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کشمیر میں جہادی تنظیموں کی مدد کے سنگین نتائج برآمد ہونگے، سی پیک منصوبہ بھارت کی خودمختاری کیلئے چیلنج ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت کے شہر پونا میں ایک تقریب سےخطاب کرتےہوئے کیا، اپنے خطاب میں بھارتی آرمی چیف نے پاکستان اور چین کیخلاف ہرزہ سرائی کی۔

    جنرل بپن راوت نے سی پیک کو نئی دہلی کی خود مختاری کیلئے چیلنج قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ چین بھارت پر مسلسل اپنا دباؤ بڑھارہا ہے جبکہ پاکستان نے بھی مقبوضہ کشمیر سمیت خطے میں پراکسی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جہادی تنظیموں پر پاکستان کا اعتماد اور انہیں مسلسل دی جانے والی مدد کے سنگین نتائج نکلیں گے، جس کا خطرہ صرف بھارت کو ہی نہیں جنوبی اور مشرقی ایشیا کے دوسرے ممالک کو بھی ہے۔

    جنرل راوت نے سی پیک منصوبے کےحوالے سے چین پر الزام لگایا کہ چین، پاکستان، مالدیپ اور میانمار میں دفاع اور معاشی شراکت داری بڑھارہا ہے۔

    بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر سے چين کی اقتصادی راہداری کا گزارنا بھی بھارت کی خود مختاری کیلئے چیلنج ہے، بھارت کے آرمی چیف کامزید کہنا تھا کہ چین خطے میں اپنا دبدبہ بڑھا رہا ہے۔