Tag: Birmingham airport

  • برمنگھم ایئرپورٹ : پی آئی اے کی میزبانوں کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی

    برمنگھم ایئرپورٹ : پی آئی اے کی میزبانوں کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی

    کراچی : قومی ایئرلائن کی فضائی میزبانوں کی برمنگھم ایئرپورٹ پر سیکورٹی عملے اور کسٹم حکام نے شک کی بنیاد پر باری باری تلاشی لی، برمنگھم ایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے برمنگھم پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز791 کی فضائی میزبانوں کو جہاز سے اترتے ہی برطانوی سیکیورٹی عملے نے جیٹی پر ہی روک لیا۔

    سراغ رساں کتوں کی مدد سے 13فضائی میزبانوں کی سرچنگ اور ان کے سامان کی بھی تلاشی لی اور فضائی میزبانوں کو مکمل سرچنگ کے بعد لاؤنج میں جانے کی اجازت دی گئی۔

    جیٹی پر تلاشی کے بعد برطانوی کسٹمز حکام نے بھی انہیں تلاشی کیلئے روک لیا، برطانوی کسٹمز نے بھی ایک گھنٹے فضائی میزبانوں اور ان کے سامان کی جانچ پڑتال کی اور مختلف سوالات کیے۔

    ذرائع کے مطابق برطانوی کسٹمز نے مشکوک اشیاء کی اطلاع پر فضائی میزبانوں کے سامان کی مکمل تلاشی لی، مذکورہ واقعہ اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے ساتھ پیش آیا۔

  • مسلمان ہونے کا جرم، کرکٹرمعین علی سے برمنگھم ائیرپورٹ پر ناروا سلوک

    مسلمان ہونے کا جرم، کرکٹرمعین علی سے برمنگھم ائیرپورٹ پر ناروا سلوک

    لندن : انگلینڈ کےمسلمان کرکٹر معین علی کو برمنگھم ائیرپورٹ پرروک لیاگیا۔ معین علی کا کہنا ہے کہ جب انگلش ٹیم کی وردی پہن کرگھومتاہو اس وقت کوئی نہیں روکتا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلمانوں پر تعصب اور تنگ نظری کا الزام لگانے والے برطانیہ کا چہرہ بری طرح بے نقاب ہوگیا،.

    برمنگھم ائیرپورٹ پرانگلینڈ کےمسلمان آل راؤنڈر کرکٹر معین علی کےساتھ نارواسلوک کیاگیا۔ معین علی کو پوچھ گچھ کیلئے ائیرپورٹ پرچالیس منٹ تک روک کےرکھا گیا۔ اور ان کی جامہ تلاشی بھی لی گئی.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمعین علی کا کہنا ہے کہ جب بھی انگلینڈ ٹیم کے یونی فارم میں سفرکرتاہوں تو اس وقت کوئی نہیں روکتا لیکن جب اکیلا کہیں سفرکرتاہوں توایسا برتاؤ کیاجاتاہے۔

    معین علی نے کہا کہ ائیرپورٹ پرگزارا وقت بہت مشکل تھا۔ واضح رہے کہ معین علی انگلیڈ کی طرف سے تینوں طرز کی کرکٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں اورانگلینڈ کی موجودہ کرکٹ میں انھیں عادل راشد کے بعد سب سے بہتر اسپنر تصورکیا جاتا ہے۔

     


    England cricketer Moeen Ali stopped at… by arynews