Tag: birthday

  • رمشا خان کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    رمشا خان کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ رمشا خان نے زندگی کی 31 بہاریں دیکھ لیں، اداکارہ کی سالگرہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    رمشا خان کا شمار شوبز انڈسٹری کے ان ستاروں میں ہوتا ہے، جن کے لیے کہا جاتا ہے کہ’’آئے اور چھاگئے‘‘۔ وہ ایک ایسی اداکارہ ہیں جن کی جاندار اداکاری مدمقابل اداکاروں کو مشکل میں ڈال دیتی ہے۔

    رمشا نے نہ صرف اداکاری کے میدان میں اپنے جوہر دکھائے ہیں بلکہ اپنے مختصر کیریئر کے دوران وہ بطور ماڈل اور وی جے کے فرائض بھی نبھاچکی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ramsha Khan (@ramshakhanofficial)

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر چند تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

    مذکورہ تصاویر میں اداکارہ کو اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ اپنی 31ویں سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر اپنی سالگرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رمشا خان نے سوال کیا کہ ’برتھ ڈے گرل کون ہے؟ مداحوں نے دل چسپ جوابات دیے اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    یہ پڑھیں: کیا رمشا خان شوبز کو خیرباد کہہ رہی ہیں؟

    خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جن میں “عشقیہ، ”صنف آہن“ و دیگر شامل ہے۔

  • ویڈیو: سلمان خان کی 59ویں سالگرہ، امبانی فیملی کا شاندار تقریب کا انعقاد

    ویڈیو: سلمان خان کی 59ویں سالگرہ، امبانی فیملی کا شاندار تقریب کا انعقاد

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی 59ویں سالگرہ کے موقع پر جام نگر میں امبانی فیملی نے شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان 27 دسمبر کو 59 برس کے ہوگئے، اداکار کی سالگرہ پر جام نگر میں امبانی خاندان کی جانب سے شاندار تقریب رکھی گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Atul Agnihotri (@atulreellife)

    امبانی کی جانب سے آرگنائز کی جانے والی سالگرہ کی تقریب میں سلمان خان کے خان اور قریبی دوستوں کے ساتھ شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

    سلمان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری نے پارٹی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سلمان کو اپنی بھتیجی کے  ساتھ چار منزلہ لمبا کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sohail Khan (@sohailkhanofficial)

    سلمان خان اور ان کے خاندان کے افراد اس خاص دن کو منانے کے لیے خصوصی پرواز سے گجرات پہنچے جہاں سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر شاندار آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب اداکار سہیل خان نے اپنے بھتیجے اور ملائیکہ اروڑا ارباز خان کے بیٹے ارہان خان، بیٹے نروان خان اور بہن الویرا کے بیٹے آیان اگنی ہوتری کے ساتھ ایک سائن بورڈ کے سامنے بیٹھ کر تصویر شیئر کی ہے جس پر ’’لو یو بھائی جان‘‘ لکھا تھا۔

  • بادشاہ چارلس کی سالگرہ نومبر کی جگہ جون میں کیوں منائی گئی؟

    بادشاہ چارلس کی سالگرہ نومبر کی جگہ جون میں کیوں منائی گئی؟

    لندن: برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ پر لندن میں ’ٹروپنگ دی کلر‘ کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، بارش کے باوجود ہزاروں افراد بادشاہ کی ایک جھلک دیکھنےکے لیے شاہراہ پر جمع ہو گئے تھے، عوام نے بادشاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ چارلس کی اصل تاریخ پیدائش 14 نومبر ہے، تاہم برطانوی بادشاہوں کی عام طور پر گرمیوں کے مہینوں میں دوسری ’سالگرہ‘ بھی ہوتی ہے، موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے بادشاہ کی برتھ ڈے کی تقریبات جون میں رکھی جاتی ہیں۔

    جون میں بادشاہ کی سالگرہ منانے کی ابتدا 1748 میں کی گئی، جون کے دوسرے ہفتے کے روز برطانوی فوج شاہی خاندان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پریڈ کرتی ہے، سالگرہ کے موقع پر شاہی فضائیہ کے طیاروں نے کنگ چارلس کو سلامی دی۔

    کینسر کی تشخیص کے بعد شہزادی کیٹ میڈلٹن بھی 5 ماہ بعد منظر عام پر آئیں، وہ پرنس ولیم کے ہمراہ سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئیں، شہزادی کیٹ جنوری میں سرجری، کینسر کی تشخیص کے بعد پہلی بار کسی تقریب میں شریک ہوئی ہیں۔

    سالگرہ کے موقع پر 11 بجے بادشاہ چارلس کا شاہی جلوس بکنگھم پیلس سے برآمد ہوا، کنگ چارلس نے برطانوی شاہی افواج کا معائنہ کیا، انھیں سلیوٹ پیش کیا، کنگ چارلس کی سالگرہ کی تقریب کو ’’ٹروپنگ دی کلر پریڈ‘‘ کے نام سے پکارا گیا۔ اس موقع پر 1400 فوجی، 200 گھوڑے اور 400 سازندوں نے پریڈ میں حصہ لیا۔

    واضح رہے کہ برطانوی بادشاہ کی باضابطہ سالگرہ منانے کا سلسلہ 260 سال سے بھی زائد عرصے سے جاری ہے، بادشاہ خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ بکنگھم پیلس کی بالکونی پر آ کر باہر افراد کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتے ہیں۔

    دوسری طرف بادشاہ چارلس کی سالگرہ کے موقع پر بادشاہت کے خلاف شہریوں نے مظاہرہ بھی کیا، بادشاہت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے ’’ناٹ مائی کنگ‘‘ کے نعرے لگائے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی سالگرہ، کتنے برس کے ہو گئے؟

    ڈونلڈ ٹرمپ کی سالگرہ، کتنے برس کے ہو گئے؟

    فلوریڈا: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کی رات اپنی سالگرہ ویسٹ پام بیچ پر اپنے مداحوں کے ایک گروپ کے ساتھ منائی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 78 برس کے ہو گئے ہیں، فلوریڈا میں ٹرمپ کے حامیوں نے سالگرہ کا اہتمام کیا۔

    ٹرمپ نے سالگرہ کے موقع پر ریلی سے خطاب میں صدر جو بائیڈن کو نااہل اور کرپٹ ترین صدر قرار دے دیا، اور اپنی تقریر کا بڑا حصہ ان کا مذاق اڑانے کے لیے وقف کیا۔ واضح رہے کہ 81 سالہ صدر جو بائیڈن کو دوسری مدت سنبھالنے کے لیے ایک کمزور شخصیت سمجھا جا رہا ہے۔

    ٹرمپ نے کہا ہمارا ملک نااہل لوگوں کی وجہ سے تباہ ہو رہا ہے، اس لیے تمام صدور کی اہلیت کے ٹیسٹ ہونے چاہئیں، انھوں نے کہا کہ جو بائیڈن دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل رہے ہیں، مشرقی وسطیٰ جل رہا ہے، چین اور ایران مزید طاقت ور ہو رہے ہیں۔

    ٹرمپ نے کہا جو بائیڈن کی وجہ سے آج دنیا امریکا پر ہنس رہی ہے، لیکن ہم جلد صدر بائیڈن کو وائٹ ہاؤس سے نکالیں گے۔

  • سجل علی کی سالگرہ، صبورعلی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

    سجل علی کی سالگرہ، صبورعلی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے زندگی کی 34 بہاریں دیکھ لیں، اداکارہ نے اپنی 34 ویں سالگرہ اپنی بہن اداکارہ صبور رلی کے ساتھ منائی۔

    اداکارہ صبور علی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سجل علی کی دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سجل کو سالگرہ کا کیک کاٹتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)

    اداکارہ صبور علی نے سجل کی کیک کاٹتے اور پھر پہلا کیک پیس خود کھانے کی دلچسپ وڈیو انسٹاگرام پر شئیر کر دی۔

    اداکارہ سجل علی کو سالگرہ کے موقع پر شوبز انڈسٹری کی شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)

    واضح رہے کہ خواتین کے مرکزی کرداروں پر مبنی اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ ’ صنف آہن ‘ میں ان کی قابلِ ذکر مہارت سے لے کر آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی اداکاری والی فلم ’ موم ‘ تک ایسا کوئی کردار نہیں ہے جسے سجل علی نے خوبصورتی سے نہ نبھایا ہو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

    خیال رہے کہ سجل علی کو ’’ فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز ایوارڈ نائٹ ‘‘ میں ’ پاکستانی سنیما کا سب سے مقبول چہرہ ‘ ، ’ پاکستان کا ہونہار ستارہ ‘ اور ’ پاکستانی سینما کا رجحان ساز‘ کے ایوارڈز سمیت متعدد ایوارڈز بھی نوازا جا چکا ہے۔

  • تشار کپور کی بیٹے کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    تشار کپور کی بیٹے کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف بھارتی اداکار تشار کپور نے اپنے بیٹے کی دھوم دھام سے سالگرہ منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

    بھارتی اداکار تشار کپور نے اپنے بیٹے لکشیا کی سالگرہ کی زبردست تقریب کا اہتمام کیا جس میں بالی ووڈ فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    تشار کپور نے بیٹے لکشیا کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی جس میں اداکار نے بھارت کے نامور فنکاروں سمیت اپنی انڈسٹری کے کئی دوستوں اور بچوں کو پارٹی میں مدعو کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Tusshar Kapoor (@tusshark89)

    سالگرہ کی تھیم ’سپر ماریو‘ رکھا گیا جس میں سارے انتظامات اسی تھیم سے منسلک کیے گئے۔

    اداکار نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر سالگرہ کی کچھ تصاویر شیئر کیں جس کے ساتھ کیپشن میں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی، انہوں نے لکھا، سالگرہ مبارک ہو میرے بیٹے، آپ کے ساتھ سال بہت تیزی سے گزر رہے ہیں دوست۔

    بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی، تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان نے اس تقریب میں شرکت کر کے چار چاند لگا دیے۔

  • سلمان خان کا نئی فلم کی اداکارہ کے لیے خاص پیغام

    سلمان خان کا نئی فلم کی اداکارہ کے لیے خاص پیغام

    معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم کی اداکارہ پلک تیواڑی کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پلک کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔

    جواب میں پلک نے ان کی پوسٹ اپنی اسٹوری پر شیئر کی اور خوشی کا اظہار کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    سلمان خان کی پوسٹ کے نیچے بے شمار افراد نے بھی پلک کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

    خیال رہے کہ معروف بھارتی ڈرامہ اداکارہ شویتا تیواڑی کی بیٹی پلک تیواڑی سلمان خان کی نئی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

    22 سالہ اداکارہ نے اپنی پہلی فلم روزی سلمان خان کے بھائی ارباز خان کے ساتھ کی تھی۔

  • سالگرہ منانے کا خوفناک انداز، ویڈیو دیکھنے والے دم بخود رہ گئے

    سالگرہ منانے کا خوفناک انداز، ویڈیو دیکھنے والے دم بخود رہ گئے

    ممبئی : بھارت کے ایک نوجوان کا اپنی سالگرہ کا خوبصورت دن ایک خوفناک اور درناک دن میں اس وقت بدل گیا جب دوران تقریب اس کے جسم میں آگ لگ گئی۔

    سالگرہ ہمارے اور ہمارے آس پاس کے ہر فرد کے لیے خاص مواقع ہوتے ہیں، ہمیں اپنا دن اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کا موقع ملتا ہے۔ کیک کاٹنے سے لے کر ڈانس پارٹیوں تک، سالگرہ کسی کے ذاتی تہوار کی طرح محسوس ہوتی ہے۔

    ہم نے اکثر اپنے عزیز و اقارب میں لوگوں کو سالگرہ کی تقریب دھوم دھام سے مناتے ہوئے دیکھا ہوگا جس میں خصوصاً نوجوان طبقہ بہت زیادہ انجوائے کرتا ہے۔

    ایسے مواقعوں پر صاحب تقریب پر انڈوں، کیک یا پاؤڈر جیسی چیزیں پھینکی کر ماری جاتی ہیں، جس سے تمام شرکاء لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    لیکن بعض اوقات یہ ہنسی مذاق بہت مہنگا پڑ جاتا ہے جس میں جان کے لالے بھی پڑ سکتے ہیں، یا پھر شدید زخمی حالت میں سالگرہ کی مزید تقریب اسپتال کے بستر پر منانی پڑتی ہے۔

    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور دیکھنے والوں نے اس سے سبق بھی حاصل کیا۔

    ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ منگل کے روز 21سالہ نوجوان راہول موریا اپنی سالگرہ کو دھوم دھام سے منانے کیلئے اپنے تمام دوستوں کے ساتھ موجود تھا۔

    اس کے دوست کیک کاٹنے کے بعد اس پر اںڈوں کی بارش اور پاؤڈر نما چیز پھینک رہے تھے، راہول موریا کے ہاتھ میں اس وقت ایک تیز جلتی ہوئی موم بتی موجود تھی۔

    موریہ کے دوستوں کی ہلڑ بازی اور ایک جلتی ہوئی موم بتی کا حادثے کا باعث بنی۔ پاؤڈر ڈالتے ہی موریا کے جسم میں آگ لگ گئی اور شعلے بلند ہونے لگے فوری طور پر اس کے دوستوں نے آگ بجھا کر اسے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس کے مطابق نوجوان کو معمولی چوٹیں آئی ہیں تاہم اگر اس کے دوست آگ کو فوری طور پر نہ بجھاتے تو تو کوئی بڑا سانحہ ہوسکتا تھا۔

  • عرفان خان کی اہلیہ نے انہیں کس بات پر معاف کیا؟

    عرفان خان کی اہلیہ نے انہیں کس بات پر معاف کیا؟

    بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار عرفان خان کی اہلیہ نے انہیں اپنی سالگرہ بھولنے پر معاف کردیا، اپنی سالگرہ پر انہوں نے سوشل میڈیا پر جذباتی نوٹ شیئر کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عرفان خان کی اہلیہ سوتاپا نے اپنی سالگرہ کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

    ساتھ ہی انہوں نے عرفان خان کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ایک دوسرے کے ساتھ گزاری گئی 32 میں سے 28 سالگراہیں یاد نہ رکھنے کی وجہ سے، جاؤ عرفان میں نے تمہیں معاف کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sutapa Sikdar (@sikdarsutapa)

    سوتاپا سکدر نے لکھا کہ سالگرہ سے ایک رات قبل میں ایک منٹ کے لیے بھی اپنی پلکیں نہیں جھپکا سکی، میں چہل قدمی کرتے ہوئے آپ کی باتیں سوچتی رہی جو آپ میری سالگرہ فراموش کرنے کے جواز پیش کیا کرتے تھے۔

    انہوں نے لکھا کہ اپنی سالگرہ نہ منانے اور بھولنے کے بعد، مجھے خوشی سے آپ کی وجوہات کو قبول کرنا یاد ہے۔

    سوتاپا نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ دونوں بیٹوں بابل اور ایان میری سالگرہ نہیں بھولے، کیا آپ نے جاگ کر انہیں یاد دلایا، جیسے آپ یہاں ہمیشہ بھول جاتے تھے۔ آج ہم نے آپ کو بہت یاد کیا۔

    یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار عرفان خان 29 اپریل 2020 میں کولون (بڑی آنت) کے انفیکشن کے باعث ممبئی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

  • معین اختر کے یوم پیدائش پر گوگل کا خراج تحسین

    معین اختر کے یوم پیدائش پر گوگل کا خراج تحسین

    پاکستان کے مقبول ترین فنکار معین اختر کی 71 ویں سالگرہ کے موقع گوگل نے اپنے ڈوڈل سے انہیں شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    چار دہائیوں تک لوگوں کے چہروں پر قہقہے بکھیرنے والے ہر دل عزیز فن کار معین اختر کا آج 71 واں یوم پیدائش ہے۔

    کراچی میں 24 دسمبر 1950 کو آنکھ کھولنے والے معین اختر چند ماہ کے تھے جب ان کے والد محمد ابراہیم محبوب اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ انہوں نے تقسیمِ ہند کے بعد مراد آباد سے ہجرت کر کے کراچی میں سکونت اختیار کی تھی اور یہاں ان کا معاش ایک کاروبار سے جڑا ہوا تھا۔

    ڈراموں اور اسٹیج پر کامیڈی کے ساتھ معین اختر نے ایک میزبان، گلوکار اور اسکرپٹ رائٹر کی حیثیت سے بھی اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کو منوایا۔

    16 برس کی عمر میں معین اختر نے اسٹیج پر پہلی پرفارمنس دی اور حاضرین کے دل جیت لیے، اسٹیج کے ساتھ ریڈیو پر اپنے فن کا اظہار کرنے کے بعد ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھتے ہی گویا ان کی شہرت کو پر لگ گئے۔

    70 کی دہائی میں معین اختر کو پاکستان بھر میں شناخت مل چکی تھی، ان کے مقبول ترین شوز میں‌ لوز ٹاک، ففٹی ففٹی، ہاف پلیٹ، اسٹوڈیو ڈھائی اور روزی جیسے کھیل شامل ہیں۔

    معین اختر کے فن کا سفر 45 برس پر محیط ہے جو ہر لحاظ سے شان دار اور متاثر کن ہے، کئی ایوارڈز اپنے نام کرنے والے معین اختر کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔