Tag: birthday celebration

  • وائرل ویڈیو : کیا بیوی کا سالگرہ پر شوہر سے مطالبہ کرنا درست ہے؟؟

    وائرل ویڈیو : کیا بیوی کا سالگرہ پر شوہر سے مطالبہ کرنا درست ہے؟؟

    کہتے ہیں کہ میاں بیوی کی مثال گاڑی کے دوپہیوں جیسی ہوتی ہے اگر ایک پہیہ رک جائے تو زندگی کی گاڑی کو چلنے میں مشکلات درپیش آتی ہیں اسی لیے اس رشتے کو مضبوط رکھنے کیلئے محبت اور احساس کا ہونا بے حد ضروری ہے۔

    عام طور پر میاں بیوی میں جھگڑے ہوتے ہی رہتے ہیں بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ وہ میاں بیوی ہی نہیں جن کی آپس میں تو تو میں میں نہ ہوتی ہو۔

    ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون اپنے شوہر سے بہت معصومانہ انداز میں سالگرہ دھوم دھام سے نہ منانے کا شکوہ کررہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے اپنے شوہر سے شکوہ کررہی ہے کہ تم نے میری پچھلی سالگرہ پر بھی مجھے کوئی سرپرائز نہیں دیا تھا، صرف کیک کاٹنا ہی سالگرہ نہیں ہوتی۔

    اس حوالے سے آے آروائی نیوز کے تحت عوامی سروے کیا گیا جس میں مرد و خواتین سے پوچھا گیا کہ کیا سالگرہ کے موقع پر بیوی کا ڈیمانڈنگ ہونا ضروری ہے جس پر خواتین نے بہت اچھے اور دلچسپ تبصرے کیے۔

    ایک خاتون نے کہا کہ سالگرہ کی تقریب چاہے بڑی ہو یا نہ ہو تحفہ ضرور ملنا چاہیے، ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ میں اسی میں خوش ہوں شوہر محبت کرنے والا ہونا چاہیے پھر جو بھی مل جائے۔

    ایک صاحب نے کہا کہ بیوی کو کوئی نہ کوئی تو گفٹ دینا پڑے گا ورنہ اسے خوشی نہیں ہوگی، ایک اور صاحب کا کہنا تھا کہ خواتین ہی ڈیمانڈنگ ہوتی ہیں ہونا بھی چاہیے کیونکہ یہ ان کا حق ہوتا ہے۔

  • اداکارہ ماورہ حسین نے منائی27ویں سالگرہ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اداکارہ ماورہ حسین نے منائی27ویں سالگرہ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی : پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورہ حسین آج 27برس کی ہوگئیں انہوں نے اپنی سالگرہ جوش و خروش سے منائی، مداحوں نے تصاویر کو بے حد پسند کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کی نامور اداکارہ ماورہ حسین آج 28 ستمبر کو اپنی 27 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، ماورہ حسین نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی 27 ویں سالگرہ سے متعلق تصاویر بومرنگ اور اسٹوریز شیئر کی ہیں۔

    View this post on Instagram

    Midnight💞✨✨✨🧿 #BirthdayGirl

    A post shared by MAWRA HOCANE (Hussain) (@mawrellous) on

    ماورہ کی جانب سے شیئر کی گئی بوم رنگ میں انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس کی پُشت پر برتھ ڈے گرل لکھا ہوا ہے۔

    ماورہ حسین کے بومرنگ سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ ابھی ابھی نیند سے جاگی ہیں اور اپنی سالگرہ کے کیک اور تحائف کے سامنے بیٹھ گئی ہیں، انہوں نے اپنی سالگرہ کی پوسٹ میں کیپشن ’مڈ نائٹ‘بھی لکھا ہے۔

    واضح رہے کہ ماورہ کی سالگرہ کا کاؤنٹ ڈاؤن کافی دنوں سے جاری تھا، انہوں نے گزشتہ روز اپنی پری برتھ ڈے سیلیبریش کی ویڈیو بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی اور کیک بھی کاٹا تھا۔

    ماورا کو پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کی جانب سے بھی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد اور دعائیں دی گئی ہیں۔

    View this post on Instagram

    Year after year ✨ #birthdayeve 🎈

    A post shared by MAWRA HOCANE (Hussain) (@mawrellous) on

    ماورا حسین کی جانب سے شیئر کی گئی اپنی 27ویں سالگرہ کی پری سیلیبرایشن ویڈیو میں وہ بے حد خوبصورت نظر آرہی تھیں۔
    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گزشتہ روز سیلیبریشن کے دوران ماورا کے آس پاس متعدد مرجنٹا اور اندیگو رنگ کے خوبصورت غبارے ہیں اور اُن کے سامنے میز پر دو سے تین کیک بھی ر کھے ہوئے ہیں۔

  • سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات

    سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات

    ننکانہ صاحب : سکھ برادری کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کا آج آخری دن ہے، رسومات میں شرکت کے لیے آئے سکھوں کو پاکستانیوں کی مہمان نوازی بہا گئی ہے۔

    سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد بھارت سے پاکستان آئی ہے، یاتریوں کے لیے ٹرین پاکستان سے بھیجی گئی تھی، بھارت کے علاوہ امریکہ ، کینیڈا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک سے بھی سکھ یاتری پاکستان آئے اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو خوب سراہا۔

    دو یا تین یاتریوں کے لیے مذہبی رسومات کے علاوہ دیگر تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پاکستان میں سکھ یاتریوں کے قیام کے لیے کڑے حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے ہیں، جس کے لیے پولیس و رینجرز کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہیں ۔