Tag: birthday

  • مستنصرحسین تارڑ آج 78ویں سالگرہ منارہے ہیں

    مستنصرحسین تارڑ آج 78ویں سالگرہ منارہے ہیں

    لاہور: آج اردو کے نامورادیب، کالم نگار، ٹی وی میزبا ن، اداکاراور منفرد سفرناموں کے خالق جناب مستنصر حسین تارڑ کی اٹھترویں سال گرہ منائی جارہی ہے۔

    مستنصرحسین تارڑیکم مارچ 1939ء کو لاہورمیں پیدا ہوئے تھے۔ 1959ء میں ان کا پہلا سفرنامہ لندن سے ماسکو تک ہفت روزہ قندیل میں قسط وار شائع ہوا۔ 1971 ء میں کتابی شکل میں ان کا پہلا سفر نامہ نکلے تری تلاش میں منظر عام پر آیا جو جدید سفر نامہ نگاری کے ایک نئے انداز کا نقطہ آغاز ثابت ہوا۔

    مستنصر حسین تارڑ نے کئی ناول بھی تحریر کیے جو پڑھنے والوں میں بے حد مقبول ہوئے۔اب تک ان کے تیس سے زیادہ ناول اور ایک درجن سے زیادہ ناول شائع ہو چکے ہیں۔

    مستنصر حسین تارڑ کے سفرنامے اور ناول دنیا کی کئی زبانوں میں منتقل بھی ہوچکے ہیں ۔ مستنصر حسین تارڑ ٹیلی وژن کے ایک مقبول میزبان اور اداکار بھی ہیں اور ان کی شخصیت کی یہ جہت بھی انہیں ایک منفرد مقام عطا کرتی ہے۔

    مستنصر حسین تارڑ کو متعدد انعامات اور اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے جن میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، پی ٹی وی ایوارڈ اورلائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سرفہرست ہیں ۔

  • شہیدِ ملت لیاقت علی خان کا 121 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

    شہیدِ ملت لیاقت علی خان کا 121 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

    کراچی: پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم شہید ملت لیاقت علی خان کا ایک سو اکیسواں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔

    یکم اکتوبر اٹھارہ سو پچانوے کو بھارتی پنجاب کے گاؤں کرنال میں پیدا ہونے والے نوابزادہ لیاقت علی خان نے ابتدائی تعلیم گھر سے حاصل کی، لیاقت علی خان نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے علاوہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے برطانیہ چلے گئے۔

    pm-post-15

    سن 1923 میں ہندوستان واپس آتے ہی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی، لیاقت علی خان اپنی خداداد صلاحیتوں کے باعث جلد ہی قائداعظم کے قریب ہو گئے اور تحریک پاکستان کے دوران ہر اہم سیاسی معاملے میں قائداعظم کی معاونت کی۔

    pm-post-4

    انیس سو تینتیس میں بیگم رعنا لیاقت علی خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، قائد ملت لیاقت علی خان برٹش حکومت کی عبوری حکومت کے پہلے وزیرِ خزانہ بھی منتخب ہوئے، قیام پاکستان کے بعد قائد اعظم محمدعلی جناح نے انھیں ملک کا پہلا وزیراعظم نامزد کیا، جس پر قائد کے انتخاب کو درست ثابت کرنے کے لئے انھوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن مملکت خداداد پاکستان کے خلاف سازشیں ابتدا میں ہی شروع ہو گئی تھیں۔

    pm-post-3

    لیاقت علی خان کو سولہ اکتوبر انیس سو اکیاون کو راولپنڈی میں ایک جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے شہید کر دیا گیا۔

    pm-post-2

    پاکستان کی سیاسی تاریخ میں یہ واقعہ انیس سو اکیاون کو راولپنڈی کے کمپنی باغ میں ایک جلسہ عام میں اس وقت پیش آیا، جب لیاقت علی خان خطاب کیلئے ڈائس پر پہنچے،اس دوران سید اکبر نامی شخص نے ان پر ریوالور سے گولیاں برسانا شروع کردیں،ان کے آخری الفاظ تھے “خدا پاکستان کی حفاظت کرے‘‘، شہیدِ ملت لیاقت علی خان کے قاتل سید اکبر کو پولیس نے گولیوں سے اڑا دیا۔

    pm-post-1

    اس عظیم رہنما کی یاد میں راولپنڈی کے کمپنی باغ کو ’’لیاقت باغ‘‘ کے نام سے منسوب کر دیا گیا، لیاقت علی خان کراچی میں مزار قائد کے احاطے میں دفن کیا گیا۔

  • بالی وڈ ہیرو’رنبیرکپور‘ آج 34 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    بالی وڈ ہیرو’رنبیرکپور‘ آج 34 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    ممبئی: بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو اداکار رنبیر کپور آج چونتیس ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر ان کی ساتھی اداکارہ انوشکا شرما نے ان کی خصوصی تصویر ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

    بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور 28 ستمبر 1982 ءکو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئے، رنبیر بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رشی کپور اور نیتو سنگھ کے اکلوتے بیٹے ہیں۔

    رنبیر کپور نے 2007 میں سنجے لیلا بنسالی کی فلم ساوریا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیاجس میں اداکاری پر رنبیر کپور کو فلم فیئربیسٹ میل ڈیبیو کے ایوارڈ سے نوازا گیا،اس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    دو ہزار گیارہ میں ریلیز ہونی والی فلم ’راک اسٹار ‘اور دو ہزار بارہ میں فلم ’برفی‘ نے رنبیر کپور کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

    رنبیر کپور کی اس سالگرہ پر انوشکا شرما نے اپن اور رنبیر کپور کی ایک ایکسلوثوو تصویر ٹویٹر پر شیئر کی ہے جس میں دونوں اداکار انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

    انوشکا شرما نے مداحوں سے اس تصویر کو عنوان دینے کو کہا ہے کہ اور پوچھا ہے بتائیں رنبیر اس تصویر میں مجھ سے کیا کہہ رہے ہیں۔

    RANBEER

    رنبیر کپور کے مداح ان کی عنقریب آنے والی فلم ’اے دل ہے مشکل ‘کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں جس میں رنبیر کپور اور ایشوریہ رائے بچن کے ہمراہ انوشکا شرما اور پاکستانی اداکار فواد خان بھی جلوہ گرہورہے ہیں۔

    RANBEER W2

    فلم کے ہدایت کار کرن جوہر ہیں اور گزشتہ برس رنبیر نے اپنی سالگرہ فلم ’اے دل ہے مشکل ‘کے سیٹ پر کاسٹ کے ہمرا ہ منائی تھی۔ انکی  سابقہ سالگرہ پر شاہ رخ خان نے اپنی‘ رنبیر اور کرن جوہر کی مشترکہ تصویر ٹویٹ کی تھی۔

  • بالی ووڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن آج اپنی 73 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    بالی ووڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن آج اپنی 73 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    کراچی: بالی ووڈ کے سدابہار سپراسٹار امیتابھ بچن آج اپنی 73 ویں سالگرہ منارہے ہیں، سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جلوے دکھانے والے امیتابھ آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔

     بھارتی فلمی دنیا کے سپر اسٹار امیتابھ بچن گیارہ اکتوبر انیس بیالیس میں بھارت کی ریاست اترپردیش میں پیدا ہوئے،انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز سن انیس سو انہتر میں فلم سات ہندوستانی سے کیا، جس میں انہیں پہلے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

     اس کے بعد انہوں نے کئی کامیاب فلموں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کے دل جیت لئے، امیتابھ بچن نے اپنے چالیس سالہ فلمی کیریئر کے دوران بارہ فلم فیئر ایوارڈز حاصل کئے۔

     بھارتی فلم انڈسٹری میں ابتک بہترین اداکار کے طور پر سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے کا اعزاز اس سپر اسٹار کو ہی حاصل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں کئی نیشنل ،معاون اور دیگر ایوارڈز بھی حاصل کئے ۔

    امیتابھ بچن نے اداکاری کے علاوہ پروڈیوسر ،ٹی وی کمپیئر،پلے بیک سنگر اور انڈین پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے،ان کی مشہور فلموں میں شعلے، شہنشاہ ،لاوارث،کولی ،اگنی پتھ، خدا گواہ ،ہم ،انسانیت ،کبھی خوشی کبھی غم،محبتیں، سرکار راج شامل ہیں۔

    سپراسٹار امیتابھ بچن کی  73 ویں سالگرہ کے موقع پر ان ایک مداح نے سمندر کی ریت پر ان کی تصویر بنا ڈالی۔

    Big B sand Sculpture

    بالی ووڈ لیجنڈ اور سپراسٹارامیتابھ بچن کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبارکباد دینے مداحوں کا تانتا بن گیا ہے۔

    تاہم امیتابھ بچن نے سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔  

  • اداکار اکشے کمار آج اپنی 48 واں جنم دن منارہے ہیں

    اداکار اکشے کمار آج اپنی 48 واں جنم دن منارہے ہیں

     بالی ووڈ کو لا تعداد کامیاب فلمیں دینے والے کھلاڑی اور ایکشن ہیرو اکشے کمار نے اپنی زندگی کی48 بہاریں دیکھ لیں۔

    اکشے کمار9ستمبر1967کو بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے، اکشے نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز1991ء میں فلم سوگندھ سے کیا جس کے بعد وہ اب تک کئی فلموں کو اپنی شاندار اور لاجواب اداکار کی بدولت کامیابیوں سے ہمکنار کر چکے ہیں۔

    انھوں نے اپنے کیرئیر میں، میں کھلاڑی تو اناڑی،مہرا، جے کشن ، سب سے بڑاکھلاڑی ،کھلاڑیوں کا کھلاڑی، چاندنی چوک ٹو چائنہ، کمبخت عشق، بلیو ،ہائوس فل، ،تیس مارخان ،پٹیالہ ہائوس، تھینک یو،دیسی بوائزرائوڈی راٹھور، سمیت درجنوں فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

     بھارتی سینما کیلئے اکشے کمار کی خدمات پر انہیں کینیڈا کی یونیورسٹی آف ونڈسر کی جانب سے قانون میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے چوتھے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ پدما شری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

     رواں سال اکشے کی فلمیں بے بی، برادر اور گبر ریلیز ہوئی جب کہ ان کی آنے والی فلموں میں سنگھ از بلنگ اور ہیرا پھیری تھری شامل ہیں۔

    ایکشن ہیرو اکشے کمار کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد کے ٹوئٹس بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئتر منطر عام پر آئے ۔

  • آج مادرِملت فاطمہ جناح کا122واں یومِ پیدائش ہے

    آج مادرِملت فاطمہ جناح کا122واں یومِ پیدائش ہے

    کراچی: آج ملک بھرمیں مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کا 122واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

    بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح اکتیس جولائی 1893 میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی فاطمہ جناح بچپن سے ہی اپنے بڑے بھائی محمد علی جناح سے بہت قربت رکھتی تھیں، انہوں نے تحریک پاکستان میں قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ جدوجہد کی اورخواتین کو متحرک کرنے میں اہم کردارادا کیا۔

    FATIMAH JINNAH

    محترمہ فاطمہ جناح اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناح کی ہمت اور حوصلہ تھیں اور ان کی وفات کے بعد بھی محترمہ فاطمہ جناح نے پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔

    محترمہ فاطمہ جناح پیشے کے اعتبار سے ڈینٹسٹ تھیں اوراپنے کیرئیر کے کامیاب ترین دنوں میں انہوں نے قائد اعظم کا ساتھ دینے کے لئے لئے بمبئی میں قائم اہنا کلینک بند کردیا اورتحریک پاکستان میں سرگرم ہوگئیں۔ وہ قائد اعظم کی سب سے قابل ِ اعتماد مشیر تھیں اور انتہائی اہم ترین قومی معملات میں قائد انہی سے مشورہ کیا کرتے تھے ۔

    fatima jinnah

    آپ نے قائد اؑچم کی رحلت کے بعد سیاست سے کونہ کشی اختیار کی لیکن پھرایوب خان کے خلاف میدان ِسیاست میں سرگرم ہوگئیں۔ اپنے بھائی کے ساتھ کی گئی جدوجہد کے دنوں کو انہوں نے اپنی کتاب’’مائی برادر ‘‘میں قلم بند کیا ہے۔

    FATIMA JINNAH

    وطنِ عزیز کے لئے خدمات کے صلہ میں فاطمہ جناح کو مادرِملت کے خطاب سے نوازا گیا

    فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 انتقال کرگئیں، سرکاری سطح پرآپ کی موت کی وجہ حرکتِ قلب بند ہونا بتائی گئی ہے۔ آپ کی تدفین قائد اعظم کے مزار کے احاطے میں کی گئی ۔

  • سپرماڈل ایان 22 سال کی ہوگئیں

    سپرماڈل ایان 22 سال کی ہوگئیں

    سپرماڈل ایان جنہیں منی لانڈرنگ کیس میں حال میں ہی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے آج اپنی 22 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

    سپرماڈل ایان کی ویب سائٹ کے مطابق ایان 30 جولائی 1993 کو دبئی میں پیدا ہوئی تھیں اوراپنی زندگی کی 22 بہاریں دیکھ چکی ہیں ۔ ویب سائٹ کے مطابق وہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل وہ ایک طالبہ تھیں۔

    ایان علی کے لئے عالمی شہرت کوئی نئی شے نہیں ہے۔ ان کی ویب سائٹ کے مطابق ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور 400 کور شوٹ، 1500 پرنٹ فوٹو کمپئینز اور 35 اشتہارات میں کام کرچکی ہیں۔

    ماڈل ایان دنیا کے کئی بڑے برانڈز کے ہمراہ کام کرچکی ہیں جن میں لوریال، کوکا کولا، سام سنگ، سن سلک، ہونڈا، میگنم اور ٹویوٹا جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔

    ایان کی ویب سائٹ کی مطابق وہ 25 مختلف ممالک کی کمپئینز میں حصہ لیں چکی ہیں اوراس کے علاوہ وہ گلوکاری کے میدان میں بھی اپنے جوہردکھا چکی ہیں۔

    سپر ماڈل ایان کو 14 مارچ 2015 کو بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاوٗنج سے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس میں وہ 4 ماہ 2 تک اڈیالہ جیل میں قید رہیں جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا گیا لیکن تاحال وہ ملک سے باہر نہ جانے کی پابند ہیں۔

  • آصف زرداری کی سالگرہ ٹویٹرپرموضوعِ گفتگو

    آصف زرداری کی سالگرہ ٹویٹرپرموضوعِ گفتگو

    کراچی: پاکستان کے ٹویٹرصارفین پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مبارک باد دے رہے اور ان میں سے زیادہ تر انہیں ’ایک سیاسی مدبر‘قرار دے رہے ہیں۔

    ٹویٹر پر سابق صدر کے نام سے ٹرینڈ چل رہاہے جس میں ان کے حامی انہیں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی درازی عمرکی دعا کررہے ہیں۔

    دوسری جانب کچھ ٹویٹس ایسے بھی ہیں جن میں سابق صدر آصف علی زرداری کو کرپشن کے الزامات کے نتیجے میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری 26 جولائی 1955 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے، آپ اپنی زندگی کی 60 بہاریں مکمل کرچکے ہیں۔


    #HappyBirthdayAAZ


     

     

     

  • بے نظیربھٹو کی 62 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

    بے نظیربھٹو کی 62 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

     لاڑکانہ : پیپلز پارٹی کی سابق چیئرپرسن اور پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کی 62 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے، بے نظیر کو 27 دسمبر 2007 میں لیاقت باغ راولپنڈی میں قتل کردیا گیا تھا۔

    اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی اور مقامی تنظیموں کی جانب سے ملک بھرمیں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور مرکزی تقریب لاڑکانہ میں ہوگی۔

    پیپلزپارٹی نے اس بار سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کی سالگرہ بھرپورجوش و جذبے کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی قیادت کی طرف سے ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے وہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کریں۔

    پارٹی سے ناراض رہنما ناہید خان اور صفدر عباسی کل ایوان اقبال لاہور میں سہ پہر تین بجے سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔ پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ کراچی میں سہ پہر تین بجے قرآن خوانی اور دعا ہوگی۔

    دوسری جانب بے نظیر بھٹو کی باسٹھ ویں سالگرہ کے موقع پرنوڈیرو میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جہاں سالگرہ کی تقریب بھی انتہائی سادگی سے منائی جائے گی۔

     سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی  سالگرہ تقریب میں شرکت کیلئے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت لاڑکانہ پہنچ گئی ہے۔

    سالگرہ کی مرکزی تقریب نوڈیرو کے بھٹو ہاؤس میں ہوگی جس میں شرکت کے لئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، بختاور بھٹو زرداری، سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک اور دیگر پارٹی رہنما نوڈیرو کے بھٹو ہاؤس میں پہنچ گئے ہیں ۔

     پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدابخش  پہنچ کر بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے مزاروں پر حاضری دی اور پھول نچھاور کئے۔ اس موقع پر رحمٰن ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • شہید بی بی کی سالگرہ شایان شان طریقے سے منائی جائے گی، رحمٰن ملک

    شہید بی بی کی سالگرہ شایان شان طریقے سے منائی جائے گی، رحمٰن ملک

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے لئے امید کی کرن ہے۔

    پی پی کارکنان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،کارکنان یقین رکھیں ہم جو کر رہے ہیں وہ پارٹی کی بہتری کے لئے کر رہے ہیں۔

    اسلام آباد میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رحمٰن کا کہنا تھا کہ اکیس جون کوسابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں پیپلز پارٹی کے دفاتر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔

    تجویز ہے کہ سالگرہ کی مرکزی تقریب سے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہید بی بی کی سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی اوورسیز کی ممبر سازی مہم کا بھی آغاز کیا جائے گا۔