Tag: Bishkek

  • بشکیک کے میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا جعلی ایڈمیشن لیٹر، مسافر ایئرپورٹ ہی پر گرفتار

    بشکیک کے میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا جعلی ایڈمیشن لیٹر، مسافر ایئرپورٹ ہی پر گرفتار

    کراچی: بشکیک کے میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے جعلی ایڈمیشن لیٹر اور جعلی ویزا پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرنے والے ایک مسافر کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک مسافر کی جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم کی شناخت سید زین الحسن کے نام سے ہوئی ہے۔

    ملزم نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کا رہائشی ہے، جس نے جعلی ویزا اور دیگر جعلی دستاویزات پر کرغزستان جانے کی کوشش کی، مسافر کے پاس موجود دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران جعلی ہونے کا انکشاف ہوا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ سید زین الحسن کے پاس بشکیک انٹرنیشنل میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا جعلی ایڈمیشن لیٹر تھا، حالاں کہ ملزم کی تعلیمی قابلیت میٹرک سے کم ہے اور اس نے 2018 میں اسکول چھوڑ دیا تھا۔

    ملزم کے پاس موجود اسٹڈی ویزا اور ورک ویزا دونوں مشکوک پائے گئے، زین الحسن کے مطابق اس نے جعلی ویزا اور انسٹیٹیوٹ کا ایڈمیشن لیٹر علی نامی ایجنٹ سے حاصل کیے تھے۔ ایف آئی اے نے ملزم کو مزید کارروائی کے لیے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا ہے۔

  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا؟

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا؟

    اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان منسوخ ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کرغیز حکومت نے موجودہ صورت حال میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام کو بشکیک نہ آنے کا مشورہ دیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق کرغیز حکومت نے کہا تھا کہ موجودہ صورت حال میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کے آنے سے دنیا میں کرغزستان سے متعلق منفی تاثر جائے گا، کرغیز حکومت نے تجویز دی کہ نچلے سطح کے کسی آفیشل کو بھجوا دیا جائے۔

    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان منسوخ

    کرغیز حکومت نے کہا کہ حالات ان کے کنٹرول میں ہیں، ایک رات کے علاوہ کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ایڈیشنل سیکریٹری لیول کے افسر کو بشکیک بھجوایا جا سکتا ہے۔

  • مردان کے میڈیکل اسٹوڈنٹ فاروق زیب نے بشکیک میں ہونے والے واقعے سے متعلق اہم بات بتا دی

    مردان کے میڈیکل اسٹوڈنٹ فاروق زیب نے بشکیک میں ہونے والے واقعے سے متعلق اہم بات بتا دی

    پشاور: بشکیک کی ایڈم یونیورسٹی میں پڑھنے والے مردان کے طالب علم فاروق زیب نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ابتدا میں ہجوم کو روکنے میں ناکام رہی، مقامی افراد طلبہ پر تشدد کرتے رہے اور پولیس نے کچھ نہیں کیا۔

    فاروق زیب ایڈم یونیورسٹی میں میڈیکل کے فورتھ ایئر کے طالب علم ہیں، اور ان کا تعلق مردان سے ہے، گزشتہ شام انھوں نے کہا کہ کرغزستان میں طلبہ مشکل میں ہیں، اپنے بارے میں فاروق زیب نے کہا ’’ہم فلیٹ میں محصور ہیں باہر نہیں نکل سکتے، کل رات سے حالات انتہائی خراب ہیں، سفارت خانے نے ابھی تک ہم سے رابطہ نہیں کیا۔‘‘

    بشکیک میں محصور پاکستانی طلبہ پر کیا گزر رہی ہے، متاثرہ کے والد کا دل دہلا دینے والا بیان

    فاروق زیب کے مطابق مصر کے طلبہ کا مقامی لوگوں کے ساتھ دو دن پہلے جھگڑا ہوا تھا، طلبہ کے ساتھ جھگڑے کے بعد مقامی لوگوں نے اکٹھے ہو کر ہاسٹل پر حملہ کیا اور طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، پھر پورے کرغزستان میں سوشل میڈیا پر یہ خبر پھیلائی گئی کہ غیر ملکی طلبہ نے مقامی افراد کو مارا ہے، اس کے بعد بہت بڑے ہجوم نے غیر ملکی طلبہ کے ہاسٹلوں، گھروں اور فلیٹس پر حملہ کیا۔

    مردان سے تعلق رکھنے والے ایڈم یونیورسٹی بشکیک کے میڈیکل اسٹوڈنٹ فاروق زیب

    انھوں نے بتایا کہ مقامی افراد کے ساتھ جھگڑا مصری طلبہ کا ہوا تھا، لیکن وہاں لوگ نہیں جانتے تھے کہ یہ کس ملک سے ہیں، وہ یہی سمجھے کہ پاکستانی طلبہ ہیں، ہجوم نے پھر نہیں دیکھا کہ کس ملک سے ہیں، بس جو بھی غیر ملکی نظر آیا ان کو مارنا پیٹنا شروع کیا۔

    کرغزستان میں ہم پر کیا گزری؟ پاکستان پہنچنے والے طلباء کی دلخراش گفتگو

    فاروق زیب نے کہا مقامی لوگوں نے طلبہ پر بہت تشدد کیا ہے، بڑی تعداد میں طلبہ زخمی ہوئے ہیں، پاکستانی طلبہ یہاں پر غیر محفوظ ہیں، حکومت سے مطالبہ ہے ہمیں یہاں سے نکالا جائے۔ فاروق زیب کے مطابق بشکیک میں 10 ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

  • کرغزستان صورتحال: پاکستانی وزارت خارجہ کا کرائسزمینجمنٹ یونٹ فعال ،رابطہ نمبر جاری

    کرغزستان صورتحال: پاکستانی وزارت خارجہ کا کرائسزمینجمنٹ یونٹ فعال ،رابطہ نمبر جاری

    اسلام آباد : کرغزصورتحال پر پاکستانی وزارت خارجہ نے کرائسزمینجمنٹ یونٹ فعال کرتے ہوئے کرغستان میں رہائش پذیر پاکستانی اورطلبا کے لیے رابطہ نمبر جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرغزصورتحال پر وزیرخارجہ کی ہدایت پر وزارت خارجہ نے کرائسزمینجمنٹ یونٹ فعال کردیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری اور ان کے اہل خانہ سی ایم یوسے رابطہ کر سکتے ہیں، کرائسز مینجمنٹ سیل سے ای میل کے ذریعے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ کرغزستان میں رہائش پذیرپاکستانی اورطلبا0519203108 051920309پررابطہ کرسکتے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کرغزستان کی صورتحال کے حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان پاکستانیوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کرغزحکومت سےرابطے میں ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کرغزحکام نےپاکستانیوں سمیت غیرملکی شہریوں کیخلاف تشددکے واقعات پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے انکوائری کرانےاورقصورواروں کو سزا دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جمہوریہ کرغزستان کےسفیرحسن علی کرغیزحکام سےقریبی رابطےمیں ہیں، کرغزستان وزارت صحت کے مطابق 4 پاکستانیوں کوطبی امدادفراہم کر کےفارغ کردیا ہے جبکہ ایک پاکستانی جبڑےکی چوٹ کے باعث زیر علاج ہے۔

    For More Stories On The Topic-Click Here

  • حکومت کرغزستان نے بشکیک شہر کی صورت حال کے حوالے سے اہم بیان جاری کر دیا

    حکومت کرغزستان نے بشکیک شہر کی صورت حال کے حوالے سے اہم بیان جاری کر دیا

    بشکیک: حکومت کرغزستان نے بشکیک شہر کی صورت حال کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی صورت حال اس وقت مستحکم ہے۔

    کرغزستان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ علاقے کی صورت حال وزارت داخلہ اور بشکیک کے مرکزی محکمہ داخلہ کے مکمل کنٹرول میں ہے، اور پولیس اہلکار سختی سے کام کر رہے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دارالحکومت کی تمام سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے، جب کہ پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بہتر انداز میں امن عامہ یقینی بنا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کرغزستان میں مصری اور مقامی طلبہ میں جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی، اور مقامہ طلبہ کے جھتوں نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر بھی حملہ کر دیا، اور اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی، تشدد سے 5 طلبہ زخمی ہوئے، جب کہ طالبات نے چھپ کر جان بچائی۔

    پاکستانی طلبا پر تشدد : کرغزستان ناظم الامور ڈیمارچ کیلئے دفترخارجہ طلب

    پاکستان میں دفتر خارجہ نے کرغزستان کے ناظم الامور کو ڈیمارش کے لیے طلب کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹس پر تشویش سے آگاہ کیا گیا، کرغزستان وزارت صحت کے مطابق چار پاکستانیوں کو طبی امداد فراہم کر کے فارغ کیا گیا، ایک پاکستانی جبڑے کی چوٹ کے باعث زیر علاج ہے۔

    کرغز حکام نے انکوائری کرانے اور قصور واروں کو سزا دینے کا وعدہ کیا ہے، دوسری طرف پاکستانی سفارت خانے نے ہنگامی ہیلپ لائنز کھول دی ہیں، وزارت خارجہ نے کرائسز منجمنٹ یونٹ فعال کر دیا، ای میل کے ذریعے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان اور مودی کی ملاقات  بشکک میں 13 ، 14 جون کو ہوگی، بھارتی میڈیا

    وزیراعظم عمران خان اور مودی کی ملاقات بشکک میں 13 ، 14 جون کو ہوگی، بھارتی میڈیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی ملاقات بشکک میں تیرہ اورچودہ جون کوہوگی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی ملاقات کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں تیرہ اورچودہ جون کوہوگی۔

    ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع کرنے پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل ہوگی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان کے وزیراعظم بننے اور نریندرمودی کے بھارت کا دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پہلی ملاقات ہوگی۔

    یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مودی کو  الیکشن میں کام یابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا وہ نریندر مودی کے ساتھ خطے میں امن، ترقی اور خوش حالی کے لیے کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

    بعد ازاں عمران خان نے مودی کو کال کر کے دوبارہ بھاری اکثریت سے منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی مسئلہ کشمیر سمیت حل طلب مسائل پر مذاکرات کی دعوت بھی دی تھی۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کا بھارتی وزیر اعظم مودی سے ٹیلی فون پر رابطہ، انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

    نعیم الحق نے تصدیق کی تھی کہ عمران خان اور نریندر مودی کی 15 منٹ تک ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی،  وزیراعظم نے مودی کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن قائم کر کے ہی عوام کو خوشحالی دی جاسکتی ہے۔

    خیال رہے بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 345 نشستیں اپنے نام کی ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہوگی۔

    نریندرمودی کی تقریب حلف برداری کے لیے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم تقریب حلف برداری میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔

  • خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے: وزیر خارجہ

    خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں چین اور روس کے وزرائے خارجہ سے باالخصوص ملنا چاہوں گا۔ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کرغزستان کے دارالحکومت بشکک روانہ ہوگئے۔ بشکک روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوگا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کروں گا، اس کے علاوہ 3 اہم دو طرفہ ملاقاتیں طے ہیں۔ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے، چین اور روس کے وزرائے خارجہ سے باالخصوص ملنا چاہوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ چاہوں گا کہ مستقل 5 ارکان سے مشاورت کروں، واپسی پر خصوصی اجلاس میں بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ جائزے کے بعد ایران کے وزیر خارجہ کو واضح نقطہ نظر دے سکیں گے۔

    خیال رہے کہ وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے، 2 روزہ اجلاس آج کرغزستان کے شہر بشکک میں شروع ہورہا ہے۔ وزیر خارجہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔

    اجلاس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے بھی وزیر خارجہ کی ملاقات متوقع ہے۔ وزیر خارجہ اجلاس میں وفود کی سطح پر مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔