Tag: bismah maroof

  • قومی ویمنز کرکٹرز بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کی کار حادثے کا شکار

    قومی ویمنز کرکٹرز بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کی کار حادثے کا شکار

    کراچی میں جاری قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شریک دو کھلاڑی بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کی کار حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے سبب دونوں کرکٹرز معمولی زخمی ہوگئیں۔

    پی سی بی کے مطابق بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کراچی میں جاری کیمپ کا حصہ ہیں اور جمعہ کی شب کار حادثے میں انہیں معمولی چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے مقامی اسپتال میں احتیاطی ٹیسٹ کرائے گئے اور پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی دیکھ بھال کررہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی جمعہ کی شب کراچی میں مقیم ایک ساتھی کرکٹرز کے ساتھ چائے پینے کی غرض سے ہوٹل سے نکلی تھیں کہ یوٹرن لیتے ہوئے گاڑی فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، حادثے میں دیگر پلیئرز محفوظ رہیں۔

    آج جس مقام پر ہوں اس کی وجہ کون ہے؟ حارث رؤف نے بتادیا

    ذرائع کے مطابق بسمہ اور غلام فاطمہ کی انجری بہت معمولی نوعیت کی ہے، جنہیں ضروری طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔

  • پی سی بی کی مہربانیاں: بسمہ معروف ویمنز ٹیم کی قائد برقرار

    پی سی بی کی مہربانیاں: بسمہ معروف ویمنز ٹیم کی قائد برقرار

    پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے بسمہ معروف کو سیزن سال دو ہزار بائیس، تئیس کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینیئر کھلاڑی بسمہ معروف کو رواں سیزن کے لئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیاہے، اس سیزن کے دوران پاکستان کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت پچیس میچز کھیلنے ہیں۔

    پی سی بی کے مطابق سیزن کا آغاز رواں ماہ سری لنکا کے خلاف کراچی میں شیڈول تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز سے ہوگا، اس کے بعد قومی ویمنز ٹیم بیلفاسٹ آئرلینڈ روانہ ہوجائے گی، جہاں وہ میزبان آئرلینڈ اور ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کرے گی، یہ سیریز 12 سے 24 جولائی تک کھیلی جائے گی۔

    اس کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم بیلفاسٹ آئرلینڈ روانہ ہوجائے گی، جہاں وہ میزبان آئرلینڈ اور ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیریز 12 سے 24 جولائی تک کھیلی جائے گی۔

    سہ ملکی سیریز مکمل کرنے کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں برمنگھم روانہ ہوگی، جہاں اسے پچیس جولائی سے آٹھ اگست تک شیڈول کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنی ہے۔

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کی طرح بسمہ معروف بیلفاسٹ اور برمنگھم بھی اپنی بیٹی اور والدہ کے ہمراہ روانہ ہوں گی۔ پی سی بی اپنی پیرنٹل اسپورٹ پالیسی کے تحت یہ اخراجات برداشت کرے گا۔

    پھر اکتوبر میں آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کو پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز شامل ہوں گے۔ اس کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کرنی ہوگی۔

    اس کے فوری بعد پاکستان ویمنز ٹیم آسٹریلیا پہنچے گی، جہاں وہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل میزبان ملک کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کی قیادت کرنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے اعزاز ہوتا ہے اور انہیں خوشی ہے کہ وہ اس عہدے پر کام جاری رکھیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ اس سیزن میں شیڈول ہر میچ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ سیزن میں شامل دوطرفہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز پاکستان ویمنز ٹیم کی آئندہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کی صورتحال واضح کر دیں گے جبکہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز قومی خواتین کرکٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو فروری میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں معاونت کریں گے۔

  • آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کے لئے قومی ٹیم کا اعلان

    آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کے لئے قومی ٹیم کا اعلان

    لاہور: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کیلئے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، ندا ڈار کو عالمی مقابلےکیلئےنائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی کی سربراہ اسماویہ اقبال نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بسمعہ معروف کی دو سال بعد قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور وہ ورلڈکپ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی اس کے علاوہ ناہیدہ خان اور غلام فاطمہ بھی ٹیم کا حصہ بنی ہیں۔

    سلیکشن کمیٹی کی سربراہ نے بتایا کہ کائنات امتیاز اور سعدیہ اقبال انجریز کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکیں، جبکہ ارم جاوید، طوبیٰ حسن اور نجیہ علوی ٹریولنگ ریزرو کی حیثیت سے اسکواڈ کے ہمراہ سفر کریں گی۔

    یہ بھی پڑھیں: فاطمہ ثنا ہمارا فخر، پی سی بی کی مبارکباد

    واضح رہے کہ بسمہ معروف ایک روزہ کرکٹ میں 108 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں جہاں انہوں نے 2602 رنز اسکور کیے جبکہ 44 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔

    یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ بسمعہ نے اتنے ہی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے جہاں انہوں نے 2224 رنز اسکور کیے اور 36 وکٹیں بھی لیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ

    بسمعہ معروف (کپتان)، ندا ڈار (نائب کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، جویریہ خان، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سدرہ امین اور سدرہ نواز(وکٹ کیپر)

    ٹریولنگ ریزرو: ارم جاوید، نجیہ علوی (وکٹ کیپر) اور طوبیٰ حسن

  • کپتان بسمہ معروف انجری کا شکار ہوکر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر

    کپتان بسمہ معروف انجری کا شکار ہوکر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر

    میلبرن: پاکستانی ویمن ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتاب بسمہ معروف ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی سے باہر ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی کپتان بسمہ معروف انجری کا شکار ہوکر ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی سے باہر ہوگئیں، وہ انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئی تھیں۔

    بسمہ معروف انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران انگوٹھے کے فریکچر کا شکار ہوئیں۔

    پی سی بی کے مطابق بسمہ معروف کی جگہ میگا ایونٹ کے میچز میں اوپننگ بیٹس ویمن جویریہ خان ٹیم کی قیات کریں گی۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ویمن ٹیم نے دو میچز کھیلے ہیں جس میں ایک میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی ہے جبکہ قومی ٹیم کو ابھی تھائی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔

    پی سی بی کی جانب سے بسمہ معروف کی جگہ ناہیدہ خان کا نام آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کو بھجوادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آج انگلینڈ پاکستانی ویمن ٹیم کو 42 رنز سے باآسانی شکست دی تھی۔

  • ٹی 20 کے بعد ون ڈے میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، بسمہ معروف

    ٹی 20 کے بعد ون ڈے میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، بسمہ معروف

    لاہور: پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ ٹی 20 کے بعد ون ڈے میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں جس سے کافی فرق پڑے گا، ون ڈے سیریز سے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے فائدہ ہوگا۔

    بسمہ معروف نے کہا کہ پاکستان ٹیم ون ڈے میچز میں اچھا پرفارم کرتی آرہی ہے، کھلاڑی کی حیثیت سے چاہتے ہیں کہ بھارت کے خلاف بھی کھیلیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلنے کا موقع ملتا ہے، دونوں ممالک کرکٹ میں سیاست کو نہ لائیں۔

    مزید پڑھیں: بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز، ویمنز ٹیم کا اعلان

    دوسری جانب بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان رومانہ احمد نے کہا کہ ٹی 20 سیریز ہارنے کے بعد کھلاڑیوں کی سوچ مثبت ہے، امید ہے ون ڈے سیریز میں کم بیک کریں گے۔

    رومانہ احمد نے کہا کہ ون ڈے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں جس سے ٹیم مضبوط ہوگی، پاکستان ٹیم رینکنگ میں بہتر ہے، ون ڈے میں اچھے مقابلے کی توقع ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے ون ڈے سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 2 نومبر جبکہ دوسرا 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش ویمن ٹیم کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

  • قومی ٹیم کی کپتان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    قومی ٹیم کی کپتان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    لاہور: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق بسمہ معروف کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، آئی سی سی نے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کو گلوبل ڈولپمنٹ اسکواڈ کا کپتان مقررکردیا.

    گلوبل اسکواڈ جلد آسٹریلیا کا دورہ کرے گا، بگ بیش لیگ کی ٹیموں سےمیچز کھیلے گا.

    اس سلسلے میں بسمہ کا کہنا ہے کہ گلوبل اسکواڈ کی کپتانی اعزاز کی بات ہے، اس تجربے سے میرے کھیل میں بھی بہتری آئےگی.

    خیال رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں‌ نے عالمی کرکٹ میں خود کو منوا لیا ہے. ٹیم کی باصلاحیت رکن ندا ڈار نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے معاہدہ کرلیا۔

    نڈا ڈار بگ بیش لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر ہوں گی۔

    وہ بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کریں گی، پاکستانی آل راؤنڈر لیگ کھیلنے کے لئے پانچ اکتوبر کو لاہور روانہ ہوں گی۔