Tag: BJP leader

  • مسلم دشمن اداکار متھن چکرورتی کے خلاف مقدمہ درج

    مسلم دشمن اداکار متھن چکرورتی کے خلاف مقدمہ درج

    کولکتہ : بھارتی اداکار متھن چکرورتی کو مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنا مہنگا پڑگیا، مغربی بنگال پولیس نے بی جے پی رہنما کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما متھن چکرورتی نے گزشتہ دنوں بنگال میں انتخابات کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی سے خطاب میں مسلمانوں کے خلاف زہر اُگلا تھا۔

    مغربی بنگال پولیس نے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر بی جے پی رہنما اور اداکار متھن چکرورتی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

    ریلی سے خطاب میں متھن چکرورتی نے کہا تھا کہ ہمیں ایسے کارکنوں کی ضرورت ہے جو سامنے سے لڑیں۔ جو کہے، مارو، تمہارے پاس کتنی گولیاں ہیں؟

    بھارت کے ناکام ترین اداکار نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کو کاٹ ڈالیں گے اور انہیں دفن کردیں گے، ہم بنگال میں انتخابات جیتنے کے لئے کچھ بھی کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم 2026 میں مغربی بنگال کا تخت سنبھالیں گے۔ اس خطاب سے متعلق شکایت کے بعد بدھان نگر ساؤتھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : مسلمانوں کوکاٹ ڈالیں گے! متھن چکرورتی نے زہراُگلنا شروع کردیا

    تعصب پسند بی جے پی رہنما متھن نے جس وقت ریلی سے یہ زہر آلود خطاب کیا اس وقت وزیر داخلہ امیت شاہ بھی موجود تھے۔

    یاد رہے کہ متھن چکرورتی کو اس سال فلمی میدان کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

  • بی جے پی کے رہنماء کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا

    بی جے پی کے رہنماء کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا

    بھارت کے شہر حیدرآباد کے یوسف گوڑہ علاقے میں بی جے پی کے رہنماء کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، جبکہ مقتول کا پرائیویٹ پارٹ بھی کاٹ دیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے یوسف گوڑہ کے لکشمی نرسمہا نگر میں محبوب نگر ضلع کے بی جے پی لیڈر رامو پر حملہ کرتے ہوئے اسے بے دردی سے قتل کردیا۔

    مقامی لوگوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 10 افراد نے بی جے پی رہنماء حملہ کردیا، اس حملے میں بی جے پی کا رہنماء رامو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی رہنماء رامو رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے بھی منسلک تھا اور آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ناگر کرنول پارلیمنٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر مقابلہ کرنے کی تیاری کررہا تھا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کی وجہ ناجائز تعلقات بتائی گئی ہے تاہم اس حوالے سے مکمل تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بھارت میں بیوٹی پارلر کے باہر کھڑی خاتون کو لفٹ دینے والے شخص نے گھر لاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، زبان کھولنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

    بھارت کے شہر غازی آباد میں 36 سالہ خاتون بیوٹی پارلر کے باہر کھڑی تھی، اس دوران اس کے ایک واقف کارنے لفٹ دینے کی پیشکش کی۔ تاہم وہ خاتون کو اپنے کرائے کے مکان پر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    مکمل فتح کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں، نیتن یاہو

    مذکورہ واقعہ ماسوری کے علاوقے میں اتوار کو اس وقت پیش آیا جب خاتون بیوٹی پارلر کے باہر گھر جانے کے لیے کسی سواری کا انتظار کررہی تھی۔ملزم کی شناخت 38 سالہ انکور چوہدری کے نام سے ہوئی ہے جو کہ خاتون کا جاننے والا بتایا جاتا ہے۔

  • بھارتی وزیر کی پولیس سے ہاتھا پائی، ملزم کو جیپ سے اتار کر بھگا دیا

    بھارتی وزیر کی پولیس سے ہاتھا پائی، ملزم کو جیپ سے اتار کر بھگا دیا

    نئی دہلی: بھارت میں ایک ضلعی وزیر کی سالگرہ کی تقریب میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والا ایک شخص شریک ہوا، پولیس جب ملزم کو گرفتار کرنے وہاں پہنچی تو ضلعی وزیر سمیت پارٹی کارکنان نے زبردست ہنگامہ آرائی کی اور ملزم کو جیپ سے اتار کر فرار کروا دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلعی وزیر نارائن سنگھ بھدوریا کی سالگرہ کی دعوت منعقد کی جارہی تھی، اس موقع پر کرونا وبا کے باعث پابندی کے باجود ضلعی وزیر کے رشتہ داروں، دوستوں اور پارٹی کارکنان سمیت 150 افراد وہاں موجود تھے۔

    تقریب میں ایک ہسٹری شیٹر مجرم منوج سنگھ بھی پارٹی میں مدعو تھا، منوج پر شہر کے مختلف تھانوں میں اقدام قتل، چوری، جعلسازی اور لوٹ مار کے 27 مقدمات درج ہیں۔

    پولیس کو خبر ہوئی تو وہ سادہ لباس میں ملزم کو گرفتار کرنے پارٹی میں پہنچی، اس موقع پر زبردست تصادم دیکھنے میں آیا، منوج کا شور شرابہ سن کر مہمان بھی باہر آگئے جس کے بعد سب نے پولیس جیپ کو گھیر لیا۔

    اس موقع پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی اور بدتمیزی بھی کی گئی، ہنگامہ کرنے والے افراد میں ضلعی وزیر خود بھی شامل تھے۔ بعد ازاں موقع دیکھ کر ملزم کو جیپ سے اتار کر بھگا دیا گیا۔

    پولیس نے ضلعی وزیر سمیت پارٹی میں شامل ایک درجن سے زائد افراد پر مقدمہ درج کردیا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • کورونا وائرس : بے جی پی رہنما نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دیں

    کورونا وائرس : بے جی پی رہنما نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دیں

    بھارت : لاک ڈاؤن کے باوجود بے جے پی رہنما نے سالگرہ منا کر قانون کی دھجیاں بکھیر دیں، تقریب میں موجود لوگوں نے ماسک اور دستانے بھی نہیں پہنے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں بی جے پی کے رہنما نے ہی اپنی سالگرہ پر لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو پس پشت ڈال دیا، کرناٹک کے ضلع تمکر میں ایم ایل اے جے رام نے بنگلور سے 90 کلو میٹر دور گبی گاؤں میں سالگرہ منائی، جس میں لاک داؤن کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔

    اپنی سالگرہ پر بڑی تعداد میں لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا، سالگرہ کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان نے خود تو دستانے پہن کر سالگرہ کا کیک کاٹا لیکن تقریب میں موجود کسی بھی شخص نے نہ تو ماسک پہنا اور نہ کسی نے دستانے پہنے ہوئے تھے۔

    اس کے علاوہ اس موقع پر سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا گیا، اس موقع پر بی جے پی رہنما نے تقریب کے شرکاء میں بریانی بھی تقسیم کروائی۔

    یاد رہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بی کرناٹک میں جے پی کے ہی ایک وزیر اعلیٰ نے ایک شادی میں شرکت کی اور اس کے بعد ایک کانگریسی رہنما ڈی کے شیو کمار کو ریاستی کانگریبس کا صدر چنا گیا، اس تقریب میں بھی سینکڑوں کارکان نھے شرکت کی تھی۔

  • کرونا وائرس کو فائرنگ کر کے ’بھگانے‘ والی بھارتی سیاستدان پر مقدمہ قائم

    کرونا وائرس کو فائرنگ کر کے ’بھگانے‘ والی بھارتی سیاستدان پر مقدمہ قائم

    نئی دہلی: دنیا بھر کو خوف و دہشت میں مبتلا کردینے والے کرونا وائرس کے حوالے سے بھارتی سیاستدان سنجیدہ ہونے کو تیار نہیں، کرونا وائرس کے خلاف مارچ اور نعروں کے بعد ایک اور سیاستدان کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی جن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    بھارت میں اتوار کی شب وزیر اعظم نریند مودی کی اپیل پر کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں اظہار یکجہتی کے طور پر 9 بجے 9 منٹ تک موم بتیاں روشن کی گئیں۔

    ایسے موقع پر جہاں عوام کی بڑی تعداد اور فنکاروں نے طبی عملے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں سیاستدان عجیب و غریب حرکتیں دکھائی دیے۔

    ریاست اتر پردیش کے ضلع بالرام پور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی سیاستدان اس موقع پر ہوائی فائرنگ کر کے کرونا وائرس کو بھگاتی ہوئی نظر آئیں۔

    منجو تیواڑی بی جے پی کے خواتین ونگ کی ضلعی صدر ہیں جنہوں نے اپنی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو خود ہی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی اور جب اس پر شدید تنقید کی گئی تو پھر خود ہی اسے ڈیلیٹ کردیا،ویڈیو میں ان کے قریب کھڑے لوگ بھی تالیاں بجاتے اور ہنستے دکھائی دے رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بی جے پی کے ہی کئی رہنماؤں نے ان کے خلاف پولیس کارروائی کا مطالبہ کیا جس کے بعد مقامی پولیس حرکت میں آئی اور خاتون سیاستدان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، اس حوالے سے ایڈیشنل ایس پی اروند مشرا کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

    بعد ازاں  منجو تیواڑی نے اپنی حرکت پر معذرت طلب کرلی، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس رات شمعوں اور مشعلوں کی وجہ سے دیوالی جیسا ماحول پیدا ہوگیا تھا چنانچہ انہوں نے بھی خوشی سے بے قابو ہو کر ہوائی فائرنگ کر ڈالی، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کرتی ہیں اور اس پر معذرت کرتی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بی جے پی کے ایک سیاستدان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جو اسی رات اپنے سپورٹرز کے ساتھ مشعلیں لے کر سڑکوں پر نکل آئے اور کرونا وائرس کے خلاف باقاعدہ مارچ کیا، اس دوران وہ اور ان کے حامی ’گو بیک چائنیز وائرس‘ کے نعرے بھی لگاتے رہے۔

  • بھارت : بی جے پی رہنما کی اوچھی حرکتیں، سوشل میڈیا پر کڑی تنقید

    بھارت : بی جے پی رہنما کی اوچھی حرکتیں، سوشل میڈیا پر کڑی تنقید

    کانپور : بی جے پی کے رہنما نے سستی شہرت کیلئے مزدوروں کی غربت کا مذاق اڑانا شروع کردیا، مستحقین کو راشن دینے کے بجائے تھانے بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کے حلقے سے بی جے پی کے رہنما مہیش تریویدی نے بھارت میں کرونا لاک ڈاؤن کے پیش نظر راشن کی غرض سے آنے والے مزدوروں کو ایک پرچی تھما کر راشن کے لیے تھانہ بھیج دیا۔

    مہیش تریویدی کا یہ عمل خود کو سرخیوں میں بنائے رکھنے کے لیے لاک ڈاؤن کے سبب بے سہارا مجبور مزدوروں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

    بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کی جانب سے پولیس کو لکھا جانے والا خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس میں انہوں مزدوروں اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے انہیں پولیس تھانے میں مدد کے لیے بھیجا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مہیش تریویدی اپنی ان ہی حرکتوں کی وجہ سے عوامی تنقید کی زد میں رہ چکے ہیں لیکن اس کے باوجو مہیش تریویدی اب خود کا نام سرخیوں میں بنائے رکھنے کے لیے غیر انسانی رویہ اور غیر اخلاقی برتاؤ سے باز نہیں آرہے ہیں۔

  • بھارتی گائیں کے دودھ میں سونا ملا ہوا ہوتا ہے، بی جے پی رہنما کی انوکھی منطق

    بھارتی گائیں کے دودھ میں سونا ملا ہوا ہوتا ہے، بی جے پی رہنما کی انوکھی منطق

    نئی دہلی : مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ غیر ملکی گائے ہماری گاؤ ماتا نہیں بلکہ ہماری آنٹیاں ہیں، دلیپ گھوش کے  اس مضحکہ خیزبیان نے سب کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ ہماری بھارتی گائیں کے دودھ میں سونا ملا ہوا ہوتا ہے اور  اِسی وجہ سے بھارتی گائے کا دودھ سُنہرا ہوتا ہے جبکہ غیر ملکی گائیں ہماری گاؤماتا نہیں ہیں بلکہ ہماری آنٹیاں ہیں۔

    دلیپ گھوش کا کہنا تھا کہ بیرونِ ممالک سے جو گائے لے کر آتے ہیں وہ گائے نہیں ہوتی ہیں بلکہ صرف جانورہوتی ہیں اور اگر ہم ایسی ’آنٹیوں‘ کی پوجا کریں گے تو اِس سے بھارت کو نقصان پہنچے گا۔

    دلیپ گھوش کا کہنا تھا کہ گائے ہماری ماں ہے اور ہم اس کا دودھ پی کر زندہ رہتے ہیں لہٰذا جو ہماری ماں کے ساتھ بدسلوکی کرے گا تو میں اس کے ساتھ ایسا ہی سلوک کروں گا جیسا کیا جانا چاہیے۔

    خطاب میں انھوں نے گائے کا گوشت کھانے والوں کو کتے کا گوشت کھانے کا بھی مشورہ دیا اور کہا کہ جو لوگ گائے کا گوشت کھاتے ہیں انہیں کتے کا گوشت بھی کھانا چاہیے کیونکہ یہ ان کی صحت کیلئے ایک جیسا ہی ہے۔

  • بھارتی انتہاپسندوں نے زبردستی دہلی جامعہ مسجد پر ترنگا لہرادیا

    بھارتی انتہاپسندوں نے زبردستی دہلی جامعہ مسجد پر ترنگا لہرادیا

    نئی دہلی : بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی مسلمان مخالف غنڈہ گردی بڑھتی جارہی ہے، انتہا پسند کارکنوں نے دہلی کی جامع مسجد میں زبردستی بھارتی جھنڈا لہرادیا اور مسلمان مخالف نعرے بھی لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار میں بی جے پی کے مسلمان دشمن غنڈے بے قابو ہوگئے، بھارت کے یوم آزادی کے دن دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں بی جے پی کے غنڈوں نے زبردستی بھارتی جھنڈا لہرا دیا۔

    بی جے پی کے کارکنوں نے مسجد میں جھنڈا لہرانے سے روکنے والوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور اشتعال انگیز نعرے بھی لگائے۔

    بی جے پی کے مقامی لیڈرکا کہنا تھا کہ ہمیں کہیں بھی جھنڈا لہرانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انتہا پسند ہندو سوشل میڈیا پرجھنڈا لہرانے کی ویڈیوز شئیر کرکے مسلمانوں کے خلاف اشتعال پھیلاتے رہے۔


    مزید پڑھیں : بھارت کو یومِ آزادی پر ہزیمت کا سامنا۔۔ ویڈیو دیکھیں


    ایک جانب ایسی زبردستی ہے تو دوسری جانب یہ حال ہے کہ بھارت کے یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اپنا قومی جھنڈا ہی نہیں سنبھال سکی۔ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے جھنڈا لہرانے کی کوشش کی تو ترنگا فضاء میں جانے کے بجائے زمین پر آگرا تھا۔

  • عمران خان کی دعوت قبول کرنے پر سدھو غدار قرار

    عمران خان کی دعوت قبول کرنے پر سدھو غدار قرار

    نئی دہلی : بھارت کے سابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کو عمران خان کی تقریب حلف برادری کی دعوت قبول کرنے کا بیان مہنگا پڑگیا اور انتہا پسند بی جے پی رہنما نے سدھو کو غدار قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی تقریب حلف برداری کی دعوت کا ذکر کیا کیا،بھارت کے انتہاپسند آگ بگولہ ہوگئے۔

    بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے اپنے ہی لیجنڈری کرکٹر کو غدارقرار دے دیا۔

    گذشتہ روز بھارتی رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھونے عمران خان کی جانب سے حلف برداری میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ تقریب حلف برادری میں شرکت کی دعوت اعزاز ہے۔

    سدھو کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ ذاتی ہے، سیاسی نہیں، عمران خان سے بہت پرانے تعلقات ہیں، ،وہ زبردست شخص ہیں، ان کی گرمجوشی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کھلاڑی اورآرٹسٹ رکاوٹوں کو توڑ سکتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : عمران خان پاکستان کی نیا پار لگادیں گے: نوجوت سنگھ سدھو


    اس سے قبل انتخابات میں عمران خان کی کامیابی پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بہترین لیڈر ہیں، وہ پاکستان کی نیا پار لگا دیں گے۔

    نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ عمران خان میں قائدانہ صلاحتیں ہیں جو ایک لیڈر کے پاس ہوتا ہے، انہوں نے ہمیشہ جوڑنےکی بات کی، کبھی توڑنے کی نہیں، امید ہے وہ ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔

    خیال رہے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تقریب حلف برداری غیر ملکی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے صرف چند دوستوں کو بیرون ملک سے مدعو کیا جائے گا، بیرون ملک سے کسی بھی شخصیت کو دعوت نہیں دی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔