Tag: BJP leader

  • بھارت: بی جے پی کا ایک اوررہنما خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

    بھارت: بی جے پی کا ایک اوررہنما خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

    اترپردیش: بھارتی پولیس نے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر کنہیا لال مشرا کو 32 سالہ خاتون کے ریپ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ میں جب بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے لیڈر کنہیا لال مشرا سے ملنے ان کے گھر گئی تو انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    متاثرہ خاتون کے مطابق بی جے پی لیڈر کنہیا لال مشرا ان سے چند مہینوں سے بذریعہ فون رابطے میں تھے گزشتہ روز انہوں نے فون کال پر ملنے اور سرکاری نوکری دینے کی یقین دہانی کرائی، متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ مشرا نے انہیں متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ کنہیا لال مشرا کے کمرے کے باہر دیگر لوگ بھی موجود تھے جو نہایت ہی خطرے کی بات تھی، تاہم میں نے فوری طور پر پولیس کو کال کی جب پولیس پہنچی تو سارے معاملات سے آگاہ کیا پولیس نے بی جے پی لیڈر کو گرفتار کرلیا۔

    سگرا پولیس اسٹیشن کے آفیسر ستیش سنگھ کا کہنا ہے کہ کنہیا لال مشرا کے خلاف انڈین پینل کورٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بی جے پی کے لیڈر کلدیپ سینگر کو ریپ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور سی بی آئی اس کیس کی تفتیش کررہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بی جے پی کے رہنما آر کے سنگھ نے پاک بھارت سیریز کی مخالفت کردی

    بی جے پی کے رہنما آر کے سنگھ نے پاک بھارت سیریز کی مخالفت کردی

    نئی دہلی: حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما آر کے سنگھ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مجوزہ سیریز کی مخالفت کردی۔

    بھارتی جنتا پارٹی نے رنگ میں بھنگ ڈالنا شروع کردیئے، بھارتی تعصب کھیل میں بھی سامنے آگیا، بی جے پی کو پاک بھارت کرکٹ کی بحالی ایک آنکھ نہیں بھارہی۔

    بی جے پی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ آر کے سنگھ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کی مخالفت کردی ہیں، انکا کہنا ہے کہ   بھارتی میں ہونے والی دہشت گردی میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔ جس نے ہم پر حملہ کیا، اس ملک سے کرکٹ کیسے کھیلی جاسکتی ہے۔

    آر کے سنگھ نے حکومت سے مجوزہ کرکٹ سیریز کی بحالی کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ آٹھ سالوں میں چھ سیریز کے لئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوچکے ہیں، جس کے مطابق دونوں ممالک کو رواں سال کے آخر میں ایک دوسرے کے مدمقابل آنا ہے۔