Tag: black Bear

  • ویڈیو: کوہ پیما کی سیاہ ریچھ کے ساتھ دل دہلا دینے والی لڑائی

    ویڈیو: کوہ پیما کی سیاہ ریچھ کے ساتھ دل دہلا دینے والی لڑائی

    جاپان میں ایک راک کلمبر پر اچانک ریچھ نے خوف ناک حملہ کر دیا، جس کے بعد ان دونوں میں دل دہلا دینے والی لڑائی شروع ہو گئی۔

    انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک کوہ پیما اور ایک سیاہ پہاڑی ریچھ کے درمیان موت اور زندگی کی جنگ لڑی گئی ہے۔

    راک کلمبر ایک اونچی چٹان کے کنارے پر چمٹا ہوا تھا اور اپنی زندگی کے لیے جدوجہد کر رہا تھا، جب کہ ریچھ نیچے سے اس پر مسلسل حملے کیے جا رہا تھا۔

    انسانوں کا جنگلی جانوروں کے ساتھ تصادم ہمیشہ دل دہلا دینے والا ہوتا ہے، لیکن کچھ اتنے مہلک ہوتے ہیں کہ ہم سوچتے ہی رہ جاتے ہیں کہ آیا یہ حقیقی ہے یا فلمایا گیا ہے، تاہم یہ ویڈیو بالکل حقیقی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جاپان کے ماؤنٹ فوٹاگو میں پیش آیا، کوہ پیما نے اعتراف کیا کہ وہ ریچھ کے علاقے میں داخل ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے ایک مادہ ریچھ اپنے بچوں کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راک کلمبر جب ایک چٹان سے اترنے کی کوشش کر رہا تھا تو اچانک چٹان پر ایک طرف سے ایک ریچھنی نے اس پر حملہ کر دیا، خوش قسمتی سے وہ بچ گیا اور ریچھنی نیچے جا گری۔

    تاہم جنگلی جانور بھاگا نہیں بلکہ اس نے کئی بار اچھل کر راک کلمبر کو پکڑنے کی کوشش کی، لیکن وہ درد ناک موت سے بال بال بچا۔

    خطرناک صورت حال دیکھ کر راک کلمبر ایک بار پھر اوپر چڑھنے لگا، جس پر ریچھنی نے اس کی جان بخش دی اور جھاڑیوں میں جا کر کہیں غائب ہو گئی۔

  • خونخوار ریچھ  کے حملے سے سائیکل سوار کیسے بچ گیا؟ خطرناک ویڈیو وائرل

    خونخوار ریچھ کے حملے سے سائیکل سوار کیسے بچ گیا؟ خطرناک ویڈیو وائرل

    مونٹانا : امریکہ کے ایک جنگل میں خوفناک کالا ریچھ سائیکل سوار کے پیچھے لگ گیا، ویڈیو دیکھنے والے خوف اور حیرت کے عالم میں دم بخود رہ گئے۔

    آپ نے اکثر فلموں میں ریچھ کو حملہ کرتے ہوئے دیکھا ہوگا کہ اس کا حملہ کرنے کا طریقہ اتنا خوفناک ہوتا ہے کہ وہ اپنے شکار کو سب سے پہلے گردن سے دبوچ کر اسے بے بس کردیتا ہے۔

    جنگل میں خونخوار  درندوں کی اس طرح کی وارداتیں روزانہ کا معمول ہوتی ہیں۔ اسی لیے شکار کرنے والے لوگ مکمل احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے جنگل میں اپنی نقل و حمل جاری رکھتے ہیں۔

    اسی طرح کی ایک خطرناک ویڈیو مونٹانا کے جنگلات کی ہے جسے مونٹانا نائف کمپنی نے فیس بک پر شیئر کیا جسے دیکھ صارفین نے کمنٹس میں خوف اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پہاڑی سے صحت مند کالا ریچھ دوڑتا ہوا آرہا ہے، کیمرہ مین نے جیسے ہی کیمرے کا رخ پہاڑی کے نیچے کی جانب کیا تو اسے ایک سائیکل سوار نظر آیا۔

    اس کے بعد کا منظر اور بھی خطرناک تھا وہ ریچھ اسی سائیکل سوار کا تعاقب کرتے ہوئے پہاڑی کے درمیان مختصر سے راستے سے ہوتا ہوا اس کے قریب پہنچنے ہی والا تھا کہ تیز رفتار سائیکل سوار اس کی پہنچ سے دور ہوگیا۔

    مونٹانا نائف کمپنی نے اس ویڈیو کے عنوان میں لکھا کہ یہ ویڈیو آپ کو یہ یقین دہانی کرانے کیلئے پوسٹ کی گئی ہے جس کا مقصد آپ کو محتاط کرنا ہے کہ مونٹانا ڈزنی لینڈ ایریا نہیں ہے، یہاں کالے اور خطرناک ریچھ اور دیگر خوفناک جانور موجود ہیں۔

  • ریچھ کی مخصوص آواز نے انٹرنیٹ صارفین کو چکرادیا

    ریچھ کی مخصوص آواز نے انٹرنیٹ صارفین کو چکرادیا

    نیویارک: اکثر اوقات کچھ ایسی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ صارفین کی رائے کو تقسیم کردیتے ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جس نے پرانی باتوں کی یاد تازہ کردی ہے۔

    ویڈیو امریکہ کے یوسمائٹ نیشنل پارک کے آفیشل پیج پر شیئر کی گئی ہے، جس میں ایک کالے ریچھ کو درخت پر چڑھتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ درخت پر بیٹھا مخصوص قسم کی آوازیں بھی نکال رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل چالیس سیکنڈ کی اس ویڈیو نے لوگوں کو منقسم کردیا ہے کہ کیا وجہ تھی کی ریچھ نے ایسی مخصوص آواز نکالی۔

    کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ جانور موقع کی نزاکت پر ایسی آوازیں نکالتے ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کوئی گڑ بڑ ہے، کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ریچھ کی جانب سے مخصوص آواز کا اشارہ ہے کہ یہاں کھانے پینے کا ذخیرہ موجود ہے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ریچھ کی معمول کی آواز ہے۔

    اس منفرد ویڈیو کو کئی لوگ ری ٹوئٹ کرچکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں صارفین کی جانب سے ریچھ کی مخصوص آواز پر تبصرے کئے جاچکے ہیں۔