Tag: Black berry

  • شاندار کیمرے کا حامل بلیک بیری کا نیا اینڈرائیڈ فون

    شاندار کیمرے کا حامل بلیک بیری کا نیا اینڈرائیڈ فون

    ٹورنٹو: موبائل بنانے والی کمپنی بلیک بیری نے اپنا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون متعارف کرادیا جو شاندار کیمرے کی سہولت سے آراستہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی موبائل تیار کرنے والی کمپنی بلیک بیری نے معاشی حالات بہتر ہونے کے کافی عرصے بعد اعلان کیا تھا کہ جلد اسمارٹ فون متعارف کرایا جائے گا جو روایتی ورژن سے ہٹ کر ہوگا۔

    بلیک بیری نے گزشتہ روز اپنا نیا فون متعارف کرایا جسے ’بلیک بیری کی 2‘ کا نام دیا گیا یہ دراصل 2017 میں متعارف کرائے جانے والی اسمارٹ ڈیوائس کا اپ ڈیٹ ورژن ہے البتہ اس فون کی خاص بات شاندار کیمرے ہیں۔

    بلیک بیری کے نئے فون میں 16 اور 5 میگا پکسل کے ڈوئل کیمرے دیے گئے جبکہ فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے، ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنی نے شاندار کیمروں سے نامور کمپنی سام سنگ کو ٹکر دینے کی بھرپور کوشش کی جو ممکنہ طور پر بہتر بھی ہیں۔

    اینڈرائیڈ 8 پوائنٹ ون اور یو آپریٹنگ سسٹم کے حامل بلیک بیری فون میں 4 اور 6 جی بی ریم جبکہ 64 سے 128 گیگا بائیٹس تک کی اسٹوریج ہے جبکہ اس میں اسنیپ ڈریگن چپ نصب کی گئی جو صارفین کو جدید سیکیورٹی کا انتہائی اہم فیچر ہے۔

    مزید پڑھیں: بلیک بیری کا اینڈرائیڈ فون سامنے آگیا

    فون میں ٹچ اسکرین آپشن کے علاوہ کی پیڈ بھی دیا گیا ہے جبکہ اس کی قیمت  649 امریکی ڈالر مقرر کی گئی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 74 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے فون کو رواں ماہ کے آخر تک مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، اطلاعات کے مطابق بلیک بیری کا نیا فون سب سے پہلے امریکا، چین اور یورپ میں پیش کیا جائے گا۔

    پاکستانی مارکیٹ میں فون کی فروخت کے حوالے سے کمپنی نے حتمی تاریخ کا کوئی اعلان نہیں کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بلیک بیری کمپنی فون استعمال کرنے پر صارفین کو پیسے دینے لگی

    بلیک بیری کمپنی فون استعمال کرنے پر صارفین کو پیسے دینے لگی

    اوٹاوا: اسمارٹ فون ٹیکنالوجی میں شمار ہونے والی کمپنی بلیک بیری  اب اپنا فون بیچنے کیلئے صارفین کو رقم کا لالچ دینے پر مجبور ہوگئی ہے، کمپنی نے ستمبر میں اپنا تازہ ترین سمارٹ فون بلیک بیری پاسپورٹ متعارف کروایا لیکن گاہکوں کی دلچسپی میں کمی دیکھ کر اب ایک انوکھی پیشکش کردی ہے۔

    ایپل کمپنی کے صارفین کو بلیک بیری کی طرف سے تیرہ فروری تک یہ موقع دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ایپل فون کے بدلے بلیک بیری پاسپورٹ خرید سکتے ہیں اور اس پر صارفین کو 400 ڈالر (تقریباً 40000 پاکستانی روپے) تک دیئے جاسکتے ہیں جبکہ 150 ڈالر (تقریباً 15000 پاکستانی روپے) کا گفٹ کارڈ بھی مل سکتا ہے۔

    بلیک بیری کمپنی پچھلے کچھ عرصہ سے بھاری خسارے کا سامنا کررہی ہے اور خصوصاً سام سنگ اور ایپل نے اس کی آمدنی کو سخت دھچکہ لگایا ہے، جس سے سنبھلنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔