Tag: black box

  • آذربائیجان کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا، اہم انکشاف

    آذربائیجان کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا، اہم انکشاف

    قازقستان کے شہر اکٹو کے ہوائی اڈے کے قریب گزشتہ روز تباہ ہونے والے آذر بائیجان کے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آذر بائیجان کی تحقیقاتی ٹیم قازقستان میں طیارہ گرنے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    معاملے کا جائزہ لینے والے آذربائیجان کے پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق اس وقت طیارہ گرنے کے تحقیقاتی نتائج ظاہر نہیں کر سکتے، طیارہ گرنے کی تمام ممکنہ وجوہات کا جائرہ لے رہے ہیں۔

    اس سے قبل مسافر طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے پہلے اندر کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، بدقسمت طیارے میں عملے سمیت 67 افراد سوار تھے، طیارہ باکو سے گروزنی چیچنیا کی طرف محو پرواز تھا۔

    رپورٹس کے مطابق طیارہ مبینہ طور پر میزائل حملے کا نشانہ بنا ہے، روسی یا چیچن فورس کے چلائے گئے میزائل کے فضا میں پھٹنے کے باعث اس کے ٹکڑے مسافر طیارے کے پچھلے حصے پر لگے ہیں۔

    تباہی سے قبل کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں نہ صرف طیارے کے اندر بالکل باہر سے تباہی کے مناظر بھی ریکارڈ ہوئے ہیں، مسافر طیارہ گرنے سے قبل کی ویڈیو میں مسافر آخری لمحات میں کلمہ پڑھتے نظر آ رہے ہیں۔

    روسی میڈیا کے مطابق طیارے کے اندر کی ویڈیو ایک مسافر نے بنائی تھی جو اس نے اپنی بیوی کو اس وقت بھیجی جب اسے پتا چل گیا کہ طیارہ اب گرنے والا ہے۔

    آذر بائیجان طیارہ حادثہ، میزائل حملے کا انکشاف

    طیارے میں لوگ دعائیں مانگ رہے ہیں، جب کہ آکسیجن ماسک باہر نکل کر لٹکتے نظر آ رہے ہیں، طیارہ تباہ ہونے کے بعد کے اندرونی مناظر بھی دل دہلاتے ہیں، جب زخمی مسافر درد سے کراہتے اور مدد طلب کرتے ہیں۔

  • بالٹیمور حادثہ: جہاز کے ’بلیک باکس‘ سے اصل کہانی سامنے آگئی

    بالٹیمور حادثہ: جہاز کے ’بلیک باکس‘ سے اصل کہانی سامنے آگئی

    امریکہ کے بالٹیمور بندرگاہ پر گزشتہ منگل کی شب مال بردار جہاز ’ڈالی‘ فرانسس اسکاٹ پُل سے ٹکرا گیا تھا جس سے یہ پل تقریباً پوری طرح تباہ ہو گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پل ٹوٹنے کے حادثے کے دوران متعدد افراد اپنی جانیں بھی گنوا بیٹھے اور تقریباً تین کلو میٹر لمبا پُل کچھ ہی سیکنڈ میں پٹاپسکو ندی گر کر تباہ ہوگیا۔

    اتنا بڑا حادثہ رونما ہونے کے بعد تحقیقات کے لئے ایک تشکیل دی گئی اور اب یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ جہاز کے ’بلیک باکس‘ میں آڈیو ملا ہے جو حادثہ کے وقت پیدا حالات کو بیان کر رہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابس حادثے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو ایک ’بلیک باکس‘ میں ایسی آڈیو ملی ہے جو بہت اہم ہے۔ اس آڈیو کو این ٹی ایس بی افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    آڈیو میں اس سے ٹھیک پہلے پائلٹ اور ہنگامہ کی آواز کو واضح طور پر سنا جاسکتا ہے، آئیے نیچے دیکھتے ہیں کتنے بجے آڈیو میں کس طرح کی آواز سننے کو مل رہی ہے۔

    00.30 بجے: ’جہاز‘ کو دو بڑی کشتیوں کی مدد سے بندرگاہ سے روانہ کرایا گیا، جہاز میں ہندوستان کے 21 پائلٹ ٹیم کے رکن موجود تھے جو سبھی سری لنکا کے طویل سفر پر جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

    01.07 بجے: جہاز فورٹ میک ہنری چینل میں داخل ہو چکا تھا۔

    01.24 بجے: ’جہاز‘ فورٹ میک ہنری چینل کے اندر تقریباً 9 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 141 ڈگری کی فطری سمت میں سفر کررہا تھا۔

    01.26.39 بجے: جہاز کے پائلٹ نے ایک ریڈیو کال نشر کیا، جس میں جہاز کے پاس ٹگس سے مدد طلب کی گئی۔

    01.27.04 بجے: پائلٹ نے جہاز کو پورٹ اینکر چھوڑنے کی ہدایت دی اور آگے اسٹیئرنگ کمانڈ جاری کیے۔

    01.27.25 بجے: وی ایچ ایف ریڈیو پر پائلٹ نے بتایا کہ ڈالی پوری طرح سے بے قابو ہو چکی ہے اور ’فرانسس اسکاٹ کی برج‘ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

    01.29.33 بجے: وی ڈی آر آڈیو ریکارڈ میں ڈالی کے پُل کے ساتھ ٹکرانے کی آوازیں سنائی دیں۔ تقریباً اسی وقت ایک ایم ڈی ٹی اے ڈیش کیمرہ پُل کی لائٹس بجھتے ہوئے دکھاتا ہے۔

    روس بڑی دہشتگردی سے بال بال بچ گیا، 3 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ ’فرانسس اسکاٹ کا برج‘ ایک تاریخی پُل تھا جس کے جہاز حادثے میں تباہ ہونے سے بالٹیمور بندرگاہ سے کئی ممالک کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

  • روس کی نجی ملیشیا کے سربراہ کے تباہ طیارے کا بلیک باکس مل گیا

    روس کی نجی ملیشیا کے سربراہ کے تباہ طیارے کا بلیک باکس مل گیا

    ماسکو: روس کی نجی ملیشیا کے سربراہ پریگوزین کے تباہ طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ انھوں نے طیارے کے حادثے کے جائے وقوعہ سے فلائٹ ریکارڈرز اور 10 لاشیں برآمد کی ہیں۔

    روسی حکام کے مطابق ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ لاشیں کن لوگوں کی ہیں، جب تک پریگوزین کی موت کی سرکاری تصدیق نہیں ہو جاتی، ایسا لگتا ہے کہ اسرار اور الجھن مزید شدت اختیار کرے گی۔

    بیلاروس کے صدر نے کہا ہے کہ ویگنر سربراہ کا طیارہ کیسے گر کر تباہ ہوا، اس سلسلے میں کچھ نہیں کہہ سکتے مگر ویگنر سربراہ پریگوزین کے قتل کی ماضی میں سازش کی گئی تھی۔

    ’ویگنر سربراہ کے طیارے میں پہلے دھماکا ہوا‘

    صدر بیلاروس نے کہا کہ انھیں جنوری اور فروری میں دورہ امارات کے دوران پریگوزین کے قتل کی سازش کا پتا چلا تھا، جس سے یوگینی پریگوزین کو خبردار بھی کیا گیا تھا۔ روسی میڈیا کے مطابق پریگوزین نے بھی ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے خبردار کیے جانے کی تصدیق کی تھی۔

  • فلپائن : حادثے کا شکار ہونے والے  ملٹری طیارے کا بلیک باکس مل گیا

    فلپائن : حادثے کا شکار ہونے والے ملٹری طیارے کا بلیک باکس مل گیا

    منیلا: فلپائن میں حادثے کا شکار ہونے والے ملٹری طیارے کا بلیک باکس مل گیا جبکہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد52 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلپائن میں فوجی طیارے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد باون ہوگئی، حادثے میں تیس سے زیادہ افراد کو ریسکیو کرلیا گیا تھا، عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارے نے دو بار اڑان بھرنے کی کوشش کی لیکن طیارے کا پر درخت سے ٹکرا گیا۔

    آرمی چیف کا کہنا ہے طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے،مزید تحقیقات کی جائیں گی ۔

    یاد رہے اتوار کے روز جنوبی فلپائن میں فوجی طیارہ سولو صوبے میں واقع جولو نامی جزیرے پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، فوجی حکام نے بتایا تھا کہ سی ون تھرٹی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

    فلپائن کے وزیر دفاع ڈیلفن لورینزانا نے بتایا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں 92 افراد سوار تھے، جن میں تین پائلٹ اور عملے کے پانچ ارکان بھی شامل ہیں، اس سے قبل فلپائن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سری لیتو سوبیجانا نے طیارے میں 85 افراد کے سوار ہونے کی اطلاع دی تھی۔

  • ایران نے بدقسمت یوکرینی طیارے کے بلیک باکس سے گفتگو کا ریکارڈ حاصل کرلیا

    ایران نے بدقسمت یوکرینی طیارے کے بلیک باکس سے گفتگو کا ریکارڈ حاصل کرلیا

    تہران: رواں برس ایرانی دارالحکومت تہران میں تباہ ہونے والے یوکرینی مسافر طیارے کے بلیک باکس کی معلومات ایران نے حاصل کرلی ہیں، المناک واقعے میں 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    ایران نے رواں برس تباہ ہونے والے یوکرینی مسافر بردار طیارے کے بلیک باکس سے معلومات حاصل کر لی ہیں جن میں کاک پٹ میں ہونے والی بات چیت کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔

    ایرانی سول ایوی ایشن کے سربراہ کیپٹن توراج دہغانی کا کہنا ہے کہ طیارے کے بلیک باکس میں پہلے دھماکے کے بعد کی صرف 19 سیکنڈ کی بات چیت محفوظ ہے جبکہ دوسرا میزائل 25 سیکنڈ بعد جہاز سے ٹکرایا تھا۔ رپورٹ میں توراج دہغانی کے اس بیان کے حوالے سے تفصیل نہیں دی گئی۔

    تہران کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز بھرنے والے مسافر بردار یوکرینی طیارے کو رواں برس 8 جنوری کو 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا تھا، جہاز کے پرواز بھرنے کے 8 منٹ بعد ہی پہلے میزائل سے اسے نشانہ بنایا گیا جس سے ممکنہ طور پر جہاز میں نصب ریڈیو کو نقصان پہنچا۔

    چند لمحوں بعد دوسرا میزائل لگنے کے بعد زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد جہاز آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگیا اور زمین پر جا گرا۔

    المناک واقعے میں 176 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایرانی شہریوں سمیت یوکرین، کینیڈا، برطانیہ، افغانستان، سوئیڈن اور جرمنی کے شہری شامل تھے۔

    واقعے سے تھوڑی دیر قبل ہی ایرانی میزائلوں نے بغداد میں 2 امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے بعد امریکا ایران تعلقات میں خطرناک موڑ آگیا اور مشرق وسطیٰ میں سخت کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔

    ابتدا میں ایرانی حکام اسے حادثہ قرار دیتے رہے تاہم جلد ہی ایران نے اعتراف کرلیا تھا کہ مسافر طیارے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

    ایرانی سول ایوی ایشن کی جانب سے شائع کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں درج کیپٹن توراج دہغانی کے بیان کے مطابق پہلے دھماکے سے میزائل کے شارپنل جہاز کے اندر تک گئے تھے جس سے ممکنہ طور پر جہاز کے ریکارڈر کو نقصان پہنچا۔

    کیپٹن توراج دہغانی نے بلیک باکس سے حاصل کی گئی کاک پٹ میں بات چیت کی تفصیلات نہیں دیں۔

    توراج دہغانی کا کہنا تھا کہ وائس ریکارڈر سے ڈیٹا حاصل کرنے کے عمل کے دوران ان تمام ممالک کے نمائندگان موجود تھے جن کے شہری طیارہ حادثے میں ہلاک ہوئے تھے، یوکرین، امریکا، فرانس، کینیڈا، برطانیہ اور سویڈن کے نمائندگان بلیک باکس سے تفصیلات حاصل کرنے کے عمل کا حصہ رہے ہیں۔

    بعد ازاں تباہ شدہ طیارے کا بلیک باکس جون کے مہینے میں پیرس بھیجا گیا تھا جہاں مغربی ممالک سے تفتیش کاروں پر مبنی ٹیم اس کا جائزہ لے رہی تھی۔

    گزشتہ ماہ ایران نے واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں اعتراف کیا تھا کہ حادثہ، ائیر ڈیفنس یونٹ کے ریڈار کی غلط سمت کی وجہ سے پیش آیا تھا، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ایئر ڈیفنس یونٹ کے اہلکار نے مرکز سے ہدایات لیے بغیر دو میزائل فائر کیے تھے۔

    مغربی ممالک کے انٹیلی جنس اہلکاروں اور تجزیہ کاروں کے خیال میں ایران نے روسی ساختہ میزائل ایس اے 15 استعمال کرتے ہوئے یوکرینی طیارے کو نشانہ بنایا تھا۔

    ابتدائی رپورٹ میں پاسدارن انقلاب کے ڈیفنس سسٹم کی منتقلی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا تھا جبکہ ایئر پورٹ کے قریبی علاقے میں پاسداران انقلاب کے فوجی اڈے واقع ہیں۔

    سول ایوی ایشن کے سربراہ کیپٹن توراج دہغانی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کرنے اور جہاز کا ریکارڈ حاصل کرنے کا مقصد آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنانا ہے، انہوں نے کہا کہ ایران کی فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کے لیے محفوظ ہیں۔

  • انڈونیشیا : سمندر میں گرنے والے طیارے کے مسافروں کی تلاش تین روز سے جاری

    انڈونیشیا : سمندر میں گرنے والے طیارے کے مسافروں کی تلاش تین روز سے جاری

    جکارتہ : انڈونیشیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے بد قسمت مسافروں کی لاشوں کی تلاش تیز کردی گئی، بلیک باکس ابھی تک نہ مل سکا، برطانوی میڈیا کا کہنا ہے طیارے کو حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

    انڈونیشیا میں تین روز قبل سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے جہاز کے ملبے اور مسافروں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے، نجی ایئر لائن کے طیارے جی ٹی 610 کے بلیک باکس کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن تیز کردیا گیا۔

    ساحل کنارے بیٹھے لواحقین اپنے پیاروں کے زندہ بچنے کی دعائیں مانگ رہے ہیں، لوگوں کا کہنا کہ شاید کوئی معجزہ ہوجائے، ریسکیو حکام نے مسافروں کی باقیات کو اکھٹا کردیا ۔

    جس میں آئی ڈی کارڈز، فونز، کتابیں، کپڑے اور دیگر چیزیں شامل ہیں، برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارہ کو حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

    انڈونیشیا نے دو ماہ پہلے امریکا سے نیا مسافر طیارہ خریدا تھا، گذشتہ پیر کو مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے تیرہ منٹ بعد ہی گر گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: انڈونیشیا، نجی ایئرلائن کا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ، چھ مسافروں‌ کی لاشیں برآمد

    مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق نجی ایئر لائن نے تصدیق کی کہ متاثرہ طیارہ صبح 6 بجے جکارتہ سے سماٹرا کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن اڑان بھرنے کے 13 منٹ بعد ساڑھے تین ہزار فٹ کی بلندی ہر حادثے کا شکار ہوگیا۔

  • طیارہ حادثہ: فرانس کی ٹیم 24 گھنٹے میں پاکستان پہنچے گی

    طیارہ حادثہ: فرانس کی ٹیم 24 گھنٹے میں پاکستان پہنچے گی

    کراچی: حویلیاں میں ہونے والے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے فرانسیسی ٹیم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تحقیقات کےلئے اسلام آباد پہنچے گی‘ فرانسیسی ٹیم سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے ساتھ مشترکہ تحقیقات کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی ٹیم اور اسی آئی بی کے ارکان پیر یامنگل کو بلیک باکس اور وائس ریکارڈر لے کر فرانس روانہ ہوں گے‘ طیارہ حادثے پر فرانسیسی سفارتخانے کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    اس سلسلےمیں میں پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کے ویزے سے متعلق فرانسیسی سفارتخانے نے چوبیس گھنٹے میں ویزا جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیک باکس اور وائس ریکارڈر ڈی کوڈ ہونے کے بعد اس کی تمام تر فائلوں کی کاپی ایس آئی بی کے حوالے کرد ی جائے گی جس کی جانچ کے لئے مزید دو سے تین ہفتے لگیں گے۔

    طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈ کراچی پہنچا دیا گیا

     بلیک باکس اور وائس ریکارڈر کی ڈی کوڈ ہونے کے بعد جو ڈیٹا آئے گا اس کی روشنی میں ہی تحقیقات میں پیش رفت ہوسکے گی۔

    یاد رہے کہ 7 دسمبر کی شام چترال سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے661 حویلیاں کے نزدیک حادثے کاشکار ہوگئی تھی ‘ جہاز میں عملے سمیت 47 افراد سوار تھے۔

    حادثے میں معروف نعت خواں اور اے آروائی کے ٹی وی ہوسٹ جنید جمشید اپنی اہلیہ سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔ تمام افراد کی شناخت کاعمل ڈی این کے ذریعے جار ی ہے۔

  • طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈ کراچی پہنچا دیا گیا

    طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈ کراچی پہنچا دیا گیا

    کراچی: حویلیاں میں حادثے کے شکار طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈر کراچی پہنچا دیا گیا، جسے فرانس بھیجا جائےگا ساتھ ہی طیارہ بنانے والی فرانسیسی کمپنی نے پی آئی اے کو تحقیقات میں مدد کی پیشکش کردی۔

    سانحہ حویلیاں حادثہ تھا یا غفلت ادارے اس بات کی کھوج میں ہیں،بدقسمت طیارے کے بلیک باکس اور وائس ریکارڈر کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے کراچی لایا گیا، جسے پیرس بھجوایا جائے گا، پی آئی اے اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کی ٹیم کے ارکان بلیک باکس اور وائس ریکارڈر لے کر فرانس جائیں گے۔

    طیارہ بنانے والی فرانسیسی کمپنی حادثے کی تحقیقات میں مدد کے لیے تیار ہے،پی آئی اے سے اجازت ملنے کے بعد اے ٹی آر کمپنی تحقیقات کے لیے 5 رکنی ٹیم پاکستان بھیجےگی، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ٹیم ایس آئی بی سے ملاقاتیں کرے گی۔

    پاک فوج،سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کی ٹیموں نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

    ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہو،پی آئی اے کا بد قسمت اے ٹی آر طیارہ حویلیاں کے نزدیک گر کر تباہ ہوا تھا حادثے میں جنید جمشید سمیت 47 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے صلاح الدین کے مطابق ٹیم کے ارکان کے ویزے اور کاغذات کی تیاری جاری ہے جیسے ہی کام مکمل ہوگا بلیک باکس اور وائس ریکارڈ فرانس بھیج دیا جائےگا، ان کے ہمراہ پی آئی اے کی ٹیم اور بورڈ کے ارکان بھی موجود ہیں، کمپنی ان دونوں کو ڈی کوڈ کرے گی جس کے بعد پتا چل جائے گا کہ کاک پٹ میں پائلٹس کی آپس میں گفتگو، پائلٹس کی کنٹرول ٹاور سے گفتگو کیا تھی سب کچھ سامنے آجائے گا جس سے صورتحال واضح کی حادثہ کیوں پیش آیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈی کوڈ ہونے کے عمل میں کئی دن لگیں گے، جو کچھ بھی ڈی کوڈ ہوگا کمپنی وہ ڈیٹا پی آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کردے گی، سیفٹی بورڈ تحقیقات کررہا ہے اور وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش کرچکا ہے جس میں مزید پیش رفت جاری ہے۔

    رپورٹر کے مطابق اے ٹی آر کی فرانسیسی کمپنی نے پی آئی اے کو تحقیقات کی پیشکش کرتے ہوئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا عندیہ دیا ہے۔