Tag: black coffee

  • سیاہ بچے کی پیدائش پر بلیک کافی ذمہ دار

    سیاہ بچے کی پیدائش پر بلیک کافی ذمہ دار

    واشنگٹن : امریکا سفید فام شخص نے سیاہ بچے کی پیدائش پر بیوی کو ذمہ دار ٹہرا دیا، جواب میں سفید فام بیوی نے سیاہ بچے کی پیدائش کافی کا نتیجہ قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ساؤتھ فلوریڈا میں واقع ایس ایف باپتس نامی اسپتال میں انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں 22 سالہ سفید فام خاتون اینی کوکلیڈو کے ہاں خوبصورت بچے نے جنم لیا۔

    مقامی خبر رساں ادارے نے اینی کوکلیڈو کے سفید فام شوہر نے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ جب ڈاکٹرز نے میرے نومولود بچے کو میرے ہاتھوں میں دیا تو میں یہ دیکھ کر حیران رہ کہ میرا بچہ سیاہ تھا۔

    شوہر نے بتایا میں نے اپنی اہلیہ اینی سے واضحات طلب کرتے ہوئے کہا کہ میں نسل پرست نہیں ہوں اور نہ ہی بچے کا رنگ میرے لیے باعث پریشانی ہے لیکن تم نے مجھے دھوکا دیا ہے؟ جس پر میری بیوی نے جواب دیا کہ میں نے دھوکا نہیں دیا بچے کا سیاہ ہونا آپ کے بلیک کافی پینے کا نتیجہ ہے۔

    آپ بغیر دودھ اور چینی کے بے تحاشا بلیک کافی پیتے تھے اس لیے اس کا رنگ بھی کافی کا جیسا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ شوہر جو بہت زیادہ بلیک کافی پیتے ہیں اور ڈبل روسٹ ایسپریسو کا استعمال کرتے ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیوی قصوروار ہے۔

    شوہر کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کو 8 ماہ ہوچکے ہیں جو میرے لئے ایک لمبہ عرصہ ہے اور یہ حقیقت ہے کہ مجھے بلیک کافی بہت پسند ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں سارا دن بہت کڑک کافی پیتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میری اہلیہ درست کہہ رہی ہے، مجھے ڈی ای اے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں دکھائی دیتی ہے۔

    دوسری جانب اہلیہ نے انٹرویو دینے سے انکار کردیا۔

  • سیاہ کافی پینے والے نفسیاتی مریض ہو سکتے ہیں

    سیاہ کافی پینے والے نفسیاتی مریض ہو سکتے ہیں

    کافی کے شوقین افراد سردی اور گرمی ہر موسم میں اسے پیتے ہیں اور ہر شخص علیحدہ قسم کی کافی پینا پسند کرتا ہے، حال ہی میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے سیاہ اور اسٹرونگ کافی پینے والے ذہنی خلل کا شکار افراد ہو سکتے ہیں۔

    امریکا میں کی جانے والی تحقیق میں دیکھا گیا کہ وہ افراد جو مختلف فلیورز کی جگہ تلخ ذائقے پسند کرتے ہیں ان میں نفسیاتی الجھنوں، خود پسندی اور اذیت رسانی کا رجحان پایا جاتا ہے۔

    اس کے برعکس دودھ اور مٹھاس سے بھری کافی پینے والوں میں لچک، ہمدردی اور تعاون کا جذبہ زیادہ ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں: آپ کی پسندیدہ کافی آپ کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی نہ صرف صحت پر بے شمار مفید اثرات مرتب کرتی ہے بلکہ یہ موڈ اور مزاج پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔

    تحقیق میں کہا گیا کہ مختلف ذائقے کی کافی پینے کی عادت گھریلو ماحول اور ثقافت سے متاثر ہوتی ہے۔ بعض افراد وہ ہی کافی پیتے ہیں جس کا رجحان وہ بچپن سے اپنے گھر میں دیکھتے ہیں۔

  • سیاہ کافی کے حیرت انگیز فوائد

    سیاہ کافی کے حیرت انگیز فوائد

    سردیوں کا موسم ہے اور ایسے موسم میں گرم مشروبات کی طلب بے حد بڑھ جاتی ہے۔ حتیٰ کہ وہ افراد جو عام دنوں میں چائے کافی پینا پسند نہیں کرتے وہ بھی اس موسم میں چائے یا کافی سے حرارت حاصل کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

    کچھ افرد سیاہ کافی کو سخت ناپسند کرتے ہیں۔ بغیر چینی کی تلخ کافی پینے میں تو مشکل لگتی ہے لیکن درحقیقت اس کے بے شمار فائدے ہیں جنہیں پڑھنے کے بعد آپ بھی ہر روز سیاہ کافی پینا چاہیں گے۔


    جگر کے لیے فائدہ مند

    کیا آپ جانتے ہیں کسی بھی مشروب سے زیادہ کافی جگر کے لیے فائدہ مند ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ 3 سے 4 کپ کافی پینے والے افراد میں جگر کے مختلف امراض کا خطرہ 80 فیصد کم ہوجاتا ہے جبکہ ان میں جگر کا کینسر ہونے کے امکانات بھی بے حد کم ہوجاتے ہیں۔


    دماغی امراض میں کمی

    سیاہ کافی آپ کے دماغ میں ڈوپامائن نامی مادے کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے۔ یہ مادہ آپ کے دماغ کو جسم کے مختلف حصوں تک سنگلز بھجنے کے لیے مدد فراہم کرتا ہے۔

    ڈوپامائن میں اضافے سے آپ پارکنسن جیسی بیماری سے بچ سکتے ہیں۔ اس بیماری کا شکار افراد کے اعصاب سست ہونے لگتے ہیں اور ان کی چال میں لڑکھڑاہٹ اور ہاتھوں میں تھرتھراہٹ ہونے لگتی ہے۔

    یہی نہیں ڈوپامائن کی زیادتی اور دماغی خلیات کا متحرک ہونا آپ کو بڑھاپے کے مختلف دماغی امراض جیسے الزائمر اور ڈیمینشیا سے بچا سکتا ہے۔


    کینسر کا امکان گھٹائے

    ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 3 سے 4 کپ کافی پینے والے افراد میں مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ کافی جگر کے کینسر سمیت آنت اور جلد کے کینسر کے خطرات میں بھی کمی کرتی ہے۔


    ڈپریشن سے نجات

    طبی ماہرین کافی کو پلیژر کیمیکل یعنی خوشی فراہم کرنے والا مادہ کہتے ہیں۔ چونکہ کافی آپ کے دماغی خلیات کو متحرک اور ڈوپامائن میں اضافہ کرتی ہے لہٰذا آپ کے دماغ سے منفی جذبات پیدا کرنے والے عناصر کم ہوتے ہیں اور آپ کے ڈپریشن اور ذہنی تناؤ میں کمی آتی ہے۔


    ذہانت میں اضافہ

    کافی میں موجود کیفین آپ کے نظام ہضم سے خون میں شامل ہوتی ہے اور اس کے بعد یہ آپ کے دماغ میں پہنچتی ہے۔

    وہاں پہنچ کر یہ آپ کے دماغ کے تمام خلیات کو متحرک کرتی ہے نتیجتاً آپ کے موڈ میں تبدیلی آتی ہے اور آپ کی توانائی، ذہنی کارکردگی اور دماغی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔


    امراض قلب میں کمی

    ایک تحقیق کے مطابق دن میں 2 سے 3 کپ کافی پینا دن میں کچھ وقت چہل قدمی کرنے کے برابر ہے۔ یہ فالج اور امراض قلب کے خطرے میں بھی کمی کرتی ہے۔


    ذیابیطس کا خطرہ گھٹائے

    سیاہ کافی آپ میں ذیابیطس کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے۔ لیکن اگر آپ اپنی کافی میں کریم اور چینی ملائیں گے تو یہ بے اثر ہوجائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اب گرمیوں بھی کافی کا استعمال آسان

    اب گرمیوں بھی کافی کا استعمال آسان

    کافی دنیا کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے مشروب میں سے ایک ہے لیکن پاکستان جیسے ملک میں موسمِ گرما میں کافی پانی انتہائی دل گردے کا کام ہے لیکن اب کافی کے مداحوں کے لئے ایک خوشخبری ، کالڈ کافی نا صرف یہ کہ خوش ذائقہ ہوتی بلکہ اس کے طبی فوائد بھی ہوتے ہیں۔

    ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ گرم کی بجائے کولڈکافی پینے کے فوائد زیادہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کولڈ کافی ذائقہ میں مزیدار ہوتی ہے اور گرم کافی کی نسبت یہ صحت پرمثبت اثرات رکھتی ہے۔بریو کافی دیگر طریقوں سے بنائی گئی کافی سے بہت بہتر ہے۔

    اجزاء

    ٹھنڈا دودھ 2 کپ
    کافی 2 چائے کے چمچ
    چینی 4 کھانے کے چمچ
    پھینٹی ہوئی آئس کریم 4 اسکوپ
    پانی آدھا کپ

    ترکیب

    آدھا کپ پانی میں 4 کھانے کے چمچمے چینی اور دو چائے کے چمچے کے برابر کافی ابال کر اچھی طرح پھینٹیں اورٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ اب ۲ کپ ٹھنڈا دودھ اور 1/2 کپ پھینٹی ہوئی کریم کو بلینڈر میں ڈال کراچھی طرح بلینڈ کریں۔

    آپ کی کولڈ کافی تیار ہے گلاس میں نکال کر آئس کریم کی ٹاپنگ کے ساتھ مہمانوں کے پیش کیجئے۔