Tag: Black List

  • امریکی پابندیوں پر روس کا منہ توڑ جواب

    امریکی پابندیوں پر روس کا منہ توڑ جواب

    روس نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ سمیت 29 اہم امریکی شخصیات کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ روس نے 29 امریکی شہریوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے جن میں امریکی نائب صدر کملا ہیرس، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سمیت اعلیٰ حکام، کاروباری شخصیات، ماہرین اور نامہ نگاروں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ امریکی حکام کی بیویاں بھی شامل ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ روس کی جانب سے یہ امریکی پابندیوں میں مسلسل توسیع کے جواب ہے جو جو بائیڈن کی انتظامیہ نے روسی عہدیداروں، ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ تاجروں، سائنسدانوں اور فنکاروں پر عائد کی تھیں، جس کے ردعمل میں روس نے یہ پابندیاں نافذ کی ہیں۔

    روس کے اس حالیہ فیصلے کے مطابق مجموعی طور پر 29 امریکی بشمول اعلیٰ حکام، تاجر، ماہرین اور رپورٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ روسوفوبک ایجنڈا کے ساتھ ساتھ متعدد اعلیٰ عہدے داروں کی بیویوں کو بلیک لسٹ کیا جا رہا ہے۔

    وزارت نے مزید کہا کہ روسی بلیک لسٹ کی نئی توسیع کے بارے میں ایک اور اعلان جلد ہی کیا جائے گا، جو کہ امریکی دشمنانہ اقدامات کے جوابی اقدامات کے حصے کے طور پر ہوگا۔

    واضح رہے کہ امریکا نے اہم روسی شخصیات کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں روسی صدر پیوٹن کی بیٹیوں پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

    اس حوالے سے امریکی حکام کا دعویٰ تھا کہ صدر پیوٹن کی بیٹی کترینا تیخونووا ایک ٹیکنالوجی کمپنی کی سربراہ ہیں، جو روسی دفاعی صنعت کو مدد فراہم کرتی ہے، جب کہ دوسری بیٹی ماریہ ورونوٹسوا سرکاری فنڈز پر چلنے والے جینیاتی تحقیق کے پروگراموں کی سربراہی کرتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: پیوٹن کی بیٹیوں پر بھی پابندیاں عائد

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک سینیئر امریکی عہدے دار کا کہنا تھا کہ پیوٹن کے اثاثے ان کے خاندان کے افراد کی آڑ میں چھپائے گئے ہیں۔

  • سعودی عرب : غیرملکی کارکنان بلیک لسٹ کیوں ہوتے ہیں؟

    سعودی عرب : غیرملکی کارکنان بلیک لسٹ کیوں ہوتے ہیں؟

    سعودی عرب میں اقامہ قوانین پر عمل کرنا مملکت میں رہنے والے تمام غیرملکی کارکنوں کے لیے ضروری ہے، خروج وعودہ "ایگزٹ ری انٹری” مخصوص مدت کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔

    خروج وعودہ کے لیے دی گئی مدت کے دوران واپس نہ آنے کی صورت میں ایسے کارکنوں کو محدود مدت کے لیے بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے۔

    خروج وعودہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو "خرج ولم یعد” کی کیٹگری میں شامل کیا جاتا ہے، خروج وعودہ کی خلاف ورزی پرپابندی کا اطلاق صرف غیرملکی کارکنوں پر ہی ہوتا ہے یہ پابندی کارکنوں کے اہل خانہ پرلاگو نہیں ہوتی۔

    جوازات کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا ’خروج وعودہ کی خلاف ورزی "خرج ولم یعد” کو کفیل کینسل کرانے کا مجاز ہے ؟

    اس حوالے سے جوازات کا کہنا تھا کہ خروج وعودہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والوں کو "خرج ولم یعد” کی کیٹگری میں شامل کیا جاتا ہے۔

    ایسے افراد جو "خرج ولم یعد” کی کیٹگری میں شامل ہوجاتے ہیں انہیں مملکت میں تین برس کے لیے بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے وہ افراد کسی دوسرے ورک ویزے پرممنوعہ مدت کے دوران سعودی عرب نہیں آسکتے۔

    واضح رہے خرج ولم یعد کی اصطلاح ایسے افراد کےلیے مخصوص کی گئی ہے جو خروج وعودہ یعنی ایگزٹ ری انٹری پرجا کر واپس نہیں آتے۔

    خروج وعودہ کی خلاف ورزی کا شمار ایگزٹ ری انٹری کی آخری تاریخ کے ایک ماہ بعد کیا جاتا ہے۔ جوازات کے قانون کے مطابق سپانسر کو بھی یہ اختیار ہے کہ خروج وعودہ پرجانے والا کارکن اگرمقررہ مدت کے دوران واپس نہ آئے تو اسے مذکورہ کیٹگری میں شامل کردے۔

    جوازات کے خود کارسسٹم کے تحت خروج وعودہ کی مدت ختم ہونے کے چھ ماہ بعد کارکن کو مذکورہ کیٹیگری میں شامل کیاجاتا ہے۔

    امیگریشن قانون کے تحت ایسے افراد جنہیں خروج وعودہ کی خلاف ورزی کے حوالے سے متعلقہ زمرے میں شامل کیا جاتا ہے ان کے سٹیٹس کو اسپانسر بھی تبدیل نہیں کرسکتا۔

    اس حوالے سے جوازات کی جانب سے یہ سہولت دی گئی ہے کہ مذکورہ زمرے میں آنے والے افراد کے سپانسر اگر چاہییں تو وہ انہیں دوسرا ویزہ جاری کرانے کے بعد ممنوعہ مدت کے دوران مملکت بلا سکتے ہیں بصورت دیگرایسے افراد جو خرج ولم یعد کی کیٹگری میں شامل کیے جاتے ہیں وہ ممنوعہ مدت گزرنے کے بعد ہی دوسرے کفیل کے ورک ویزے پر مملکت آسکتے ہیں۔

    خیال رہے بعض افراد ممنوعہ مدت کوشمار کرنے میں بنیادی غلطی کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سعودی عرب آتے ہی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا جاتا ہے۔

    ممنوعہ مدت میں اگرچند دن بھی باقی ہوں توانہیں مملکت آنے کی اجازت نہیں ہوتی اس لیے خروج وعودہ قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ سعودی عرب میں مروجہ کیلنڈر کے حساب سے مدت کا تعین کریں تاکہ کسی مشکل صورتحال میں مبتلا نہ ہوں۔

  • شہباز شریف اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے سرگرم

    شہباز شریف اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے سرگرم

    لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف کی جانب سے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے لیے عدالت میں پٹیشن دائر کی گئی ہے۔شہباز شریف کی جانب سے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔

    شہبازشریف کی جانب سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے، جس میں استدعا کی گئی گئی ہے کہ ان کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے۔

    درخواست میں شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مجھے آشیانہ اقبال ریفرنس، رمضان شوگر ملز ریفرنس میں عدالت سے ضمانت ملی، جس کے بعد بیرون ملک گیا اور پھر وطن واپس بھی آگیا۔

    درخواست گزار کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، وفاقی حکومت کو درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ سےنکالنے کا حکم دیا جائے۔

  • روس نے امریکہ کیخلاف جوابی کارروائی کا بڑا فیصلہ کرلیا

    روس نے امریکہ کیخلاف جوابی کارروائی کا بڑا فیصلہ کرلیا

    ماسکو : روس نے امریکہ سے اس کے سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے بعد جوابی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے، اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ روس نے امریکا سمیت دیگر ممالک کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ ماسکو غیر دوستانہ ممالک کی فہرست ترتیب دے رہا ہے اور ظاہر ہے کہ امریکہ کو بھی اس فہرست میں رکھا جارہا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلیک لسٹ کرنے کا روسی فیصلہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حالیہ غیر دوستانہ اقدامات کے جواب میں ہے۔

    گزشتہ روز نشر ہونے والے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی طرف سے غیر دوستانہ اقدامات کے بعد ان ممالک کی فہرست بنانے پر کام شروع ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ غیر دوست ممالک کون سے ہیں؟ ان کی فہرست اب تیار کی جارہی ہے۔

    زاخارووا نے اس فہرست میں شامل کسی دوسرے ملک کا نام لئے بغیر کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کرسکتی ہوں اس بلیک لسٹ میں امریکہ ضرور ہوگا۔

    زاخارووا نے مزید کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے حال ہی میں دستخط کیے گئے ایک فرمان کے مطابق جن ممالک کو “غیر دوست” ممالک قرار دیا گیا ہے وہ روسی شہریوں کو اپنے سفارتی اور قونصلرانہ مشن میں کام کرنے کے لئے ملازمت پر نہیں رکھ پائیں گے۔

    یاد رہے اپریل کے وسط میں امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے 10 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کے حکم کے بعد ماسکو اور واشنگٹن کے مابین ایک تازہ سفارتی محاز کھل گیا ہے جس میں امریکہ نے کریملن پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت اور گزشتہ سال کے سولر ونڈس سائبر جاسوسی کے واقعے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ڈیڑھ ہفتہ قبل امریکا نے ہیکنگ اور انتخابات میں مداخلت کے الزام میں روس کی متعدد کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کی تھیں اس کے علاوہ دس سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا تھا۔ ان میں روسی انٹلیجنس سروسز کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

    امریکہ کے اس اقدام پر روس نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ بھی اس کے جواب میں بھرپور جارحانہ جواب دے گا۔ روس نے امریکی پابندیوں کا جلد جواب دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ دو جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ کر رہا ہے۔

  • پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے  کے سلسلے میں اہم مذاکرات اور پیشرفت

    پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے سلسلے میں اہم مذاکرات اور پیشرفت

    اسلام آباد: پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے سلسلے میں اہم پیشرفت ہوئی، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ایشیا پیسیفک ٹیم کے پاکستانی حکام سے مذاکرات ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ایشیا پیسیفک ٹیم نے پاکستانی وزارت خزانہ، نیب، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، اور سیکیورٹی اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔

    پاکستانی حکام سے ہونے والے مذاکرات میں منی لانڈرنگ، دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کےاقدامات کا جائزہ لیا گیا، ایس ای سی پی، نیب، اینٹی نارکوٹکس فورس کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    قبل ازیں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے وفد نے 13 اگست کو ملکی دارالحکومت اسلام آباد کا دورہ کیا تھا اور اقدامات کے لیے کئی نکات بھی پیش کیے تھے اور نکات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں پاکستان کو بلیک لسٹ کیے جانے کا بھی عندیہ دیا تھا۔


    پاکستان کو کیا اقدامات کرنے ہیں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے نکات


    بعد ازاں ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ نکات میں جن پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے وہ یہ ہیں کہ ‎منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیےجائیں، ‎کراس بارڈرکیش کی صورت میں کی جانیوالی منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات ہونے چاہیئیں۔

    خیال رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاکس فورس کے نکات میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ یو این سیکیورٹی کونسل کی پابندی والی تمام جماعتوں کے خلاف ایکشن لیا جائے، جبکہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے نکات پر عمل نہ کیا تو اسے بلیک لسٹ کیا جاسکتا ہے۔

  • امریکی وزراء کو بلیک لسٹ کرنے کی فہرست تیار ہے، ترکی کا رد عمل

    امریکی وزراء کو بلیک لسٹ کرنے کی فہرست تیار ہے، ترکی کا رد عمل

    واشنگٹن/انقرہ : امریکا کی جانب سے ترک وزراء پر پابندی عائد کیے جانے پر ترک حکام نے کہا ہے کہ ’امریکا نے جارحانہ رویہ ترک نہیں کیا تو ترکی کے پاس امریکی وزراء کی طویل فہرست موجود ہے جنہیں کالعدم کیا جاسکتا ہے‘۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی میں امریکی پادری اینڈریو براؤنسن کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرنے والے ترک وزیر قانون و انصاف عبدالحمید گل اور وزیر داخلہ سلیمان سویلو پر امریکا نے پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ترکی فورسز کی زیر حراست امریکی پادری اینڈریو براؤنسن پر سنہ 2016 کی ناکام فوجی بغاوت میں مبینہ دہشت گردی اور کالعدم سیاسی گروپ سے تعلقات کا الزام ہے۔

    امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سینڈر نے کہا ہے کہ ’ہمیں یقین ہے کہ متاثرہ پادری اینڈریو براؤنسن کے ساتھ غیر منصفانہ اور ظالمانہ رویہ اختیار کیا جارہا ہے‘۔

    سارا سینڈر کا کہنا تھا کہ ’ہمیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے پادری براؤنسن پر لگائے جانے والے الزامات ثابت ہوسکیں‘۔

    وائٹ ہاوس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ’امریکی پادری کی گرفتاری میں ترکی کے دو وزیروں نے اہم کردار ادا کیا تھا‘ حکام نے امریکا میں موجود ترک وزیروں کی املاک اور اثاثے منجمد کردیے گیے ہیں اور امریکی شہریوں کو مذکورہ وزیروں کے ساتھ تجارت کو بھی ممنوع قرار دیا ہے۔

    سارا سینڈر کا کہنا تھا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پادری کے معاملے پر ترک ہم منصب سے بارہا بات چیت کی گئی ہے، لیکن ترکی کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

    دوسری جانب ترکی نے وفاقی وزراء پر پابندی عائد کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ امریکا کی جانب سے پادری اینڈریو براؤنسن کی آزادی کا مطالبہ کسی صورت قبول نہیں کیوں کہ مذکورہ پادری نے ترکی کے دشمنوں کا ساتھ دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز ترکی کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ہم امریکا سے پادری کے معاملے پر لیے گئے غلط فیصلے سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔

    ترک وزارت خارجہ کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ ’ترک حکام امریکا کا جارحانہ رویہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے‘۔

    امریکا کی طرف سے ترک وزراء پر پابندیوں کے اعلان کے بعد ترک وزارت خارجہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس بھی امریکی عہدیداروں کی ایک طویل فہرست موجود ہے جنہیں ہم بلیک لسٹ کرسکتے ہیں۔ ان میں کئی سینیر امریکی وزراء بھی شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں آنے کا کوئی امکان نہیں، مشیر خزانہ

    پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں آنے کا کوئی امکان نہیں، مشیر خزانہ

    اسلام آباد: مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے پر عائد کردہ تمام الزامات کی تردید کرتے ہیں، پاکستان کا فنانشل ایکشن ٹاکس فورس( ایف اے ٹی ایف) کی بلیک لسٹ میں آنے کا کوئی امکان نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم نے ایف اے ٹی ایف کو تحریری طور پر آگاہ کیا، اقدامات بھی کیے، خواجہ آصف کے ساتھ کئی ممالک کا دورہ کر کے اپنا موقف واضح کیا، ہم نے دنیا پر واضح کر دیا  دہشت گرد گروپس پہلے ہی ختم ہوچکے ہیں۔

    امریکی کوششیں ناکام، پاکستان کانام دہشت گردی کی فنڈنگ کرنے والے ممالک میں شامل نہیں

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اے ایف ٹی ایف حکام کو آگاہ کیا ہے کہ ہمیں سیاسی طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے، عملی میدان میں ہمیں بہت مسائل کا سامنا ہے، ادارے کو تمام پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا، ان کا مقصد دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنا ہے، ہم نے تحریری طور یقین دہائی کرا دی ہے، ایکشن پلان بھی تیار کر رہے ہیں جو مارچ سے مئی کے درمیان بھجوا دیں گے۔

    مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 2008 سے 2010 تک بلیک لسٹ کیا گیا تھا، بعد ازاں 2012 سے 2015 تک دوبارہ بلیک لسٹ میں رکھا گیا، ماضی میں پاکستان کو گرے لسٹ میں بھی ڈالا گیا، بھارت امریکا کا گٹھ جوڑ کا مقصد پاکستان کو ہر صورت دوبارہ گرے لسٹ میں ڈالنا ہے۔

    ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے لیے سرگرم

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کا ممبر نہیں البتہ اس کے ذیلی ادارے ایشیا پیسیفک گروپ کا حصہ ضرور ہے۔

    واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف 1989 میں‌ قائم ہونے والا ایک بین الحکومتی ادارہ ہے، جس کے ارکان کی تعداد 35 ہے، جن میں امریکا، برطانیہ، چین، انڈیا اور دیگر شامل ہیں، البتہ پاکستان تنظیم کا رکن نہیں ہے۔

    اس ادارے کا مقصد عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے جامع اور مربوط قانونی اور عملی اقدامات کرنا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سکھ یاتری بن کرآنے والا مشکوک بھارتی شہری ملک بدر

    سکھ یاتری بن کرآنے والا مشکوک بھارتی شہری ملک بدر

    لاہور: سکھ یاتریوں کا روپ دھار کر آنے والے بھارتی شہری کو واہگہ بارڈر پر امیگریشن حکام نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد گرفتار کر کے واپس بھارت بھیج دیا، گورمیت سنگھ مشکوک سرگرمیوں کے باعث پہلے ہی بلیک لسٹ تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر الماس خان کے مطابق بابا گورو نانک کے جنم دن کے موقع پر پہلے ہی پاکستان کی جانب سے مشکوک قرار دییے جانے والے شخص کو واہگہ بارڈر کے مقام پر کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران گرفتار کر کے ملک بدر کردیاگیا۔

    ss-2

    بھارتی شہری کے پاکستان میں داخلے پر پابندی تھی اُس نے گورو نانک  کے جنم دن کے موقع پر یاتری کی حیثیت سے پاکستان کا ویزا حاصل کیا اور آج صبح مذہبی رسومات کے لیے آنے والے 900 سکھوں کے ساتھ واہگہ کے راستے پاکستان میں داخل ہوا۔

    واہگہ پر تعینات ایف آئی اے حکام نے مسافروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال شروع ہوئی تو گورمیت سنگھ امیگریشن حکام سے بچنے میں ناکام رہا اور جعلی کاغذات کی نشاندہی پر پکڑا گیا۔

    ایف آئی اے حکام نے گورمیت سنگھ کو گرفتار کرکے واہگہ کے راستے واپس بھارت بھیج دیا ہے۔ حکام نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ گورمیت سنگھ کو مشکوک نقل و حرکت پر بلیک لسٹ قرار دیا گیا تھا جس کے بعد اُس نے سکھ یاتریوں کا بھیس بدل کر دوبارہ پاکستان میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی ۔

    خیال رہے کہ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 548 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔

    اس ضمن میں آج صبح بھارت سے پہلی ٹرین 900 یاتریوں کو لے کر پاکستان میں داخل ہوئی جس کے دوران مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے ملک بدر کردیا گیا۔

    سکھ یاتریوں کے بھیس  میں داخل ہونے والے بھارتی شہری گورمیت سنگھ کی مشکوک نقل وحرکت کو دیکھتے ہوئے پاکستانی حکومت نے اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل کردیا تھا تاہم اس بار اُس نے سکھوں کا روپ دھارا اور پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔