Tag: black mailer

  • بلیک میلنگ میں ملوث اے این ایف کا سابق انسپکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار

    بلیک میلنگ میں ملوث اے این ایف کا سابق انسپکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار

    پشاور : بلیک میلنگ میں ملوث اے این ایف کا سابق انسپکٹر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ملزم نے یوتھ کونسلر سے پانچ لاکھ روپے رشوت کے عوض وصول کئے۔

    تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے کارروائی کرکے بلیک میلنگ میں ملوث  اینٹی نارکوٹکس فورس کے سابق انسپکٹر  کو  رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    ملزم سیف الرحمان مردان کے رہائشی یوتھ کونسلر مدثر کو بلیک میل کر رہاتھا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے یوتھ کونسلر سے دس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جو5لاکھ پر فائنل ہوا تھا۔

    مدثر نے سعودی عرب میں بھائی کیلئے کپڑے چکدرہ کے رہائشی کے ہاتھوں بھجوائے تھے، چکدرہ کارہائشی پشاور ایئرپورٹ پر منشیات کے الزام میں گرفتار ہوا تھا۔

    ذرائع کے مطابق سیف الرحمان یوتھ کونسلر مدثر کو بلیک میل کرتارہا کہ آپ بھی اس کے ساتھی ہیں، سیف الرحمان نے دوران تفتیش دو اے ایس آئیز کا بھی نام بتایا، ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے مزید تفتیش کیلئے اے این ایف سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ مسافر گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر کے قبضے سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔ ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

    اس سے قبل بھی گزشتہ ہفتے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔

  • سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

    سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

    اسلام آباد : سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو ایف آئی نے دھر لیا، ساہیوال کا عثمان لڑکیوں کو ہراساں کر کے رقم بٹورتا تھا، پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے عثمان کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا، گھر والوں کی مرضی سے شادی کیوں کی ؟ لڑکی سے رقم کا تقاضا کرکے ملاقات کے لیے ساہیوال بلانے والے نوجوان کو خاتون نے بے وقوف بنا کرگرفتار کروا دیا۔

    سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے عثمان نے لڑکی سے رقم کا تقاضا کرکےساہیوال بلایا تھا، لڑکی نے اپنی جگہ ایف آئی اے ٹیم کو بھیج دیا، جس نے بلیک میلر کو دھرلیا۔

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان خاتون سے لاکھوں روپے اور زیور بٹورچکا ہے۔ ملزم سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد ہوا ہے۔

    ملزم کے موبائل سے دیگر لڑکیوں کے کیسز کا بھی پتا چلا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ملزم عادی بلیک میلر ہے۔ ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا۔

    علاوہ ازیں اسلام آباد میں ایف آئی نے لوگوں سے فراڈ کرنے والے دو ملزمان پکڑلیے۔ ملزمان خود کو اہم وزارتوں کا نمائندہ ظاہر کر کے لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں۔

  • فیصل آباد میں فیس بک بلیک میلرفیس بگڑوابیٹھا

    فیصل آباد میں فیس بک بلیک میلرفیس بگڑوابیٹھا

    فیصل آباد : فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا اپنا فیس بگڑوا بیٹھا، بھاگنےکی کوشش توکی لیکن لڑکی کےگھروالوں کےہتھےچڑھ گیا۔ اورپھرتھپڑوں لاتوں اورمکوں سےخوب تواضع کی گئی۔

    سڑک پرپٹائی دیکھنےوالوں کارش لگ گیا،کسی نے چھڑانے کی کوشش  تک نہ کی۔ بلکہ جس کو بھی اس واقعے کاعلم ہوا۔ اس نے بھی ایک ایک ہاتھ جڑدیا۔،

    تفصیلات کے مطابق پیپلزکالونی کےگورنمنٹ ڈگری کالج کا طالب علم عقیل فیس بک سے لڑکیوں کی تصویریں ڈائون لوڈ کر کےبلیک میل کرتا تھا ۔

    چند روز قبل ایک لڑکی کی تصویر فیس بک سے ڈاؤن لوڈ کی، اس تصویر کو نازیبا انداز میں بنا کر لڑکی کے گھر والوں سے  پچاس ہزارروپےطلب کئے ۔

    لڑکی کےگھروالوں نے اسے کمال ہوشیاری سے  محلہ خالصہ کالج کے سامنےبلایا اورپھراس کےہوش اڑادیے، نوجوان کونانی یاد دلاکراورمعافی منگواکرچھوڑدیا گیا۔