Tag: black mailing

  • کراچی : فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم پکڑا گیا، ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے شہری کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عاصم ایک شہری کی بیٹی کو سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم نے درخواست گذار کی بیٹی کی تصویریں سوشل میڈیا پر جاری کردی تھیں جس کے بعد مدعی کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کیس رجسٹر کرکے کارروائی کا آغاز کردیا تھا۔


    FIA arrests man blackmailing on Facebook by arynews

    بعد ازاں ایف آئی اے نے ملزم عاصم کو کراچی سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مذید تفتیش بھی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ انٹرنیٹ کے غلط استعمال اور اس کے ذریعے ہونے والے جرائم کی روک تھام کے لیے وفاقی وزیر برائے ٹیکنالوجی کی جانب سے پیش کیا گیا سائبر کرائم بل برائے 2016 سینیٹ میں تحفظات کی یقین دہانی کے بعد منظور کیا گیا تھا۔

     

  • خاتون کو بلیک میل کرنے والے تین ملزمان گرفتار

    خاتون کو بلیک میل کرنے والے تین ملزمان گرفتار

    ملتان : پولیس نے خاتون سے زیادتی کی وڈیو بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا،پانچ ملزمان شادی شدہ خاتون کو بلیک میل کر کے تین ماہ تک ذیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقہ بوہڑ گیٹ کی رہائشی خاتون کو اس کا محلہ دار مدثر دھوکے سے اپنے دوست مظہر کی موبائل شاپ پر لے گیا اور اس کی عریاں ویڈیو بنالی۔ بعدازاں دونوں ملزمان نے ویڈیو اپنے دوستوں کو دے دی۔

    جنہوں نے خاتون کو بلیک میل کر کے تین ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر متاثرہ خاتون نےتھانہ بوہڑ گیٹ میں واقعہ کا مقدمہ درج کروا دیا۔

    پولیس نے ملزمان مظہر،عاشق،عبدالرحمان،منیر اور جاوید کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم مدثر کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • ملک ریاض کو بلیک میل کر نے والوں کیخلاف مقدمہ درج

    ملک ریاض کو بلیک میل کر نے والوں کیخلاف مقدمہ درج

    لاہور : بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کو بلیک میل کر نے والے تین ملزمان کے خلاف عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملک ریاض کو بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت کے حکم پرکرنل (ر) طارق، کرنل (ر) خالد اور ڈاکٹر شفیق کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بلیک میل کرنے والوں کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست لوہی بھیر کے تھانے میں جمع کرو ا ئی گئی تھی جس کے ساتھ بھتہ وصول کرنے کے ثبوت بھی لگائے گئے ہیں۔

    درخواست میں کہا گیاتھا کہ بلیک میلرز نے ان کیخلاف ارسلان افتخار کا نام استعمال کرکے ڈرانے کی کوشش بھی کی ۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیاکہ بلیک میلرز نے 28جون 2013کو 5کروڑ روپے بھتہ وصول کیا تھا۔