Tag: Blackheads

  • چہرے کے بلیک اور وائٹ ہیڈز سے چھٹکارا پانے کا طریقہ

    چہرے کے بلیک اور وائٹ ہیڈز سے چھٹکارا پانے کا طریقہ

    موسم گرما میں دھول مٹی اور پسینے سے چہرے پر بلیک اور وائٹ ہیڈز بن جاتے ہیں جو چہرے کو بے رونق بنا دیتے ہیں، تاہم اس مسئلے کو نہایت آسانی سے گھر میں حل کیا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بتول نے اس کی نہایت آسان ترکیب بتائی۔

    انہوں نے بتایا کہ آموں کے موسم میں جب ہم زیادہ آم کھاتے ہیں تو جلد کی ری جنریشن ہوتی ہے جس سے بلیک اور وائٹ ہیڈز مزید نمایاں ہوجاتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ آم کے گودے اور دہی کو ملا لیں اور اس سے چہرے کی کلینزنگ کریں، 10 منٹ تک مساج کریں، اس سے چہرے کے چھپے ہوئے بلیک اور وائٹ ہیڈز بھی اوپر آجائیں گے۔

    اس کے بعد آم کا گودا لیں، اس میں جیلاٹن اور ایک چمچ میٹھا سوڈا شامل کریں، اور اسے ماسک کی طرح 10 منٹ تک لگائیں۔

    اس کے بعد اسے اتاریں اور صاف پانی سے چہرہ دھو لیں۔ چہرے کے تمام بلیک اور وائٹ ہیڈز غائب ہوجائیں گے۔

  • موسم گرما میں بلیک اور وائٹ ہیڈز سے چھٹکارا پانے کا طریقہ

    موسم گرما میں بلیک اور وائٹ ہیڈز سے چھٹکارا پانے کا طریقہ

    موسم گرما میں دھول مٹی اور پسینے سے چہرے پر بلیک اور وائٹ ہیڈز بن جاتے ہیں جو چہرے کو بے رونق بنا دیتے ہیں، تاہم اس مسئلے کو نہایت آسانی سے گھر میں حل کیا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں اس مقصد کے لیے نہایت آسان ٹپ بتائی گئی۔

    چہرے سے بلیک اور وائٹ ہیڈز نکالنے کے لیے 4 چیزوں کو آپس میں مکس کریں، دار چینی پاؤڈر، آدھا چائے کا چمچ، چاول کا پسا ہوا آٹا، آدھا چائے کا چمچ، خمیر 2 چٹکی اور بیکنگ سوڈا 1 چٹکی لیں۔

    ان تمام اشیا کو عرق گلاب سے ملا کر آمیزہ بنا لیں۔ اس کے بعد اسے چہرے کے ٹی زونز ایریاز میں لگائیں، 10 منٹ بعد اسے مساج کر کے اتار دیں، بلیک اور وائٹ ہیڈز خود ہی چہرے سے نکل آئیں گے۔

    اس کے بعد کھلے مساموں کو بند کرنے کے لیے چاول کا ذرا سا آٹا پانی میں مکس کر کے لگائیں اور ہلکا سا خشک ہوجائے تو صاف پانی سے چہرہ دھو لیں۔

  • ماسک لگانے سے چہرے پر پیدا ہونے والی ایکنی اور بلیک ہیڈز سے کیسے نجات پائیں؟

    ماسک لگانے سے چہرے پر پیدا ہونے والی ایکنی اور بلیک ہیڈز سے کیسے نجات پائیں؟

    آج کل چہرے پر ماسک لگائے رکھنا نہایت ضروری ہے جس کی وجہ سے چہرے پر ایکنی نکل آنا معمول کی بات بن گئی ہے، تاہم اس مسئلے کو نہایت آسانی سے حل کیا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بتول نے چہرے کے بلیک ہیڈز، وائٹ ہیڈز اور ایکنی سے نجات کا نہایت آسان نسخہ بتایا۔

    انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے دو چمچ پانی لیں، اس میں ایک منٹ کی ٹیبلٹ ڈالیں جو بازار میں عام مل جاتی ہے۔ اس میں ایک چمچ خشک دودھ اور ایک چمچ کارن فلور شامل کریں۔

    اس کو مکس کریں اور اس آمیزے کو چہرے پر 15 سے 20 منٹ کے لیے لگا لیں، اس کے بعد چہرے کو صاف پانی سے دھو لیں۔

    ڈاکٹر بتول نے بتایا کہ اس آمیزے سے بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز وغیرہ خود ہی نکل آتے ہیں، اگر یہ فوری طور پر نہ نکلیں تو اسے دوسرے دن بھی لگائیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ایکسپائر ہوجانے والا خشک دودھ بھی جلد کے لیے نہایت مفید ہے، ایکسپائر ہوجانے والے خشک دودھ میں لیکٹک ایسڈ اور اور ایسے بیکٹریا پیدا ہوجاتے ہیں جو جلد کے لیے فائدہ مند ہیں، اسے چہرے پر لگانے سے جلد نہایت نرم و ملائم ہوجاتی ہے۔