Tag: blacklisted

  • ایف آئی اے نے ملک بھر سے 87 افسران و اہلکاروں کو بلیک لسٹ کردیا

    ایف آئی اے نے ملک بھر سے 87 افسران و اہلکاروں کو بلیک لسٹ کردیا

    اسلام آباد: لیبیا اور یونان کشتی حادثے کی رپورٹ کے بعد ایف آئی اے نے ملک بھر سے 87 افسران واہلکار وں کو شعبہ امیگریشن میں تعیناتی کے حوالے سے بلیک لسٹ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جاری احکامات میں کانسٹیبل سے لیکر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سطح کے اہلکار و افسران کو بلیک لسٹ کیا گیا، بیلک لسٹ کئے گئے اہلکاروں پر امیگریشن کے علاوہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں بھی تعیناتی پر پابندی ہوگی۔

    ایف آئی اے احکامات میں شامل افسران اور اہلکاروں کو باقاعدہ انکوائری کے بعد بلیک لسٹ اور پابندی لسٹ میں شامل کیا گیا، بلیک لسٹ کے لئے جاری احکامات میں کراچی زون کے 13جبکہ ایف آئی اے سکھر کے 2 افسران شامل ہیں۔

    دیگر اہلکار و افسران کا تعلق گوجرانوالہ، پشاور، کوہاٹ، ملتان، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور بلوچستان سے ہے، مذکورہ اہلکاروں کو یونان میں کشتی حادثے کے حوالے سے تحقیقات میں ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔

  • عتیق قتل کیس ، امریکی سفارتکار کرنل جوزف بلیک لسٹ قرار

    عتیق قتل کیس ، امریکی سفارتکار کرنل جوزف بلیک لسٹ قرار

    اسلام آباد : امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے شہری کی موت کے کیس میں وزارت داخلہ نے کرنل جوزف کو بلیک لسٹ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں امریکی سفارتکارکی گاڑی سے شہری عتیق کی موت پر کیس کی سماعت ہوئی ،مقتول عتیق الرحمان کے والد ادریس احمد وکیل مرزا شہزاد اکبر کے ساتھ عدالت میں موجود تھے۔

    سماعت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل راجاخالدمحمودنے عدالت میں وزارتِ داخلہ کی رپورٹ جمع کرادی، جس میں کہاگیا ہے کہ عتیق قتل کیس میں کرنل جوزف کو بلیک لسٹ قراردیا گیا ہے، کرنل جوزف سفرنہیں کرسکتا۔

    جسٹس عامرفاروق پرمشتمل سنگل بینچ نے استفسارکیاکہ یہ بلیک لسٹ کیا ہوتا ہے؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نےعدالت کو بتایا کہ بلیک لسٹ اورای سی ایل ایک جیسے ہیں۔ اس بارےمیں کرنل جوزف کوبھی تحریری طورپر آگاہ کردیا گیا ہے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ امریکی یا پاکستانی قوا نین کے مطابق سزا دی جائے گی؟ ویانا کنونشن اس پر کیا کہتا ہے، جس کے بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل نےعدالت کو ویانا کنونشن کامعاہدہ پڑھ کرسنایا۔

    جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس میں کہا کہ حکم دیاتھاقانون کےمطابق عمل کریں، آپ ایک ڈپلومیٹس کوڈیل کررہےہیں،وزارت داخلہ سے مشورہ کیا ہے؟ کرنل جوزف ڈپلومیٹس نہیں ہے،اگرکلیم کرتاہےتوالگ معاملہ ہے، ویاناکنونشن کےمطابق معاملات حکومت پاکستان کوحل کرنے چاہئیں۔

    عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پروزارتِ قانون، داخلہ اور خارجہ رپورٹ جمع کرائیں۔ رپورٹ میں قانونی وضاحت کی جائے کہ آیاکرنل جوزف کوپاکستانی، امریکی یا ویاناکنونشن کے تحت سزا دی جاسکتی ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے سماعت دس روز تک کے لئے ملتوی کردی۔


    مزید پڑھیں : نشے میں دھت امریکی سفارتکار نے نوجوان کو کچل ڈالا،مقدمہ درج


    یاد رہے کہ 8 اپریل اسلام آباد کے علاقے تھانہ کوہسارکی حدود میں تیز رفتار گاڑی میں سوارنشے میں دھت امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف نے موٹرسائیکل سوار نوجوان عتیق بیگ کو ٹکرماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

    جوان کی ہلاکت پرمتوفی عتیق بیگ کے والد کی مدعیت میں اسلا م آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

    بعد ازاں وفاقی حکومت نے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے بعد اس کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔