Tag: blackmailing

  • ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھی حکومت کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا

    ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھی حکومت کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا

    کراچی: مقامی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے بعد ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھی حکومت کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ڈریپ کو نوٹس بھیج کر دھمکی دی ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں میں 60 فی صد اضافہ کیا جائے ورنہ پیداوار بند کر دیں گے۔

    ملٹی نیشنل فارماسوٹیکل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اگر قیمتیں نہ بڑھیں تو پاکستان میں اپنا کاروبار بھی بند کر دیں گے۔

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل آج کراچی میں فارما کمپنیوں سے اس سلسلے میں مذاکرات کریں گے۔

    وفاقی وزیر صحت کے ہمراہ ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاصم رؤف بھی ہوں گے، وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورت حال اور عوامی حالات دواؤں کی قیمت میں اضافے کے لیے سازگار نہیں ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ 80 ہزار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ناجائز اور بلیک میلنگ ہے۔

  • ویڈیو کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    ویڈیو کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    راولپنڈی : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والے بلیک میلر کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شیراز ایاز لڑکی کو بلیک میل بھی کرتا تھا اور اب تک متاثرہ لڑکی سے ہزاروں روپے وصول کرچکا ہے۔

    ذرائع کے مطابق شکایت ملتے ہی ایف آئی اے سائبر کرائم سیل راولپنڈی نے فوری طور پر کارروائی کرکے ملزم کو حراست میں لیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شیراز ایاز کو منڈی موڑ اڈہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم شیراز کی لڑکی کے ساتھ گزشتہ آٹھ سال سے دوستی تھی، ملزم اب تک لڑکی کو بلیک میل کرکے50ہزارروپے لے چکا ہے۔

  • سوشل میڈیا پر خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے تین ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا پر خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے تین ملزمان گرفتار

    کراچی : سوشل میڈیا پر خاتون کو ہراساں کرنے والے تین ملزمان کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے حراست میں لے لیا، دیگر دو ملزمان گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرکے سوشل میڈیا پر خاتون کو ہراساں کرنے والے3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمان میں عبدالرافع، اسامہ ذوالفقاراور احتشام جیلانی شامل ہیں، مزید دو ملزمان مفرور ہیں جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

    ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالغفار کے مطابق ملزمان نے خاتون سے متعلق غیراخلاقی مواد اپنے موبائل فون اور کمپیوٹر میں محفوظ کر رکھا تھا۔

    ملزمان نے پہلے خاتون سے دوستی کی اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر غیراخلاقی ویڈیو بنائی، ملزمان نے جعلی فیس بک اکاؤنٹس بنا کر خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق میڈیکل کی طالبہ کو ملزم اسامہ اسائمنٹ بنوانے کیلئے اپنے گھر بلاتا تھا، احتشام نامی ملزم گھر کے اندر خفیہ کیمرے لگا رکھے تھے جس سےوہ اس کی ویڈیوز بناتا تھا۔

    دوسرا ملزم رافع جعلی آئی ڈی سے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرتا تھا جبکہ ملزم اسامہ متاثرہ لڑکی سے بھتے کی رقم بھی کی وصول کرچکا ہے۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر دو ملزمان مفرور ہیں جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، خاتون کی شکایت پردوسرے ہی دن ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے کارروائی کی، اس کارروائی میں3مرکزی ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔

  • چیئرمین نیب سے بلیک میلنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر، نوٹس جاری

    چیئرمین نیب سے بلیک میلنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر، نوٹس جاری

    اسلام آباد : چیئرمین نیب کیخلاف آڈیو ویڈیو ریلیز کرنے والے ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے، نیب عدالت نے دونوں ملزمان کو سترہ مئی کی پیشی کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے بلیک میلنگ کرنے والے فاروق نول اور طیبہ گل کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا۔

    ایڈمن جج نے سترہ مئی کے لیے نوٹس جاری کیا۔ ملزمان اور تفتیشی افسر کو طلب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چھتیس گواہ نیب کو بیانات قلمبند کرائیں گے۔

    ملزمان طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف نیب کو چھ شکایتیں موصول ہوئیں۔ ملزمان نیب اور دیگر اداروں میں کام کرانے کے نام پر لوگوں کو لوٹتے تھے۔

    مزید پڑھیں: چیئرمین نیب کے خلاف چلنے والی خبر حقائق کے منافی ہے، ترجمان

    سادہ لوح شہریوں سے دو کروڑ چوالیس لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔ چیئرمین نیب کے خلاف جھوٹی اور بےبنیاد خبرنشر کرنے پر پیمرا نے نیوز ون کو نوٹس بھیج دیا، سات دن میں وضا حت نہ دی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: چیئرمین نیب پرالزام لگانے والی خاتون ایک ڈرائیورکی بیٹی ہے، سردار اعظم رشید

    واضح رہے کہ لاہور کے سماجی رہنما سردار اعظم رشید نے پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین نیب کیخلاف آڈیو ویڈیو ریلیز کرنے والے گینگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب پرالزام لگانے والی خاتون ایک ڈرائیور کی بیٹی ہے اور اس گروہ کاپی ٹی ایم کے ساتھ بھی رابطہ ہے ۔