Tag: Blames Wife

  • بیوی سے تنگ شوہر نے انتہائی قدم اُٹھالیا، آخری تحریر میں کیا لکھا؟

    بیوی سے تنگ شوہر نے انتہائی قدم اُٹھالیا، آخری تحریر میں کیا لکھا؟

    بھارت کے شہر ممبئی میں ایک شخص نے ہوٹل کے کمرے میں انتہائی قدم اُٹھالیا، مرنے سے قبل لکھی گئی آخری تحریر بھی سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ نشانت ترپاٹھی جس کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے اپنے سوسائیڈ نوٹ (خودکشی سے قبل آخری تحریر) میں اس کا ذمہ دار اپنی بیوی کو قرار دیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 41 سالہ نشانت ترپاٹھی نے یہ انتہائی قدم گزشتہ جمعہ کو ممبئی میں واقعہ سہارا ہوٹل کے ایک کمرے میں اٹھایا۔ مذکورہ شخص کی بیوی اور بیوی کی آنٹی اسے مبینہ طور پر اُسے ہراساں کرتی تھیں۔

    رپورٹس کے مطابق سالہ نشانت ترپاٹھی نے ہوٹل میں تین دن قبل کرائے پر روم لیا تھا، خودکشی سے قبل ڈو ناٹ ڈسٹرب کی علامت اپنے کمرے پر لگالی تھی، جو گیسٹ پرائیویسی کے لیے نصب کی جاتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ہوٹل اسٹاف کو جب شک ہوا تو انہوں نے ماسٹر کی سے کمرے کا دروازہ کھولا تو اسے مردہ پا کر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارت کے تلنگانہ میں رونما ہونے والے ایک افسوسناک واقعے میں پریمی جوڑے نے اجتماعی طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

    یہ افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے کریم نگر میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ضلع کے چپہ دنڈی منڈل کے رہنے والے پریمی جوڑے 24 سالہ ارون کمار اور 21 سالہ الیکھیا نے ایروکالا واڈا میں اپنے مشترکہ دوست کے گھر میں انتہائی قدم اُٹھالیا۔

    ارون کمار پیشہ سے لیب ٹکنیشن کے طور پر کریم نگرٹاؤن کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں کام کرتا تھا، یہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے تاہم گھروالوں نے اس شادی سے انکار کردیا تھا، جس پر مایوسی کے عالم میں ان دونوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    ہراسانی سے تنگ دسویں جماعت کی طالبہ نے انتہائی قدم اُٹھالیا

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • بیوی کی ہراسانی سے تنگ شوہر کا مرنے سے قبل ویڈیو پیغام میں بڑا انکشاف

    بیوی کی ہراسانی سے تنگ شوہر کا مرنے سے قبل ویڈیو پیغام میں بڑا انکشاف

    بھارت کے اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کی ہراسانی کا شکار ہوکر زندگی کا خاتمہ کرلیا، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (TCS) کے ملازم نے مرنے سے قبل ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے سے قبل اپنی بیوی کو مورود الزام ٹھہرانے والے شخص نے ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا کہ بیوی اسے ہراساں کررہی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق صدر پولیس نے گزشتہ شب واٹس ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مناؤشرما نے انتہائی قدم اٹھانے سے قبل تقریباً 7 منٹ کی جذباتی ویڈیو ریکارڈ کی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اس دوران رو رہا ہے۔

    آخری ویڈیو پیغام میں بیوی کی ہراسانی کا شکار مناؤشرما نے اپنے انتہائی قدم کے لیے اہلیہ کو مورِد الزام ٹھہراتے ہوئے لوگوں سے التجا کی کہ بھارت میں مردوں کے بارے میں بھی بات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس دوران انہوں نے اپنے والدین سے بھی معافی مانگی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مناؤشرما کا اپنے آخری پیغام میں کہنا تھا کہ یہ حکام کے لیے ہے، حکام جیسا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں، قانون کو مردوں کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے، ورنہ ایک وقت آئے گا جب کوئی مرد نہیں بچے گا، کوئی ایسا آدمی نہیں ہو گا جس پر کوئی الزام نہ لگا ہو۔

    لڑکے سے زیادتی اور بلیک میلنگ، 2 ملزمان گرفتار

    ویڈیو پیغام میں مناؤشرمانے کہا کہ مجھے اپنی صورتِ حال بتانے دو، یہ بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح ہے، مجھے پتہ چلا ہے کہ میری بیوی مجھے دھوکا دے رہی ہے، اس کے کسی اور کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔

    مناؤشرمانے مزید کہا کہ براہِ مہربانی مردوں کے بارے میں سوچیں، مردوں کے بارے میں بات کریں، وہ تنہا زندگی گزار رہے ہیں۔