Tag: blaming

  • لندن : برطانوی رکن پارلیمنٹ آئین آسٹن نے بھی لیبر پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

    لندن : برطانوی رکن پارلیمنٹ آئین آسٹن نے بھی لیبر پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

    لندن : برطانوی رکن پارلیمنٹ آئین آسٹن نے بھی قیادت سے اختلافات کی بناء پر لیبر پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا، آئین آسٹن کا کہنا ہے کہ جیریمی کاربن پارٹی میں ’شدت پسندی اور عدم برداشت کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں‘۔

    تفصیلات کے مطابق لیبر پارٹی برطانیہ کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے جس کے سربراہ جیریمی کاربن وزیر اعظم تھریسامے کے بریگزٹ معاہدے مخالف ہیں اور بارہا تھریسامے کے خلاف ہاؤس آف کامنز میں تحریک عدم استحکام پیش کرچکے ہیں۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ لیبر قیادت یہودیت مخالف حملے روکنے میں ناکام ہوچکی ہے اور پارٹی میں تنگ نظری بھی بڑھتی جارہی ہے۔

    [bs-quote quote=”جیریمی کاربن پارٹی میں ’شدت پسندی اور عدم برداشت کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں‘۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”برطانوی رکن پارلیمنٹ” author_job=”آئین آسٹن”][/bs-quote]

    ایم پی آئین آسٹن کا کہنا تھا کہ لیبر پارٹی اور ٹوری پارٹی سے علیحدہ ہونے والے ایم پیز کی جماعت نیو انڈیپنڈنٹ گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آئین آسٹن ایک ہفتے کے دوران لیبر پارٹی سے علیحدہ ہونے والے نویں رکن پارلیمنٹ ہیں۔

    لیبر پارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو پارٹی کو آئین آسٹن کے فیصلے پر ’افسوس‘ ہے لیکن انہیں انتخابات میں ہمارا سامنا ہوگا۔

    دوسری جانب لیبر ایم پی خالد محمود کا کہنا تھا کہ مسٹر آسٹن کے پارٹی چھوڑنے پر افسوس ہے لیکن جیریمی کاربن کی قیادت میں پارٹی یہودیت مخالف حملوں کے خلاف اور بہترین کام کررہی ہے۔

    مقامی خبر راساں ادارے کا کہنا ہے کہ متعدد ایم پیز بریگزٹ معاہدے سے متعلق لیبر پارٹی کے مؤقف کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : بریگزٹ پر ’نو ڈیل‘ کوئی آپشن نہیں، موجودہ حکومت کا تختہ الٹ سکتے ہیں، لیبر پارٹی

    خیال رہے کہ تین ماہ قبل برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کاربن نے بریگزٹ معاہدے کے حوالے سے تھریسامے کے تیار کردہ منصوبے کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تھریسامے کا بریگزٹ پلان ہماری پارٹی کے چھ ٹیسٹر پر پورا نہیں اترتا۔

    مزید پڑھیں : بریگزٹ بحران سے نکلنے کے لیے اپوزیشن کا انتخابات کا مطالبہ

    جیریمی کاربن نے ایک ماہ قبل پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بریگزٹ بحران سے نمٹنے کے لیے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کرانے ہوں گے۔

    اپوزیشن رہنما نے کہا کہ نئے مینڈیٹ والی حکومت ہی یورپی یونین سے بہتر انداز میں مذاکرات کرسکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم تھریسامے کو اپنی بریگزٹ ڈیل پر یقین ہے تو الیکشن کرالیں تاکہ عوام اپنا فیصلہ دے سکیں۔

  • کشمیریوں‌ کی حمایت کرنے والے امریکی کامیڈین کا بھارتی الزامات کا کرارا جواب

    کشمیریوں‌ کی حمایت کرنے والے امریکی کامیڈین کا بھارتی الزامات کا کرارا جواب

    واشنگٹن: مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے نہتے شہریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والے معروف امریکی کامیڈین پر بھارتیوں نے سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک جانب مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی جانب سے مظلوم شہریوں کا قتل عام جاری ہے تو دوسری طرف قابض اسرائیلی افواج نے معصوم فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کر رکھی ہے جس کے خلاف آواز اٹھانے پر امریکی فن کار کو بھارتیوں کی جانب الزامات کا سامنا ہے۔

    post

     

    امریکی فن کار ’جیرمی میک لیلن‘ ہمیشہ سے بھارتی اور اسرائیلی افواج کے معصوم شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف بولتے آئے ہیں، ظلم و بربریت کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید

    گذشتہ روز یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے موقع پر جیرمی میک نے کشمیریوں کے حق اور بھارتی افواج کے خلاف ٹوئٹ کیا جس کے بعد بھارتیوں نے ان پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے ان ٹویٹس کے عوض پاکستان سے پیسے لینے کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

    post

    اس الزام کا امریکی فن کار نے ٹویٹر پر بڑا دلچسپ جواب دیا۔ انھوں نے ٹویٹ کیا کہ اگر مجھے پاکستان سے پیسے مل رہے ہوتے تو آج میرے پاس عالی شان گھر اور ایک چمچماتی گاڑی ہوتی، لیکن ایسا ہرگز نہیں۔

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 9 فلسطینی شہید

    انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ میری بیوی مجھ سے بار بار پوچھتی ہے کہ جو پیسے پاکستان سے تمہیں ملتے ہیں وہ کہاں ہیں جس سے ہمارے تعلقات خطرے میں ہے، تو بھارتیوں کو چاہیے کہ وہ اس قسم کے الزامات لگانا بند کرے۔

    خیال رہے کہ امریکی مزاحیہ فن کار نے گذشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ملک کے دار الحکومت اسلام آباد اور لاہور میں بھی پرفارمنس پیش کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔