Tag: blasphemous caricatures

  • مذہبی جماعتیں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر 23جنوری کو ملک گیر احتجاج کریگی

    مذہبی جماعتیں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر 23جنوری کو ملک گیر احتجاج کریگی

    اسلام آباد: ملک بھر کی مذہبی جماعتوں نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف تئیس جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ۔

    فرانس اور جاپان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف جماعت اسلامی ، پاکستان علماء کونسل اور وفاق المدارس میدان میں نکل آئیں ، جماعت اسلامی کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں ملین مارچ کرے گی جن کی قیادت سراج الحق، لیاقت بلوچ اور منور حسن کریں گے ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے صدر اور وزیر اعظم کی مظاہروں میں شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے۔

    لاہور میں پاکستان علماء کونسل کےاجلاس میں تئیس جنوری کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے،تنظیم کے چیئرمین طاہر اشرفی نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر رسول اکرم ؐ کی توہین کی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے پوپ فرانسس کے بیان پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    کراچی پریس کلب میں وفاق المدارس کے سربراہ قاری حنیف جالندھری اور جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت ناقابل برداشت ہے ، جمعہ کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

  • گستاخاکانہ خاکے: روس میں احتجاجی مظاہرہ

    گستاخاکانہ خاکے: روس میں احتجاجی مظاہرہ

     

    ماسکو:روس میں توہین آمیزخاکوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے، علماء کا کہنا تھا کہ آزادیٗ اظہارکا مطلب یہ نہیں کے مسلمانوں کے جذبات مجروع کیے جائیں۔

    گستاخانہ خاکوں کے خلاف عالمِ اسلام سراپا احتجاج ہے روس کے مختلف شہروں میں ہزاروں مسمان اہانت آمیزخاکوں کے خلاف سڑکوں پرنکل آئے۔ احتجاجی مارچ میں خواتین اوربچوں کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے ہاتھوں میں شمع رسالت پرسب کچھ قربان کرنے کے بینرزاٹھارکھے تھے۔

    ریلی کے شرکاء سے خطاب میں علمائے کرام کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے اس حد تک ہونی چاہیے جس سے کسی دوسرے کے جذبات مجروع نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکے دنیا کے امن کو تہہ وبالا کرسکتے ہیں۔

    اس موقع پرریلی کے شرکاء نے چارلی ہیبڈو کے خلاف نعرے بازی کی اورفرانسیی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو ممنوع قراردے۔