Tag: blast in peshawar

  • پشاور: بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی

    پشاور: بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ ہوگیا، واقعے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہرہ اضاخیل پایان میں بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) منصور امان کا کہنا ہے کہ واقعے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    ان کے مطابق پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی شو مارکیٹ میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    ڈی آئی جی کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد خریدار بن کر آئے اور بارودی مواد دکان میں رکھ گئے، دہشت گردوں نے کوئٹہ کے عوام کو نشانہ بنایا ہے۔

    وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا تھا کہ دہشت گردوں کو ہمسایہ دشمن ملک کی پشت پناہی حاصل ہے، دہشت گردی کی لہر گزشتہ 2 دہائیوں سے چل رہی ہے۔

  • پشاورمیں بم دھماکہ، دوپولیس اہلکارزخمی

    پشاورمیں بم دھماکہ، دوپولیس اہلکارزخمی

    پشاور: خیبر پختونخواہ کا صوبائی دارالحکومت ایک بار پھر دہشت گردوں کی زد پر آگیا، بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارشہید جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

    پشاور کےعلاقے ورسک روڈ علی الصبح ایک زوردار دھماکے سے گونج اٹھا، دھماکے کی آواز دوردراز کے علاقوں میں سنی گئی اور آواز سنتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جس کا نشانہ سیکیورٹی پرمامور دو پولیس اہلکار بنے جن میں سے ایک شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر آمدو رفت کے لئے بند کردیا ہے اور شواہد جمع کرنے شروع کردئے ہیں۔