Tag: blast in quetta

  • کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 23 زخمی

    کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 23 زخمی

    کوئٹہ: بلوچستان کا مرکزی شہری کوئٹہ ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بنا ہے.

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر دہشت گردی کی کارروائی میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 23 کے قریب ہے.

    پولیس کے مطابق دھماکا خیرمواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکےسے گاڑی ،موٹرسائیکل اور5 دکانوں کوبھی نقصان پہنچا.

    واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو حصار میں لے لیا، شواہد اکٹھے کیے گئے، بعد ازاں زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا.

    مزید پڑھیں: کوئٹہ: ڈیگاری سانحہ میں نو کان کن جاں بحق، آپریشن ختم

    پولیس نے  ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، البتہ ابھی حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا.

    خیال رہے کہ 12 جون 2019 کو کوئٹہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جب فائرنگ سے  لیویز اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی تھے۔

  • کوئٹہ کی رحمانیہ مسجدمیں دھماکا،2 جاں بحق، متعددافرادزخمی

    کوئٹہ کی رحمانیہ مسجدمیں دھماکا،2 جاں بحق، متعددافرادزخمی

    کوئٹہ : شہر کے نواحی علاقے میں مسجد میں بم دھماکا ہوا ہے جس میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ دھماکہ آج نماز جمعہ کے دوران کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں واقع رحمانیہ مسجد میں ہوا ہے ، دھماکے کے وقت مسجد میں جمعے کی نماز جاری تھی اور مسجد نمازیوں سے کھچاکھچ بھری ہوئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ذرائع بھاری تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے نمازیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    بتایا جارہا ہے کہ سب سے قریب سول اسپتال کوئٹہ ہے جہاں اب تک12 زخمی منتقل کیے جاچکے ہیں جبکہ کئی زخمیوں کو قریبی نجی اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔ سانحے میں ہلاکتوں کا بھی اندیشہ ہے۔

    مسجد میں ایک ہزار نمازیوں کے  نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے، دھماکے کی شدت سے مسجد کے تمام شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ مسجد کے مرکزی دروازے کی چوکھٹ بھی اکھڑ گئی۔  یہ مسجد رہائشی علاقے میں واقع ہے۔

    دھماکے کی نوعیت شدید تھی جس سے آس پاس کی کئی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں اور علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو حصار میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔


    یہ خبر ابھی اپ ڈیٹ کی جارہی ہے

  • کوئٹہ: سبزی منڈی کے قریب سرکی روڈ پر دھماکہ، ایک جاں بحق دس زخمی

    کوئٹہ: سبزی منڈی کے قریب سرکی روڈ پر دھماکہ، ایک جاں بحق دس زخمی

    کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور بچوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس اور ایف سی سمیت دیگر ریسکیو ذرائع موقع پر پہنچنا شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاون کے قریب سرکی روڈ پر سبزی منڈی میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کی آواز شہر بھر میں سنی گئی ہے اور دھماکے کے نتیجے ایک شخص جاں بحق اور بچوں سمیت دس افراد زخمی ہو گئے ہے۔

    دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی سمیت دیگر ریسکیو ذرائع موقع پر پہنچ گئے ہیں اور لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس اور ایف سی سمیت دیگر حساس اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچنگ شروع کردی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ایک گاڑی اور ایک دکان مکمل تباہ ہو گئی ہے جبکہ دھماکے کے قریب موجود بجلی کے پول اُکھڑ گئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے قریب سے پولیس کی دو گاڑیاں گزر رہیں تھیں تاہم دونوں ہی محفوظ  رہیں۔ پولیس نے مزید کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں دس افراد جن میں بچے بھی شامل تھے زخمی ہو ئے ہیں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ میں منتقل کرکے اسپتال میں ایمرجنسی لگا دی گئی ہے۔

    پولیس اور بی ڈی ایس کی ٹیموں نے وقوعہ سے شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ تفیش کے بعد ہی دھماکے کی نوعیت کا بتایا جاسکتا ہے۔

  • کوئٹہ: دھماکہ اور فائرنگ، صوبائی مشیر تعلیم سرداررضا محمد  بال بال بچ گئے

    کوئٹہ: دھماکہ اور فائرنگ، صوبائی مشیر تعلیم سرداررضا محمد بال بال بچ گئے

    کوئٹہ: کو ئٹہ کے جوائنٹ روڈ پر زوردار دھماکہ اور فائرنگ ، صبائی مشیر تعلیم بال بال بچ گئے، پولیس، ایف سی اور رسیکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر ہیلتھ  سینٹر کے قریب زوردار دھماکہ ہوا ہے، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کوئٹہ بھر میں سنی گئی ہے۔ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کئی گئی ہے، دھماکے کے مقام پر ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پہنچنا شروع کردیا ہے۔

    اے آر وائی کے نمائندے کے مطابق دھماکہ کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر قائم ایک سرکاری پرائمری اسکول کے سامنے ہوا ہے، جہاں دھماکہ خیز مواد نصب تھا۔ نمائندے کے مطابق مذکورہ روڈ سے دھماکے کے وقت صوبائی مشیر تعلیم سردار رضا محمد کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکے میں وہ معمولی زخمی ہوئے تاہم محفوظ رہے ہیں لیکن ان کی گاڑی تباہ ہو گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد ہونے والی فائرنگ سردار رضا محمد کے گارڈز کی جانب سے کی گئی تھی۔

    نمائندے کے مطابق جس مقام پر دھماکہ ہوا ہے اس مقام پر لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے کیونکہ مزکوری روڈ پر اہم دفاتر، ہیلتھ سینٹر اور فوسٹ آفس بھی موجود ہیں، جہاں دن بھر لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

    دھماکے کے فوری بعد مزکورہ علاقے کو پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹمیوں نے روڈ کو بحال کرنے کیلئے اپنی کاروائی کا آغاز بھی کردیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے دھماکے کے مقام سے شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے گئے ہیں۔