Tag: blast

  • خیبر ایجنسی میں دھماکہ‘ 2سیکورٹی اہلکار زخمی

    خیبر ایجنسی میں دھماکہ‘ 2سیکورٹی اہلکار زخمی

    پشاور: خیبر ایجنسی میں فورسز پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں ہونے والے دھماکےمیں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق دھماکہ خیبر ایجنسی کے علاقے شین درنگ اکاخیل میں سرپسندوں کی جانب سے آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا تھا، جس میں میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کرزخمیوں کواسپتال منتقل کیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لےکرسرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

    یاد رہےکہ گذشتہ روز آئی ایس پی آرکی جانب سے ایک جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آپریشن خیبر فور کے تحت 21 جولائی کو پاک-افغان سرحدی علاقے میں بلند ترین مقام بریخ محمد کنڈاؤ پر دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے۔ کارروائی کے بعد پاک فوج نے علاقے کو کلیئر قرار دے کر 12 ہزار فٹ کی بلندی پر اپنی چیک پوسٹیں قائم کردیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چمن میں دھماکہ‘ ایس ایس پی شہید‘ متعدد زخمی

    چمن میں دھماکہ‘ ایس ایس پی شہید‘ متعدد زخمی

    چمن: کوئٹہ کے سرحدی علاقے چمن میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں پولیس کے ایک ایس ایس پی شہید جبکہ  متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے بوغرہ چوک پر شدید نوعیت کا دھماکہ ہوا ہے ‘ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر فائرنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں حادثے میں پولیس کے ایس ایس پی ساجد خان مہمند شہید ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ساجد خان معمول کے مطابق شہر کے گشت پر تھے ‘ دھماکہ اس وقت ہوا جب ان کی گاڑی ایک چیک پوسٹ پر رکی۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص جو نزدیک ہی موجود تھا وہ اپنی جگہ سے آگے بڑھا اور دھماکہ ہوگیا۔

    SSP Sajid Khan Mohmand
    ایس ایس پی ساجد خان کی یادگارتصویر

    پولیس ذرائع کے مطابق سانحےمیں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے‘ زخمی ہونے والوں میں کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔ امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

     دھماکے کےبعد چمن کے سارے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور سیکیورٹی اداروں نے بھی شہر کے اہم مقامات پر سیکیورٹی سخت کرنا شروع کردی ہے۔

    بوغرہ ٹاؤن – ماضی میں دہشت گردی کی وارداتیں


    گزشتہ سال سیکیورٹی ایجنسیز نے یہاں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک افغان جاسوس کو گرفتار کیا گیا ‘جس کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ وہ بلوچستان میں قتل اور دھماکوں کی کئی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔


    چمن سے افغان انٹلی جنس ایجنٹ گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد


     اس واقعے کے محض دو ہفتے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے یہاں سے ایک مبینہ بھارتی ایجنٹ کو گرفتار کیا جو کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا۔

    پیرا ملٹری فورسز کے ترجمان منظور احمد نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ اول الذکر شخص افغان شہری ہے اور افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے لیے کام کرتا ہے اور کوئٹہ اور چمن میں ہونے والی متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں شامل ہے۔


    یہ خبر لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ کی جارہی ہے

  • تربت میں دھماکا، 4 ایف سی اہلکار شہید

    تربت میں دھماکا، 4 ایف سی اہلکار شہید

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں واقع گواک میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے، وزیر اعظم نے جانی نقصان پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں واقع گواگ میں ایف سی کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی تو اسی دوران سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔

    دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے میں گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا جبکہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پاک فوج کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کو سیل کرکے تلاشی کا عمل شروع کردیاگیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے ترجب میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    میاں محمد نوازشریف نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی  اور کہا کہ مادرِ وطن سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

  • جرمنی میں فٹبال ٹیم کی بس میں دھماکہ، ایک زخمی

    جرمنی میں فٹبال ٹیم کی بس میں دھماکہ، ایک زخمی

    برلن : جرمنی میں چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں حصہ لینے کے لیے جانے والی بورسيا ڈورٹمنڈ فٹ بال ٹیم کی بس کے قریب دھماکے سے ایک کھلاڑی زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے کھلاڑی مارک بارٹرا کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں منعقدہ چیمپئنز لیگ کے میچ کے لئے گراؤنڈ جانے والی بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک کھلاڑی شدید زخمی ہوگیا جب کہ دیگر کھلاڑی محفوظ رہے۔

    حکام کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹنے سے ہسپانوی ٹیم کے دفاعی کھلاڑی مارک بارٹرا زخمی ہوگئے جنہیں ہاتھوں اور سر پر شدید چوٹیں آئیں۔

    موناکو کے خلاف ہونے والا پہلے سے مقرر کردہ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اب یہ میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

  • افریقی ملک موزمبیق میں‌ دھماکہ،73 افراد ہلاک، 110سے زائد زخمی

    افریقی ملک موزمبیق میں‌ دھماکہ،73 افراد ہلاک، 110سے زائد زخمی

    ماپوتو:افریقی ملک موزمبیق کےشہربیرہ میں آئل ٹینکر میں ہونے والے دھماکے سے کم ازکم 73افراد ہلاک اور 100سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق موزمبیق حکام کے مطابق آئل ٹینکر دھماکے میں 73افراد افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہیں۔حکام کا کہناہے کہ زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    موزمبیق حکومت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئل ٹینکر حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگ ملاوی کی سرحد کے قریب گزرنے والے ٹرک میں سے تیل نکالنے کی کوشش کررہے تھے جس دوران روزدار دھماکہ ہوا۔

    موزمبیق کے وزرارت اطلاعات کےڈائریکٹر نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ممکن ہے کہ شہریوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے تیل کے ٹینکر پر حملہ کیا ہو۔

    واضح رہے کہ افریقی ملک موزمبیق کا شمار دنیا کے انتاہی غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے اور اس ملک کی آدھے سے زائد آبادی غربت کی لکھیر سے نیچے رھ رہی ہے۔

  • کوئٹہ: عمران خان کی سول اسپتال آمد، زخمیوں‌ کی عیادت

    کوئٹہ: عمران خان کی سول اسپتال آمد، زخمیوں‌ کی عیادت

    کوئٹہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت کے لیے سول اسپتال کوئٹہ پہنچ گئے ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ سینٹر پر حملے کی تفتیش کی جائے، بلوچستان میں غیر ملکی ایجنسیاں متحرک ہیں۔

    سول اسپتال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی تفتیش کی جائے، بلوچستان میں غیر ملکی ایجنسیاں متحرک ہیں، وزیراعظم کو بلوچستان پر زیادہ توجہ دینی چاہیے تھی،وزیراعظم نے جتنے دورے لندن کے کیے اتنے بلوچستان کے کرلیتے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس بلوچستان سے ہی پکڑا گیا تھا،نیشنل ایکشن پلان میں کہا گیا تھا کہ کرپشن اور دہشت گردی کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے،کوئٹہ میں دوسری بار یہ واردات ہوئی اصل میں کسی اور کی جنگ میں شریک ہوکر ہم نے عذاب اپنے اوپر مسلط کرلیا۔

    انہوں نے کہا کہ دونومبر پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن وقت ہے، یہ بتانے کے لیے آیا ہوں کہ پورا پاکستان آپ کے لیے کھڑا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا سیاسی سرگرمیاں معطل کر کے کوئٹہ روانگی کا فیصلہ

    انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیو ایم کو بھارتی ایجنسی را سپورٹ کرتی ہے۔

    عمران خان نے آج اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر کے کوئٹہ روانگی کا فیصلہ کیا، قبل ازیں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اس بات پر بحث کی گئی کہ حالیہ سانحہ کے بعد آیا سیاسی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے یا نہیں۔

    عمران خان کو آج ایبٹ آباد کے لیے روانہ ہونا تھا جہاں تحریک انصاف کا جلسہ تھا تاہم عمران خان نے ایبٹ آباد کا دورہ اور جلسہ منسوخ اور سیاسی سرگرمیاں معطل کر کے کوئٹہ روانگی کا فیصلہ کیا ہے۔

  • پشاور کے نواحی علاقے میں دھماکہ، ایک پولیس اہلکار شہید

    پشاور کے نواحی علاقے میں دھماکہ، ایک پولیس اہلکار شہید

    پشاور: متھرا کے علاقے میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور ایک راہ گیر زخمی ہوا جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید, ایک راہ گیر زخمی اور پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

    دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد جمع کرنے شروع کردیئے اور  ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا۔

    ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئیں اور دھماکے کے نتیجے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

    اسپتال حکام کے مطابق دھماکہ کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہکار کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس موبائل کا ڈرائیور تھا۔

  • خیبرایجنسی : بارودی سرنگ کے دھماکے میں جاں بحق جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا

    خیبرایجنسی : بارودی سرنگ کے دھماکے میں جاں بحق جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا

    راولپنڈی: پاک افغان سرحد کے قریب خیبرایجنسی کی وادی راجگال میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کی  نماز جنازہ ادا کر کے جسد خاکی اُن کے آبائی علاقوں کو روانہ کردئیے گئے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خیبرایجنسی میں شہید ہونے والے شہداء کی نمازِ جنازہ  کورہیڈکوارٹر میں ادا کی گئی، جس میں گورنر خیبرپختونخوا، کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل ہدایت الرحمان سمیت سول و ملٹری افسران نے شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے ک ہ ’’شہید ہونے والے دونوں جوانوں کا تعلق سندھ سے تھا جن کے جسد خاکی اُن کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے ہیں جہاں اُن کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی جس میں متعلقہ افسران بھی شرکت کریں گے‘‘۔

    پڑھیں :  خیبرایجنسی میں فضائی کارروائی، شدت پسندوں کے 9 ٹھکانے تباہ

    واضح رہے خیبرایجنسی میں افغان سرحد سے متصل وادی راجگل میں پاکستان آرمی کی جانب سے منگل کی صبح سے زمینی و فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا تھا، جس میں شدت پسندوں کی خفیہ گزرگاہوں اور اُن کی کمین گاہوں پر حملے کیے گئے تھے جس کے نیتجے میں شدت پسندوں کے 9 ٹھکانے تباہ اور 14 شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فوجی جوان وادی تیراہ میں آگے کی جانب پیش قدمی کررہے تھے۔ پاک فوج کی جانب سے اس آپریشن کا مقصد بلند و بالا پہاڑی علاقوں شدت پسندوں کی نقل و حرکت محدود کرنا بتایا گیا ہے۔

  • کوئٹہ میں بم دھماکہ، 5 افراد زخمی

    کوئٹہ میں بم دھماکہ، 5 افراد زخمی

    کوئٹہ : اسپینی روڈ پرسیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکہ  5 افراد زخمی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے اسپینی روڈ پرزور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئی، دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کے استعمال سے اڑایا گیا۔

    دھماکے کے نتیجے میں اسپینی روڈ سے گزرنے والی زائرین کی بس بھی نشانہ بنی تاہم بس کی سیکورٹی پر مامور ایف سی کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، دھماکہ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو سی ایم ایچ اور سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے شروع کرتے ہوئے نوعیت معلوم کرنے کے لیے بم ڈسپوزبل اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے۔

     

     

  • لاڑکانہ میں رینجرز پر حملہ ، تھانہ ولید میں مقدمہ درج

    لاڑکانہ میں رینجرز پر حملہ ، تھانہ ولید میں مقدمہ درج

    لاڑکانہ : گزشتہ روز رینجرز پر ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ ولید تھانے میں 4 نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاڑکانہ میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ ولید تھانے میں رینجرز اہلکار اسلم سیال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، 19 گھنٹے بعد درج ہونے والے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    پڑھیں :    لاڑکانہ :کریکردھماکہ،1اہلکار جاں بحق،سیاسی شخصیات کی مذمت

    دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے الزام میں لاڑکانہ اور قمبر سے 10 سے رائد مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، یاد رہے گزشتہ روز لاڑکانہ کے مقام پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک رینجرز اہلکار جاں بحق جبکہ راہگیروں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں : کسی علاقے کی بات نہیں،کرمنل کے پیچھے ہر جگہ جائیں گے،ڈی جی رینجرز

    گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے بعد وزیر اعظم پاکستان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے رینجرز پر حملے کی مذمت اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے ملاقات کر کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی اور دہشت گردوں کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کیں۔

    ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے جاں بحق ہونے والے اہلکار کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’واقعے کی تفتیش جاری ہے اس دہشت گردی میں کون ملوث ہے کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم تفتیش پر مختلف پہلوؤں سے غور کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ’’دہشت گرد چاہیے جس علاقے میں ہوں اُن کاپیچھا کریں گے اور اس ناسور کو جلد جڑ سے اکھاڑ دیں گے‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں : اب ممکن نہیں کہ رینجرز کو اختیارات نہ دیے جائیں ، چودھری نثار علی خان

    واضح رہے سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ ’’رینجرز 1989 سے سندھ میں موجود ہے اختیارات کا معاملہ ایک دو روز آگے پیچھے ہو تو اس پر واویلہ شروع ہوجاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ’’خصوصی اختیارات اور رینجرز کے سندھ میں قیام کے حوالے سے معاملہ ایک دو روز میں مشاورت کے بعد حل ہوجائے گا‘‘۔