Tag: blast

  • دمشق: سیدہ زینبؓ کے مزار کے قریب دو دھماکے، 20 افراد جاں بحق، 55زخمی

    دمشق: سیدہ زینبؓ کے مزار کے قریب دو دھماکے، 20 افراد جاں بحق، 55زخمی

    دمشق: سیدہ زینبؓ کے مزار کے قریب دو دھماکوں میں کم سے کم 20  افراد جاں بحق ہوگئے، داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

    شام کے دارالحکومت دمشق میں پیغمبر اسلامؐ کی نواسی سیدہ زینبؓ کے مزار کے قریب خودکش بم حملے میں 12 سے زائد افراد جاں بحق اور 55 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق پہلا دھماکا خودکش بمبار نے کیا جو علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا جبکہ دوسرا دھماکا کار میں ہوا۔ دونوں دھماکوں کی ذمہ داری داعش (دولت اسلامیہ عراق و شام)نے قبول کرلی۔

    سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکوں میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے جب کہ امریکی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق دھماکوں میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے،متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    دھماکوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ان دھماکوں پر داعش کی شدید مذمت کرتا ہے اور انہیں انتہائی سفاکانہ عمل قرار دیتا ہے۔

  • کوئٹہ میں دستی بم حملہ، تین زخمی

    کوئٹہ میں دستی بم حملہ، تین زخمی

    کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پرہونے والے بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے نجی اسپتال کے قریب دستی بم کا دھماکاکیا گیا جس کی زد میں آکرتین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنےوالے اداروں نےجائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردئیے ہیں۔

    بلوچستان کےصوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اس موقع ان کا کہنا تھا دہشت گردوں کوان کے مذموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

  • نائجیریا میں بم دھماکہ، 32 افراد ہلاک

    نائجیریا میں بم دھماکہ، 32 افراد ہلاک

    نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں بم دھماکے میں تیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، واضح رہے کہ چند دن قبل ہی نائجیرین صدرمحمد بوہاری نے اعلان کیا تھا کہ شدت پسند تنظیم داعش شکست کے قریب ہے۔

    دھماکہ ریاستی دارالحکومت کے جمبوٹو نامی علاقے میں ہوا فی الحال واضح نہیں ہے کہ دھماکہ خودکش یا کسی ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا ہے۔

    نائجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان سعد بیلو نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں 32 افراد ہلاک اور80 زخمی ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں مہینے نائیجیرین صدرنے ملک میں دہشت گردی کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کرنے والے سپاہیوں کواعزازات سے نوازا تھااورچھ سال سے جاری پرتششد دور کے متاثرین کے کیمپ کا بھی دورہ کیا تھا۔

    اس موقع پرصدربوہاری کا کہناتھا کہ’’بوکو حرام شکست کے بے حد قریب ہے، سپاہی ہوشیاررہیں اورایسے مقامات پر خصوصی نظر رکھیں جنہیں مذکورہ دہشت گرد تنظیم آسان نشانہ سمجھ کرحملہ کرسکتی ہے۔

  • فرانس جیسے حملے برطانیہ میں بھی ہوسکتے ہیں، ڈیوڈ کیمرون

    فرانس جیسے حملے برطانیہ میں بھی ہوسکتے ہیں، ڈیوڈ کیمرون

    لندن : برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے فرانس جیسے حملے برطانیہ میں ہونے کا خدشہ ظاہر کردیاہے ،ان کا کہنا ہے کہ فرانس طرز کے دھماکے برطانیہ میں بھی ہوسکتے ہیں۔

    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کاکہنا تھا کہ برطانوی انٹیلی جنس نے چھ مہینوں میں سات دہشت گرد حملے ناکام بنائے۔ جن کی شدت پیرس حملوں سے کم تھی۔

    تاہم ڈیوڈ کیمرون کاکہنا ہے کہ پیرس حملوں کے بعد ہمیں دہشت گردحملوں کیخلاف مزیدتیاررہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی انٹیلی جنس شام میں موجود گروپوں سے واقف ہے جوبرطانوی شہریوں کو اکسارہے ہیں۔

  • نائجیریا میں دو بم دھماکوں میں 37 افراد ہلاک100سے زائد زخمی

    نائجیریا میں دو بم دھماکوں میں 37 افراد ہلاک100سے زائد زخمی

    یولا: نائجیریا میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں سینتیس افراد ہلاک سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

    نائجیریاکے شمال مشرقی علاقوں میں دو بم دھماکے ہوئے ۔پہلا دھماکہ یولا میں واقع مسجد میں ہوا جس میں دس افراد ہلاک گیارہ زخمی ہوئے جبکہ دوسرا دھماکہ میڈوگری میں جمعے کے اجتماع کے دوران کیا گیا جس میں ستائیس افراد ہلاک نوے سے زائد زخمی ہوئے۔

    تاہم کسی شدت پسند گروپ کی جانب سے زمہ داری قبول نہیں گئی تاہم اس سے قبل شدت پسند تنظیم بوکوحرام کی جانب سے ان علاقوں کو متعدد بار دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

  • بولان: بھاگ میں امام بارگاہ کے قریب دھماکا، 10 افراد جاں بحق

    بولان: بھاگ میں امام بارگاہ کے قریب دھماکا، 10 افراد جاں بحق

    جھل مگسی: بلوچستان کی تحصیل بھاگ میں چھل گری کے امام بارگاہ میں خود کش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

     وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مطابق دھماکے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق دھماکا امام بارگاہ کے دروازے کےقریب ہوا پر ہوا جہاں کچھ دیر بعد مجلس منعقد ہونا تھی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی علاقے میں طلب کرلیا گیا ہے۔ پ

    ولیس نے دھماکا خودکش حملہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تحقیقات کے بعد ہی دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔

  • ترکی میں خودکش دھماکوں میں مرنے والوں کی یاد میں تقریب

    ترکی میں خودکش دھماکوں میں مرنے والوں کی یاد میں تقریب

    استنبول: ترکی میں عوام نےصدر طیب اردغان کوخودکش بم دھماکوں کا ذمہ قراد دیتے ہوئے مرنے والوں کی یاد میں تقریب منعقد کی۔

    ترکی کے شہر استنبول میں خودکش دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء نے مرنے والوں کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔

    مظاہرین نے انقرہ میں امن ریلی کے دوران دھماکوں کا زمہ دار صدر طیب ارد غان کو ٹہرایا اور دہشت گردی کے واقعے کو حکومت اورانٹیلی جنس اداروں کی ناکامی قراردیا۔مظاہرین نے مرنے والوں کی یاد میں سیاہ غبارے فضا میں چھوڑے۔

  • بغداد میں 3 بم دھماکے، 32 افراد جاں بحق 68 زخمی

    بغداد میں 3 بم دھماکے، 32 افراد جاں بحق 68 زخمی

    بغداد: عراق کے دارالحکومت میں شیعہ اکثریتی علاقے میں یکے بعد دیگرے ہونے والے تین بم دھماکوں میں 32 افراد جاں بحق جبکہ 68 زخمی ہوگئے ہیں۔

    تین میں سے دو بم دھماکے بغداد کے علاقے باب الشرغی میں ہوئے جن کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد جاں بحق ہوئے ، مذکورہ دھماکوں کی ذمہ داری دشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی۔

    تیسرا دھماکہ بغداد کے علاقے باب المعظم میں ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اسپتال ذرائع کے مطابق تینوں دھماکوں میں مجموعی طور پر 68 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی عوام کی زندگیاں آسان بنانے کے لئے عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے کمانڈرز کو شہر سے سیاسی جماعتوں اورملیشیاوٗں کی جانب سے قائم نوگو زون ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • صدر کراچی میں سلینڈر دھماکہ، سات افراد زخمی ہوگئے

    صدر کراچی میں سلینڈر دھماکہ، سات افراد زخمی ہوگئے

    کراچی : صدر میں سلنڈر پھٹنے سے سات افراد زخمی ہوگئے،دو افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق  صدر میں واقع مارکیٹ کے اندر سلنڈر پھٹنے سے ہونے والےدھماکہ میں سات افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صدر زیب النساء اسٹریٹ کے قریب واقع کلاتھ مارکیٹ میں سلنڈر پھٹنے سے سات افراد زخمی ہوگئے ۔ جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

    دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا ، تاہم پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا۔

    جو زخمی افراد کو اسپتال لے گئے جہاں زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • کراچی اورنگی ٹاؤن کےعلاقے خیرآباد میں زوردار دھماکہ

    کراچی اورنگی ٹاؤن کےعلاقے خیرآباد میں زوردار دھماکہ

    کراچی: شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کےعلاقے خیرآباد میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

    کراچی اورنگی ٹاؤن کےعلاقے خیرآباد میں زوردار دھماکا سنا گیا، جبکہ دھماکہ سے قریبی عمارتوں اورگاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی جگہ کا تعین کر رہے ہیں ، جبکہ  ریکسیو ٹیمیں بھی روانہ ہوگئیں۔

    جبکہ کچھ اطلاعات کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے پیز بنگش اور قلندریہ چوک ، نصرت بھٹو چوک کے قریب دھماکے کی شدت سے آواز سنی گئی ہے، منگھو پیر اور میانوالی میں بارود کی بو پھیل گئی۔

    ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز نارتھ ناظم آباد ، بنارس ، لیاری ، فائیو اسٹار اور کلفٹن تک سنی گئی۔