Tag: blast

  • کراچی میں مارٹر گولہ پھٹنے سے دھماکہ ایک شخص ہلاک دو زخمی

    کراچی میں مارٹر گولہ پھٹنے سے دھماکہ ایک شخص ہلاک دو زخمی

    کراچی : شیرشاہ میں دھماکہ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں مارٹر گولہ پھٹنے سےزوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو  زخمی ہوگئے۔

    ایس پی سائٹ ایریا ساجد سدوزئی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کے قریب واقع فیکٹری میں صفائی کے دوران اسکریپ کا سامان باہر لاتے ہوئے اچانک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اکبر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

    جبکہ عبدالرحمان اور پیر محمد نامی دو افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی طلب کی گئی جس نے دھماکے کی نوعیت کا تعین کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ اسکریپ مال میں موجود پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے ہوا ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس نے ایک زخمی شخص کو مزید تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا ہے۔

  • کوئٹہ میں بم دھماکہ، پولیس اہلکار شہید،4افراد زخمی

    کوئٹہ میں بم دھماکہ، پولیس اہلکار شہید،4افراد زخمی

    کوئٹہ : گوالمنڈی میں بم دھماکے میں پولیس اہلکار شہید جبکہ دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بن گیا۔

    کوئٹہ کے علاقے گوالمنڈی چوک کے قریب شہری نے اطلاع دی کہ چوک پر دکان کے سامنے نالے کے قریب مشکوک تکیہ پڑا ہے۔

    پولیس اہلکار مشکوک تکیےکو چیک کرنے گئے اس دوران دھماکہ ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

    ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کئے۔

    دھماکے کےبعد صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو دھماکے کرنے کے پیسے ملتے ہیں۔ دہشت گردوں کا ہدف کوئی ہائی پروفائل شخصیت نہیں بلکہ عام عوام کو نقصان پہنچانا تھا۔ دھماکے کا مقصد جشن آزادی کی خوشیوں کو سبوتاژ کرنا تھا۔

    صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمیں جشن آزادی منانے سے نہیں روک سکتیں۔

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے اور ان کو ختم کر دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 5 کلو دھماکہ خیز مواد ٹائم ڈیوائس کے ذریعے استعمال کیا گیا۔

  • کابل میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 35افراد ہلاک ہوگئے

    کابل میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 35افراد ہلاک ہوگئے

    کابل : افغانستان میں پے درپے بم دھماکوں کے نتیجے میں پینتیس افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان دارالحکومت کابل میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دو بم دھماکے ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 35 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پہلا دھماکہ فوجی اڈے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت دو سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    دوسرادھماکہ کابل پولیس اکیڈمی میں کیا گیا،خودکش حملہ آور نے اکیڈمی کے دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے باعث بیس کیڈٹ جان سے گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیڈٹ اپنی دو روزہ تعطیلات کے بعد اکیڈمی واپس آرہے تھے۔

    حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ کابل میں بارود سے بھرا ٹرک  پھٹنے سے شاہ شاہد نامی علاقہ لرز اُٹھا ۔ کئی مکانوں، دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    افغان حکام مطابق واقعے میں خواتین سمیت پندرہ افراد ہلاک اور ایک سو اٹھائیس زخمی ہوئے،  ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں فوجیوں کے اہل خانہ عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

    طالبان کمانڈر ملا عمر کی موت کی اطلاع کے بعد دہشت گردی کا یہ بڑا واقعہ ہے۔ تاہم کسی گروپ کی جانب سے ابھی تک اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

  • کابل: بم دھماکےمیں8افرادہلاک،200سےزائد زخمی

    کابل: بم دھماکےمیں8افرادہلاک،200سےزائد زخمی

    کابل: افغانستان میں فوجی اڈے کے قریب بم دھماکے سے 08 افرادہلاک 200سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی اڈےکےقریب بارودی مواد سے بھرا ٹرک دھماکے سےاڑادیاگیا۔

    افغان سیکیورٹی حکام کےمطابق دھماکے میں کابل کے وسطی علاقے شاہ شاہد میں واقع افغان سیکیورٹی فورسز کےکمپاؤنڈ کونشانہ بنایاگیاہے۔

    دھماکےکے باعث اطراف کےگھروں کےشیشےٹوٹ گئےاورخوف و ہراس پھیل گیا۔

    امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرامدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

    دھماکےکے نتیجے میں خواتین اوربچوں سمیت 200سےزائدافرادبھی زخمی ہوئےجنھیں اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

  • سعودی عرب: مسجد میں خودکش حملہ، 17 جاں بحق

    سعودی عرب: مسجد میں خودکش حملہ، 17 جاں بحق

    ریاض: سعودی عرب میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں17 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات سعودی عرب کے صوبے عسیرکی مسجد میں خودکش حملہ ہوا ہے۔

    حملے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

    زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ سعودی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • افغانستان میں بازار میں خودکش حملہ 15 جاں بحق

    افغانستان میں بازار میں خودکش حملہ 15 جاں بحق

    کابل: افغان صوبے فریاب میں خود کش بم دھماکے میں خواتین اوربچوں سمیت 15 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے فریاب کے ضلع المار کی مارکیٹ میں ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق جب کہ 38 زخمی ہوگئے۔

    صوبے کے گورنر عبدالستار باریز کا کہنا تھا دھماکے میں افغان فوجی بھی ہلاک ہوا اور 38 افراد زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان تھی اور اس نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی۔

    صوبے کے پولیس چیف کے مطابق خفیہ اطلاع کے ذریعے خودکش حملہ آور کے علاقے میں داخل ہونے کی اطلاع مل چکی تھی جس کے بعد علاقے میں ایک چیک پوسٹ بھی قائم کی گئی تھی تاہم پولیس کی کارروائی سے قبل ہی حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

  • نائجیریا میں تین کم سن لڑکیوں کا خودکش حملہ

    نائجیریا میں تین کم سن لڑکیوں کا خودکش حملہ

    کینو: نائجریا کے شہر دماترو میں تین کم عمرلڑکیوں نے خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں عید کی تیاریوں میں مصروف 13افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز دماترو کے شمال مشرقی علاقے میں ہونے والا یہ حملہ دہشت گرد گروہ بوکو حرام کی کاروائی ہے اور یہ حملہ عین اس وقت کی گیا ہے جب نائجیریا کے صدر محمد بوہاری اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے لئے روانہ ہونے والے ہیں۔

    ذرائو کا کہنا ہے کہ حملے کے دن ملک کےنئے آرمی چیف بوکو حرام سے نبرد آزما سپاہیوں سے ملاقات کے لئے مذکورہ شہر کا دورہ کرنے والے تھے۔

    واضح رہے کہ بوکو حرام خودکش حملوں میں جوان خواتین اور کم سن لڑکیوں کو استعمال کرتی رہی ہے جس کے نتیجے میں 15ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ 1.5 ملین سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔

  • کابل : امریکی فوجی اڈےکے قریب خودکش حملہ، 20افراد ہلاک

    کابل : امریکی فوجی اڈےکے قریب خودکش حملہ، 20افراد ہلاک

    کابل : افغانستان میں امریکی فوجی اڈے کے قریب خودکش دھماکے میں بیس افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق خوست میں فوجی اڈے کے قریب چیک پوسٹ پر بارود سے بھری گاڑی اڑا دی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں بیس افراد جان سے چلے گئے ۔

    افغان حکام کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونیوالے زیادہ تر افراد عام شہری ہیں جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں زخمی چھ افراد میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

  • لاہور: واہگہ بارڈر پر خودکش حملہ کرنے والوں کے 2سہولت کار گرفتار

    لاہور: واہگہ بارڈر پر خودکش حملہ کرنے والوں کے 2سہولت کار گرفتار

    لاہور: واہگہ بارڈر پر خودکش حملہ کرنے والوں کے پانچ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

     سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت حسین اللہ اور سید جان عرف گنجی کے نام سے ہوئی،جن کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سےبتایا جارہاہے۔

     سیکورٹی فورسز نے ملزموں کے قبضے سےدھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کو تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

     گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر مزید تین سہلوت کار پکڑے گئے۔ گرفتارمبینہ دہشتگردوں نےخودکش حملہ آور کو ٹرانسپورٹ مہیا کی تھی۔ ملزمان کےقبضےسے ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کرلئے گئے۔

     دو نومبر دوہزار چودہ کو واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے فورا بعد خود کش حملہ کر کے پچاس سے زائد شہریوں کو خاک اور خون میں نہلایا دیا گیا تھا۔ شہداء میں بچے اور خواتین شامل تھے۔

  • کوئٹہ کے باچا خان چوک پر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

    کوئٹہ کے باچا خان چوک پر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

    کوئٹہ : باچاخان چوک پردھماکے سے ایک شخص جاں بحق اورچودہ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے باچاخان چوک پرزوردار دھماکے سے ایک شخص موقع پرجاں بحق اورچودہ افراد زخمی ہوگئے۔

    دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر متعلقہ اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔

    سی سی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکاخیز مواد شاپنگ بیگ میں لایاگیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مشکوک شخص کوحراست میں لے لیاگیاہے۔ زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔