Tag: blast

  • پشاور: بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی

    پشاور: بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ ہوگیا، واقعے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہرہ اضاخیل پایان میں بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) منصور امان کا کہنا ہے کہ واقعے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    ان کے مطابق پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی شو مارکیٹ میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    ڈی آئی جی کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد خریدار بن کر آئے اور بارودی مواد دکان میں رکھ گئے، دہشت گردوں نے کوئٹہ کے عوام کو نشانہ بنایا ہے۔

    وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا تھا کہ دہشت گردوں کو ہمسایہ دشمن ملک کی پشت پناہی حاصل ہے، دہشت گردی کی لہر گزشتہ 2 دہائیوں سے چل رہی ہے۔

  • کوئٹہ دھماکا: عوام کی جان ومال کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ دھماکا: عوام کی جان ومال کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مشن روڈ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

    اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ عوام کے جام ومال کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ جام کمال نے آئی جی پولیس کو کوئٹہ شہر کے سیکیورٹی پلان پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے مزید موثر اور کارگر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ نے پولیس اور سیکیورٹی کے دیگر اداروں کو مربوط حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بھرپور قوت کے ساتھ کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے اور بدامنی پیدا کرنے کے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے۔

    کوئٹہ، شو مارکیٹ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بناکر بربریت کا مظاہرہ کیا، دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور قوم قبیلہ نہیں یہ صرف قاتل ہیں جنہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔

    وزیراعلیٰ نے واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے جبکہ انہوں نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔

  • کابل ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    کابل ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تین بم دھماکوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ دھماکے کابل کے مشرقی حصے میں ہوئے۔ ان میں سے پہلا حملہ ایک موٹر سائیکل پر سوار عسکریت پسند کی طرف سے کیا گیا ایک خود کش بم حملہ تھا، جس نے خود کو ملکی وزارت معدنیات کے اہلکاروں کی ایک بس کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ دوسرا بم حملہ بھی مشرقی کابل کے اسی علاقے میں کچھ ہی دیر بعد کیا گیا جبکہ تیسرا دھماکا مشرقی کابل ہی میں لیکن پہلے دو دھماکوں کے مقامات سے کچھ دور کیا جانے والا ایک کار بم حملہ تھا۔

    افغان دارالحکومت میں ایسا کافی عرصے بعد ہوا ہے کہ عسکریت پسندوں نے سرکاری اورعوامی اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے شہر میں چند ہی گھنٹوں کے اندر اندر تین مختلف مقامات پر بڑے بم دھماکے کیے۔

    کابل یونیورسٹی کے قریب دھماکا، 6 افراد ہلاک،27 زخمی

    اس دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فوری طور پر ان تینوں بم حملوں کی ذمے داری کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی۔

    تاہم یہ بات اہم ہے کہ یہ نئے حملے کابل میں ایک ایسے وقت پر کیے گئے ہیں، جب طالبان عسکریت پسندوں کے مذاکراتی نمائندے کسی ممکنہ امن معاہدے تک پہنچنے کے لیے امریکی حکام کے ساتھ اپنی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 23 زخمی

    کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 23 زخمی

    کوئٹہ: بلوچستان کا مرکزی شہری کوئٹہ ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بنا ہے.

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر دہشت گردی کی کارروائی میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 23 کے قریب ہے.

    پولیس کے مطابق دھماکا خیرمواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکےسے گاڑی ،موٹرسائیکل اور5 دکانوں کوبھی نقصان پہنچا.

    واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو حصار میں لے لیا، شواہد اکٹھے کیے گئے، بعد ازاں زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا.

    مزید پڑھیں: کوئٹہ: ڈیگاری سانحہ میں نو کان کن جاں بحق، آپریشن ختم

    پولیس نے  ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، البتہ ابھی حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا.

    خیال رہے کہ 12 جون 2019 کو کوئٹہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جب فائرنگ سے  لیویز اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی تھے۔

  • افغانستان: قندھار میں‌ دھماکا، گیارہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے

    افغانستان: قندھار میں‌ دھماکا، گیارہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے

    کابل:افغانستان کے صوبے قندھار میں‌ ہونے والے دھماکے میں گیارہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کے مطابق آج قندھار میں دہشت گرد حملہ ہوا، جس میں گیارہ افراد ہلاک، جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے.

    حملے کا نشانہ بننے  والے ضلع خاکریز  میں ایک گاڑی میں سفر کر رہے، انھیں سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا. واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    افغان حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ مرنے والوں‌ میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

    قندھار کی انتظامیہ کی جانب سے اس حملے کا الزام طالبان پر عائد کیا ہے، البتہ فی الحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی.

    مزید پڑھیں: افغانستان: شادی کی تقریب میں خودکش دھماکا، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک

  • افغانستان: شادی کی تقریب میں خودکش دھماکا، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک

    افغانستان: شادی کی تقریب میں خودکش دھماکا، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک

    کابل: افغانستان میں ایک شادی کی تقریب کے دوران خود کش دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خودکش بم دھماکے میں چودہ افغان شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں گھرکا سربراہ اور حکومت کا حمایت یافتہ قبائلی ملک بھی شامل ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعہ کے روز صبح تقریباً 8 بجے صوبہ ننگرہار کے ضلع پچیرگام میں حکومت کے حمایت یافتہ قبائلی ملک تورکے گھر میں شادی کی تقریب ہورہی تھی کہ ایک تیرہ سالہ خودکش بمبار نے آکر خودکو دھماکہ سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں کم از کم چودہ افراد جاں بحق اور چودہ دیگر زخمی ہوگئے۔

    ضلع پچیرگام کے ضلعی سربراہ حضرت خان خاکسار کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 14 افراد جاں بحق اور 14 دیگر زخمی ہوگئے جبکہ صوبائی گورنرکے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی کے مطابق دھماکہ میں خودکش حملہ آور سمیت دس افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 14 دیگر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر مقامی اسپتال پہنچا دیا گیا۔

    جاں بحق افراد میں حکومت کا حمایت یافتہ ملک تور بھی شامل ہے جو مبینہ طور پر خودکش بمبار کا ٹارگٹ تھا، بتایاجاتا ہے کہ دھماکے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    افغانستان میں دھماکا، افغان فوجیوں کی بس تباہ، 10 ہلاک

    ادھر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعہ سے لاعلمی کا اظلار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان شادی کی تقریبات کو نشانہ نہیں بناتے۔

  • زیارت : مزار کے قریب گاڑی میں دھماکہ، تین افراد جاں بحق، تین زخمی

    زیارت : مزار کے قریب گاڑی میں دھماکہ، تین افراد جاں بحق، تین زخمی

    زیارت : خرواری بابا مزار کے قریب گاڑی میں دھماکے سے تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر زیارت میں خرواری بابا مزار کے قریب زوردار دھماکے سے تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ امدادی ٹیموں کے رضاکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر زیارت کے مطابق دو زخمیوں کو کوئٹہ روانہ کردیا گیا، دھماکا ممکنہ طور پر گاڑی میں موجود سلنڈرکا ہوسکتا ہے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی سے ہے، متاثرہ افراد نے گاڑی کرائے پر لی تھی۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد تفریح کلیلئے کراچی سے زیارت پہنچے تھے کہ گاڑی کا گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی۔

  • افغانستان: مسجد میں دھماکا، امام شہید، 16 نمازی زخمی

    افغانستان: مسجد میں دھماکا، امام شہید، 16 نمازی زخمی

    کابل: افغان دارالحکومت میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام شہید جبکہ 16 نمازی زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دھماکا مشرقی کابل کی مشہور مسجد التقویٰ میں ہوا اور شہید ہونے والے امام مولوی ریحان تھے، زخمیوں کا طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک اس دھماکے کی ذمہ داری کسی گروہ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

    افغان وزارت داخلہ نے مولوی ریحان کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی، یہ دھماکا مشرقی کابل کی مشہور مسجد التقویٰ میں ہوا اور شہید ہونے والے امام مولوی ریحان تھے، جو علاقے کے مذہبی حلقے میں اہم مقام رکھتے ہیں۔

    کابل پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک اس دھماکے کی ذمہ داری کسی گروہ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ افغانستان کے دار الحکومت میں بم حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا، حملہ کابل کے مصروف ترین علاقے میں ہوا تھا۔

    کابل : کوٹ سنگی میں دھماکا 1 شخص ہلاک، ایک زخمی

    یاد رہے کہ 21 نومبر کو بھی افغانستان کا دار الحکومت کابل بڑے دہشت گرد حملے کا نشانہ بنا تھا، جس میں 50 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

  • مصر میں سیاح دہشت گردوں کے نشانے پر، بس حملے میں 17 افراد زخمی

    مصر میں سیاح دہشت گردوں کے نشانے پر، بس حملے میں 17 افراد زخمی

    دوحہ: مصر میں سیاح دہشت گردوں کے نشانے پر آگئے، بس پر بم حملے میں 17 سیاح شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کے شہر جیزہ میں تاریخی سیاحتی مقام اہرامِ مصر کے نزدیک سیاحوں کی بس کو بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے باعث سترہ سیاح شدید زخمی ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے زیادہ تر غیرملکی سیاح ہیں اور ان میں جنوبی افریقا کے شہری بھی شامل ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔

    دھماکے کے تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، حکام نے اسپتال اتنظامیہ کو ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    دھماکے کے نتیجے میں بس بری طرح متاثر ہوئی، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ کر سڑک پر بکھر گئے، البتہ اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

    یاد رہے کہ اہرامِ مصر کے نزدیک گذشتہ سال دسمبر میں بھی سیاحوں کی ایک بس کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں تین ویت نامی سیاح اور ان کا مصری گائیڈ ہلاک اور دس افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    مصر: صدارتی انتخابات سے قبل بم دھماکا، دو افراد جان بحق

    واضح رہے کہ جنوی 2016 میں بھی احرام کے قریب دھماکے سے چھ افراد ہلاک اور تئیس زخمی ہوئے تھے، مذکورہ دھماکا گیزا شہر کے تاریخی احرام مصر کے قریب رہائشی علاقے میں پولیس چھاپے کے دوران ہوا تھا۔

  • صادق آباد: نجی بینک میں دھماکا، 20 افراد زخمی

    صادق آباد: نجی بینک میں دھماکا، 20 افراد زخمی

    صادق آباد: تحصیل صادق آباد کے ایک نجی بینک میں ہونے والے دھماکے سے 20 افراد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں ہونے والے دھماکے سے نجی بینک کی عمارت تباہ ہوگئی، واقعے میں کئی افراد زخمی ہوئے.

    دھماکے سے قریبی عمارتوں اور دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، قریب کھڑی موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں، کار اور ایک بس کو شدید نقصان پہنچا۔

    واقعے کی اطلاعت ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہل کار موقع پر پہنچ گئے، زخمیوں‌ کو اسپتال پہنچا دیا گیا. اسپتالوں میں‌ ایمرجینسی نافذ کر دی گئی.

    دھماکے کے اسباب کا تاحال تعین نہیں ہوسکا ہے، نہ تو یہ سلنڈر دھماکا ہے، نہ ہی بینک میں شارٹ سرکٹ کے شواہد ملے ہیں.

    مزید پڑھیں: مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک

    ابتدا میں ڈی پی او صادق آباد نے اسے سلنڈر کا دھماکا قرار دیا تھا، مگر اس ضمن میں حکام کا حتمی موقف سامنے نہیں آیا.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صادق آباد بینک میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے اور زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔