Tag: blasts

  • بینکاک دھماکوں سے لرز اٹھا، چار افراد زخمی

    بینکاک دھماکوں سے لرز اٹھا، چار افراد زخمی

    بینکاک :تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں تین مختلف مقامات پر متعددگھریلو ساختہ بموں کے پھٹنے سے 4افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی پولیس کا کہنا تھا کہ وہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہےہیں،ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی آواز سرکاری دفتر اور وسطی بینکاک کے دیگر 2 مقامات پر سنی گئی۔

    واضح رہے کہ بینکاک خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر ایوسی ایشن آف جنوب مغرب ممالک (آسیان) اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جہاں آسیان کے وزرائے خارجہ اور عالمی قوتیں بشمول امریکا، چین اور روس کے ہم منصب شرکت کر رہے ہیں۔

    سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ بظاہر گھریلو ساختہ بم سوان لوانگ ضلع میں پھٹا جس کے نتیجے میں 2 خاکروب زخمی ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز تھائی پولیس کا کہنا تھا کہ اجلاس کے مقام کے قریب انہیں 2 جعلی بم ملے تھے۔

    دھماکوں سے اجلاس کے لیے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات پر سوال اٹھنے لگے تاہم فی الوقت یہ بات واضح نہیں کہ ان دھماکوں کا ہدف اجلاس تھا یا نہیں۔

    خیال رہے کہ چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ یی اور امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو بھی اس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

  • سری لنکا میں سوگ ، دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد310 تک جا پہنچی

    سری لنکا میں سوگ ، دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد310 تک جا پہنچی

    کولمبو : سری لنکا میں تین روزکا سوگ منایا جارہا ہے، دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد تیس سودس ہوگئی جبکہ دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبے میں چالیس افراد کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں ایسٹر کے موقع گرجا گھروں اورہوٹلوں میں ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات جاری ہے ، دھماکوں سے تعلق کے شبے میں چالیس افراد کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ملک بھرمیں سوگ منایا جارہا ہے، یومِ سوگ کے موقع پر ملک بھر میں پرچم سرنگوں رہے جبکہ دھماکوں میں مرنے والوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تین منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔

    سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ ہے اور کولمبومیں رات آٹھ بجے سے صبح چاربجے تک کرفیونافذ ہے جبکہ دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد تیس سودس تک جا پہنچی ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے متوقع دھماکوں کے بارے میں پولیس کوپہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا، سری لنکا دھماکوں میں پانچ سوسے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ دھماکے 7 خود کش بمبار نے کئے۔

    مزید پڑھیں : سری لنکا میں دہشت گردی، تحقیقات میں بین الاقوامی پولیس مدد فراہم کرے گی

    یاد رہے سری لنکا میں ہونے والی اس دہشت گردی کی تفتیش کے لیے بین الاقوامی پولیس انٹرپول کی جانب سے تفتیشی ماہرین کی ایک وفد بھیجا جارہا ہے، انٹرپول کا وفد مقامی تحقیقاتی اداروں کے ساتھ مل کر تفتیش میں شریک ہوگا، ان میں وہ ماہرین بھی شامل ہیں جو کسی تباہی کے بعد ہلاک شدگان کی شناخت کرتے ہیں۔

    واضح رہے سری لنکا میں اتوار کے روز چرچ میں جاری ایسٹر تقریبات پر اور ہوٹلز میں 8 دھماکے ہوئے تھے، دھماکوں کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی ، سری لنکن صدر نے سیکیورٹی حکام کو مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا مکمل اختیار بھی دے دیا تھا جبکہ پورے ملک میں سیکیورٹی سخت ہے اور سوشل میڈیا پر  پابندی تاحال برقرار ہے۔

    سری لنکا کے دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے 8 دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں چار پاکستانی شہری بھی شامل تھے ، زخمی ہونے والے پاکستانیوں میں ماہین حسن زوجہ حسن محمود، مزنہ ہمایوں ولد چوہدری محمد ہمایوں، عاتکہ عاطف زوجہ چوہدری عاطف شریف شامل ہیں جبکہ ایک پاکستانی بچہ بھی معمولی زخمی ہوا ۔

  • کابل میں دودھماکے‘ 29 افراد ہلاک ‘ 45 زخمی

    کابل میں دودھماکے‘ 29 افراد ہلاک ‘ 45 زخمی

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک جبکہ 45 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے علاقے ششدرک میں افغان انٹیلیجنس ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر کے قریب پہلا جبکہ دوسرا دھماکہ وزارت شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے دفتر کے باہر ہوا۔

    افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے پہلے دھماکے میں 4 افراد کے ہلاک اور 5 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔

    کابل پولیس کے ترجمان نے ششدرک میں ہونے والے دھماکے کے خودکش ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

    دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق کابل میں ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک جبکہ 45 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    افغان میڈیا کے مطابق صحافی دھماکے کی کوریج کے لیے پہنچےتو دوسرا دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں غیرملکی خبرایجنسی کا فوٹوگرافرارہلاک جبکہ متعدد صحافی زخمی ہوگئے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ووٹررجسٹریشن سینٹر پرہونے والے دھماکے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 28 فروری کو افغان انٹیلیجنس ایجنسی این ڈی ایس کے ایک کمپاؤنڈ میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ؔ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • نائجیریا میں 2بم دھماکوں میں 15افراد درجنوں زخمی

    نائجیریا میں 2بم دھماکوں میں 15افراد درجنوں زخمی

    ابوجا: نائجیریا میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے۔

    نائجیریا کے دارالحکومت ابوجامیں پہلا بم دھماکہ پولیس اسٹیشن کے قریب ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ شہر کے نواحی علاقے میں کیا گیا جس کے باعث پندرہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ابوجا میں رواں سال یہ پہلا دھماکہ ہے ۔

    تاحال کسی گروپ نے بم دھماکوں کی زمہ داری قبول نہیں کی تاہم حکام کی جانب سے شدت پسند تنظیم بوکو حرام پر واقعے کی زمہ داری عائد کی گئی ہے۔