Tag: Blend

  • انسٹاگرام ریلز دیکھنے والے صارفین کیلئے بڑی خبر

    انسٹاگرام ریلز دیکھنے والے صارفین کیلئے بڑی خبر

    انسٹاگرام اپنے پسندیدہ ریلز پلیٹ فارم کے اندر ‘بلینڈ’ نامی ایک انقلابی فیچر جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس کا مقصد صارفین کو دی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانا اور دوستوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی تکنیکی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ انسٹاگرام اندرونی طور پر بطورِ خاص ریلز کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کررہا ہے جسے ’بلینڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سہولت کے تحت صارفین اپنی خاص ریلز کو اپنے اور اپنے دوستوں تک بھی محدد رکھ سکیں گے یعنی اس کے ذریعے ریلز کی پرسنلائزڈ فیڈ یعنی ذاتی فیڈ کو استعمال کیا جاسکے گا۔

    اسی طرح تجویز کردہ یا ریکمنڈڈ ریلز بھی بنائی جاسکیں گی جنہیں آپ اور صرف آپ کے دوست ہی دیکھ سکیں گے اور ترجیحات کے لحاظ سے ریلز سامنے آئیں گی اور یوں وقت ضائع ہونے سے بچے گا۔

    تاہم بلینڈ کا مرکزی مقصد تخلیہ یا پرائیویسی ہے کیونکہ بلینڈ سے باہر نکلنا بھی کسی بھی وقت ممکن ہوسکے گا۔ تاہم ماہرین نے اسے اسپاٹیفائی کی شیئرڈ پلے لسٹ فیچر جیسا قرار دیا ہے لیکن توقع ہے کہ اس انسٹاگرام ٹک ٹاک پر سبقت ضرور حاصل کرسکے گا۔

  • انسٹاگرام صارفین کے لیے اہم خبر

    انسٹاگرام صارفین کے لیے اہم خبر

    انسٹاگرام اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ’بلینڈ‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔

    میٹا کی زیر ملکیت فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے ’بلینڈ‘ نامی فیچر متعارف کرنے کی تیاری شروع کر دی، جس میں صارفین اپنی مرضی کے مطابق فیڈ بنا سکیں گے۔

    اس فیچر کے تحت انسٹاگرام صارف جب کسی دوست کو بلینڈ کے لیے مدعو کرے گا، تو ایپ کی جانب سے ریلز کی ایسی فیڈ تیار کی جائے گی جو صارف اور اس کے دوست کی مشترکہ دل چسپی کے مطابق ہوگی۔

    یہ بلینڈ فیڈ ایسی ریلز ویڈیوز پر مبنی ہوگی جو انسٹاگرام کے مطابق آپ اور آپ کے دوست کے لیے باعث دل چسپی ہوگی، اور آپ ایک دوسرے سے شیئر کرنا چاہیں گے، یہ صرف 2 افراد تک محدود ہوگی اور کسی اور کی رسائی اس تک نہیں ہوگی، اور صارف اسے کسی بھی وقت چھوڑ سکے گا۔

    مقبول سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام کا یہ فیچر 2021 میں جاری کردہ اسپاٹیفائی نامی فیچر سے ملتا جلتا ہے، جس میں صارفین کو اپنے پسندیدہ گانے مشترکہ پلے لسٹ میں محفوظ کرنے کی سہولت دی گئی تھی، تاہم یہ فیچر ابھی زیر آزمائش ہے۔