Tag: blessed with baby girl

  • نور بخاری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

    نور بخاری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری اور سیاستدان عون چوہدری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ نور بخاری نے نومولود کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔

    نور بخاری نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جن کا نام انہوں نے ’دعا زہرا‘ رکھا ہے۔

    نور بخاری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے قرآن کی آیت کا ترجمہ لکھا، ’اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Noor Bukhari (@realnoorbukhari)

    سابقہ اداکارہ نے مزید بتایا ’اللّٰہ نے ہمیں خوبصورت بیٹی دعا زہرا سے نوازا ہے، اللّٰہ اسے نظر بد سے محفوظ رکھے، میری بیٹی دعا کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔‘

    نور بخاری کو چوتھے بچے کی پیدائش پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

    نور بخاری کا ماہرہ خان کو اللہ سے رجوع کرنے کا مشورہ

    واضح رہے کہ نور نے پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی تاجر سے کی تھی لیکن دو سال بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی بعدازاں نور بخاری نے 2010 میں فاروق مینگل سے شادی کی تھی جو ایک سال سے بھی کم عرصہ تک قائم رہی۔

    نور نے 2021 میں عون چوہدری سے شادی کی تھی اور ان سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن یہ شادی بھی صرف چند ماہ تک ہی رہی پھر 2015 میں انہوں نے گلوکار ولی حامد سے چوتھی شادی کی تھی جو 2017 میں ختم ہوگئی تھی۔

    2020 میں ہی نور بخاری کی جانب سے بیٹی کے ساتھ ایک نومولود کی تصاویر اور ضروری سامان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا گیا تھا کہ ان کی فیملی میں ایک نومولود کا اضافہ ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ 2020 میں ہی نور بخاری کی عون چوہدری سے دوبارہ شادی کی خبر سامنے آئی تھی جبکہ 2023 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

  • بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور اور میرا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور اور میرا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    ممبئی : بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر وہ خوشی سے پھولے نہیں سماں رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ممبئی کے مقامی اسپتال میں شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے نے بیٹی کو جنم دیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق پیدائش کے موقع پر بچی کا وزن 2.8 کلو گرام ہے اور دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    A photo posted by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

    Sunshine . A photo posted by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

    دوسری جانب اداکار شاہد کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹی کی پیدائش کی خوش خبری دیتے ہوئے کہا کہ وہ آ گئی ہے اور خوشی کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے, آپ سب کی دعاؤں کے لیے شکریہ۔

    میرا راجپوت کو طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، جہاں شاہد کا پورا خاندان ان کو دیکھنے کے لئے اسپتال پہنچا۔ حال ہی میں بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کو اپنی شادی کی پہلی سالگرہ اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ہمراہ ایک نجی ہسپتال میں انتہائی سادگی لیکن منفرد انداز سے منائی۔ kapoor2

    Moments A photo posted by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

    Drive time with Mrs Kapoor. #holidayvibes

    A photo posted by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

    شاہد کپور نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنی بیوی میرا راجپوت کا’بوسہ ‘‘ لیتے ہوئے ایک تصویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے اس تصویر کو ’’شادی کی پہلی سالگرہ سیلفی‘‘ کا نام دیا تھا۔ واضح رہے کہ اداکارشاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی گزشتہ سال جولائی میں منعقد ہوئی تھی۔

    #hitched   A photo posted by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

     


     بالی ووڈ ستاروں کی شاہد کپور اور میرا کو مبارکباد


     

    kapoor

  • پاکستانی اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    پاکستانی اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

     کراچی : پاکستانی اداکار دانش تیمور کی بیوی عائزہ خان نے آج ایک بچی کو جنم دیا۔

    دانش تیمور نے اس خوشی کا اظہار فیس بک پر کیا اور کہا کہ ایک بیٹی کا باپ بننے پر فخر ہے۔

    Allahumdulilah by the Grace of ALLAH i have been blessed with a beautiful BABY GIRL..Remember me n my family in your prayers..Thank you Posted by Danish Taimoor on Monday, July 13, 2015

    دانش تیمور کی بیوی عائزہ خان نے بھی  گزشتہ رات یہ خبر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ۔

    Alhumdulliah we are blessed with a baby GIRL THANK YOU ALLAH" to keep our little angel away from evil eyes we are... Posted by Ayeza Khan (Aiza) on Monday, July 13, 2015  

    ان دنوں دانش تیمور اپنی آنے والی فلم رونگ نمبر کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس فلم میں دانش تیمور کے ساتھ ساتھ سوہا علی ابڑو اور جنیتا اسلم بھی اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔

    یاسر نواز کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ، شفقت چیمہ، دانش نواز اور ندیم جعفری جیسے بڑے نام شامل ہیں

    پاکستانی اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان کی شادی گزشتہ سال 8 اگست کو ہوئی تھی۔